ملائکہ پر ایمان لانے کا حکم کیوں دیا گیا ہے؟
ملائکۃ اللہ
۶۴
ملائكة الله
پس یہ کہنا درست نہیں کہ دوا سے بیماری کا اثر ظاہر کرنے والا فرشتہ بھاگ جاتا ہے
بلکہ امر واقع یہ ہے کہ جب دوا کے فرشتہ کا اثر ظاہر ہونا شروع ہوتا ہے تو بیماری کے آثار
ظاہر کرنے والا فرشتہ اپنے اثر کو ہٹانا شروع کر دیتا ہے۔ملائکہ پر ایمان لانے کا حکم کیوں دیا گیا ہے؟
اب میں اس بات کے متعلق کچھ بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ملائکہ پر ایمان لانے کا حکم
کیوں دیا گیا ہے؟ مانا کہ ملائکہ اچھی چیز ہیں اور ان کے ذریعہ چیزوں کا اثر ظاہر ہوتا ہے
لیکن کو نین بھی تو مفید چیز ہے اس سے تپ اُتر جاتا ہے، اس پر ایمان لانے کا کیوں حکم نہیں
دیا گیا؟ اسی طرح تم کہتے ہو ملائکہ بارشیں برساتے ہیں مگر سورج بھی تو بارشیں برسنے کا
ذریعہ ہوتا ہے اس پر ایمان لانے کا کیوں نہیں حکم دیا گیا ؟ ملائکہ پر ایمان لانے کا حکم کیوں
دیا گیا ہے؟
اس کے متعلق غور کرنے کے لئے آؤ یہ معلوم کریں کہ رسولوں، کتابوں پر ایمان
لانے کا کیوں حکم دیا گیا ہے؟ جب یہ معلوم ہو جائے گا تو ہمیں اس اصل کا پتہ لگ جائے گا
جس کی وجہ سے کسی شئے پر ایمان لانے کا حکم دیا جاتا ہے، اس کو ملائکہ کے متعلق بھی چسپاں
کر کے دیکھیں گے۔حقیقت یہ ہے کہ وہ ہستی جو بالذات ایمان کی مستحق ہے وہ صرف اللہ
تعالیٰ کی ہی ہے۔رسول اور کتا بیں وہ ذرائع ہیں جن سے خدا پر ایمان لایا جاتا ہے۔ورنہ
اصل میں وہ مقصود بالذات نہیں ہیں۔آسمانی کتابوں پر ایمان لانے کا اس لئے حکم دیا گیا
ہے کہ ان کے ذریعہ خدا کی شناخت ہوتی ہے اور خدا تعالیٰ سے ملاقات ہوتی ہے۔چونکہ وہ
خدا کا کلام ہوتی ہیں اس لئے ان کے ذریعہ انسان خدا کی ذات کی طرف متوجہ ہو جاتا
ملائكة الله
ہے۔اسی طرح رسولوں پر ایمان لانے کی یہ وجہ ہے کہ رسول خدا تعالیٰ کی ہستی کا نشانات
کے ذریعہ ہونا ثابت کرتے ہیں تو رسول پر ایمان لانا ان کی اپنی ذات کی وجہ سے نہیں ہوتا
بلکہ اس لئے ہوتا ہے کہ رسول خدا پر ایمان لانے کا ذریعہ ہوتے ہیں۔پس رسولوں پر،
کتب پر، قیامت پر ایمان لا ناخدا تعالیٰ پر ایمان لانے کا ذریعہ ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کے
سوا پانچ اور امر ہیں جن پر ایمان لانا ضروری ہے:۔ملائکہ کتب رسل تقدیر قیامت ۵
ان پر ایمان لانا خدا ہی کی ہستی پر ایمان لانے کے لئے ہے کیونکہ یہ خدا پر ایمان
کے حاصل ہونے کے ذرائع ہیں۔ملائکہ کے متعلق تو اس وقت بحث ہی ہے باقی جتنے امور
ہیں ان کو دیکھ لو ان پر ایمان لانے کی یہی غرض ہے کہ وہ خدا کی طرف متوجہ کرنے کے
محرک ہیں۔اس اصل کے مطابق ہم کہتے ہیں کہ اگر ملائکہ کے ذریعہ بھی خدا تعالیٰ کی طرف
توجہ پھرتی ہے تو ان پر ایمان لانا بھی ضروری ہے۔دُنیا میں عام طور پر جو لوگ خدا کو چھوڑتے ہیں وہ اسی دھوکا کی وجہ سے چھوڑتے
ہیں کہ ان کی نظر ظاہری اسباب پر ہوتی ہے۔مثلاً کونین کے متعلق جب دیکھتے ہیں کہ اس
سے تپ اُترتا ہے تو کہتے ہیں خدا کیا ہوتا ہے۔یہی ہے جس سے تپ اُترتا ہے۔اسی طرح اور
امور کے متعلق کہتے ہیں اور ظاہری اسباب کو دیکھ کر خدا کا انکار کر دیتے ہیں۔لیکن فرشتوں
پر ایمان لانے کا جو حکم دیا گیا ہے وہ ظاہر کرتا ہے کہ ہر ایک چیز کا آخری سبب فرشتہ ہے اور
یہ ایسا حکم ہے کہ ساری سائنس اسی سے نکل آتی ہے کیونکہ اس میں خدا تعالیٰ نے بتایا ہے کہ
ہر چیز کی اگر حقیقت تم تلاش کرنے لگو گے تو اس کے مخفی در مخفی اسباب نکلتے آئیں گے۔اس
وقت جب دنیا چیزوں کے قریب قریب اور ظاہری اسباب
سمجھ رہی تھی اس وقت اسلام یہ بتا
។។
ملائكة الله
رہا تھا کہ ہر چیز کے باریک در بار یک اسباب ہیں۔خوردبین نے اب بتایا ہے کہ طاعون کی
گلٹی یونہی نہیں ہوتی بلکہ اس کا باعث کیڑے ہوتے ہیں وہ ان کی وجہ سے ہوتی ہے۔پھر
ان کیڑوں کے پیدا ہونے کے اور اسباب ہیں۔پھر ان کے اور اسباب ہیں۔اسی طرح
اسباب در اسباب ہیں۔انہی اسباب کا آخری اور انتہائی سبب ملائکہ ہیں اور ان کے اوپر خدا
ہے۔تو ملائکہ پر ایمان لانے سے اسباب کی آخری کڑی پر ایمان حاصل ہوتا ہے اور اس
سے خدا پر ایمان حاصل ہوتا ہے اور ملائکہ پر ایمان لانے کی یہی وجہ ہے۔پھر ایمان قرآن کریم میں اور معنوں میں بھی استعمال ہوا ہے۔ماننے کو بھی ایمان
کہا جاتا ہے لیکن صرف کسی وجود کا مانناہی نہیں ، اس کی تحریکات کو ماننا بھی ایمان کہلاتا ہے۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔فَمَن يَكْفُرْ بِالطَّاغُوتِ وَيُؤْمِنُ بِاللهِ فَقَدِ اسْتَمْسَكَ بِالْعُرْوَةِ الْوُثْقَى لَا
انفِصَامَ لَهَا وَاللهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ (البقرة: ۲۵۷)
جو شخص طاغوت کا انکار کرتا ہے اور اللہ پر ایمان لاتا ہے وہ ایسے مضبوط کڑے کو پکڑ
لیتا ہے کہ جو ٹوٹتا ہی نہیں اور اللہ سنے والا جاننے والا ہے۔طاغوت شیطان کو کہتے ہیں۔اب اگر انکار کے معنے کسی شئے کی ذات کے انکار ہی
لئے جاویں تو اس آیت کے یہ معنے ہوں گے کہ ہلاکت سے وہی شخص بچتا ہے جو شیطان کے
وجود کا انکار کرے اور اللہ تعالیٰ کے وجود کا اقرار حالانکہ یہ معنی سراسر غلط ہیں۔کیونکہ قرآن
کریم صاف طور پر خدا تعالیٰ کے وجود کا بھی اقرار کرتا ہے اور شیطان کے وجود کا بھی اقرار
کرتا ہے۔پس اقرار سے اور ایمان سے اس آیت میں یہی مراد ہے کہ شیطان کی باتوں کو
رد کرتا ہے اور خدا تعالیٰ کی باتوں کو مانتا ہے۔اب اگر یہی معنی ایمان کے ملائکہ کے متعلق
۶۷
ملائكة الله
کئے جائیں تو ان پر ایمان لانے کا یہ مطلب ہوگا کہ انکی تحریکات کو مانا کرو۔اسی طرح
کتابوں اور رسولوں پر ایمان لانے کے یہ معنے ہوں گے کہ جو احکامِ الہی کتابوں میں ہوں
ان کو مانو۔جو کچھ رسول تم کو حکم دیں ان کو مانو۔اور قیامت پر ایمان لانے کے یہ معنے ہوئے
کہ اس کا خیال کر کے بڑی باتوں سے بچو۔تو خدا، ملائکہ، کتب، اور رسولوں پر ایمان لانے
سے مراد ان کے احکام ماننا ہے۔کوئی کہ سکتا ہے کہ اگر ایمان لانے کا یہ مطلب ہے تو پھر
ان چاروں پر ایمان لانے کا کیوں حکم دیا گیا ہے۔ان کے علاوہ مسجد دبھی ہوتے ہیں اور
انبیاء کے خلفاء بھی ہوتے ہیں ان کے احکام مانتا بھی ایمان میں داخل ہونا چاہئے اور ان کا
انکار کفر ہونا چاہئے۔لیکن جب ان کا انکار کفر نہیں تو پھر باقیوں کا انکار کیوں کفر ہے؟
یہ ٹھیک ہے کہ خلفاء اور محد دین بھی اچھی باتیں بتاتے ہیں لیکن خدا تعالیٰ،
نبیوں ، ملائکہ اور کتب کی باتوں اور ان کی باتوں میں ایک فرق ہے اور وہ یہ کہ
ایمانیات میں وہ داخل ہیں جن کی کسی چھوٹی سے چھوٹی بات سے اختلاف کرنے والا
بھی کافر ہو جاتا ہے۔مثلاً اگر کوئی یہی کہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو
کرتے وقت پاؤں دھونے کا جو حکم دیا ہے وہ ٹھیک نہیں ہے تو وہ کافر ہو جائے گا مگر
خلیفہ سے تفصیلات میں اختلاف ہو سکتا ہے۔مثلاً خلیفہ ایک آیت کے جو معنے سمجھتا ہے
وہ دوسرے شخص کی سمجھ میں نہ آئیں اور وہ ان کو نہ مانے تو اس کے لئے جائز ہے۔مگر
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق جو کہے کہ فلاں آیت کے آپ نے جو معنے کئے
ہیں میں ان کو نہیں مانتا تو کافر ہو جائے گا۔کیونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمودہ
میں سے ایک شوشہ بھی رد کرنا کسی کے لئے جائز نہیں ہے۔گو خلفاء کے احکام ماننا
ضروری ہوتے ہیں لیکن ان کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں ہوتا۔ممکن ہے کہ خلیفہ
۶۸
ملائكة الله
کسی امر کے متعلق جو رائے دے اس سے کسی کو اتفاق نہ ہو۔چنانچہ حضرت ابوبکر نے
ان لوگوں کے متعلق جنہوں نے زکوۃ دینے سے انکار کر دیا تھا یہ کہا تھا کہ ان کو غلام بنا
لینا جائز ہے کیونکہ وہ مرتد اور کافر ہیں۔مگر اس کے متعلق حضرت عمر اخیر تک کہتے رہے
کہ مجھے اس سے اتفاق نہیں۔لیکن اگر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم یہ فرماتے تو اس سے
اختلاف کرنا ان کے لئے جائز نہ تھا۔انبیاء سے چونکہ اصول کا تعلق ہوتا ہے اس لئے
ان سے اختلاف کرنا ہرگز جائز نہیں ہوتا۔ہاں تفصیلات میں خلفاء سے اختلاف ہوسکتا
ہے۔چنانچہ اب بھی کسی علمی مسئلہ میں اختلاف ہو جاتا ہے۔اور پہلے بھی ہم دیکھتے ہیں
کہ بعض دفعہ خلفاء کو دوسروں کی بات ماننی پڑی ہے اور بعض دفعہ خلفاء کی بات
دوسروں کو ماننی پڑی ہے چنانچہ حضرت عمر اور صحابہ میں یہ مسئلہ اختلافی رہا کہ جنبی خروج
ماء سے ہوتا ہے یا محض صحبت سے۔غرض خلفاء سے اس
قسم کی باتوں میں اختلاف ہوسکتا ہے لیکن انبیاء سے نہیں کیا جا
سکتا۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اگر کوئی التحیات میں اُنگلی اُٹھانے کے متعلق اختلاف
کرے گا تو بھی کافر ہو جائے گا۔لیکن مجد دین اور خلفاء ایسے نہیں ہوتے کہ مسائل میں بھی
اگر ان سے اختلاف ہو جائے تو انسان کا فر ہو جائے مگر انبیاء کی چھوٹی سے چھوٹی بات سے
اختلاف کرنے والا بھی کافر ہو جاتا ہے۔ان کی کوئی بات سمجھ میں آئے یا نہ آئے یہی کہنا
فرض ہے کہ جو نبی کہتا ہے وہی سچ ہے۔غرض ملائکہ پر ایمان لانے کے یہ معنے ہیں کہ ملائکہ جو کہتے ہیں وہ صحیح ہے۔اس
لئے یہی حکم دیا کہ ملائکہ جو کہیں اس کو مانو یعنی ایمان لاؤ۔اور اس کا ثبوت قرآن سے ملتا ہے
کہ ملائکہ جو کہتے ہیں وہ صحیح ہوتا ہے۔