ملائکہ کے وجود پر اعتراض اور ان کے جواب
ملائکۃ اللہ
۵۷
ملائكة الله
لکڑی سے گاڑی ،گھی، ریل کا تیار کرنا علم حاصل کرنا۔اب
غور کا مقام ہے کہ کیا یہ ممکن ہے
کہ انسان کی جسمانی تربیت اور انتظام کے لئے تو یہ دوسلسلے ہوں لیکن اس کی روحانیت کے
لئے خدا نے کچھ بھی نہ کیا ہو؟ ادھر روحانی اور جسمانی سلسلوں کی مشابہت بتاتی ہے کہ جس
طرح چاند ، شورج اور ستاروں کے اثرات خود بخود انسان کے جسمانی انتظام پر پڑ رہے اور
فائدہ پہنچارہے ہیں اسی طرح روحانیت کے لئے بھی کوئی سلسلہ ہونا چاہئے جس سے انسان
کی رُوحانیت کو فائدہ پہنچے۔اس کے لئے خدا تعالیٰ نے ملائکہ رکھتے ہیں جو انسان میں
روحانیت پیدا کرتے اور اس کی حفاظت کرتے رہتے ہیں۔ہاں جب بیماری بڑھ جاتی ہے
تو جس طرح سورج کی دھوپ سل کے کیڑوں کو نہیں مارسکتی بلکہ دوائی دینے کی ضرورت
ہوتی ہے اسی طرح جب روحانیت کی بیماری بڑھ جاتی ہے تو اس کے لئے بھی اور سامانوں کی
ضرورت ہوتی ہے۔یہ ملائکہ کے ہونے کی ضروریات ہیں۔ملائکہ کے وجود پر اعتراض اور ان کے جواب
اب میں ان اعتراضات کے جواب دیتا ہوں جو ملائکہ کے متعلق کئے
جاتے ہیں :۔پہلا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ اگر ملائکہ ہیں تو ہمیں نظر کیوں نہیں آتے؟ یہ ایسا
اعتراض ہے جس کو سُن کر ہنسی آتی ہے کیونکہ سینکڑوں چیزیں دنیا کی ایسی ہیں کہ جو نظر نہیں
آتیں لیکن لوگ ان کو مانتے ہیں۔میں کہتا ہوں کیا مٹھاس کسی کو نظر آتی ہے؟ اس کے متعلق
یہی کہا جائے گا کہ زبان سے تعلق رکھنے والی چیز ہے نظر نہیں آیا کرتی۔میں کہتا ہوں کیا آواز
کسی کو نظر آتی ہے؟ کہا جائیگا اس کا تعلق کان سے ہے۔پھر میں کہتا ہوں کہ سختی یا نرمی کسی کو
۵۸
ملائكة الله
نظر آتی ہے؟ یہی کہا جائے گا کہ یہ چھونے کے ساتھ تعلق رکھتی ہے۔پھر میں کہتا ہوں خوشبو
یا بد بوکسی کو نظر آتی ہے؟ یہی کہا جائیگا کہ یہ ناک سے تعلق رکھتی ہیں۔ان جوابات سے معلوم
ہوا کہ کسی چیز کے معلوم کرنے کا یہی ذریعہ نہیں کہ وہ نظر آئے بلکہ اور حواس بھی ہیں۔جن
سے ان
کا ہو نا معلوم کیا جاتا ہے۔پھر میں کہتا ہوں ہوا کو کسی نے دیکھا ہے۔جب ہوتی ہے
تو معلوم ہوتا ہے کہ ہوا ہلا رہی ہے ورنہ نظر نہیں آتی۔اسی طرح اور بہت سی طاقتیں ہیں۔مثلا قوت حافظہ ہے۔کون ہے جو اس کو چکھ کر یا سونگھ کر یا دیکھ کر مانتا ہے؟ اس کے اثرات
سے ہی اس کا پتہ لگایا جاتا ہے۔پس معلوم ہوا کہ ایسی چیزیں بھی ہیں جن کو دیکھنے کے بغیر اور ذرائع سے مانا جاتا
ہے اور ان کے اثرات کو دیکھ کر ان کو مانا جاتا ہے۔اسی طرح ملائکہ بھی اثرات کے ذریعہ
مانے جاسکتے ہیں یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ نظر ہی آئیں۔ان کے اثرات سے ان کا پتہ لگ
جاتا ہے۔دوسرا اعتراض ایسا ہے جسے علماء کا اعتراض کہا جا تا اور بڑا پکا قرار دیا جاتا ہے لیکن
میں کہتا ہوں یہ ایسا جاہلانہ اعتراض ہے کہ اس سے بڑھ کر جہالت اور نہیں ہوسکتی۔وہ
اعتراض یہ ہے کہ کہا جاتا ہے، کیا خدا ملائکہ کا محتاج ہے؟ کہ ان کو اس نے بنایا ہے۔ہم کہتے
ہیں کہ خدا ملائکہ کا خالق ہے اور کسی چیز کا خالق اس کا محتاج نہیں ہو ا کرتا۔خدا تعالیٰ کو ملائکہ
کا محتاج تب کہا جاتا جب خداملائکہ کوکسی اور جگہ سے لا تا لیکن خدا تو ملائکہ کوخود پیدا کرتا ہے
پھر ان کا محتاج کیونکر ہوا ؟ احتیاج إلی الغیر ہوا کرتی ہے نہ کہ اپنے قبضہ اور اختیار کی
احتیاج ہوتی ہے۔پس چونکہ خدا تعالیٰ نے ملائکہ کو خود پیدا کیا ہے اس لئے وہ ان کا محتاج
نہیں ہے اور یہ جاہلانہ اعتراض ہے۔
۵۹
ملائكة الله
دوسرے اس اعتراض کا رڈ اس طرح بھی ہو جاتا ہے کہ مادی دنیا میں بھی ہم
دیکھتے ہیں کہ ہر ایک چیز کے اسباب مقرر ہیں۔وہ لوگ جو کہتے ہیں کہ ملائکہ کو ماننے سے
خدا کو ان کا محتاج ماننا پڑیگا وہ مانتے ہیں کہ کھانے کے ذریعے پیٹ کا بھر نا خدا کا قانون
ہے۔ہم کہتے ہیں کیا کھانے کے ذریعہ پیٹ بھرنے کا قانون بنانے سے خدا اس بات کا
محتاج ہو گیا کہ وہ بندہ کا پیٹ کھانے سے بھرے؟ اسی طرح بیماری ہے خدا نے دوائی
کے ذریعہ اس کا علاج مقرر کیا ہے۔کیا خدا دوائی کا محتاج ہو گیا ؟ اسی طرح روشنی کے
لئے خدا نے سُورج بنایا ہے کیا خدا سورج کا محتاج ہو گیا؟ وجہ کیا ہے کہ جسمانی سلسلہ میں
اسباب مقرر کرنے سے تو محتاج نہیں ہوتا لیکن اگر روحانی سلسلہ میں فرشتوں کو اسباب
مقرر کرے تو محتاج ہو جاتا ہے۔تیسرارڈ اس اعتراض کا یہ ہے کہ وہی اسباب دنیا میں کمزوری ظاہر کیا کرتے ہیں
جن کے بغیر کوئی کام نہ کر سکے وہ اسباب کمزوری کا باعث نہیں ہوتے جو اپنے قبضہ اور اختیار
میں ہوتے ہیں۔مثلاً ایک شخص کسی سے ناراض ہے اور اس سے بولتا نہیں۔لیکن ایک اور
شخص کو اس کے متعلق کہہ دیتا ہے کہ فلاں شخص یہاں نہ آئے۔تو کیا وہ کہے گا کہ یہ گونگا ہے؟
بول ہی نہیں سکتا کہ مجھ سے نہیں بولا نہیں۔یہ اعتراض غلط ہوگا کیونکہ وہ دوسروں سے بولتا
ہے۔اسی طرح ہم دیکھتے ہیں خدا نے ملائکہ کو بلا اسباب کے پیدا کر لیا کہ نہیں۔اگر ان کو
پیدا کرلیا تو معلوم ہوا کہ بلا اسباب کے بھی خدا کام تو کر سکتا ہے لیکن ملائکہ کو اس نے کسی
حکمت کے ماتحت اسباب مقرر کیا ہے۔پس ملائکہ کی پیدائش جب ایسی ہے کہ خدا نے بلا
اسباب کے کی ہے تو معلوم ہوا کہ ان کا مقرر کرنا کسی حکمت کے ماتحت ہے نہ کہ خدا ان کا
محتاج ہے اور ان کے بغیر وہ کچھ کر نہیں سکتا۔
ملائكة الله
چو تھا جواب اس کا یہ ہے کہ تم ملائکہ کے مقرر کرنے کو احتیاج کہتے ہو ہم اسے حکمت
کہتے ہیں اور ملائکہ کے مقرر کرنے میں حکمت یہ ہے کہ علوم کی وسعت ان کے مخفی اسباب
اور پھر ان کی کثرت کی وجہ سے ہوتی ہے۔مثلاً کونین میں جو صفات تھیں وہ اگر مخفی نہ ہوتیں
تو اس کے متعلق جو علم نے ترقی کی ہے وہ نہ ہوتی۔پس علوم کی وسعت کے لئے مخفی سامانوں
کا ہونا ضروری ہے۔جب تک اسباب مخفی نہ ہوں وسعت نہیں ہوسکتی کیونکہ جو بات ظاہر ہو
اس میں وسعت کہاں پیدا کی جاسکتی ہے؟ پس علوم میں وسعت کے لئے خدا تعالیٰ نے مخفی
سامان رکھے ہیں۔اور جوں جوں ان کو دریافت کیا جاتا ہے علوم میں وسعت پیدا ہوتی جاتی
ہے اور جس قدر کوئی ان کے دریافت کرنے میں زیادہ محنت اور کوشش کرتا ہے اسی قدر زیادہ
فائدہ اور ناموری حاصل کرتا ہے۔اگر یونہی تپ اتر جایا کرتا تو وہ ڈاکٹر جس نے اس کے
اسباب پر غور و فکر کرتے کرتے اس کا علاج کو نین دریافت کیا، اس میں اور دوسرے لوگوں
میں
کیا فرق ہوتا اور اس علم میں جو ترقی ہو رہی ہے وہ کس طرح ہوتی ؟ پس دنیا میں ترقی اور
درجہ حاصل کرنے کا مخفی اسباب بہت بڑا ذریعہ ہیں۔اگر یہ نہ ہوتے تو نہ کوئی ترقی کرسکتا اور
نہ اعلیٰ درجہ حاصل کر سکتا۔یہی حالت روحانیت کی ہے۔انسان اس لئے پیدا کیا گیا ہے کہ رُوحانی ترقی
حاصل کرے اس کے لئے روحانی اسباب بھی مخفی رکھے گئے ہیں جو اُن سے کام لیتا ہے وہ
انعام اور درجہ حاصل کرتا ہے۔پس ترقیات کے لئے اختفاء کی بہت سخت ضرورت ہے۔اس لئے یہ کہنا غلط ہے کہ اگر مخفی اسباب مانے جائیں تو خدا کو ان کا محتاج قرار دینا پڑے گا۔مخفی اسباب کا ہونا خدا تعالیٰ کی احتیاج نہیں ثابت کرتا بلکہ بندہ کی احتیاج ثابت کرتا ہے کہ
بندہ ان کے ذریعہ ترقی کرے۔خدا نے اگر یہ قانون مقرر کیا ہے کہ زمین کو ایک خاص حد
บ
ملائكة الله
تک کھودا جائے تو اچھا پھل پیدا ہوگا یہ اس لئے نہیں کہ خدا اس کا محتاج ہے بلکہ اس لئے کہ
زمینداروں میں سے جو بڑا زمیندار بنا چاہتا اور اچھی کھیتی پیدا کرنا چاہتا ہے اس کو اس کی
احتیاج ہے۔اگر زمین کا عمدہ پھل لاناکسی محنت یا علم پر نہ رکھا جاتا تو کسی زمیندار کو دوسرے
پر فضیلت نہ ہوتی اور مقابلہ کی جو روح اس وقت کام کر رہی ہے بالکل مفقود ہو جاتی۔دوسرے یہ بھی بات ہے کہ اگر مخفی اسباب نہ ہوتے تو خدا کا جلال لوگوں پر ظاہر نہ ہوتا اور
اس کی قدرت کی قدر وہ نہ کرتے۔اگر سب باتیں پہلے سے ہی معلوم ہوتیں تو خدا کا جلال
کس طرح بندوں پر ظاہر ہوتا ؟ یہ اسی طرح ظاہر ہوتا کہ انسان کسی بات کے متعلق جتنی
تلاش اور جستجو کرتا ہے اتنا ہی اس کے متعلق نئی نئی باتیں دریافت کرتا جاتا ہے اور اس طرح
خدا تعالیٰ کی قدرت کا اسے اعتراف کرنا پڑتا ہے۔پس مخفی اسباب کا پیدا کر نا خدا کی احتیاج
کو ظاہر نہیں کرتا بلکہ یہ بندہ کی اصلاح اور فائدہ کے لئے ہے۔اور یہ مخفی اسباب جن کے دریافت کرنے سے درجہ اور ترقی اور عزت حاصل ہوسکتی
ہے ان کی آخری کڑی ملائکہ ہیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ اسباب اس وسعت کے
ساتھ ظاہر ہوئے کہ آپ کو جو ترقی اور درجہ حاصل ہو اوہ اور کسی کو حاصل نہ ہو سکا۔اسی
طرح حضرت مسیح موعود پر یہ اسباب ظاہر ہوئے اور آپ کو بھی اعلیٰ عزت اور رتبہ نصیب ہو
گیا۔پھر ان کے ذریعہ مجھ پر بھی یہ اسباب ظاہر ہوئے اور مجھے بھی خدا تعالیٰ نے عزت اور
رتبہ عطا کیا۔تو یہ مدارج کا تفاوت بھی نہ ہوتا اور سب ایک ہی جیسے ہوتے۔لیکن مخفی اسباب
کی وجہ سے جتنے جتنے اسباب کسی پر ظاہر ہوئے انہی کے مطابق اس کو درجہ بھی ملا۔اس امر میں کیا شبہ ہے کہ بالعموم مسبب ظاہر ہوتا ہے اور سبب مخفی۔اور مخفی کے
دریافت کرنے کے لئے انسان کو محنت برداشت کرنی پڑتی ہے جو اس کے لئے موجب
۶۲
ملائكة الله
ثواب اور زیادت علم ہوتی ہے اور اس کی دلچسپی کو بڑھاتی ہے۔یہ ایک طبعی خاصہ ہے
کہ مخفی
ھے انسان کی دلچسپی کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے۔دوائیوں کی تاثیرات اور ایجادات اس قبیل
میں سے ہیں۔اور ان اسباب کا دریافت کرنا ہی مدارج انسانی قائم کرتا ہے۔پس روحانی
اسباب
مخفیہ بھی ضروری تھے تا انسان کے علم باطن میں بھی زیادتی ہو اور کوشش اور سعی میں
بھی تفاوت ہو اور روحانی آدمی ایک دوسرے کے مقابلہ میں فضیلت حاصل کریں اور
مسابقت کا موقعہ ملے اور مخفی در مخفی علوم کی واقفیت حاصل کر کے اس کے یقین میں ترقی اور
حوصلہ میں زیادتی ہو اور خدا تعالیٰ کی غیر محدود طاقتیں اس کے سامنے ظاہر ہوں۔بھلا یہ
کیونکر ہوسکتا تھا کہ اللہ تعالیٰ اس سلسلہ کو جو اس کا وجود مخفی کرتا تھا اسقدر شاندار بناتا اور اس
سلسلہ کو جو اس کا وجود ظاہر کرتا ہے بالکل محدود کر دیتا۔پس اسباب کی احتیاج کا سوال ہی
پیدا نہیں ہوتا۔تیسرا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ ہر چیز کا دُنیا میں ہمیں سبب نظر آتا ہے پھر اس بات کو
کس طرح مان لیں کہ وہ فرشتوں کے ذریعہ ہوتی ہیں؟ مثلاً آندھی آتی ہے اس کے متعلق
ہمیں معلوم ہے کہ جب جو میں بعض خاص قسم کے تغیرات ہوں تو آتی ہے یا بادل آتے
ہیں۔ہم جانتے ہیں کہ سورج کے ذریعہ پانی کے بخارات اُٹھتے ہیں اور وہی برستے ہیں۔یہ کس طرح مان لیں کہ فرشتوں کے ذریعہ ایسا ہوتا ہے؟ یہ جہالت کی باتیں ہیں اور اُس
زمانہ کی ہیں جب کہا جاتا تھا کہ فرشتہ سمندر سے پانی پی کر آتا ہے اور پھر آکر بارش برساتا
ہے اس
قسم کی باتیں اب علم اور تحقیقات کے زمانہ میں کون مان سکتا ہے؟
مگر اس اعتراض کے پیش کرنے والوں نے فرشتوں کے متعلق جو صحیح عقیدہ ہے،
اس
کو سمجھا نہیں۔ہم یہ نہیں کہتے کہ بارش برسنے کا قریبی سبب فرشتہ ہے اور فرشتہ سمندر سے
۶۳
ملائكة الله
پانی لا کر برساتا ہے بلکہ ہم کہتے ہیں کہ ان بخارات کو قائم کرنے والا فرشتہ ہے جن سے
بارش بنتی ہے۔ہم تو آخری سبب کو فرشتہ کہتے ہیں نہ یہ کہ کوئی اور سبب ہی نہیں ہوتا۔ہر چیز
کے سبب ہیں مگر سب اسباب کے آخر میں فرشتہ کام کر رہا ہوتا ہے۔یہ ٹھیک ہے کہ مختلف
تغییرات اسباب کے ماتحت ہوتے ہیں اور ایک سبب کے پیچھے دوسرا، دوسرے کے پیچھے
تیسر ا حتی کہ سینکڑوں ایسے سبب بھی ہوں گے جن کو دنیا جانتی بھی نہیں۔مگر سب کے پیچھے
فرشتہ ہو گا۔درمیانی اسباب خواہ کروڑوں ہوں ہم ان
کا انکار نہیں کرتے لیکن سب کے آخر
میں فرشتہ مانتے ہیں۔چوتھا اعتراض یہ کیا جاتا ہے کہ جو تغیرات ہوتے ہیں۔وہ مقررہ قانون کے ماتحت
ہوتے ہیں مثلاً کسی کو تپ چڑھتا ہے اگر تپ چڑھانے والا فرشتہ ہے تو کونین دینے سے
کیوں اتر جاتا ہے؟ اور جب علاج سے مرض دُور ہو جاتی ہے تو کس طرح کہا جاسکتا ہے کہ
فرشتے نے تپ چڑھایا ؟ اسی طرح اگر کھانسی فرشتہ لگا تا ہے تو دوائی دینے سے کیوں دور ہو
جاتی ہے؟ کیا اس وقت فرشتہ بھاگ جاتا ہے؟
یہ اعتراض بھی جاہلانہ ہے کیونکہ ہم یہ نہیں کہتے کہ فرشتے کوئی قادر مطلق ہستی ہیں
بلکہ ہم تو یہ کہتے ہیں کہ فرشتے خواص الاشیاء کو ظاہر کرتے ہیں۔جب کوئی شخص ان اشیاء کو
استعمال کرتا ہے جن کے نتیجہ میں تپ چڑھایا جانا مقدر ہے تو جو فرشتہ ان اشیاء کے خواص
کے ظہور کے ابتدائی اسباب کا مؤکل ہے اس کا نتیجہ بخار پیدا کرتا ہے۔لیکن جب انسان
ان اشیاء کو استعمال کرتا ہے جن کے خواص مخفی در مخفی سلسلہ اسباب کے نتیجہ میں بخار کواُتارنے
کی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں تو اس وقت ان اشیاء کا آخری مؤکل فرشتہ اپنا اثر ظاہر کرنا
شروع کرتا ہے اور پہلا فرشتہ بموجب مقررہ قواعد کے اپنے اثر کو ہٹانا
شروع کر دیتا ہے۔