۲۱؍جنوری ۱۸۹۸ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ہوں کہ میں خدا تعالیٰ کے وعدہ کے موافق مسیح موعود ہو کر آیا ہوں۔ چاہو تو قبول کرو چاہو تو رڈ کرو۔
مگر تمہارے رڈ کرنے سے کچھ نہ ہوگا۔ خدا تعالیٰ نے جو ارادہ فرمایا ہے وہ ہوکر رہے گا کیونکہ
خدا تعالیٰ نے پہلے سے براہین میں فرما دیا ہے صَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَكَانَ وَعْدًا مَفْعُولًا
۲۱ جنوری ۱۸۹۸ء
استغفار عذاب الہی اور مصائب شدیدہ کے لئے سپر کا کام دیتا ہے
بجائے خود مرض طاعون عذاب شدید ہے۔ دوسرا قانون اس پر سخت ہے۔ جو دوسر اعذاب ہے
اور مرض سے بھی بڑھ کر ہے۔ عورت ہو یا بچہ ہوا لگ کیا جاتا ہے اور گھر کو خالی کرنے کا حکم دیا جاتا
ہے۔ اس مرض اور اس کے قانون پر غور کر کے میرے دل میں ایک درد پیدا ہوا اور میں نے تہجد میں
اس کے متعلق دعا کی تو الہام ہوا اِنَّ اللهَ لَا يُخَيَّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ اب خیال
ہوتا ہے کہ وہ الہام جو ہوا تھا کہ
شاید اسی سے متعلق ہو۔
کون کہہ سکتا ہے اے بجلی آسمان سے مت گر ۔“
میں تمہیں یہ سمجھانا چاہتا ہوں کہ جو لوگ قبل از نزول بلا دعا کرتے ہیں اور استغفار کرتے اور صدقات
دیتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اُن پر رحم کرتا ہے اور عذاب الہی سے اُن کو بچا لیتا ہے۔ میری ان باتوں کو قصہ
کے طور پر نہ سنو۔ میں نصحا اللہ کہتا ہوں اپنے حالات پر غور کرو۔ اور آپ بھی اور اپنے دوستوں کو بھی
دعا میں لگ جانے کے لئے کہو ۔ استغفار ، عذاب الہی اور مصائب شدیدہ کے لئے سپر کا کام دیتا ہے۔
قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مَا كَانَ اللهُ مُعَذِّبَهُمْ وَهُمْ يَسْتَغْفِرُونَ (الانفال: ۳۴)
اس لئے اگر تم چاہتے ہو کہ اس عذاب الہی سے تم محفوظ رہو تو استغفار کثرت سے پڑھو۔
گورنمنٹ کو اختیار ہو گا کہ مبتلا اشخاص کو علیحدہ رکھا جائے ۔ گویا وہ لوگ جو علیحدہ کئے جاویں گے
الحکم جلد ۵ نمبر ۳۴ مورخه ۱۷ استمبر ۱۹۰۱ء صفحه ۲،۱
قبروں میں ہی ہوں گے ۔ امیر وغریب، مرد و عورت ، بوڑھے، جوان کا کوئی لحاظ نہ کیا جاوے گا۔ اس
لیے خدا نخواستہ اگر کسی ایسی جگہ طاعون پھیلے جہاں تم میں سے کوئی ہو تو میں تمہیں ہدایت کرتا ہوں کہ
گورنمنٹ کے قوانین کی سب سے پہلے اطاعت کرنے والے تم ہو۔
اکثر مقامات میں سنا گیا ہے کہ پولیس والوں سے مقابلہ ہوا۔ میرے نزدیک گورنمنٹ کے
قوانین کے خلاف کرنا بغاوت ہے جو خطرناک جرم ہے ۔ ہاں گورنمنٹ کا بیشک یہ فرض ہے کہ وہ
ایسے افسر مقرر کرے جو خوش اخلاق ، متدین اور ملک کے رسم ورواج اور مذہبی پابندیوں سے آگاہ
ہوں ۔ غرض تم خود ان قوانین پر عمل کرو اور اپنے دوستوں اور ہمسایوں کو ان قوانین کے فوائد سے آگاہ
کرو۔ میں بار بار کہتا ہوں کہ دُعاؤں کا وقت یہی ہے معلوم ہوتا ہے اس وبا نے پنجاب کا رُخ کر لیا ہے
اس لیے ضروری ہے کہ ہر ایک متنبہ اور بیدار ہو کر دعا کرے اور توبہ کرے۔ قرآن شریف کا منشا یہ ہے
کہ جب عذاب سر پر آپڑے پھر تو یہ عذاب سے نہیں چھڑا سکتی ۔
عذاب الہی سے بچنے کے طریقے اس لیے اس سے پیشتر کہ عذاب الہی آکر تو بہ کا دروازہ بند کر دے تو بہ کرو۔ جب کہ دنیا کے قانون
سے اس قدر ڈر پیدا ہوتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ خدا تعالیٰ کے قانون سے نہ ڈریں۔ جب بلا سر پر
آ پڑے تو پھر اس کا مزا چکھنا ہی پڑتا ہے۔ چاہیے کہ ہر ایک شخص تہجد میں اٹھنے کی کوشش کرے اور
پانچ وقت کی نمازوں میں بھی قنوت ملاویں۔ ہر ایک قسم کی خدا کو ناراض کرنے والی باتوں سے تو بہ
کریں۔ توبہ سے یہ مراد ہے کہ ان تمام بدکاریوں اور خدا کی نارضامندی کے باعثوں کو چھوڑ کر ایک
سچی تبدیلی کریں اور آگے قدم رکھیں اور تقوی اختیار کریں ۔ اخلاق کی تہذیب کریں اس میں بھی خدا
کا رحم ہوتا ہے۔ عادات انسانی کو شائستہ کریں۔ غضب نہ ہو۔ تواضع اور انکساری اس کی جگہ لے۔
اخلاق کی درستی کے ساتھ اپنے مقدور کے موافق صدقات کا دینا بھی اختیار کرو ۔ يُطْعِمُونَ الطَّعَامَ
عَلَى حُبِّهِ مِسْكِينَا وَ يَتِيمَا وَ اَسِيرًا (الدھر (9) یعنی خدا کی رضا کے لئے مسکینوں اور یتیموں اور
اسیروں کو کھانا دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ خاص اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ہم دیتے ہیں اور اس دن
سے ڈرتے ہیں جو نہایت ہی ہولناک ہے۔ قصہ مختصر دعا سے ، تو بہ سے کام لو اور صدقات دیتے رہو
تا کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور کرم کے ساتھ تم سے معاملہ کرے۔
اخلاقی حالت ایسی درست ہو کہ کسی کو نیک نیتی سے جماعت کے لئے اخلاقی نصاب سمجھانا اورغلطی سے آگاہ کرنا اسے وقت پر ہوکہ اسے
برا معلوم نہ ہو ۔ کسی کو استخفاف کی نظر سے نہ دیکھا جاوے۔ دل شکنی نہ کی جاوے۔ جماعت میں
باہم جھگڑے فساد نہ ہوں۔ دینی غریب بھائیوں کو کبھی حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھو۔ مال و دولت یا
نسبی بزرگی پر بے جا فخر کر کے دوسروں کو ذلیل اور حقیر نہ سمجھو ۔ خدا تعالیٰ کے نزدیک مکرم وہی ہے جو
متقی ہے چنانچہ فرمایا ہے إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللهِ أَنْقَكُمُ (الحجرات: ۱۴) دوسروں کے ساتھ بھی
پورے اخلاق سے کام لینا چاہیے۔ جو بد اخلاقی کا نمونہ ہوتا ہے وہ بھی اچھا نہیں ۔ ہماری جماعت
کے ساتھ لوگ مقدمہ بازی کا صرف بہانہ ہی ڈھونڈتے ہیں۔ لوگوں کے لئے ایک طاعون
ہے۔ ہماری جماعت کے لئے دو طاعون ہیں۔ اگر کوئی جماعت میں سے ایک شخص برائی کرے گا تو
اس ایک سے ساری جماعت پر حرف آئے گا ۔ دانش مندی حلم اور درگزر کے ملکہ کو بڑھاؤ ۔ نادان
سے نادان کی باتوں کا جواب بھی متانت اور سلامت روی سے دو۔ یا وہ گوئی کا جواب یا وہ گوئی نہ ہو۔
میں جانتا ہوں حضرت عیسی علیہ السلام کی تعلیم میں بھی کچھ ایسی ہی حکمت عملی تھی کہ اگر ایسا نہ کرتے تو
روز ماریں کھاتے پھرتے ۔ رومیوں کی سلطنت تھی۔ یہود کے فقیہ اور فریسی اس کے مقرب
تھے۔ اس وقت اگر وہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسرا گال نہ پھیرتے تو روز ماریں کھایا کرتے اور روز
مقدمے ہوتے ۔ باوجود یکہ وہ ا ۔ باوجود یکہ وہ ایسی نرم تعلیم دیتے تھے پھر بھی یہود انہیں دم نہ لینے دیتے تھے۔ اس
وقت کی موجودہ حالت انجیل کی تعلیم ہی کو چاہتی ہوگی ۔ اس وقت ہماری جماعت کی حالت بھی قریباً
ویسی ہی ہے۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ مارٹن کلارک عیسائی کے مقدمہ میں محمد حسین نے بھی اسی کی گواہی
دی۔ اب سمجھ لو کہ قوم سے بھی کوئی امید نہیں ہے۔ رہی گورنمنٹ اس کو بھی بدظن کیا جاتا ہے اور
گورنمنٹ کسی حد تک معذور بھی ہے اگر خدا نخواستہ وہ بدظن ہو کیونکہ وہ عالم الغیب نہیں ہے۔اس لئے