ملائکہ اور ان کا تعلق کتنی اقسام کا ہوتا ہے؟

ملائکۃ اللہ

۶۹
ملائكة الله
قرآن کریم میں مثال کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ ملائکہ کو نہ ماننے کا کیا نتیجہ ہوتا ہے؟
خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَإِذْ قُلْنَا لِلْمَلَئِكَةِ اسْجُدُوا لِأَدَمَ فَسَجَدُوا إِلَّا إِبْلِيسَ أَبِى وَاسْتَكْبَرَ وَكَانَ
مِنَ الْكَفِرِينَ(البقرة: ۳۵)
اللہ نے جب ملائکہ کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا۔لیکن ابلیس نے
انکار کر دیا اور کافر ہو گیا۔اب یہ قرآن سے پتہ لگتا ہے کہ ابلیس ملک نہ تھا بلکہ جن تھا اور ملائکہ کا غیر تھا۔اور
غیر کو کس طرح معلوم ہو گیا کہ آدم کو سجدہ کرنا چاہئے کیونکہ حکم تو ملائکہ کو ہی دیا گیا۔اسے اسی
طرح معلوم ہوسکتا تھا کہ ملائکہ نے اس کو سجدہ کرنے کی تحریک کی ہومگر اس نے اس کو نہ
مانا۔نتیجہ کیا ہوا؟ کافر ہو گیا۔تو ملائکہ کی تحریکیں ماننا بھی فرض ہیں اور وہ نیک ہی ہوتی ہیں۔اب میں یہ بتا چکا ہوں کہ ملائکہ کیا چیز ہیں، ان کا کیا کام ہے؟ اور یہ بھی کہ ان پر
ایمان لانا کیوں ضروری ہے؟ ان کی کیا ضرورت ہے؟ پھر ان پر جو اعتراض پڑتے ہیں ان
کے جواب بھی دے چکا ہوں۔مگر ان کے متعلق اور بھی سوال پیدا ہوتے ہیں اور میں اب
ان سوالوں کا جواب دیتا ہوں۔ملائکہ اور ان
کا تعلق کتنی اقسام کا ہوتا ہے؟
اب میں یہ بیان کرتا ہوں کہ ملائکہ کا فیضان
کتنی اقسام کا ہے؟ لیکن چونکہ ملائکہ
کے فیضان کے ساتھ ہی یہ سوال بھی پیدا ہو جاتا ہے کہ شیطان کا انسان کے ساتھ کس قسم
کا تعلق ہے کیونکہ یہ دونوں ہستیاں بالمقابل ہیں اس لئے میں ساتھ ہی اس کا بھی ذکر

کروں گا۔ملائكة الله
یا درکھنا چاہئے کہ ملائکہ کے اثرات تین اقسام کے ہیں اور شیطان کے اثرات
بھی تین قسم کے ہیں۔ملک کا پہلا تعلق انسان سے وہ ہوتا ہے جسے لمہ ملکیہ کہتے ہیں یعنی
فرشتے کی تحریک۔اس کی ایسی ہی مثال ہے جیسے کہ رستہ چلتے چلتے انسان بھولنے لگ
جاتا ہے کہ ایک آدمی اسے کہہ دیتا ہے یہ سڑک نہیں، وہ ہے جس پر تمہیں جانا چاہئے۔اسی طرح ملائکہ کی طرف سے تحریک ہو جاتی ہے اور یہ تعلق ایسا ہی ہوتا ہے جیسا ایک کا
اجنبی سے ہوتا ہے۔اس سے اوپر جب تعلق بڑھتا ہے تو ایسا ہوتا ہے جیسا سفر میں دوست کا دوست سے
ہوتا ہے جو دوست کسی رستے کا واقف ہوتا ہے جدھر وہ جاتا ہے اُدھر ہی اس کا ساتھی بھی
جاتا ہے۔یہ نہیں کہ ہر قدم پر اس سے پوچھتا ہے کہ کدھر جا رہے ہو؟ اسی طرح اس مرتبہ
میں جب فرشتہ ساتھ ہو جاتا ہے تو انسان اور فرشتہ دونوں ایک ہی طرف چلتے ہیں اس کو
تائید روح القدس کہتے ہیں اور یہ تائید نزول کے لفظ کے ساتھ تعبیر کی جاتی ہے۔جب کسی کو
نزولِ رُوح القدس کا مقام حاصل ہو جاتا ہے تو یہ تعلق دائی ہوتا ہے مگر پہلا یعنی لمہ ملکی کا
تعلق عارضی ہوتا ہے۔اس سے بڑھ کر تیسرا درجہ ہوتا ہے جس میں فرشتہ اور انسان کا تعلق غلام و آقا کا
ہو جاتا ہے یعنی فرشتہ محض ساتھی نہیں ہوتا بلکہ اسے اللہ تعالیٰ کی طرف انسان کی اطاعت
اور خدمت کا بھی حکم مل جاتا ہے اور وہ دوست کی طرح نہیں خادموں کی طرح ساتھ رہتا
ہے۔یہی وہ مرتبہ ہے جس کی وجہ سے حضرت مسیح موعود کو الہام ہؤا کہ ” آگ ہماری
غلام بلکہ غلاموں کی غلام ہے۔“ ( تذکرہ صفحہ ۳۹۷ ایڈ یشن چہارم) آگ کے غلام ہونے کا

ملائكة الله
یہی مطلب ہے کہ آگ کا فرشتہ آپ کا غلام تھا۔اور فَقَعُوا لَهُ سُجِدِينَ (الحجر:۳۰) کے
بھی یہی معنی ہیں کہ آدم اول کے متعلق فرشتوں
کو حکم ہوا کہ اس کے فرمانبردار اور غلام ہو
جاؤ۔جب آدم اول کے متعلق فرشتوں کو حکم ہو اتو آدم ثانی ( حضرت مسیح موعود ) جو آدم سے
شان میں بڑھا ہوا تھا اس کے لئے کیوں یہ نہ کہا جاتا کہ آگ تمہاری غلام بلکہ تمہارے
غلاموں کی غلام ہے۔اس مرتبہ کے انسان کے لئے فرشتہ کی حالت عبد کی سی ہوتی ہے اور اس کو اس سے
علیحدہ ہونے اور اسے چھوڑنے کا اختیار نہیں ہوتا۔ایک نوکر نوکری چھوڑ کر علیحدہ ہوسکتا ہے
مگر فرشتہ علیحدہ نہیں ہوسکتا۔یہ انبیاء کا درجہ ہوتا ہے۔انہی درجوں کے مشابہ شیطان اور انسان کے تعلقات ہوتے ہیں۔شیطان
سے تعلق والوں کا پہلا درجہ شیطانی کا ہوتا ہے۔جیسے کوئی سیدھے رستہ پر جا رہا ہوتا ہے
اور شریر آدمی اسے کہہ دیتے ہیں کہ ادھر نہ جاؤ بلکہ ادھر جاؤ، یونہی تمسخر سے کہتے ہیں۔اگر کوئی ان کی بات مان لیتا ہے تو گمراہ ہو جاتا ہے۔اسی طرح شیطان ابتداء میں اسی
طرح دھوکا دیتا ہے اور جب کوئی اس کے دھوکا میں آجاتا ہے تو اسے گمراہ کر دیتا ہے۔لیکن اس وقت اس کے ساتھ ملائکہ موجود ہوتے ہیں وہ سید ھے رستہ پر لانے کی کوشش
کرتے ہیں۔مگر جب کوئی بار بار شیطان کی بات ماننے لگتا ہے تو اس حالت سے اور زیادہ بری
حالت میں چلا جاتا ہے اور شیطان کے ساتھ بار بار ملنے کی وجہ سے ان کا آپس میں دوستانہ
تعلق ہو جاتا ہے۔جس کی نسبت خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔وَمَنْ يَكُنِ الشَّيْطَنُ لَهُ قَرِينًا فَسَاءَ قَرِيئًا ( النساء: ٣٩)

۷۲
ملائكة الله
ہوتا ہے۔که شیطان ان کا قرین بن جاتا ہے اور یہ بہت بُرا دوست ہے۔یہ دوسرا درجہ
پھر تیسرا درجہ شروع ہوتا ہے۔یعنی شیطان آقا بن جاتا ہے اور انسان اس کا
غلام۔ایسے ہی لوگوں کے متعلق خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ عبد الطَّاغُوتِ ہیں۔یعنی وہ
شیطان کی عبادت کرتے ہیں اور اس کے غلام ہو جاتے ہیں۔گویا وہ جو نیکی کی طرف جا
رہا ہوتا ہے وہ تو آخر ملک پر سوار ہو جاتا ہے اور یہ جو بدی کی طرف جارہا ہوتا ہے اس پر
آخر شیطان سوار ہو جاتا ہے۔یہ تین سلسلے ہیں نیکی بدی کے جو بندوں سے تعلق رکھتے ہیں۔اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب ہر انسان کی ان حالتوں میں سے کوئی حالت
ہوتی ہے تو کیا ہر انسان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ فرشتے ہوتے ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ ہاں
ہر انسان کے ساتھ علیحدہ علیحدہ فرشتے ہوتے ہیں۔اصل بات یہ ہے کہ جیسا کہ میں پہلے
بیان کر آیا ہوں فرشتے دو قسم کے ہوتے ہیں۔ایک تو وہ کہ ہر انسان کے ساتھ ان میں سے
ایک ایک دود و مقرر ہیں۔چنانچہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے:۔اِنْ كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظ (الطارق:۵)
کوئی نفس نہیں جس پر ایک نگران مقرر نہیں۔اس سے معلوم ہوا کہ ہر انسان کے
ساتھ ایک فرشتہ مقرر ہے۔دوسرے فرشتے وہ ہوتے ہیں کہ ان میں سے ہر ایک کا ہر انسان
سے تعلق ہوتا ہے اور ہر انسان پر ان کا اثر کم و بیش پڑ رہا ہوتا ہے۔چنانچہ جبرائیل سب پر
اثر ڈالتا ہے۔ایسے فرشتوں کے آگے خادم ہوتے ہیں وہ ان کے اثرات دیگر اشیاء تک
پہنچاتے ہیں۔

۷۳
ملائكة الله
اب سوال ہوتا ہے کہ اگر ایک ہی فرشتہ سب انسانوں پر اثر ڈالتا ہے تو پھر فرشتے
نازل کس طرح ہوتے ہیں۔اس کے لئے یاد رکھو کہ ملائکہ کا نزول قرآن کریم کی
اصطلاح ہے۔اس کے یہ معنے نہیں کہ ضرور فرشتہ آتا ہے بلکہ یہ ہے کہ دائمی طور پر اثر ڈالتا
ہے دیکھو خدا تعالیٰ کے لئے بھی نزول کا لفظ آتا ہے۔حدیثوں میں آتا ہے کہ لیلتہ القدر
کے آخری حصہ میں خدا نیچے اُترتا ہے۔اس کا یہی مطلب ہے کہ اس وقت خدا تعالیٰ اپنا
بہت زیادہ اثر ڈالتا ہے۔یہی معنے جبرائیل کے نزول کے ہوں گے کہ جبرائیل بھی
بذات خود نہیں اترتا کیونکہ وہ تو مقام معلوم پر ہوتا ہے اور اس سے نہیں ہلتا اسی
اپنے مقام پر بیٹھا اثر ڈالتا ہے۔دیکھو جب سورج شیشے میں اثر ڈالتا ہے تو یہ نہیں ہوتا
کہ اس میں اُتر آتا ہے۔اسی طرح جبرائیل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس نہیں
آتا تھا بلکہ اُس کا عکس آتا تھا۔انسان کی شکل میں جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے
پاس آیا تو وہ خود نہیں آیا تھا بلکہ اس نے اپنے اثر سے انسان کی ایک شکل پیدا کی تھی وہ
آئی تھی۔ورنہ وہ تو جہاں ہے وہیں موجود رہتا ہے۔پس اس کے نزول کے معنے صرف یہ ہیں کہ جس طرح شیشے میں سورج عکس ڈالتا
ہے۔اسی طرح جبرائیل ایسے دل میں جو اس کا اثر قبول کرنے کے قابل ہوتا ہے اپنا
اثر ڈالتا ہے اور یہی اس کا نزول ہے۔جب یہ نزول ہوتا ہے تب روح القدس انسان
کے ساتھ ہو جاتی ہے اور وہ ہر کام اسی کے ذریعہ کرتا ہے۔یہی بات حضرت عیسی کے
متعلق آئی۔عیسائی کہتے ہیں کہ شیطان ان کو دھوکا دیتا تھا۔خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ
شیطان ان کو کس طرح دھوکا دے سکتا تھا ان کے ساتھ تو جبرائیل تھا۔اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ جب جبرائیل کے نازل ہونے کا یہ مطلب ہے کہ

۷۴
ملائكة الله
وہ اپنا عکس ڈالتا ہے تو جس قدر انسان ایسے ہوئے ہیں کہ ان پر جبرائیل کا عکس پڑتا تھا وہ
سب ایک جیسے ہونے چاہئیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت موسی ، حضرت عیسی
ان سب کا ایک ہی درجہ ہونا چاہئے۔مگر یہ غلط ہے کیونکہ عکس مختلف ہوتے ہیں اور اس
کے لئے یہی نہیں دیکھا جاتا کہ عکس کس کا ہے؟ بلکہ یہ بھی دیکھناضروری ہے کہ عکس کس پر
پڑا ہے۔لوہے کی چادر پر سورج کا جو عکس پڑے گا وہ اور شان کا ہوگا اور شیشے پر جو عکس
پڑے گا وہ اور شان کا۔بیشک جبرائیل ایک ہی تھا اور اس کا عکس بھی ایک ہی ہے۔مگر
آگے جتنے جتنے قلب مصفی تھے اتنی ہی اس کی شکل اعلیٰ درجہ کی دکھائی دی۔یہی وجہ ہے
که با وجود اس کے کہ جبرائیل ایک ہی تھا آگے جن پر عکس پڑا وہ الگ الگ درجہ کے
تھے۔موسی موسیٰ ہی تھا اور محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) محمد ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سب انبیاء سے اعلیٰ رتبے اور درجہ والے قرار پائے
کہ ایک ہی نے سب نبیوں پر عکس ڈالا ور نہ اگر عکس ڈالنے والے الگ الگ ہوتے
تو کہا جاتا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر عکس ڈالنے والا چونکہ اعلیٰ درجہ کا تھا
اس لئے آپ کو اعلیٰ درجہ حاصل ہوا اور دوسرے انبیاء پر عکس ڈالنے والے ایسے
نہ تھے اس لئے وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کم درجہ پر رہے۔اگر ان پر بھی
وہی عکس ڈالتا جس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر ڈالا تو وہ اسی درجہ کو حاصل
کر لیتے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہو ا۔لیکن اب چونکہ ایک ہی عکس
ڈالنے والا ہے اس لئے ان کے مدارج میں جو فرق ہے وہ ان کے اپنے اپنے
قلب کی صفائی سے تعلق رکھتا ہے۔کیونکہ ایک ہی چیز جب مختلف چیزوں پر برا براثر
ڈالے تو ان کے اپنے اپنے ظرف کے مطابق نتیجہ مرتب ہوگا۔جبکہ جن پر عکس

۷۵
ملائكة الله
پڑے ان کے اندرونے میں فرق ہو تو با وجود ایک شئے کا ہی عکس پڑنے کے پھر
بھی نتیجہ میں فرق ہو گا۔اور یہی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سب انبیاء پر فضیلت
ہے کہ آپ کا سینہ سب سے اعلیٰ اور مصفی تھا اور اس پر جو عکس پڑا وہ سب سے بڑھ
کر تھا۔اس کے ساتھ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ کبھی فیضان کی نوعیت کے لحاظ سے
اس کے نام مختلف رکھ دیئے جاتے ہیں۔یوں وہ روح القدس کا ہی فیضان ہوتا ہے اور
فیضان کی نوعیت قلب کی صفائی کے مطابق ہوتی ہے۔دیکھو جب سورج کا عکس لینا ہو اور
معلوم ہو کہ اس کے لئے شیشہ بہت بہتر ہے تو اسی پر لیں گے نہ کہ لوہے کے ٹکڑے پر
لیں گے۔چونکہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قلب بہترین قلب تھا اس لئے آپ پر فیضان
کا جو عکس پڑا وہ چونکہ سب سے اعلیٰ اور بڑھ کر تھا اس لئے وہی قیامت تک رہے گا اور اس
طرح فیضان کی نوعیت بدل گئی۔دیکھو حضرت مسیح کو جبرائیل کے فیضان کی شکل کشف میں کبوتر کی دکھائی گئی
لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس یہ فیض آدمی کی شکل میں آیا جو بہت اعلیٰ
اور اکمل فیضان تھا۔تو فیضان کی نوعیت کا بھی فرق ہوتا ہے۔اسی نوعیت کے فرق کی
وجہ سے جبرائیل کے کئی نام ہیں۔روح القدس ، روح الامین وغیرہ۔روح القدس
جبرائیل کا نام اس کلام پاک کی وجہ سے ہے جو وہ نازل کرتا ہے اور روح الامین
اس کا لقب اس کلام پاک کے نازل کرنے کی وجہ سے ہے جس کی ہمیشہ اس نے
حفاظت بھی کرنی تھی اور جس کلام کو ہر قسم کے نقص سے محفوظ رکھنا اس کا فرض تھا۔ہے
نام جبرائیل کے لئے اسی فیضان کی وجہ سے ہے جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر

آج 10 میں سے 10 باقی