مَلک افضل ہے یا انسان؟

ملائکۃ اللہ

ملائكة الله
پڑا۔گو یا جبرائیل رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ممنون احسان ہے کہ آپ کے سبب
اسے ایک اور خطاب ملا۔غرض دوسرے انبیاء پر روح القدس کے رنگ میں جبرائیلی
پڑا۔لیکن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر روح الامین کے رنگ میں پر تو
پڑا۔جس کا یہی کام نہیں کہ پاکیزگی پیدا کرے بلکہ یہ بھی ہے کہ پاکیزگی
ہمیشہ کے لئے قائم بھی رکھی جائے۔روح الامین میں قدوسیت بھی آگئی
اور اس کے ساتھ ہی ہمیشگی بھی پائی گئی اس لئے یہ نام روح القدس کی
نسبت اعلیٰ ہے۔ملک افضل ہے یا انسان؟
اب میں اس سوال کا جواب دیتا ہوں کہ ملک افضل ہے یا انسان؟ کیونکہ پیچھے جو
اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ عیسی موسی ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جبرائیلی پر تو سے اس
درجہ کو پہنچے تو اس کے متعلق کسی کے دل میں خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ وہ افضل ہو ا جس نے
ان پر پر تو ڈالا نہ کہ وہ جو اس کے پرتو سے اعلیٰ مقام پر پہنچے۔یا درکھنا چاہئے کہ باوجود اس کے کہ حضرت عیسی ، حضرت موسی اور رسول کریم صلی
اللہ علیہ وسلم پر جبرائیل کا پر تو پڑا یہ جبرائیل سے اعلیٰ ہیں اور اس کے کئی وجوہ ہیں۔(۱) جبرائیل بے شک پر تو ڈالنے والا ہے مگر بطور واسطہ کے ورنہ اصل عکس
ڈالنے والا خدا ہی ہے۔اور اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسا کہ سورج کا عکس شیشے پر
پڑے اور اس سے کسی اور چیز پر پڑے۔جبرائیل خدا تعالیٰ سے نور اخذ کر کے آگے

LL
ملائكة الله
ڈالتا ہے نہ کہ اپنی ذات سے۔اور واسطہ کبھی اعلیٰ ہوتا ہے اور کبھی ادنی۔اعلیٰ کی مثال تو
شیشے کی ہے جس پر سورج کا عکس پڑے۔شیشہ اس چیز سے اعلیٰ ہوگا جس پر اس کے
واسطہ سے عکس پڑے گا۔اور ادنیٰ کی مثال یہ ہے کہ بادشاہ چٹھی لکھ کر چپڑاسی کو دے کہ
فلاں وزیر کو پہنچا دے وہ نہیں جانتا کہ چٹھی میں کیا ہے یا کیا نہیں ؟ اس کا کام پہنچادینا
ہے۔یا مثلاً اس کے ہاتھ زبانی پیغام بھی کہلا بھیجے۔تب بھی وزیر جو کچھ اس سے کہے گا وہ
پیغامبر سے اکمل مفہوم ہو گا۔اس مثال کو مد نظر رکھتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ ممکن ہے
کہ خدا تعالیٰ کا پر تو جبرائیل کے ذریعہ نبی پر پڑے مگر جبرائیل کو معلوم ہی نہ ہو کہ کیا
ہے؟ اس کا پتہ حدیث سے بھی لگتا ہے۔معراج کی حدیث میں آتا ہے کہ ایک مقام پر جا
کر جبرائیل نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا، آگے آپ ہی جائے میں نہیں جا
سکتا۔تو جبرائیل کے ذریعہ جو کچھ پہنچایا گیا وہ ایسا ہے جیسا کہ کسی کو ایک پیغام دے کر
کسی کے پاس بھیجا جائے جس میں سے کچھ تو وہ سمجھ لے اور کچھ ایسے اشارے ہوں
جنہیں وہی سمجھ سکتا ہو جس کے پاس پیغام بھیجا گیا یا وہ سمجھ سکتا ہے جس نے پیغام بھیجا۔اسی طرح جبرائیل کو جو کچھ دیا گیا وہ لے تو گیا مگر اس میں ایسی باتیں بھی ہیں جنہیں خدا
اور رسول ہی سمجھ سکتے ہیں۔یہ مثال تو ایسی ہے کہ جبرائیل جو کچھ لے گیا اسے وہ سمجھ نہ سکتا تھا۔اس کے علاوہ وہ
حصہ جو جبرائیل سمجھ سکتا تھا اس میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس سے بڑھے ہوئے
تھے۔اس کو مثال کے ذریعہ سمجھاتا ہوں۔دو آدمی بخار میں مبتلاء ہوں اور دونوں کو کونین
دی جائے تو بسا اوقات ایک کو تو جھٹ اثر ہو جائے گا اور ایک کو دیر میں ہوگا۔ایسا کیوں
ہوگا؟ ظاہر ہے کہ یہ فرق ان دونوں کی ذاتی قوتوں کی وجہ سے پڑے گا جس کے جسم میں

ملائكة الله
ایسے مادے ہوں گے کہ جو کونین پر غالب آجائیں اس پر کم اور دیر سے ہوگا اور جس کا جسم
صاف ہو گا اس پر فوراً اثر ہو گا اور بخار اتر جائے گا۔یہ مثال تو دفع شر کی قوتوں کے اختلاف کی ہے۔جلب خیر میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔دو آدمی ایک ہی خوراک کھاتے ہیں ایک بہت موٹا اور مضبوط ہو جاتا ہے دوسرا اس قدر فائدہ
نہیں اُٹھاتا۔گو بسا اوقات وہ پہلے سے غذاء مقدار میں بھی زیادہ کھا لیتا ہے اسی طرح وہ
تعلیم جس کو دونوں یعنی جبرائیل اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سمجھتے تھے اس میں بھی رسول
کریم صلی اللہ علیہ وسلم افضل تھے کیونکہ وہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر آپ کے قومی کے
مطابق اثر ڈالتی تھی اور حضرت جبرائیل پر ان کے قومی کے مطابق۔یہ بات اس طرح اور زیادہ آسانی کے ساتھ سمجھ میں آسکتی ہے کہ میں اس وقت
یہ مضمون اُردو میں بیان کر رہا ہوں اور ہر شخص اسے سمجھ سکتا ہے مگر ہر ایک ایک جیسا نہیں
سمجھ سکتا اور نہ ہر ایک پر ایک جیسا اثر ہوتا ہے۔پھر قلب کا اثر بھی بات پر جا پڑتا ہے۔دیکھو سورہ فاتحہ ہی ہے۔کوئی شخص اسے پڑھتا ہے تو اس کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔اور کوئی
پڑھتا ہے تو اس کے چہرہ پر بشاشت آجاتی ہے۔اس کی وجہ یہی ہے کہ وہ جس کے
قلب کے اندر رونے کا مادہ ہوتا ہے اور وہ مصیبت میں مبتلا ہوتا ہے وہ اسے پڑھ کر
سمجھتا ہے خدا ہی ہے جو میری مصیبت کو دور کر سکتا ہے اور اس سے اس کی چیخیں نکل
جاتی ہیں لیکن دوسرا شخص جو کامیابیوں کو اپنے گرد و پیش پاتا ہے اور سمجھتا ہے کہ خدا ہی
میری حفاظت کرنے والا ہے کون ہے جو مجھے تباہ کر سکے۔اس سے اس کے پڑھنے
سے چہرہ پر بشاشت آجاتی ہے۔تو ایک ہی بات کا قلب کی حالت کے لحاظ سے مختلف
اثر ہوتا ہے۔

ملائكة الله
۷۹
پس وہ کلام جو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہو اوہ ان بشری قومی سے مل کر
جو آپ کے اندر تھے اور نتیجہ اور مطلب پیدا کرتا اور جبرائیل کے اندر چونکہ اور قومی تھے
اس لئے ان کے ساتھ مل کر اور نتیجہ پیدا ہوتا۔اور یہ صاف بات ہے کہ مختلف چیزوں کی
ترکیب سے مختلف نتائج پیدا ہوا کرتے ہیں۔مثلاً چونا ہے اس پر اینٹیں رکھ دی جائیں تو
کچھ نہیں ہو گا لیکن اگر پانی ڈالا جائے تو آگ پیدا ہو جائے گی کیونکہ چونا اور پانی کے ملنے
سے یہ نتیجہ پیدا ہوا کرتا ہے۔تو باوجود اس کے کہ جو کچھ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر
جبرائیل کے ذریعہ سے اترا اسے جبرائیل سمجھتے تھے مگر جو قوئی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم
کو حاصل تھے وہ ان کو حاصل نہ تھے اس لئے ایسا نہ سمجھ سکتے تھے جیسا رسول کریم سمجھتے اور
اسی وجہ سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بارے میں بھی فضیلت حاصل ہے۔اس جگہ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہئے کہ ہر انسان ملک سے افضل نہیں ہوتا۔خاص
انسان خاص ملائکہ سے افضل ہوتے ہیں اور جو عام مؤمن ہوتے ہیں وہ عام ملائکہ سے افضل
ہوتے ہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان کی ملائکہ کی نسبت وسیع ذمہ داریاں ہیں اور انسان تو
ایسا ہے کہ اسے جہنم میں بھی ڈالا جا سکے گا لیکن ملائکہ کے لئے یہ نہیں ہے۔وہ مجبور ہیں کہ بدی
نہ کریں مگر انسان دونوں طرف جا سکتا ہے بدی بھی کر سکتا ہے اور نیکی بھی اس لئے وہ انسان جو
نیکی کرتے ہیں خواہ وہ معمولی درجہ کے مؤمن ہوں وہ عام ملائکہ پر فضیلت رکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔000

آج 10 میں سے 10 باقی