ملائکہ کی ضرورت

ملائکۃ اللہ

۵۳
ملائكة الله
ملائکہ کی ضرورت
یہ تو میں نے ملائکہ کے ثبوت کے عقلی دلائل بتائے ہیں۔اب یہ بتاتا ہوں کہ ملائکہ
کی ضرورت کیا ہے؟ ضرورت بھی کسی چیز کا ثبوت ہوتی ہے کیونکہ جس چیز کی ضرورت ثابت
ہو جائے قانونِ قدرت کے وسیع مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ہوتی بھی ضرور ہے۔پس
کسی چیز کی ضرورت بھی اس کے ہونے کا ثبوت ہے مگر یہ ثبوت بالواسطہ ہے بلا واسطہ نہیں
ہوتا اس لئے میں ملائکہ کی ضرورت بتا تا ہوں۔پہلی ضرورت تو یہ ہے کہ روحانی اور جسمانی نظام میں مشابہت ہوتی ہے اور ہونی
چاہئے۔روحانی امور کو جسمانی پر قیاس کر لیا جاتا ہے کیونکہ یہ دونوں سلسلے ایک جیسے چلتے
ہیں سوائے اس کے کہ جہاں ان کا ایک جیسا نہ چلنا ضروری ہوتا ہے۔اور جسمانی
معاملات میں ہم دیکھتے ہیں کہ اسباب کا ایک وسیع سلسلہ چلتا ہے اور مخفی در مخفی اسباب
چلے جاتے ہیں یہاں تک کہ نہایت باریک گیسوں تک پہنچتا ہے بلکہ کہتے ہیں کہ ان سے
بھی آگے چل کر مادی طاقتوں میں منتقل ہو جاتا ہے اور انہی طاقتوں کے منبعوں کا نام ہم
ملائکہ رکھتے ہیں۔غرض جسمانی سلسلہ اس طرز پر واقع ہوا ہے کہ لطیف ہوتے ہوتے بالکل غائب
ہو جاتا ہے اور کوئی ذریعہ اس کے دیکھنے کا نہیں ہوسکتا۔ایسا ہی رُوحانی سلسلہ کے لئے
بھی ہونا ضروری ہے اور ہے۔اور اس سلسلہ کی آخری کڑی ملک ہیں۔یہ کہنا کہ روحانی
امور میں سب نہیں ہوتا صرف جسمانی امور میں ہوتا ہے غلطی ہے۔جسمانیات کے متعلق
ایک فلاسفر نے یہاں تک لکھا ہے کہ کوئی بات یونہی نہیں ہو جاتی بلکہ ہر ایک بات کے

۵۴
ملائكة الله
اسباب دُور دُور سے چلے آتے ہیں۔پس جب جسمانیات میں کوئی بات بغیر سلسلہ
اسباب کے نہیں ہوتی تو کیا روحانی اُمور ہی ایسے ہیں کہ ان میں اسباب کا سلسلہ نہ مانا
جائے۔جب جسمانی امور کا سلسلہ چلتا ہے تو ضروری ہے کہ مشابہت کے لئے رُوحانی
امور میں بھی چلے اور روحانی امور کے سلسلہ کی آخری کڑی ملائکہ ہیں۔پس رُوحانیات
کے لئے ملائکہ کی ضرورت ہے۔(۲) ہم ہر چیز میں ارتقاء پاتے ہیں اور اسی مسئلہ ارتقاء کی عمومیت کو دیکھ کر
سائنس دان اس نتیجہ پر پہنچے ہیں کہ یہ جو انسان موجود ہے یہ پہلے سے ہی ایسا نہ تھا۔پہلے یہ ایک کیڑے کی شکل میں تھا پھر ترقی کر کے بڑھا پھر اور بڑھا حتی کہ موجودہ
حالت کو پہنچ گیا۔مسئلہ ارتقاء کا یہ استعمال تو غلط معلوم ہوتا ہے اور کئی طرح سے رد کیا جا
سکتا ہے۔مگر اس میں شک نہیں کہ اس مسئلہ پر غور کرنے سے یہ ضرور ثابت ہوتا ہے کہ
ایک دوسرے سے متغائر حالات میں تبدیلی یا تو مختلف مدارج کو چاہتی ہے یا وسائط
کی محتاج ہے۔یکدم بالکل متفائر حالات کی طرف انتقال بالکل محال ہے۔پس ایک
طرف انسان کے اندر اعلیٰ سے اعلیٰ ترقیات کے حصول کی خواہش اور خدا تعالیٰ سے
وصال کی تڑپ کا ہونا اور دوسری طرف اس کی موجودہ کثافت کا اس سے ملنے میں
روک ہونا دونوں امر اس نتیجہ پر ہمیں پہنچاتے ہیں کہ انسان اور خدا تعالیٰ کے درمیان
ایک اور واسطہ ہونا چاہئے جو ایک طرف تو مخلوق ہو اور دوسری طرف نیک اور روحانی
ہو اور اس واسطہ کو ملائکہ کہتے ہیں۔کہتے ہیں کہ ایک شخص کسی بلند مینار پر چڑھا مگر اتر نہ سکتا تھا۔کسی نے تیر کے ساتھ
بار یک تاگے کی ریل باندھ کر تیر اس کی طرف مارا اور اس نے پکڑ لیا۔اس بار یک تاگے کو

۵۵
ملائكة الله
اس نے نیچے لٹکا دیا اور نیچے والے نے اس کے ساتھ ذرا موٹا تا گا باندھ دیا جسے اس نے
او پر کھینچ لیا۔پھر اس کے ساتھ اور زیادہ موٹا تا گا باندھا گیا حتی کہ ایک زنجیر با ندھی گئی اور وہ
اس کے ذریعہ نیچے اُتر آیا۔اسی طرح ملائکہ کے ذریعہ بندہ کا تعلق خدا سے ہوتا جاتا ہے۔وہ درمیانی کڑی ہیں
جن کے ذریعہ بندہ کا خدا سے تعلق ہوتا ہے اور وہ اس کے فیوض کو اپنے اندر جذب کرتا
ہے۔پس خدا تعالیٰ سے تعلق پیدا کرنے کے لئے ملائکہ کا وجود دضروری ہے۔تیسری ضرورت ملائکہ کی یہ معلوم ہوتی ہے کہ ہم ظاہری عالم میں دیکھتے ہیں کہ
جسمانی تربیت کے لئے دو سلسلے ہیں ایک وہ جو بغیر انسان کے علم اور اس کے دخل کے اس کا
کام کر رہا ہے۔جیسا کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَارَ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ وَالنُّجُوْمُ مُسَخَرَتْ بِأَمْرِه
(النحل: ۱۳)
کہ خدا کے حکم کے ماتحت رات اور دن ،سورج اور چاند اور ستارے بغیر تمہاری کسی
محنت کے تمہارے لئے کام کر رہے ہیں۔مستر عربی میں اس کو کہتے ہیں جس پر کچھ خرچ نہ ہو اور وہ کام دے۔خدا تعالیٰ
فرماتا ہے ہم نے تمہارے لئے رات اور دن ، سورج اور چاند اور ستاروں کو کام میں لگا دیا
ہے تمہیں ان کے لئے کوئی محنت نہیں کرنی پڑتی۔رات آتی ہے اور دن چڑھتا ہے لیکن تم
اس کے لئے کوئی محنت نہیں کرتے اور تمہارا ان پر کچھ خرچ نہیں ہوتا۔اسی طرح سُورج
دھوپ نازل کرتا ہے۔چاند روشنی کرتا ہے۔ستارے طرح طرح کے اثرات ڈال رہے
ہیں۔لیکن تمہیں ان کے لئے کچھ نہیں کرنا پڑتا یہ انتظام جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اشارہ

۵۶
ملائكة الله
فرمایا ہے اس بات کا ثبوت ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک ایسا سلسلہ ہمارے فائدہ کیلئے رکھا
ہوا ہے جو آپ ہی آپ کام کرتا رہتا ہے۔ہمارا اس میں کچھ دخل نہیں ہوتا۔مثلاً سورج کی
شعاعوں میں ایسی طاقت ہے کہ پانی کو مختلف رنگ کی شیشیوں میں ڈال کر اگر اس کے
سامنے رکھ دیا جائے تو اس میں ایسی طاقت پیدا ہو جائے گی کہ اس سے کئی بیماریوں کا
علاج کیا جا سکتا ہے۔اسی طرح چاند کی روشنی سے بعض سبزیاں بڑھتی اور پکتی ہیں۔لکڑی
کو تو میں نے خود دیکھا ہے کہ چاندنی رات میں اس قدر جلدی بڑھتی ہے کہ اس کے
بڑھنے کی صر صر کی آواز آتی ہے۔اور بھی نباتات ایسی ہیں کہ چاند کی روشنی کا ان پر بڑا اثر
ہوتا ہے اور یہ تو ایک دو مثالیں ہیں۔ان چیزوں کے ہزاروں ہی اثرات ہیں جو ہمیں
معلوم ہیں۔اور جو ہمیں معلوم نہیں وہ تو نہ معلوم کتنے ہوں گے؟
پس یہ چاند اور سورج اور ستارے سب اثر ڈال رہے ہیں اور اب یہ بات
دریافت کی گئی ہے کہ سل کے کیڑوں کی قاتل دھوپ ہے اس لئے دھوپ کو بھی علاج
کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔اسی بات کو مد نظر رکھ کر دیکھو کہ سورج کس طرح
انسانوں کی خدمت کر رہا ہے۔ایک شخص سل کے بیمار کے پاس جاتا ہے ممکن ہے کہ اس
کے اندرسل کے کیڑے داخل ہو کر اس کی ہلاکت کا باعث ہوں مگر جب وہ سورج کی تیز
دھوپ میں سے گزرتا ہے تو وہ کیڑے خود بخو دمر جاتے ہیں اور اس بات کا اسے پتہ بھی
نہیں ہوتا اور اس طرح وہ بیچ جاتا ہے۔پس ایک تو یہ سلسلہ ہے جو انسان کی محنت اور کوشش کے بغیر اس کے فائدہ کے لئے
کام کر رہا ہے۔اور وہ دوسر ا سلسلہ ہے جو انسان محنت اور کوشش کر کے کسی چیز سے فائدہ
اُٹھا تا اور اپنے لئے مفید بناتا ہے۔جیسے غلہ سے روٹی پکانا مٹی سے مکان بنانا، لو ہے اور۔

آج 10 میں سے 10 باقی