عرضِ حال

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
عرض حال
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا دس جلدوں پر مشتمل
تازہ ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ قبل ازیں ملفوظات مکمل سیٹ کی صورت میں پہلی بار الشرکۃ الاسلامیہ
کے زیر انتظام دس جلدوں میں شائع ہوئے تھے۔ بعدہ اس کو پانچ جلدوں میں بھی تقسیم کر کے طبع
کروایا گیا تھا۔
اس کے بعد حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ملفوظات کا
کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن شائع کرنے کی ہدایت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ ملفوظات کی موجودہ جلدوں کی
ضخامت زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ وزنی اور بھاری محسوس ہوتی ہیں اور آسانی سے ہاتھ میں
سنبھال کر پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کو پانچ کی بجائے دس جلدوں میں شائع کیا جائے۔
چنانچہ تعمیل ارشاد میں یہ ایڈیشن دوبارہ دس جلدوں میں طبع کروایا جارہا ہے ۔
اس مرتبه از سرنو اصل ماخذ یعنی اخبار الحکم اور اخبار البدر قادیان کی جلدوں کا مطالعہ کر کے یہ
کوشش کی گئی ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ارشاد مطبوعہ ایڈیشن میں درج ہونے سے
رہ گیا ہے تو وہ اس ایڈیشن میں شامل اشاعت ہو جائے ۔ چنانچہ اس کاوش کے نتیجہ میں کچھ ارشادات
سامنے آئے جو ملفوظات کے مجموعہ میں شامل نہ ہو پائے تھے، اس لئے ان کو شامل اشاعت کیا گیا ہے۔
حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں کہ اخبار بدر اور الحکم
کی رپورٹنگ میں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو اس کو حاشیہ میں درج کیا جائے اور حاشیہ میں اس عبارت کو اس طور پر
درج کیا جائے کہ اس سے مفہوم واضح ہو جائے ، حاشیہ کی عبارات کو حسب ضرورت بڑھایا گیا ہے۔

ابتداء میں ملفوظات کو مکمل سیٹ کی شکل میں شائع کرنے کا شرف حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کو
حاصل ہوا جن کی نگرانی میں ۱۹۶۰ء سے ۱۹۶۷ء کے قلیل عرصہ میں ملفوظات کی دس جلدیں شائع
ہوئیں۔ اس سیٹ کی پہلی چار جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے اور بقیہ
چھ جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا عبداللطیف صاحب بہاولپوری نے مرتب فرمایا تھا۔
انگلستان سے یہ سیٹ قبل ازیں طبع ہو چکا ہے۔ بعدہ محترم سید عبد الحی شاہ صاحب مرحوم کی
زیر نگرانی ملفوظات میں مذکورہ آیات قرآنی کے حوالہ جات، نئے عنوانات اور انڈیکس کو از سر نو مرتب
کر کے یہ قیمتی خزانہ علم و معرفت پانچ جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا گیا تھا۔
گزشتہ ایڈیشن میں بعض ارشادات تاریخی اعتبار سے اپنے موقع اور محل پر نہ تھے۔
اب نئے دس جلدوں پر مشتمل سیٹ میں ان کو اپنے مقام پر لایا گیا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر
ایڈیٹر کا نوٹ سہواً آگے پیچھے ہو گیا تھا اس کو بھی درست کر دیا گیا ہے۔
ملفوظات کا یہ پہلا کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن ہے۔ اس کی کمپوزنگ ، پروف ریڈنگ اور کام کو تکمیل
کے مراحل تک پہنچانے میں مرکزی ٹیم کے جن مربیان نے اس ذمہ داری کو نبھایا ہے ان کے لئے دعا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے ۔آمین
مختلف مقامات پر بعض اشعار و عبارات بزبان فارسی ہیں کتاب کے آخر میں ان کا اردو
ترجمہ دے دیا گیا ہے تا کہ قارئین کو سمجھنے میں سہولت ہو۔
سابقہ پانچ جلدوں والے ایڈیشن کا انڈیکس محترم سید عبد الحئی صاحب نے مرتب فرمایا
تھا۔ وہ انڈیکس چونکہ پانچ جلدوں میں تھا ، اب دس جلدوں کے لحاظ سے اسی انڈیکس کو موافق حال
بنادیا گیا ہے۔
خاکسار
منیر الدین شمس
جنوری ۲۰۲۲ء
ایڈیشنل وکیل التصنيف

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
ہمارا ارادہ یہ تھا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی جملہ کتب کی طباعت کے بعد روحانی خزائن کا
دوسرا سلسلہ جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اشتہارات، مکتوبات اور ملفوظات پر مشتمل ہوگا
شروع کریں لیکن دوستوں اور خصوصاً حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد سلمہ رب کے شدید اصرار پر
کہ ملفوظات جلد شائع ہونے چاہئیں الشركة الاسلامیہ لمیٹڈ ملفوظات شائع کر رہی ہے۔
ہمارے مقررہ پروگرام میں اس تبدیلی کی ایک وجہ جماعت کا یہ شدید احساس بھی ہے کہ اس وقت
تربیت کی سخت ضرورت ہے اور جیسا کہ ملفوظات کی جلد اول طبع اوّل کے عرضِ حال میں لکھا گیا تھا
ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ایک ایسا قیمتی خزانہ ہے جو خود ہماری اور ہماری آئندہ
نسلوں کی تعلیم وتربیت کے لیے اپنے اندر ایک غیر معمولی مواد اور طاقت رکھتے ہیں۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کلام چار قسموں پر مشتمل ہے۔
اول کتب ورسائل واشتہارات جو آپ نے خود بغرض اشاعت تالیف فرمائیں۔
دوم مکتوبات یعنی خطوط جو آپ نے اپنے دوستوں یا عزیزوں یا دیگر لوگوں کے نام اپنے قلم
سے لکھ کر ارسال کئے ۔
سوئم ملفوظات جس سے مراد آپ کا وہ کلام ہے جو آپ نے کسی مجمع یا مجلس یا سیر وغیرہ میں
بطریق تقریر یا گفتگو ارشاد فرمایا اور لکھنے والوں نے اسی وقت لکھ کر ڈائری وغیرہ کی صورت میں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی شائع کر دیا۔
چهارم روایات وہ بھی ایک نوع ملفوظات کی ہے مگر وہ ساتھ ساتھ ضبط میں نہیں لائی گئیں بلکہ
راویوں کے حافظہ کی بنا پر جمع کی جاتی ہیں ۔
ان چہار اقسام کا مرتبہ یقین اور سند کے لحاظ سے جیسا کہ عرض حال ملفوظات جلد اول طبع اوّل

میں لکھا ہے اس مذکورہ بالا ترتیب میں سمجھا جانا چاہیے۔ یعنی سب سے اول نمبر پر تالیفات ، پھر مکتوبات
اور اس کے بعد ملفوظات اور پھر روایات ۔
مگر جہاں تک جماعت کی تربیت کا سوال ہے ملفوظات کا مرتبہ ایک لحاظ سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام
کے کلام کی جملہ اقسام میں سے نمبر اول پر سمجھا جا سکتا ہے کیونکہ یہ وہ کلام ہے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام
نے اپنے احباب اور متبعین کو براہ راست مخاطب کر کے فرمایا اور بیشتر طور پر ایسے حالات میں
فرمایا کہ جب حضور کے مدنظر جماعت کی تعلیم و تربیت کا پہلو تھا۔ اس لئے جہاں تک تربیت اور
اصلاح نفس کا تعلق ہے ملفوظات میں جملہ اقسام کے کلام کی نسبت سب سے بڑا ذخیرہ پایا جاتا ہے،
چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اپنی کتاب ”فتح اسلام میں اس طرز کلام کی اہمیت اور
ضرورت پر ان الفاظ میں روشنی ڈالی ہے۔ فرماتے ہیں:۔
اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ زبانی تقریریں جو سائلین کے سوالات کے جواب میں کی
گئیں یا کی جاتی ہیں یا اپنی طرف سے محل اور موقع کے مناسب کچھ بیان کیا جاتا ہے۔ یہ
طریق بعض صورتوں میں تالیفات کی نسبت نہایت مفید اور مؤثر اور جلد تر دلوں میں بیٹھنے والا
ثابت ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام نبی اس طریق کو ملحوظ رکھتے رہے ہیں اور بجز خدا تعالیٰ کے
کلام کے جو خاص طور پر بلکہ قلمبند ہو کر شائع کیا گیا باقی جس قدر مقالات انبیاء ہیں وہ
اپنے اپنے محل پر تقریروں کی طرح پھیلتے رہے ہیں۔ عام قاعدہ نبیوں کا یہی تھا کہ ایک محل شناس
لیکچرار کی طرح ضرورتوں کے وقتوں میں مختلف مجالس اور محافل میں ان کے حال کے مطابق
روح سے قوت پا کر تقریریں کرتے تھے مگر نہ اس زمانہ کے متکلموں کی طرح کہ جن کو اپنی تقریر
سے فقط اپنا علمی سرمایہ دکھلا نا منظور ہوتا ہے یا یہ غرض ہوتی ہے کہ انہیں اپنی جھوٹی منطق
اور سوفسطائی حجتوں سے کسی سادہ لوح کو اپنے بیچ میں لاویں اور پھر اپنے سے زیادہ جہنم کے
لائق کریں بلکہ انبیاء نہایت سادگی سے کلام کرتے اور جو اپنے دل سے اُبلتا تھا وہ دوسروں
کے دلوں میں ڈالتے تھے۔ ان کے کلمات قدسیہ عین محل اور حاجت کے وقت پر ہوتے تھے

اور مخاطبین کو شغل یا افسانہ کی طرح کچھ نہیں سناتے تھے، بلکہ ان کو بیمار دیکھ کر اور طرح طرح
کے آفات روحانی میں مبتلا پا کر علاج کے طور پر ان کو نصیحتیں کرتے تھے یا حج قاطعہ
سے ان کے اوہام کو رفع فرماتے تھے اور ان کی گفتگو میں الفاظ تھوڑے اور معانی بہت
ہوتے تھے ۔ سو یہی قاعدہ یہ عاجز ملحوظ رکھتا ہے اور واردین اور صادرین کی استعداد
کے موافق اور ان کی ضرورتوں کے لحاظ سے اور ان کے امراض لاحقہ کے خیال سے
ہمیشہ باب تقریر کھلا رہتا ہے کیونکہ برائی کو نشانہ کے طور پر دیکھ کر اس کے روکنے کے
لیے نصائح ضروریہ کی تیراندازی کرنا اور بگڑے ہوئے اخلاق کو ایسے عضو کی طرح پا
کر جو اپنے محل سے مل گیا ہوا اپنی حقیقی صورت اور محل پر لانا جیسے یہ علاج بیمار کے روبرو
ہونے کی حالت میں متصور ہے اور کسی حالت میں کما حقہ ممکن نہیں ۔
(روحانی خزائن جلد ۳ بحوالہ فتح اسلام صفحه ۱۵ تا ۱۷)
پس جماعت کی تعلیمی و تربیتی اور اصلاح نفس کے نقطہ نگاہ کے پیش نظر الشرکۃ الاسلامیہ
لمیٹڈ ملفوظات طیبہ کو اپنے مقررہ پروگرام میں تبدیلی کر کے پہلے شائع کر رہی ہے۔
كتابت جلد هذا
اس جلد کی کتابت ملفوظات جلد اوّل سے کروائی گئی ہے جو صیغہ تالیف و تصنیف قادیان
نے دسمبر ۱۹۳۶ء میں طبع کی تھی اور جس کی ترتیب و تدوین زیادہ تر چوہدری احمد جان صاحب
وکیل المال تحریک جدید اور شیخ عبد القادر صاحب مولوی فاضل حال مربی سلسلہ احمد یہ لاہور
اور مولوی عبدالرشید صاحب مولوی فاضل کی مساعی کی رہین منت تھی ۔ فجزاهم الله خيرا،
اور یہ ملفوظات ات ۱۸۹۱ ءلغایت ۱۸۹۹ء تک کے ہیں جو سلسلہ کے مختلف اخبارات اور رسائل
یہ
سے مرتب کئے گئے ہیں۔
ملفوظات احمد یہ حصہ دوم میں جو راجہ منظور الہی مرحوم غیر مبائع نے جمع کر کے شائع کئے ان میں
وو۔ دو
انہوں نے ابتدا میں ۱۸۷۳ء سے قبل الحکم جلد ۱۳ نمبر ۱۹ صفحہ ۳، ۴ سے اور ۱۸۷۹ء کے قریب

کے زیر عنوان الحکم جلد ۷ نمبر ۳۶ صفحہ ۱۱،۱۰ ۔ اور زیر عنوان ۱۸۷۹ء کے قریب کا زمانہ الحکم جلد ۶
نمبر ۴۳
۱۸۷۹ء سے
۴۳ سے اور زیر عنوان ۱۸۷۹ء سے پہلے الحکم جلد ۶ نمبر ۴۴ نمبر ۴۵ سے اور ز سے اور زیر عنوان
سے قبل الحکم جلد ۶ نمبر ۴۶ والحکم جلد ۷ نمبر اور زیر عنوان ۸ رمئی ۱۸۸۵ء اخبار عام
لاہور مطبوعہ ۱۰ رمئی ۱۸۸۵ ء اور عبد اللہ جیمز عیسائی کے تین سوالوں کے جوابات کا ذکر کیا ہے۔ چونکہ
یہ سب تحریریں حضور کے اپنے قلم سے رقم کردہ مضامین تھے اس لیے انہیں ملفوظات میں درج نہیں کیا
گیا۔ ہم انہیں اشتہارات کے ساتھ ذکر کریں گے ۔ کیونکہ ملفوظات سے حضور کی وہ باتیں مراد ہیں جو
حضور نے زبانی بیان فرمائیں اور ڈائری نویسوں نے بعد میں مرتب کیں۔
اللہ تعالیٰ ملفوظات مبارکہ کو افراد جماعت اور غیروں کے لیے مفید اور نافع بنائے ۔ آمین
۲۰ اگست ۱۹۶۰ء
خاکسار
جلال الدین شمس
حال مقیم کوئٹہ

آج 10 میں سے 10 باقی