۱۸۹۵
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
کرے اور باریک ایمان یہ ہے کہ میرے پیچھے ہوئے۔ لے
۱۸۹۵ء
جلد اول
جناب مفتی محمد صادق صاحب لکھتے ہیں ۱۸۹۵ء میں جب میں حضرت اقدین کی خدمت میں حاضر ہوا کرتا تھا تو اس وقت
بھی مجھے شوق تھا کہ آپ کے کلمات طیبات ایک کاغذ پر نقل کر کے ہمیشہ لاہور لے جاتا اور وہاں کے
احمد یہ احباب کو ہفتہ وار کمیٹی میں سنایا کرتا ۔۔۔۔ اس وقت کی یادداشت میں سے کچھ نقل کر کے
ہدیہ ناظرین کیا جاتا ہے۔ ان ایام میں چونکہ تاریخ کا انتظام نہیں رکھا تھا اس لئے بلا تاریخ ہر ایک بات
درج کی جاتی ہے۔
بیعت میں جاننا چاہیے کہ کیا فائدہ ہے اور کیوں اس کی ضرورت ہے؟ جب
بیعت اور توبہ تک کسی نشے کا فائدہ اور قیمت معلوم نہ ہوتو اس کی قدر آنکھوں کے اندر نہیں
سماتی جیسے گھر میں انسان کے کئی قسم کا مال و اسباب ہوتا ہے ۔ مثلاً روپیہ، پیسہ، کوڑی ، لکڑی وغیرہ تو
جس قسم کی جو شے ہے اسی درجہ کی اس کی حفاظت کی جاوے گی ۔ ایک کوڑی کی حفاظت کے لیے وہ
سامان نہ کرے گا جو پیسہ اور روپیہ کے لیے اسے کرنا پڑے گا اور لکڑی وغیرہ کو تو یونہی ایک کو نہ میں ڈال
دے گا۔ علیٰ ہذا القیاس جس کے تلف ہونے سے اس کا زیادہ نقصان ہے اس کی زیادہ حفاظت
کرے گا۔ اسی طرح بیعت میں عظیم الشان بات تو بہ ہے۔ جس کے معنی رجوع کے ہیں۔ تو بہ اس
حالت کا نام ہے کہ انسان اپنے معاصی سے جس سے اُس کے تعلقات بڑھے ہوئے ہیں اور اس نے
اپنا وطن انہیں مقرر کر لیا ہوا ہے گویا کہ گناہ میں اس نے بود و باش مقرر کر لی ہوئی ہے تو تو بہ کے معنے یہ
ہیں کہ اس وطن کو چھوڑنا اور رجوع کے معنے پاکیزگی کو اختیار کرنا۔ اب وطن کو چھوڑ نا بڑا گراں گزرتا ہے
اور ہزاروں تکلیفیں ہوتی ہیں۔ ایک گھر جب انسان چھوڑتا ہے تو کس قدر ا سے تکلیف ہوتی ہے اور
ل از تقریر حضرت مولانا عبد الکریم صاحب فرموده ۲۹ دسمبر ۱۸۹۷ء مندرجہ رپورٹ جلسہ سالانہ ۱۸۹۷ء صفحہ ۱۰۷،۱۰۶
وطن کو چھوڑنے میں تو اس کو سب یار دوستوں سے قطع تعلق کرنا پڑتا ہے اور سب چیزوں کو مثل چار پائی ،
فرش و ہمسائے ، وہ گلیاں، کوچے، بازار سب چھوڑ چھاڑ کر ایک نئے ملک میں جانا پڑتا ہے یعنی اس
وطن میں کبھی نہیں آتا۔ اس کا نام تو بہ ہے۔ معصیت کے دوست اور ہوتے ہیں اور تقویٰ کے دوست
اور ۔ اس تبدیلی کو صوفیاء نے موت کہا ہے۔ جو تو بہ کرتا ہے اسے بڑا حرج اٹھانا پڑتا ہے اور سچی توبہ
کے وقت بڑے بڑے حرج اس کے سامنے آتے ہیں اور اللہ تعالیٰ رحیم کریم ہے۔ وہ جب تک اس
کل کا نعم البدل عطا نہ فرماوے نہیں مارتا ۔ اِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ (البقرة: ۲۲۳) میں یہی اشارہ
ہے کہ وہ تو بہ کر کے غریب بیکس ہو جاتا ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اس سے محبت اور پیار کرتا ہے اور اُسے
نیکوں کی جماعت میں داخل کرتا ہے۔ دوسری قو میں خدا کو رحیم ، کریم خیال نہیں کرتیں۔ عیسائیوں نے
خدا کو تو ظالم جانا اور بیٹے کو رحیم کہ باپ تو گناہ نہ بخشے اور بیٹا جان دے کر بخشوائے ۔ بڑی بے وقوفی
ہے کہ باپ بیٹے میں اتنا فرق ۔ والد مولود میں مناسبت اخلاق عادات کی ہوا کرتی ہے (مگر یہاں
تو بالکل ندارد ) اگر اللہ رحیم نہ ہوتا تو انسان کا ایک دم گزارہ نہ ہوتا۔ جس نے انسان کے عمل سے پیشتر
ہزاروں اشیاء اُس کے لئے مفید بنا ئیں تو کیا یہ گمان ہو سکتا ہے کہ تو بہ اور عمل کو قبول نہ کرے۔
گناہ اور توبہ کی حقیقت گناہ کی یہ حقیقت نہیں ہے کہ اللہ گناہ کو پیدا کرے اور پھر ہزاروں برس کے بعد گناہ کی معافی سوجھے ۔ جیسے مکھی کے دو پر
ہیں۔ ایک میں شفا اور دوسرے میں زہر ۔ اسی طرح انسان کے دو پر ہیں۔ ایک معاصی کا دوسرا
خجالت، توبه، پریشانی کا۔ یہ ایک قاعدہ کی بات ہے جیسے ایک شخص جب غلام کو سخت مارتا ہے تو پھر
اُس کے بعد پچھتاتا ہے۔ گویا کہ دونوں پر اکٹھے حرکت کرتے ہیں۔ زہر کے ساتھ تریاق ہے۔ اب
سوال یہ ہے کہ زہر کیوں بنایا گیا ؟ تو جواب یہ ہے کہ گو یہ زہر ہے مگر گشتہ کرنے سے حکم اکسیر کا رکھتا
ہے۔ اگر گناہ نہ ہوتا تو رعونت کا زہر انسان میں پڑ جاتا اور ہلاک ہو جاتا ۔ توبہ اس کی تلافی کرتی
ہے۔ کبر اور عجب کی آفت سے گناہ انسان کو بچائے رکھتا ہے۔ جب نبی معصوم ستر بار استغفار کرے
تو ہمیں کیا کرنا چاہیے؟ گناہ سے تو بہ وہی نہیں کرتا جو اس پر راضی ہو جاوے اور جو گناہ کو گناہ جانتا
ہے وہ آخر اُسے چھوڑے گا۔
لد
جلد اول
حدیث میں آیا ہے کہ جب انسان بار بار رورو کر اللہ سے بخشش چاہتا ہے تو آخر کا ر خدا کہہ دیتا
ہے کہ ہم نے تجھ کو بخش دیا ۔ اب تیرا جو جی چاہے سو کر ۔ اس کے یہ معنی ہیں کہ اس کے دل کو بدلا دیا اور
اب گناہ اُسے بالطبع برا معلوم ہوگا۔ جیسے بھیڑ کو میلا کھاتے دیکھ کر کوئی دوسرا حرص نہیں کرتا کہ وہ بھی
کھاوے اسی طرح وہ انسان بھی گناہ کی حرص نہ کرے گا جسے خدا نے بخش دیا ہے۔ مسلمانوں کو خنزیر
کے گوشت سے جو بالطبع کراہت ہے حالانکہ اور دوسرے ہزاروں کام کرتے ہیں جو حرام اور منع ہیں
تو اس میں حکمت یہی ہے کہ ایک نمونہ کراہت کا رکھ دیا ہے اور سمجھا دیا ہے کہ اسی طرح انسان کو گناہ
سے نفرت ہو جاوے۔
گناہ کرنے والا اپنے گناہ کی کثرت وغیرہ کا خیال کر کے دعا سے ہرگز باز نہ دعا تریاق ہے رہے۔ دعا تریاق ہے۔ آخر دعاؤں سے دیکھ لے گا کہ گناہ اسے کیسا برا
لگنے لگا۔ جو لوگ معاصی میں ڈوب کر دعا کی قبولیت سے مایوس رہتے ہیں اور توبہ کی طرف رجوع
نہیں کرتے آخر وہ انبیاء اور ان کی تاثیرات سے منکر ہو جاتے ہیں ۔
یہ تو بہ کی حقیقت ہے (جو اوپر بیان ہوئی) اور یہ بیعت کی جز تو یہ جزو بیعت ہے کیوں ہے؟ تو بات یہ ہے کہ انسان غفلت میں پڑا ہوا ہے۔ جب وہ
بیعت کرتا ہے اور ایسے کے ہاتھ پر جسے اللہ تعالیٰ نے وہ تبدیلی بخشی ہو تو جیسے درخت میں پیوند
لگانے سے خاصیت بدل جاتی ہے اسی طرح سے اس پیوند سے بھی اس میں وہ فیوض اور انوار آنے
لگتے ہیں ( جو اس تبدیلی یافتہ انسان میں ہوتے ہیں ) بشرطیکہ اُس کے ساتھ سچا تعلق ہو ۔ خشک شاخ
کی طرح نہ ہو۔ اُس کی شاخ ہو کر پیوند ہو جاوے۔ جس قدر یہ نسبت ہو گی اُسی قدر فائدہ ہوگا۔
رسمی
رسمی بیعت فائدہ نہیں دیتی بیعت کی ائد نہیں دیتی۔ ایسی بہت سے حصہ دار ہونا مشکل ہوتا ہے۔ اسی وقت حصہ دار ہوگا جب اپنے وجود کو ترک کر کے
بالکل محبت اور اخلاص کے ساتھ اس کے ساتھ ہو جاوے ۔ منافق آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کے ساتھ سچا تعلق نہ ہونے کی وجہ سے آخر بے ایمان رہے۔ ان کو سچی محبت اور اخلاص پیدا نہ
ہوا اس لیے ظاہری لا اله الا الله ان کے کام نہ آیا تو ان تعلقات کو بڑھانا بڑا ضروری امر
ہے ۔ اگر ان تعلقات کو وہ ( طالب ) نہیں بڑھاتا اور کوشش نہیں کرتا تو اس کا شکوہ اور افسوس
بے فائدہ ہے ۔ محبت و اخلاص کا تعلق بڑھانا چاہیے ۔ جہاں تک ممکن ہو اس انسان ( مرشد ) کے
ہم رنگ ہو ۔ طریقوں میں اور اعتقاد میں نفس لمبی عمر کے وعدے دیتا ہے۔ یہ دھو کہ - دھوکہ ہے۔ عمر کا
اعتبار نہیں ہے۔ جلدی راستبازی اور عبادت کی طرف جھکنا چاہیے اور صبح سے لے کر شام تک
حساب کرنا چاہیے ۔
اس زندگی کے کل انفاس اگر دنیاوی کاموں میں گزر گئے تو آخرت کے لئے کیا
تہجد کی تاکید تاکید ذخیرہ کیا؟ تہجد میں خاص کر اٹھو اور ذوق اور شوق سے ادا کرو۔ درمیانی نمازوں
میں یہ باعث ملازمت کے ابتلا آجاتا ہے۔ رازق اللہ تعالیٰ ہے۔ نماز اپنے وقت پر ادا کرنی چاہیے۔
ظہر و عصر کبھی کبھی جمع ہو سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ ضعیف لوگ ہوں گے اس لیے یہ گنجائش رکھ دی
مگر یہ گنجائش تین نمازوں کے جمع کرنے میں نہیں ہو سکتی ۔
اللہ تعالیٰ کی خاطر تکلیف اٹھانا جبکہ ملازمت میں اور دوسرے کئی امور میں لوگ سزا پاتے
ہیں (اور مورد عتاب حکام ہوتے ہیں ) تو اگر اللہ تعالیٰ
کے لئے تکلیف اٹھاویں تو کیا خوب ہے۔ جو لوگ راستبازی کے لیے تکلیف اور نقصان اٹھاتے ہیں
وہ لوگوں کی نظروں میں بھی مرغوب ہوتے ہیں اور یہ کام نبیوں اور صدیقوں کا ہے۔
جو شخص اللہ تعالیٰ کے لیے دنیاوی نقصان کرتا ہے اللہ تعالیٰ کبھی اپنے ذمہ نہیں رکھتا پورا اجر
دیتا ہے۔
لے مجھے یاد پڑتا ہے کہ یہ تقریر حضرت نے اس وقت فرمائی تھی جب محمد نواب خان صاحب تحصیلدار نے حضور سے بیعت
کی تھی۔ (ایڈیٹر ) ( البدر جلد نمبر ۶،۵ مورخہ ۲۸ نومبر، ۱۵ دسمبر ۱۹۰۲ء صفحہ ۳۷،۳۶)
نہ کو ہے) نہ
انسان منافقانہ طرز ند رکھے ہندو خواہ حاکم یا عہدہ دارہو) کہے کہ رام اور رحیم ایک (انسان کو لازم ہے ) منافقانہ طرز نہ رکھے مثلاً اگر ایک
ہے تو ایسے موقع پر ہاں میں ہاں نہ ملائے ۔ اللہ تعالیٰ تہذیب سے منع نہیں کرتا۔ مہذبانہ جواب
دیوے۔ حکمت کے یہ معنی نہیں ہیں کہ ایسی گفتگو کی جاوے جس سے خواہ نخواہ جوش پیدا ہو اور بیہودہ
جنگ ہو۔ کبھی اخفائے حق نہ کرے۔ ہاں میں ہاں ملانے سے انسان کا فر ہو جاتا ہے۔
ع
یار غالب شو که تا غالب شوی
اللہ تعالیٰ کا لحاظ اور پاس رکھنا چاہیے۔ ہمارے دین میں کوئی بات تہذیب کے خلاف نہیں ۔
لیے
اسلام ہمیشہ مظلوم چلا آیا ہے۔ جیسے کبھی دو بھائیوں میں فساد ہو تو بڑا بھائی بہ سبب
اسلام اپنی عظمت اور پہلے پیدا ہونے کے اپنے چھوٹے بھائی پر خواہ نخواہ ظلم کرتا ہے اس
کہ وہ پیدائش میں اول ہونے سے اپنا حق زیادہ خیال کرتا ہے حالانکہ حق دونوں کا برابر ہے۔
اسی طرح کا ظلم اسلام پر ہورہا ہے۔ اسلام سب مذاہب کے بعد آیا۔ اسلام نے سب مذاہب کی غلطی ان
کو بتلائی تو جیسے قاعدہ ہے کہ جاہل ، خیر خواہ کا دشمن ہو جاتا ہے اسی طرح وہ سب مذاہب اس سے
ناراض ہوئے کیونکہ ان کے دلوں میں اپنی اپنی عظمت بیٹھی ہوئی تھی ۔ انسان کثرت قوم ۔ قدامت
اور کثرت مال کے باعث متکبر ہو جایا کرتا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک غریب قلیل اور
نئے گروہ والے تھے اس لیے (ابتدا میں ) انہوں نے نہ مانا حق ہمیشہ مظلوم ہوتا ہے۔
اسلام ایسا مظہر مذہب ہے کہ کسی مذہب کے بانی کو بُرا اسلام دوسری اقوم کا مس ہے الا اما الام امر یہ ہے کہ مذہب کے بانی کو بیا نا ہے نہیں کہنے دیتا ۔ مگر دوسرے مذاہب والے جھٹ گالی
دینے کو طیار ہو جاتے ہیں ۔ دیکھو! یہ عیسائی قوم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قدر گالی دیتی
ہے۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت زندہ ہوتے تو آپ کی دنیا وی عظمت کے خیال سے بھی
یہ لوگ کوئی کلمہ زبان پر نہ لا سکتے بلکہ ہزار ہا درجہ تعظیم سے پیش آتے ۔ امیر کابل اور سلطان روم ایک
ادنی امتی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں اُن کو گالی نہیں دے سکتے ۔ بے ادبی سے پیش نہیں