ملائکہ کی حقیقت

ملائکۃ اللہ

۱۹
ملائكة الله
لَوْ مَا تَأْتِيْنَا بِالْمَلَئِكَةِ إِنْ كُنْتَ مِنَ الصَّدِقِينَ ( الحجر : ٨)
کیوں نہیں تو ہمارے پاس فرشتے لا تا اگر تو سچا ہے؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ عرب
کے لوگوں میں بھی ملائکہ کا خیال پایا جاتا تھا۔اس مختصر سے ذکر کے بعد میں اسلامی تعلیم کی طرف آتا ہوں
اور بتا تا ہوں کہ اسلام
نے ملائکہ کے متعلق کیا تعلیم دی ہے؟
ملائکہ کی حقیقت
پہلی بات یہ ہے کہ ملائکہ مخلوق ہیں یا نہیں ؟ کیونکہ جو درجہ ان کو دیا گیا ہے
اس سے خیال پیدا ہوتا ہے کہ فرشتے مخلوق نہیں۔چنانچہ اسی وجہ سے عیسائیوں کو دھوکا لگا ہے
اور انہوں نے سمجھ لیا ہے کہ روح القدس مخلوق نہیں بلکہ خدا کا حصہ ہے اور اس کو بھی خدا بنادیا
ہے۔لیکن اسلام کہتا ہے کہ فرشتوں کا غیر مخلوق ہونا جھوٹ ہے۔وہ مخلوق ہیں۔چنانچہ
فرشتوں کے مخلوق ہونے کا ثبوت قرآن کریم سے ملتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے۔آمْ خَلَقْنَا الْمَلْئِكَةَ إِنَانًا وَهُمْ شَهِدُونَ (الصُّقْت: ۱۵۱)
کیا جب ملائکہ پیدا کئے گئے اس وقت یہ وہاں موجود تھے؟ کہ کہتے ہیں فرشتے
لڑکیاں ہیں؟
اس سے معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ نے ملائکہ کو پیدا کیا ہے۔ہاں یہ اور بات ہے کہ وہ فنا
ہوں گے یا نہیں ؟ جس طرح ارواح انسانی محفوظ رکھی جائیں گی اسی طرح ملائکہ بھی فنا نہیں
کئے جائیں گے یا سب فنا ہو جا ئیں گے یا بعض فنا ہو جا ئیں گے بعض باقی رکھے جائیں

ملائكة الله
گے۔یہودیوں کا خیال ہے کہ جب الہام ہوتا ہے تو ہزاروں فرشتے اس حرکت سے جو
الہام کے الفاظ کے بیان سے پیدا ہوتی ہے پیدا ہوتے ہیں مگر پھر ساتھ ہی ہلاک ہو جاتے
ہیں۔مگر زرتشتی فرشتوں کو غیر فانی ہستی مانتے ہیں۔دوسری بات ملائکہ کے متعلق یہ یا درکھنی چاہئے کہ یہ ایسی روحانی مخلوق ہیں کہ
بندہ کو ان آنکھوں سے اپنے اصلی جسم میں نظر نہیں آ سکتے۔اور اگر ان آنکھوں سے نظر
آئیں گے تو اپنے اصلی وجود کے سوا غیر وجود میں ہوں گے۔گویا فرشتوں کو دیکھنے کے لئے یا تو
یہ ظاہری آنکھیں نہیں ہوں گی بلکہ رُوحانی آنکھوں کی ضرورت ہوگی اور اگر ان آنکھوں
سے دیکھا جائے گا تو فرشتے اپنے اصلی جسم میں نہیں ہوں گے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَلَوْ جَعَلْنَهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنَهُ رَجُلًا وَلَلَبَسْنَا عَلَيْهِمْ مَّا يَلْبِسُونَ
(الانعام: ۱۰)
یہ لوگ کہتے ہیں کہ فرشتہ کیوں نہیں اترتا۔لیکن اگر فرشتہ آ جائے تو آدمی کی شکل میں
ہی آئیگا۔تب یہ دیکھ سکیں گے۔اور جب انسان کی شکل میں آئے گا تو پھر بات مشتبہ رہے گی
کہ یہ فرشتہ ہے یا آدمی؟ اور جو شبہ یہ اب پیدا کر رہے ہیں پھر بھی قائم رہے گا کہ یہ کلام خدا کا
نہیں بلکہ انسانی بناوٹ ہے۔پس فرشتہ تو ہم تب بھیجتے جب اس کا کوئی فائدہ بھی ہوتا۔لیکن
چونکہ ان آنکھوں سے لوگ فرشتے کو دیکھ نہیں سکتے اور اگر دیکھیں تو انسان کی شکل میں دیکھ
سکتے ہیں اور اس پر وہ پھر اعتراض کریں گے اس لئے فرشتہ نازل نہیں کیا جاتا۔پس فرشتوں کا وجود نہانی ہے ان آنکھوں سے دکھائی نہیں دیتا۔تیسری بات ان کے متعلق یہ یاد رکھنی چاہئے کہ وہ ایسی مخلوق ہیں کہ نہ نر ہیں
نہ مادہ۔اس بات کا پتہ اس آیت سے لگتا ہے جو میں نے پہلے پڑھی ہے کہ آم خَلَقْنَا

۲۱
ملائكة الله
الْمَلَئِكَةَ إِنَانًا وَهُمْ شَهِدُوْنَ (الصُّقْت: ۱۵۱) یہاں خدا تعالیٰ نے یہ نہیں فرمایا کہ وہ تو مرد
ہیں۔بلکہ یہ کہا ہے کہ یہ کہتے ہیں فرشتے لڑکیاں ہیں۔ان کو کیا پتہ ہے کہ وہ کیا ہیں؟ کیا یہ اس
وقت موجود تھے؟ جب خدا نے فرشتوں کو بنایا۔خدا تعالیٰ نے فرشتوں کے مادہ ہونے سے تو
انکار کر دیا مگر ساتھ یہ نہیں فرمایا کہ وہ نر ہیں۔پس ان کو نر یا مادہ کہنا غلط ہے۔یہ تو مادی چیزوں
میں ہوتا ہے۔روحانی چیزوں میں نر و مادہ نہیں ہوتا۔یہ نہیں کہ مرد کی روح نہ ہو اور عورت کی
مادہ۔نر اور مادہ تو ظرف کی حالت ہے ان میں جو چیز ہے وہ ایک ہی ہے۔چوتھی بات ملائکہ کے متعلق یہ معلوم ہوتی ہے کہ ان کے تین درجے ہیں۔وہ
سارے کے سارے ایک قسم کے نہیں ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔الَّذِينَ يَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَهُ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ وَيُؤْمِنُونَ بِهِ
وَيَسْتَغْفِرُونَ لِلَّذِينَ آمَنُوا رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَحْمَةٌ وَعِلْمًا فَاغْفِرْ
لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيْلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ (المؤمن :)
اس آیت سے تین قسم کے فرشتوں کا پتہ چلتا ہے۔دو قسم کے فرشتوں کا دلالت
القص سے اور تیسری قسم کے فرشتوں کا اشارۃ النص سے۔کیونکہ اس میں بتایا گیا ہے کہ
ایک تو وہ فرشتے ہیں جو عرش کو اٹھائے ہوئے ہیں اور ایک وہ فرشتے ہیں جو عرش کے گرد
رہتے ہیں۔یعنی ایک تو وہ فرشتے ہیں جن کے ذریعہ سے احکام الہی جاری ہوتے ہیں۔اور
ایک وہ فرشتے ہیں جو ان کے نائب اور ان کے احکام کو نچلے طبقہ تک لے جانے والے
ہیں۔اور اس بیان سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک اور طبقہ فرشتوں کا ہے جو ان عرش کے گرد
رہنے والے فرشتوں سے بھی نیچے کا ہے۔اور احادیث سے بھی اس کی تصدیق ہوتی ہے۔کیونکہ ان سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض فرشتے مختلف اشیاء پر مقرر ہیں۔پس وہ حَمَلَةُ

۲۲
ملائكة الله
الْعَرْشِ اور مَنْ حَوْلَہ کے سوا تیسری قسم کے فرشتے ہیں۔زرتشتیوں میں بھی اس مسئلہ کا
کسی قدر کچھ پتہ لگتا ہے۔کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ سات فرشتے ہیں جودُنیا کا کام چلاتے ہیں۔قرآن کریم میں آتا ہے کہ قیامت کو آٹھ فرشتے خدا کے تخت کو اُٹھائے ہوئے ہوں گے۔تخت سے مراد چاندی سونے کا تخت نہیں بلکہ وہ اعلیٰ صفات مراد ہیں جن سے خدا تعالیٰ کی
الوہیت روشن ہوتی ہے۔اگلے جہان میں وہ آٹھ ملائکہ کے ذریعہ سے ظاہر ہوگی مگر اس دُنیا
میں جیسا کہ استدلال سے ثابت ہوتا ہے سات فرشتوں سے ظاہر ہوتی ہے۔تو ایک وہ فرشتے ہیں جو خدا کا عرش اُٹھائے ہوئے ہیں اور دوسرے وہ ہیں جو اُن
سے ادنی ہیں مگر خدا تعالیٰ کے مقرب ہیں اور وہ ایسے ہیں جیسے اسسٹنٹ ہوتے ہیں۔اصل
کام ان کے سپر د نہیں ہوتا وہ ان کے مددگار ہیں اور تیسرے وہ جو ادنیٰ درجہ کے ہیں۔پس تین قسم کے فرشتے ہیں :-
ا۔وہ جو خدا کی صفات ظاہر کرنے والے ہیں۔۲۔وہ جو اُن کے مددگار اور خدا کے مقرب ہیں۔۳۔وہ جو مختلف چھوٹے چھوٹے کاموں پر متعین ہیں۔اور ان کی تعداد کی تعیین ہی
نہیں ہوسکتی کیونکہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَط ( المدثر : ٣٢)
ان کا اندازہ کوئی انسان کر ہی نہیں سکتا۔کیونکہ جیسا کہ نبیوں کے کلام سے ثابت ہوتا
ہے ہر کام
کا علیحدہ فرشتہ ہوتا ہے۔پانچویں بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ ملائکہ ایسی مخلوق ہے جو بدی کر ہی نہیں سکتی۔انسان میں تو یہ مادہ ہے کہ انبیا حتی کہ خدا کا بھی انکار کر دیتا ہے۔اور ایسے لوگ ہوتے ہیں جو

۲۳
ملائكة الله
خدا کو گالیاں دیتے ہیں۔مگر قرآن سے پتہ لگتا ہے کہ ملائکہ ایسی مخلوق ہے کہ اس میں بدی کی
قوت ہی نہیں ہے اور انسان کی نسبت ان کا دائرہ عمل محدود ہوتا ہے۔انسان حدود کو توڑ دیتا
ہے مگر ملائکہ کے لئے جو حدود مقرر ہیں ، ان کو نہیں توڑ سکتے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔لَا يَعْصُونَ اللهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُوْنَ (التحريم :)
کہ ملائکہ اللہ کے حکم کو نہیں توڑتے اور وہی کرتے ہیں جو ان کو حکم دیا جاتا ہے۔چھٹی بات یہ ہے کہ نہ صرف یہ کہ ملائکہ خدا کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کرتے
بلکہ ان میں ایسا مادہ ہے کہ خدا کے احکام کو پورے طور پر بجالاتے ہیں۔کسی حکم کی خلاف
ورزی کرنا اور بات ہوتی ہے اور اس کو پورے طور پر نہ کر سکنا اور بات۔مثلاً ایک کمزور
شخص کو کہا جائے کہ فلاں چیز اُٹھاؤ لیکن وہ اپنی کمزوری کی وجہ سے اُٹھا نہ سکے تو یہ نہیں کہا
جائے گا کہ اس نے حکم کی خلاف ورزی کی۔ہاں ایک ایسا شخص جو اُٹھانے کی طاقت رکھتا ہو
وہ اگر اُٹھانے سے انکار کر دے تو یہ خلاف ورزی ہوگی۔فرشتوں کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا
ہے ان میں ایسی قابلیت ہوتی ہے کہ جو کام انہیں کرنے کو کہا جاتا ہے اسے وہ من حیث
الافراد کرنے کی طاقت رکھتے ہیں یعنی سب میں اس کے کرنے کی طاقت موجود ہوتی ہے۔انسانوں کی طرح نہیں ہوتے کہ بعض آدمیوں میں حکم پورا کرنے کی طاقت ہوتی ہے اور
بعض میں نہیں۔چنانچہ فرماتا ہے۔وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (النحل: ۵۱)
انہیں جو حکم دیا جاتا ہے اسے بجالاتے ہیں۔انسان کی یہ حالت نہیں ہوتی۔وہ بعض
اوقات چاہتا ہے کہ ایک کام کرے لیکن کر نہیں سکتا۔مثلاً وہ چاہتا ہے کہ کھڑا ہوکر نماز پڑھے
لیکن وہ بیمار ہو تو ایسا نہیں کرسکتا۔

۲۴
ملائكة الله
ساتویں بات ملائکہ کے متعلق یہ معلوم ہوتی ہے کہ وہ اردگرد کے اثرات کو
قبول نہیں کرتے۔باقی مخلوق زبر دست سے زبردست ہو تو بھی اثر قبول کرتی ہے۔ہاں یہ
ہوتا ہے کہ بعض اثرات کو قبول کرتی ہے اور بعض کو نہیں بھی قبول کرتی۔مثلاً انبیاء ہیں یہ نیکی
کے اثر کو قبول کرتے ہیں۔یا لڑائی ہو اور وہ اس میں شامل ہوں تو بشریت کے لحاظ سے ان
پر بھی اثرات پڑیں گے لیکن نبی بُرے اثرات سے محفوظ ہوتے ہیں۔مگر فرشتے ہر رنگ
میں محفوظ ہوتے ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔عَلَيْهَا مَلْئِكَةٌ غِلَاظٌ شِدَادٌ (التحريم :)
ملائکہ کی صفت یہ ہے کہ وہ غلاظ اور شداد ہوتے ہیں۔دوسری کوئی چیز ان پر اثر
نہیں ڈال سکتی۔ہاں ان کو جس چیز پر اثر ڈالنے کے لئے کہا جائے اس پر ضرور ڈال
دیتے ہیں۔یہ طاقت انسان میں نہیں ہوتی۔بعض باتوں میں ہوتی ہے اور بعض میں نہیں
ہوتی۔یعنی بعض صفات میں انسان بھی ایسا ہوتا ہے مگر من کل الوجوہ نہیں ہوتا۔چنانچہ خدا
تعالیٰ فرماتا ہے:-
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ (الفتح: ٣٠)
کہ مؤمن بھی اشداء ہوتے ہیں مگر کفار پر۔آپس میں وہ ایک دوسرے کا اثر قبول
کرتے ہیں۔اسی طرح فرماتا ہے:-
يَأَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ (التوبة: ۷۳)
اے نبی ! کفار اور منافقین کا مقابلہ کرو مگر ان کا اثر نہ قبول کرو۔تو مؤمنوں میں یہ
بات ہوتی ہے کہ وہ دوسروں پر اپنا اثر ڈالتے بھی ہیں اور ان کا اثر قبول بھی نہیں کرتے مگر
بعض امور میں اور ملائکہ من کل الوجوہ ایسے ہوتے ہیں کہ کبھی اثر قبول نہیں کرتے۔

۲۵
ملائكة الله
آٹھویں بات یہ ہے کہ ان کی تعداد انسان کے لئے غیر محدود ہے۔چنانچہ خدا
تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَط ( المدثر : ٣٢)
ملائکہ کی تعدادخدا ہی جانتا ہے اور کوئی معلوم نہیں کرسکتا۔نویں بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ ان میں افسر ماتحت بھی ہوتے ہیں یہی نہیں کہ
ایک بڑا ہے اور دوسرا چھوٹا مگر اپنے اپنے کام اور جگہ پر سب مستقل ہیں بلکہ وہ افسر اور
ماتحت کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔چنانچہ ایک جگہ تو خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔قُلْ يَتَوَفكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِى وَكُلَ بِكُمْ ثُمَّ إِلَى رَبِّكُمْ تُرْجَعُونَ
(السجده: ١٢)
کہہ دے کہ تمہاری روح قبض کرے گاموت کا فرشتہ جس کے سپر دتمہاری جان
نکالنے کا کام کیا گیا ہے۔پھر تم اپنے رب کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔اور دوسری جگہ
فرماتا ہے:۔وَلَوْ تَرَى إِذِ الظَّلِمُونَ فِي غَمَرَتِ الْمَوْتِ وَالْمَلْئِكَةُ بَاسِطُوا أَيْدِيهِمْ أَخْرِجُوا
انْفُسَكُمُ الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ عَذَابَ الْهُونِ بِمَا كُنْتُمْ تَقُولُونَ عَلَى اللهِ غَيْرَ
الْحَقِّقِ وَكُنْتُمْ عَنْ ايَتِهِ تَسْتَكْبِرُونَ (الانعام : ۹۴)
یعنی اور کاش کہ تو دیکھے اس گھڑی کو جب کہ ظالم موت کی تکلیف میں ہوں گے اور
فرشتے اپنے ہاتھوں کو ان کی طرف دراز کئے ہوئے کہہ رہے ہوں گے کہ نکالو اپنی جانوں
کو۔آج کے دن تم رسوائی کا عذاب دئے جاؤ گے۔یہ سبب تمہارے اللہ تعالیٰ کے متعلق
نادرست باتوں کے کہنے کے اور بہ سبب اس کے نشانات سے تکبر کر کے اعراض کرنے

۲۶
ملائكة الله
کے۔اسی طرح فرماتا ہے:۔اِنَّ الَّذِينَ تَوَقُهُمُ الْمَلَئِكَةُ ظَالِمِي أَنْفُسِهِمْ قَالُوْا فِيْمَ كُنْتُمْ
(النساء : ٩٨)
یعنی ضرور وہ لوگ کہ جن کی ملائکہ روح قبض کریں گے ایسے حال میں کہ وہ لوگ اپنی
جانوں پر ظلم کر رہے ہوں گے۔ان سے ملائکہ کہیں گے کہ تم کس خیال میں ٹھہرے ہوئے تھے؟
اب ان تینوں آیتوں کو ملا کر دیکھو کہ اول الذکر آیت میں تو یہ بتایا گیا ہے کہ سب
انسانوں کی جانیں نکالنے کا کام صرف ایک ہی فرشتہ کے سپر د کیا گیا ہے۔اور دوسری
دونوں آیتوں میں یہ بتایا گیا ہے کہ جان بہت سے فرشتے نکالتے ہیں۔جس سے معلوم ہوتا
ہے کہ مؤکل تو ایک فرشتہ ہے مگر آگے اس کے نائب بہت سے فرشتے ہیں جو اس کی
اطاعت میں اس کام کو بجالاتے ہیں۔اور جب موت کے انتظام میں افسری ماتحتی کے
سلسلہ کو ملحوظ رکھا گیا ہے تو دوسرے امور کو بھی اسی پر قیاس کیا جاسکتا ہے کہ تمام امور جو
فرشتوں کے ذریعہ سے ہوتے ہیں۔وہ چند بڑے فرشتوں کے سپر د ہیں۔اور آگے ان
کے ماتحت شمار سے باہر ایک جماعت کام کرتی ہے۔دسویں بات یہ ہے کہ فرشتوں میں انسان کی طاقتوں کے مقابلہ میں محدود
طاقتیں ہوتی ہیں۔ملائکہ ایک ہی حالت میں رہتے ہیں لیکن انسان بہت ترقی کرسکتا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَعَلَّمَ آدَمَ الْأَسْمَاءَ كُلَّهَا ثُمَّ عَرَضَهُمْ عَلَى الْمَلَئِكَةِ فَقَالَ انْبِتُونِي بِأَسْمَاءِ
هؤلاء إن كُنْتُمْ صَدِقِينَ قَالُوا سُبْحَنَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا إِنَّكَ
أنتَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ
(البقرة: ۳۲-۳۳)

۲۷
ملائكة الله
اللہ نے آدم کو سارے نام سکھا دیئے اور پھر ملائکہ کے سامنے ان چیزوں کو جن کے
نام سکھائے تھے پیش کیا اور پوچھا کہ مجھے ان کے نام بتاؤ اگر تم حق پر ہو۔انہوں نے کہا کہ
تو پاک ہے۔ہمیں کچھ علم نہیں۔مگر اتنا ہی جتنا کہ تو نے ہمیں سکھایا ہے۔ضرور تو بہت
جاننے والا حکمت والا ہے۔اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے آدم سے کہا کہ وہ نام بتائے اور
انہوں نے بتا دیئے۔اس جگہ ضمنی طور پر میں اس سوال کا جواب دے دیتا ہوں کہ خدا تعالیٰ نے خود کیوں
نام نہ بتا دیئے؟ آدم سے کیوں کہلوائے؟ سو اس میں یہ حکمت تھی کہ اگر خدا تعالیٰ بتا تا تو
ان میں ساری صفتیں آجاتیں۔حضرت
آدم کو کہا گیا کہ تو بتا۔یعنی تیری طرف یہ دیکھ لیں۔غرض ملائکہ کی طاقتیں انسان سے محدود ہوتی ہیں۔مگر باوجود اس کے ملائکہ جو کچھ کرتے ہیں
خدا کے حکم اور منشاء کے ماتحت کرتے ہیں۔کسی قسم کی نافرمانی نہیں کر سکتے۔گیارہویں بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ ملائکہ میں ارادہ ہے مگر بہت
محدود۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے گھوڑے کے گلے میں لمبارسہ ڈال کر ایک کیلے سے باندھ
دیا جائے کہ حرکت کرتا رہے لیکن اس حلقہ سے باہر نہ جاسکے۔ملائکہ بھی ایک مرکز کے اردگرد
حرکت کرتے رہتے ہیں اور اس حد سے باہر نہیں جاسکتے۔وہ حد یہی ہے کہ : - لا يَعْصُونَ
الله مَا آمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ (التحريم :)
اس حد سے باہر نہیں جاسکتے۔فرشتوں کے ارادہ کا پتہ زمین سے بھی لگتا ہے کہ وہ
حضرت آدم کے متعلق کہتے ہیں :۔اتَجْعَلُ فِيهَا مَنْ يُفْسِدُ فِيهَا وَيَسْفِكُ اليّمَاء (البقرة: ٣١)
یہ انہوں نے خدا تعالیٰ سے سوال کیا ہے کہ ہمیں سمجھائیے کہ آدم دُنیا میں فساد

۲۸
ملائكة الله
کرے گا اور خون بہائے گا۔اس کا کیا انتظام ہوگا ؟ یہ سوال کرنا بتا تا ہے کہ ایک حد تک ان
میں ارادہ ہوتا ہے جو نہ تو بدی تک جاتا ہے اور نہ نیکی سے آگے گزر جاتا ہے۔مگر اس آیت
سے صرف اتنا معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے پوچھا۔کہا جا سکتا ہے ممکن ہے کہ خدا نے الہام
کیا ہو کہ پوچھو تو انہوں نے پوچھا ہو۔اول تو یہی بات غلط ہے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ
کے کہنے پر پوچھا کیونکہ آگے خدا تعالیٰ فرماتا ہے اِن كُنْتُمْ صٰدِقِيْنَ اگر تم یہ سوال
کرنے میں بچے ہو تو اسماء بتاؤ۔اس سے معلوم ہوا کہ ان کا سوال خدا کے حکم کے ماتحت
نہ تھا۔پھر حدیثوں میں ہم ایسی باتیں پڑھتے ہیں جن سے فرشتوں کا ارادہ ظاہر ہوتا ہے۔جیسا کہ آتا ہے:۔ایک شخص ایک عالم کے پاس گیا اور جا کر کہا میں نے اتنے گناہ کئے ہیں کیا میں تو بہ
کر سکتا ہوں؟ اس نے کہا تمہاری توبہ قبول نہیں۔اس نے اسے قتل کر دیا اور پھر ایک اور شخص
کے پاس جانے کے لئے روانہ ہوا تا کہ اس کے پاس تو بہ کرے مگر راستے میں ہی مر گیا۔اس پر جنت والے فرشتوں نے کہا کہ ہم اسے جنت میں لے جائیں گے کہ یہ تو بہ کی نیت کر
چکا تھا اور دوزخ والے فرشتوں نے کہا ہم اسے دوزخ میں لے جائیں گے کہ یہ تو بہ کرنے
سے پہلے مر گیا۔(مسلم کتاب التوبة باب قبول توبۃ القاتل و ان كثر قتلہ) اس سے معلوم
ہوتا ہے کہ ملائکہ میں ارادہ ہوتا ہے۔پھر اس آیت سے بھی پتہ لگتا ہے۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔مَا كَانَ لِي مِنْ عِلْمٍ بِالْمَلَا الْأَعْلَى إِذْ يَخْتَصِمُونَ (ص:۷۰)
مجھے کیا معلوم تھا اس بحث کا حال جب فرشتے آپس میں بحث کر رہے تھے۔اس
سے معلوم ہوا کہ وہ ایک دوسرے سے بحث بھی کر لیتے ہیں۔پس ان میں ارادہ پایا جاتا

۲۹
ملائكة الله
ہے مگر نہایت محدود۔بارہویں بات ملائکہ کے متعلق یہ معلوم ہوتی ہے کہ وہ عالم الغیب نہیں ہیں۔کیونکہ قرآن میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ جَمِيعًا ثُمَّ يَقُولُ لِلْمَلْئِكَةِ أَهْؤُلَاءِ إِيَّاكُمْ كَانُوا يَعْبُدُونَ )
قَالُوا سُبْحَنَكَ أَنْتَ وَلِيُّنَا مِنْ دُونِهِمْ بَلْ كَانُوا يَعْبُدُونَ الْجِنَّ أَكْثَرُهُمْ بِهِمْ
مُّؤْمِنُونَ
(سبا: ۴۱-۴۲)
اور جس دن کہ اللہ ان سب کو اکٹھا کرے گا۔پھر ملائکہ سے کہے گا کہ کیا یہ لوگ تمہاری
عبادت کیا کرتے تھے۔وہ کہیں گے تو پاک ہے ان سے ہمارا کیا واسطہ ہے۔ہمارا دوست تو تُو
ہے۔یہ لوگ تو جنوں کی عبادت کرتے تھے۔اور ان میں سے اکثر ان پر ایمان لاتے تھے۔اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ فرشتوں کو علم غیب نہیں۔کیونکہ اگر انہیں علم غیب ہوتا تو
وہ عبادت سے لاعلمی ظاہر نہ کرتے۔یہ نہیں کہا جاسکتا کہ اللہ تعالیٰ نے یونہی سوال کیا تھا کیونکہ
ایسے موقع میں بلاوجہ سوال بھی ایک قسم کا جھوٹ بن جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ کی ذات پاک ہے۔دوم پچھلی کتب سے معلوم ہوتا ہے کہ بعض لوگ فرشتوں کی عبادت کے بھی قائل تھے۔پس معلوم ہوتا ہے کہ بعض فرشتے بوجہ عدم علم کے اس امر سے انکار کر دیں گے کہ
بعض انسان ان کی عبادت کرتے تھے۔بعض حدیثوں سے بھی یہ بات وضاحت کے ساتھ
ظاہر ہو جاتی ہے کہ فرشتے عالم الغیب نہیں ہوتے۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے
ہیں۔ایک شخص مؤمن کہلاتا اور مؤمنوں والے کام کرتا ہے۔اس کے کاتب فرشتے جب
اس کے عمل لے کر خدا تعالیٰ کے حضور میں پیش کرنے کے لئے لے جاتے ہیں۔مثلاً وہ نماز
پڑھتا ہے اور وہ اس عمل کو اس کے حضور میں پیش کرتے ہیں تو آسمان سے آواز آتی ہے کہ

ملائكة الله
اسے واپس لے جاؤ اور جا کر اس کے منہ پر مارو۔یہ نماز اس نے میرے لئے نہیں پڑھی۔اس سے معلوم ہوا کہ ملائکہ کو غیب کا علم نہیں ہوتا اگر ہوتا تو وہ ایسی نماز کو لے ہی
کیوں جاتے جو قابل قبول ہی تھی؟
تیرہویں بات یہ معلوم ہوتی ہے کہ الگ الگ چیزوں کے الگ الگ فرشتے
ہوتے ہیں۔چنانچہ حدیثوں میں آتا ہے کہ حضرت عائشہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
سے پوچھا کہ یا رسول اللہ آپ کو اُحد کے دن سے زیادہ بھی کبھی تکلیف پہنچی ہے۔آپ نے
فرمایا۔ہاں۔یوم عقبہ کو جب کہ مکہ والوں کے انکار کو دیکھ کر میں نے عبدیالیل کی قوم کی
طرف توجہ کی مگر انہوں نے توجہ نہ کی اور میری بات کو ر ڈ کر دیا۔اس پر میں سخت غمگین ہو کر
بلا کسی خاص جہت کو مد نظر رکھنے کے یونہی ایک طرف کو نکل کھڑا ہوا۔راستہ میں میں نے
ایک بادل کا ٹکڑا دیکھا۔جس میں جبرائیل مجھے نظر آئے اور انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے
تیری قوم کی بات کوشن کر اور ان کی مخالفت کو دیکھ کر پہاڑ کے فرشتہ کو حکم دیا ہے کہ جو تو اسے
حکم کرے وہ کرے۔اس پر پہاڑ کے فرشتہ نے مجھے سلام کیا اور کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ
میں انشین کو ( مکہ کے گرد کے دو پہاڑ ) ان پر برابر کر دوں۔یعنی ان میں زلزلہ پیدا ہو کر
وہ لوگ ہلاک ہو جائیں۔میں نے کہا کہ نہیں۔میں اُمید کرتا ہوں کہ ان کی اولا د نیک پیدا
ہو جائے جو ایک خدا کی پرستش کرنے لگے۔(البداية والنهاية جلد ۳ ص ۱۳۵ تا ص ۱۳۷ مطبوعہ بیروت (۱۹۶۶ء)
اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ جبرائیل نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ
اس کا پورا نام عبدیالیل بن عمرو بن عمیر ہے یہ طائف کے رؤسا میں سے ایک تھا۔قبیلہ بنو ثقیف سے تعلق تھا۔(سیرت ابن ہشام عربی جلد ۲
صفحه ۶۰ مطبوعہ مصر ۱۹۳۶ء)

آج 10 میں سے 10 باقی