۱۴ ؍ جنوری ۱۸۹۸ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۴ جنوری ۱۸۹۸ء
آخرت پر نظر رکھیں فرمایا۔ لوگو کولازم ہےکہ آخرت پرنظر رکھیں عذاب سے پہلے ڈرنا چاہیے
ع
مرد آخر ہیں مبارک بندہ ایست
دیکھو! لوط وغیرہ قوموں کا انجام کیا ہوا۔ ہر ایک کو لازم ہے کہ دل اگر سخت بھی ہو تو اس کو ملامت
کر کے خشوع و خضوع کا سبق دے۔ ہماری جماعت کے لئے سب سے ضروری ہے کیونکہ ان کو تازہ
معرفت ملتی ہے۔ اگر کوئی دعوئی تو معرفت کا کرے مگر اس پر چلے نہیں تو یہ لاف و گزاف ہی ہے۔ اس
لئے ہماری جماعت دوسروں کی غفلت سے خود غافل نہ رہے اور ان کی محبت کو سرد دیکھ کر اپنی محبت کو
ٹھنڈی نہ کرے۔ انسان بہت تمنائیں رکھتا ہے۔ غیب کی قضا و قدر کی کس کو خبر ہے۔ آرزوؤں کے
موافق زندگی کبھی نہیں چلتی ہے۔ آرزوؤں کا سلسلہ اور ہے اور قضا و قدر کا سلسلہ اور ہے اور یہی سلسلہ
سچا ہے۔ یا د رکھو کہ خدا تعالیٰ کے پاس انسان کے سوانح سچے ہیں ۔ اسے کیا معلوم ہے کہ اس میں کیا
کیا لکھا ہے اس لئے دل کو جگا جگا کر متوجہ کرنا چاہیے۔
(فرمایا ) ۔ افسوس کی بات ہے کہ عام طور پر مصائب کے آنے کی وجہ سے لوگوں کا عُجب ونخوت
دور نہیں ہوا۔ میں سچ کہتا ہوں کہ یہ دور نہ ہوں گی جب تک لوگوں کی ضد اور اُڑ دور نہ ہوگی ۔ میں دیکھتا
ہوں کہ لوگ خدا تعالیٰ سے پوری مصالحت کے لئے طیار نہیں ہیں۔ قحط کے دوران میں لوگوں نے
محسوس نہیں کیا۔ ابتدا میں مکہ و مدینہ کا فتوی بھی ڈرا دیا کرتا تھا۔ جب کبھی کوئی کہتا کہ مکہ معظمہ سے
یہ فتوی آیا ہے تو لوگ ڈر جاتے تھے لیکن اب ان مصائب کو دیکھ کر بھی لوگ نہیں ڈرتے ۔ میری رائے
ہے جب تک کہ لوگ کامل طور پر رجوع نہ کریں تقدیر نہ بدلے گی ۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى
يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (الرعد: ۱۲)
الحکم جلد ۵ نمبر ۲۲ مورخه ۱۷ رجون ۱۹۰۱ صفحه ۴
عدالتوں کا ذکر اور عدالتوں میں گواہوں کا وکلا اور حکام کے رعب میں آجانے کا کچھ ذکر ہو رہا تھا۔
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا۔
عدالتوں میں اکثر گواہوں پر حاکموں اور وکیلوں کا ایسا رعب پڑ جاتا ہے کہ وہ انسانوں کے
حقوق کو محفوظ نہیں رکھ سکتے اور کچھ نہ کچھ بے جا اور غلط بات منہ سے نکال دیتے ہیں جس سے ظلم پیدا
ہوتا ہے۔ عدالتوں کا رعب بھی ایک شرک ہے۔ اِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ -
فرمایا۔ بعض انگریز مقدمات کے فیصلہ کرنے میں بہت چھان بین کرتے اور غور سے سوچ سوچ
کر فیصلہ کرتے ہیں ۔ قدرت کی بات ہے کہ میں مرزا صاحب (والد صاحب ) کے وقت میں
زمینداروں کے ساتھ ایک مقدمہ پر میں امرتسر میں کمشنر کی عدالت میں تھا۔ فیصلہ سے ایک دن
پہلے کمشنر زمینداروں کی نہایت رعایت کرتا ہوا اور ان کی شرارتوں کی پروانہ کر کے عدالت میں کہتا
تھا کہ یہ غریب لوگ ہیں تم ان پر ظلم کرتے ہو۔ اس رات کو میں نے خواب میں دیکھا کہ وہ انگریز
ایک چھوٹے سے بچہ کی شکل میں میرے پاس کھڑا ہے اور میں اس کے سر پر ہاتھ پھیر رہا ہوں ۔
صبح کو جب ہم عدالت میں گئے تو اس کی حالت ایسی بدلی ہوئی تھی کہ گویا وہ پہلا انگریز ہی نہ تھا۔
اس نے زمینداروں کو بہت ہی ڈانٹا اور مقدمہ ہمارے حق میں فیصلہ کیا اور ہمارا سارا خرچہ بھی
ان سے دلایا۔
فرمایا۔ حاکم کے لئے دین کا ایک حصہ یہ ہے کہ وہ مقدمات میں اچھی طرح غور کرے تا کہ کسی کا
حق تلف نہ ہو جائے ۔
فرمایا۔ دیکھو جب تک انسان مستقل مزاج اور ٹھنڈی طبیعت کا نہ ہو تو ان زمینی حاکموں کے سامنے کھڑا
ہونا مشکل ہوتا ہے تو کیا حال ہوگا اس وقت جب کہ احکم الحکمین کے سامنے کھڑے کیے جاویں گے۔
فرمایا۔ تورات کی رو سے جو زنا کا نطفہ ہو وہ ملعون ہوتا ہے اور جو صلیب دیا جائے وہ بھی ملعون
ہوتا ہے۔ تعجب ہے کہ عیسائیوں نے اپنی نجات کے واسطے کفارہ کا مسئلہ گھڑنے کے واسطے یہ تسلیم کر لیا
کہ یسوع صلیب پر جا کر ملعون ہو گیا۔ جب ایک لعنت کو انہوں نے یسوع کے واسطے روا رکھا ہے تو