ملائکہ کے وجود کا ثبوت
ملائکۃ اللہ
۴۸
ملائكة الله
اور جس کے مدارج میں ترقی نہ ہو سکتی ہو اس کے حق میں دُعا فضول ہے۔اسی طرح حدیث
میں آتا ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عائشہ کو کہا کہ جبرائیل نے تمہیں
السلام علیکم کہا ہے۔اس پر حضرت عائشہ نے کہا وعلیکم السلام۔اس سے رسول کریم صلی اللہ
علیہ وسلم نے ان
کو منع نہیں فرمایا۔(ابن ماجه کتاب الادب باب رد السلام )
اسی طرح جب تک تشہد نہ اُتر ا تھا صحابہ کہا کرتے تھے خدا تعالیٰ پر سلام، جبرائیل
پر سلام ، فلاں فلاں پر سلام۔اس پر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا پر سلام کہنے سے منع
فرمایا لیکن جبرائیل پر سلام کہنے سے منع نہ کیا۔اگر جبرائیل کو اس سے کوئی فائدہ نہ ہوتا تو
آپ منع کر دیتے۔اس سے زیادہ ملائکہ کو فائدہ پہنچانے کا اور کوئی پتہ نہیں لگتا۔ملائکہ کے وجود کا ثبوت
اب میں اس امر کا ثبوت پیش کرتا ہوں
کہ ملائکہ واقع میں ہیں۔پہلے تو قرآن سے
یہ بتایا گیا ہے کہ ہیں، اب میں دلائل سے ثابت کرتا ہوں کہ کس طرح معلوم ہوتا ہے کہ
ملائکہ ہیں؟
(۱) ہم دیکھتے ہیں کہ تمام عالم میں ایک قانون جاری ہے اور وہ ایسا زبردست
قانون ہے کہ اس کا انکار نہیں کیا جا سکتا اور وہ قانون ایک ارادہ کے ماتحت ہے۔مثلاً
آسمان میں ہم ستاروں کی گردش دیکھتے ہیں۔ان میں ایسی حکمت پائی جاتی ہے کہ ان کا
انتظام بلا وجہ اور بغیر کسی ارادہ کے نہیں ہو سکتا۔پھر یہی زمین ہے جو آباد ہے۔اسٹرا نومرز
نے اس کو معمولی سیارہ ثابت کرنے کے لئے بڑاز ور مارا ہے اور انہوں نے بڑی کوشش کی
سنن نسائی کتاب الافتتاح باب كيف التشهد الاوّل
۴۹
ملائكة الله
ہے کہ اس کو چھوٹا سا سیارہ ثابت کریں مگر کہتے ہیں کہ یہ مرکز میں ہے۔ہم کہتے ہیں اسے
کیوں مرکز میں جگہ ملی ہے؟
بات اصل میں یہ ہے کہ چونکہ بنی نوع انسان اس پر بستے ہیں اس لئے ضروری تھا
کہ سارے ستارے اس پر اثر ڈالتے اور یہ اسی صورت میں ہو سکتا تھا کہ یہ مرکز میں ہوتی۔اس سے معلوم ہوا کہ یہ ارادہ کے ماتحت بنائی گئی ہے یونہی نہیں بنائی گئی۔اسی طرح باقی سارا انتظام ہے۔کئی سال ہوئے ایک ستارہ نمودار ہوا تھا جس کے
متعلق خیال کیا گیا تھا کہ وہ زمین سے ٹکرائے گا اور ساری دُنیا تباہ ہو جائے گی مگر کچھ عرصہ
کے بعد اس کا رُخ بدل گیا اور کچھ بھی نہ ہوا۔کئی دفعہ ایسا ہوا ہے اور یہی خیال کیا جاتا رہا
ہے کہ ستارہ کے زمین کے ساتھ ٹکر انے سے زمین تباہ ہو جائے گی۔جو ایسے ٹھوس ستارے
ہوتے ہیں کہ ان کے ٹکرانے سے زمین تباہ ہو جاتی ہے وہ جب اس حد پر پہنچتے ہیں کہ زمین
سے ٹکرائیں تو اس وقت اپنا راستہ بدل لیتے ہیں۔اور یہ عجیب بات ہے کہ دمدار ستارے
جن کے ٹکرانے سے کوئی نقصان نہیں ہوسکتا وہ زمین کے پاس آ جاتے ہیں اور ان کی دُم
زمین سے ٹکرا جاتی ہے۔مگر وہ ایسے باریک ذروں سے بنی ہوئی ہے کہ دُنیا کو کچھ نقصان
نہیں پہنچتا۔ایک دفعہ یورپ کے سائنس دانوں نے اعلان کیا تھا کہ اب ستارہ زمین کے پاس
سے گزرے گا جس سے دُنیا تباہ ہو جائے گی۔اس پر کئی لوگ خود کشی کر کے مر گئے کہ نہ
معلوم اس وقت کس قدر دکھ اور تکلیف سے مریں۔مگر وہ ستارہ آیا اور گزر گیا اس سے کچھ
نقصان نہ ہو ا۔اس پر ہیئت دانوں نے بتایا کہ اس کے ذرات اتنے باریک تھے کہ جب
وہ سورج کے مقابلہ میں آیا تو اس کی دُم سُورج کی شعاؤں کے دباؤ سے ہٹ کر دائیں سے
بائیں طرف ہوگئی۔ملائكة الله
اس
قسم کی باتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ایک مرتب قانون ہے جس کے ماتحت سب
کام ہو رہا ہے۔اگر ایک بالا رادہ ہستی پیچھے نہ ہوتی تو پھر یہ کام کس طرح چلتا ؟ اب سوال یہ
ہے کہ وہ بالا رادہ ہستی کون ہے؟ اس کا فیصلہ خدا تعالیٰ ہی کر سکتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ملائکہ
ہیں۔پس ہر ایک چیز پر ملائکہ کا قبضہ ہے اور ان کے ذریعہ یہ انتظام چل رہا ہے۔مجھے ذاتی طور پر اس بات کا تجربہ ہے کہ ہر چیز پر ملائکہ کا قبضہ ہے اور ان کے
ارادے کے ماتحت وہ چیز کام کرتی ہے۔ایک دفعہ مجھے بخار ہوا۔ڈاکٹر نے دوائیں دیں
مگر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ایک دن چودھری ظفر اللہ خان صاحب آئے ان کے ساتھ ایک غیر
احمدی بھی تھا۔ان کو میں نے اپنے پاس بلالیا۔ان کے آنے سے پہلے مجھے غنودگی آئی اور
ایک مچھر میرے سامنے آیا اور کہا آج تپ ٹوٹ جائے گا۔جب ڈاکٹر صاحب اور چودھری
صاحب اور ان کا غیر احمدی دوست اور بعض اور احباب آئے تو میں نے ان کو وہ کشف بتا
دیا۔چنانچہ تھوڑی دیر کے بعد جب ڈاکٹر صاحب نے تھرما میٹر لگا کر دیکھا تو اس وقت تپ
نہیں تھا۔در اصل وہ مچھر نہیں بولا تھا بلکہ اس کی طرف سے وہ فرشتہ بولا تھا جس کا مچھر پر قبضہ
تھا تو ہر ایک چیز جو انتظام اور ارادہ کے ماتحت کام کر رہی ہے ملائکہ کی ہستی کا ثبوت ہے۔(۲) جسمانی بناوٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ ملائکہ ہیں کیونکہ موجودہ تحقیقات سے یہ
ثابت ہو گیا ہے کہ جو چیزیں دُنیا میں ہمیں نظر آتی ہیں یہ اصل میں ایسی ہی نہیں ہیں۔مثلاً
انسان جو ہمیں نظر آتا ہے یہ ایک ہی چیز سے بنا ہو انہیں ہے بلکہ کروڑوں ذرات سے مل کر
بنا ہوا ہے۔پھر وہ ذرے بھی آگے کئی کروڑ ذرّوں سے مل کر بنے ہیں۔پھر وہ بھی بار یک در
۵۱
ملائكة الله
بار یک ذروں کا مجموعہ ہیں۔حتی کہ امریکہ کے ایک سائنس دان نے ایسا ذرہ دریافت کیا
ہے کہ جو انسان کے جسم میں سے گزر جاتا ہے۔ہوا جسم میں سے نہیں گزر سکتی مگر وہ ذرہ
جب جسم پر لگتا ہے تو دوسری طرف نکل جاتا ہے۔پس یہ مادی تحقیقات سے ثابت ہے کہ جو چیز بھی ہمیں نظر آتی ہے وہ بار یک در
باریک ہوتی جاتی ہے اور نہایت لطیف در لطیف ذروں کا مجموعہ ہوتی ہے۔جب ہر ایک چیز
اپنی طاقت ایسے لطیف منبع سے حاصل کرتی ہے جو نظروں سے پوشیدہ ہے تو ماننا پڑتا ہے کہ
اس لطافت کی طرف جانے میں کوئی حکمت ہے۔اور وہ یہی ہے کہ اشیاء پر ملائکہ کا تصرف
ہے جو خود نہایت لطیف ہیں۔غرض دُنیا کی اشیاء کا سلسلہ ایک بار یک در باریک ذرات کی طرف جانا بتاتا ہے
کہ باریک ہی ان کے منتظم ہوں۔اور اشیاء کی لطافت دلالت کرتی ہے کہ ان پر لطیف
ارواح ہی کام کر رہی ہیں اور وہی ملائکہ ہیں۔(۳) معتبر شہادت سے بھی کسی چیز کے ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔مثلاً جب لوگ
لندن سے آکر کہتے ہیں کہ لندن ایک شہر ہے تو لوگ ان کی اس بات پر اعتبار کر لیتے ہیں۔اسی طرح ملائکہ کے وجود کے متعلق جب اتنے معتبر آدمی کہتے چلے آئے ہیں کہ ہیں تو پھر ان
کو کیوں نہ مانیں؟ اگر شہادت پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا تو پھر لندن بھی انہی لوگوں کے
نزدیک ہونا چاہئے جو اسے دیکھ آئیں۔اور جو نہیں دیکھ آئے ان کے نزدیک لندن کی بھی
کچھ حقیقت نہیں ہونی چاہئے۔کوئی کہے کہ لندن تو ہر شخص جا کر دیکھ سکتا ہے مگر ملائکہ کو تو ہر
شخص نہیں دیکھ سکتا۔ہم کہتے ہیں یہ غلط ہے کہ ہر شخص لندن
کو دیکھ سکتا ہے لندن وہی شخص
دیکھ سکتا ہے جس کے پاس پیسہ ہو۔اسی طرح ہم کہتے ہیں ملائکہ کو دیکھنے کی جس میں قوت
۵۲
ملائكة الله
ہوتی ہے وہ ملائکہ کو بھی دیکھ سکتا ہے۔اگر کوئی شخص روپیہ جمع کر کے لندن دیکھ سکتا ہے تو
ملائکہ کو دیکھنے کی قوت پیدا کرنے سے ملائکہ کو بھی دیکھ سکتا ہے۔پس ملائکہ کے متعلق سینکڑوں اور ہزاروں آدمیوں کی جو شہادت ملتی ہے وہ بھی ان
کی ہستی کا ثبوت ہے۔(۴) ثبوت یہ ہے جو روزانہ مشاہدوں میں آتا ہے۔اور اگر روزانہ نہیں تو ایک
عرصہ کے بعد ہر شخص کے مشاہدہ میں آتا ہے کہ بار ہا ایسا ہوتا ہے کہ اس کے قلب پر ایک
ایسی بات اثر کرتی ہے جس کا اس کے خیالات سے بالکل کوئی تعلق نہیں ہوتا بلکہ بعض
اوقات اس کے خیالات کے اُلٹ وہ تحریک ہوتی ہے اور اس کے کرنے کے لئے
انسان ایسا مجبور ہوتا ہے کہ چھوڑ نہیں سکتا۔ہر انسان پر کبھی نہ کبھی ایسا وقت ضرور آتا ہے
حتی کہ کفار پر بھی آتا ہے۔دہریوں پر بھی آتا ہے۔چنانچہ دہریوں کے ایسے واقعات
لکھے ہیں۔مثلاً وہ کہتے ہیں ہمارے دل میں ایسی تحریک پیدا ہوئی جو مجبور کر کے ایک
جگہ لے گئی اور وہاں دیکھا کہ لاش پڑی ہے۔اس قسم کی تحریک کے محرک کون ہوتے
ہیں؟ ملائکہ۔تو اس قسم کی شہادت مادی لوگوں میں بھی پائی جاتی ہے۔اور روحانی لوگوں کی تو
بہت ہی شہادتیں اس کے متعلق ملتی ہیں کہ یکلخت دل میں ایک تحریک ہوتی ہے جس کا
خیالات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور اس پر عمل کرنا پڑتا ہے۔یہ تحریک ملائکہ کی طرف سے ہی
ہوتی ہے اور یہ ان کی ہستی کا ثبوت ہے۔