کثرت ازدواج

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ہے اور اس کی اندرونی تعلیم اور تربیت کا ذمہ دار ہوتا ہے بشرطیکہ راستباز ہو۔ اگر ریا کار اور دھوکا باز
ہو تو وہ دشمن سے بھی بدتر ہوتا ہے۔ لے
فروری ۱۸۹۸ء
صاف ، تین کثرت ازدواج کثرت ازدواج کے متعلق صاف الفاظ قرآن کریم میں دودو تین، چار چار کر کے ہی آئے ہیں مگر اسی آیت میں اعتدال کی بھی ہدایت
ہے۔ اگر اعتدال نہ ہو سکے اور محبت ایک طرف زیادہ ہو جاوے یا آمدنی کم ہو اور یا قوائے رجولیت ہی
کمزور ہوں تو پھر ایک سے تجاوز کرنا نہیں چاہیے۔ ہمارے نزدیک یہی بہتر ہے کہ انسان اپنے تئیں
ابتلا میں نہ ڈالے کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ (البقرة : ١٩١)
حلال پر بھی ایسا زور نہ مارو کہ نفس پرست ہی بن جاؤ۔ غرض اگر حلال کو حلال سمجھ کر بیویوں ہی کا
بندہ ہو جاوے تو بھی غلطی کرتا ہے۔ ہر ایک شخص اللہ تعالیٰ کی منشا کو نہیں سمجھ سکتا۔ اس کا یہ منشا نہیں کہ
بالکل زن مرید ہو کر نفس پرست ہی ہو جاؤ اور وہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ رہبانیت اختیار کرو بلکہ اعتدال
سے کام لو اور اپنے تئیں بے جا کارروائیوں میں نہ ڈالو۔
انبیاء علیہم السلام کے لئے کوئی نہ کوئی تخصیص اگر اللہ تعالیٰ کر دیتا ہے یہ کوتاہ اندیش لوگوں کی ابلہ فریبی
اور غلطی ہے کہ وہ اس پر اعتراض کرتے ہیں۔ دیکھو تو ریت میں کاہنوں کے فرقہ کے ساتھ خاص
مراعات ملحوظ رکھی گئی ہیں اور ہندوؤں کے برہمنوں کے لئے خاص خاص رعائتیں ہیں۔ پس یہ نادانی ہے
کہ انبیاء علیہم السلام کی کسی تخصیص پر اعتراض کیا جاوے۔ ان کا نبی ہونا ہی سب سے بڑی خصوصیت
ہے جو اور لوگوں میں موجود نہیں ۔
خدا کا متلون بھی رحمت ہے۔ دیکھو یونس علیہ السلام کی قوم کے
خدا کا تلون رحمت ہے معاملہ میں قطعی الہام دے کر جب لوگوں نے چیخنا چلانا شروع کیا
الحکم جلد ۳ نمبر ۲۰ مورخه ۱۹ جون ۱۸۹۹ صفحه ۱

تو عذاب ٹلا دیا اور رحمت کے ساتھ ان پر نگاہ کی ۔ پس خدا کے تلون میں بھی ایک خاص لطف ہے مگر
اس کو وہی لوگ اٹھا سکتے ہیں جو اس کے سامنے روتے اور عجز و نیاز ظاہر کرتے ہیں ۔ مجھے بارہا تعجب
آتا ہے کہ لوگ اپنے جیسے انسان کی خوشامد تو کرتے ہیں مگر افسوس خدا کی خوشامد نہیں کرتے۔
یہ یاد رکھو کہ دعا کے لئے اگر جلدی قبولیت دعا میں توقف کامیابی کا موجب ہے۔ جواب مل جاوے تو مونا اچھا نہیں
ہوتا ۔ پس دعا کرتے نا امید نہ ہو ۔ دعا میں جس قدر دیر ہو اور اس کا بظاہر کوئی جواب نہ ملے تو خوش
ہو کر سجدہ ہائے شکر بجالاؤ کیونکہ اس میں بہتری اور بھلائی ہے۔ توقف کامیابی کا موجب ہوتا ہے۔
سپر
یونس علیہ السلام کی قوم سے عذاب ملنے کی وجہ دعا بہت بڑی پر کامیابی کے لئے ہے۔ وجہ یونس علیہ السلام کی قوم گریہ وزاری اور
دعا کے سبب آنے والے عذاب سے بچ گئی۔ میری سمجھ میں محاوتت مغاضبت کو کہتے ہیں اور خوت
مچھلی کو کہتے ہیں اور خون تیزی کو بھی کہتے ہیں اور مچھلی کو بھی ۔ پس حضرت یونس کی وہ حالت ایک
مغاضبت کی تھی۔ اصل یوں ہے کہ عذاب کے مل جانے سے ان کو شکوہ اور شکایت کا خیال گزرا کہ
پیش گوئی اور دعا یوں ہی رائیگاں گئی اور یہ بھی خیال گزرا کہ میری بات پوری کیوں نہ ہوئی۔ پس یہی
مغاضبت کی حالت تھی ۔ اس سے ایک سبق ملتا ہے کہ تقدیر کو اللہ بدل دیتا ہے اور رونا دھونا اور
صدقات فرد قرارداد جرم کو بھی رڈی کر دیتے ہیں۔ اصول خیرات کا اسی سے نکلا ہے۔ یہ طریق اللہ کو
راضی کرنے کے ہیں ۔ علم تعبیر الرؤیا میں مال کلیجہ ہوتا ہے۔ اسی لئے خیرات کرنا جان دینا ہوتا ہے۔
انسان خیرات کرتے وقت کس قدر صدق و ثبات دکھاتا ہے اور اصل بات تو یہ ہے کہ صرف قیل و قال
سے کچھ نہیں بنتا جب تک کہ عملی رنگ میں لا کر کسی بات کو نہ دکھا یا جاوے۔ صدقہ اس کو اسی لئے کہتے
ہیں کہ صادقوں پر نشان کر دیتا ہے۔ حضرت یونس کے حالات میں درمنثور میں لکھا ہے کہ آپ نے کہا
کہ مجھے پہلے ہی معلوم تھا کہ جب تیرے سامنے کوئی آوے گا تجھے رحم آ جائے گا
این مشت خاک را گر نه بخشم چه کنم
سے

منشی رستم علی کورٹ انسپکٹر دہلی کے خواب کی تعبیر میں فرمایا کہ نماز عید شہر میں پڑھنے کی تعبیر نماز عید شہ میں پڑھنابہت بڑی کامیابی ہے۔
ابولہب قرآن کریم میں عام ہے نہ اَبُوْ لَهَب اور حَمَّالَةَ الْحَطَب سے مراد خاص ۔ مراد وہ شخص ہے جس میں
التهاب واشتعال کا مادہ ہو اسی طرح حَمَّالَةَ الْحَطَبِ ہیزم کش عورت سے مراد ہے ۔ جو سخن ؟
ہو۔ آگ لگانے والی چغل خور عورت آدمیوں میں شرارت کو بڑھاتی ہے۔ سعدی کہتا ہے
سخن چین بد بخت هیزم کش است
چین
سورة تبت پر اعتراض سن کر فرمایا دنیا کی دولت اور سلطنت رشک کا مقام نہیں۔
مگر رشک کا مقام دعا ہے۔ میں نے اپنے احباب
حاضرین اور غیر حاضرین میں سے جن کے نام یاد آئے یا شکل یاد آئی آج بہت دعا کی اور اتنی
دعا کی کہ اگر خشک لکڑی پر کی جاتی تو سر سبز ہو جاتی ۔ ہمارے احباب کے لئے یہ بڑی نشانی ہے۔
رمضان کا مہینہ الْحَمْدُ لِلہ گزر گیا ۔ عافیت اور تندرستی سے یہ دن حاصل رہے۔ پھر اگلا سال خدا
جانے کس کو آئے گا ۔ کس کو معلوم ہے کہ اگلے سال کون ہوگا ۔ پھر کس قدر افسوس کا مقام ہوگا اگر اپنی
جماعت کے ان لوگوں کو فراموش کر دیا جاوے جو انتقال کر گئے ہیں۔
یہ ایسے وقت میں فرمایا کہ جب فہرست میں زندوں کے نام ثبت ہورہے تھے۔
ظاہر پرستی گمراہی کا موجب ہے ظاہر پرستی سے یہودیوں پر یہ
سے پر یہ آفت آئی کہ وہ
مسیح علیہ السلام کا انکار کرتے رہے اور نہ صرف یہی
بلکہ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی انکار کرتے رہے۔ ان کو یہ خیال تھا کہ مسیح آئے گا تو ایک بادشاہ
ہو کر آئے گا اور بڑی شان و شوکت سے تخت داؤد پر جلوہ افروز ہو گا اور اس کے آنے سے پیشتر ایلیا
آسمان سے اترے گا ، مگر جب مسیح آیا تو اس نے ایلیا تو یوحنا کو بتایا اور آپ بجائے بادشاہ ہونے

کے ایسی عاجزی دکھائی کہ سر رکھنے کو بھی جگہ نہ ملی ۔ اب ظاہر پرست یہودی کیونکر مان لیتے ۔ پس
انہوں نے بڑے زور سے انکار کیا اور اب تک کر رہے ہیں۔ یہی مصیبت ہمارے زمانہ کے
مولویوں اور ملاؤں کو پیش آئی ۔ وہ منتظر ہیں کہ مسیح اور مہدی آکر لڑائیاں کرے گا مگر خدا تعالیٰ نے
یہ امر ہی ملحوظ نہ رکھا تھا اور بخاری نے يَضَعُ الْحَرْبَ کہہ کر اس کا قضیہ ہی چکا دیا تھا پھر بھی یہ امن اور
سلامتی کے خواستگار کو ماننا نہیں چاہتے ۔ لے
فروری ۱۸۹۸ء
آخرت پر نظر رکھنے والے ہمیشہ مبارک ہیں میں دیکھتا ہوں کہ باوجود مصائب پر مصائب آنے کے اور ہر طرف خطرہ
ہی خطرہ دکھائی دینے کے لوگ ابھی تک سنگدلی اور عجب و نخوت سے کام لے رہے ہیں ۔ نادان
کب تک اس بے فکری میں بسر کریں گے تا وقتیکہ لوگ ضد نہیں چھوڑتے ۔ اپنی بری کرتوتوں سے
باز نہیں آتے اور خدا تعالیٰ سے مصالحت نہیں کرتے ، یہ بلائیں اور مصیبتیں دور نہیں ہونے کی ۔
میں نے دیکھا ہے اور خوب غور کیا ہے کہ قحط کے دنوں میں لوگوں نے ذرا بھی قحط کی مصیبت کو
محسوس نہیں کیا۔ شراب خانے اسی طرح آباد تھے اور بدکاریوں اور بد معاشیوں کے بازار برابر
گرم تھے۔ ابتدا میں جب کبھی کوئی برائے نام فتوی مکہ مدینہ کے نام سے آجایا کرتا تھا تو لوگ ڈر
جایا کرتے تھے اور مسجدیں آباد ہو جاتی تھیں مگر اس وقت شوخی اور بیبا کی حد سے بڑھ چلی ہے۔
اللہ تعالیٰ ہی فضل کرے ۔
عقلمند وہ ہے جو عذاب آنے سے پیشتر اس کی فکر کرتا ہے اور دور اندیش وہ ہے جو مصیبت سے
پہلے اس سے بچنے کی فکر کرے۔
انسان کو یہی لازم ہے کہ آخرت پر نظر رکھ کر بُرے کاموں سے تو بہ کرے کیونکہ حقیقی خوشی اور
الحکم جلد ۲ نمبر ۲ مورخه ۱۶ مارچ ۱۸۹۸ صفحه ۲

سچی راحت اسی میں ہے۔ یہ ایک یقینی امر ہے کہ کوئی بدکاری اور گناہ کا کام ایک لحظہ کے لئے بھی سچی خوشی
نہیں دے سکتا۔ بدکار، بدمعاش کو تو ہر دم اظہار راز کا خطرہ لگا ہوا ہے۔ پھر وہ اپنی بدعملیوں میں
راحت کا سامان کہاں دیکھے گا ۔ آخرت پر نظر رکھنے والے ہمیشہ مبارک ہیں۔
ع
مرد آخر ہیں مبارک بندہ ایست
دیکھو ان قوموں کا حال جن پر وقتاً فوقتاً عذاب آئے ہر ایک کو یہی لازم ہے کہ اگر دل سخت بھی
ہو تو اسے ملامت کر کے خشوع خضوع کا سبق دے۔ رونا اگر نہیں آتا تو رونی صورت بنا وے پھر
خود بخود آنسو بھی نکل آئیں گے۔
اپنے اندر پاک تبدیلی پیدا کریں ہے ہے کہ وہ اپنے اندر پاک تبدیلی کریں کیونکہ ان کو
تو تازہ معرفت ملتی ہے اور اگر معرفت کا دعویٰ کر کے کوئی اس پر نہ چلے تو یہ نری لاف گزاف ہی
ہے۔ پس ہماری جماعت کو دوسروں کی سستی غافل نہ کر دے اور اس کو کاہلی کی جرات نہ دلاوے۔
وہ ان کی محبت سرد دیکھ کر خود بھی دل سخت نہ کرلے ۔
انسان بہت آرزوئیں و تمنائیں رکھتا ہے مگر غیب کی قضاء وقدر کی کس کو خبر ہے۔ زندگی آرزؤں
کے موافق نہیں چلتی ۔ تمناؤں کا سلسلہ اور ہے۔ قضاء و قدر کا سلسلہ اور ہے۔ اور وہی سچا سلسلہ ہے۔
خدا کے پاس انسان کے سوانح سچے ہیں۔ اسے کیا معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے۔ اس لئے دل کو جگا
جگا کر غور کرنا چاہیے۔
توحید کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں اپنے نفس کے اغراض کو
توحید کا ایک پہلو بھی درمیان سے اٹھا دے اور اپنے وجود کواس کی عظمت میں محو کرے۔ اے
او
الحکم جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۱۳ مارچ ۱۸۹۸ صفحه ۱

یکم مئی ۱۸۹۸ء
خلاف اسلام کتابوں کی ضبطی جناب مولانا مولوی عبد الکریم صاحب سیالکوٹی کے وہ
میموریل پڑھ چکنے کے بعد جو حضرت مسیح موعود نے انجمن
حمایت اسلام کے میموریل دربارہ امہات المومنین کی اصلاح کی غرض سے لکھا تھا۔ حضرت اقدس نے
بآواز بلند فرمایا۔
چونکہ یہ میموریل اسلام اور اہل اسلام کی حمایت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی عزت اور
قرآن کریم کی عظمت قائم کرنے اور اسلام کی پاکیزہ اور اصفی شکل کو دکھانے کے لئے لکھا گیا ہے اس
لئے اس کے آپ کے سامنے پڑھے جانے سے صرف یہ غرض ہے کہ تا آپ لوگوں سے بطور مشورہ
دریافت کیا جاوے کہ آیا دے کہ آیا مصلحت وقت یہ ہے کہ کتاب کا جواب لکھا جاوے یا میموریل بھیج کر
گورنمنٹ سے استدعا کی جاوے کہ وہ ایسے مصنفین کو سرزنش کرے اور اشاعت بند کرے۔ پس
آپ لوگوں میں سے جو کوئی نکتہ چینی اس پر کرنی چاہے وہ نہایت آزادی اور شوق سے کر سکتا ہے۔
( مجمع میں سے ) صرف ایک شخص بولا اور کہا کہ اگر کتاب کی اشاعت بند نہ ہوئی تو ہمیشہ تک طبع
ہوتی رہے گی۔
اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا۔
اگر ہم واقعی طور پر کتاب کی اشاعت بند نہ کریں جو اس کے رڈ کرنے کی صورت میں ہو سکتی
ہے تو گورنمنٹ سے ایک بار نہیں ہزار دفعہ اس قسم کی مدد لے کر اس کی اشاعت بند کی جاوے وہ
رک نہیں سکتی ۔ اگر اس تھوڑے عرصہ کے لئے وہ برائے نام بند بھی ہو جاوے تو پھر بھی بہت سی
کمزور طبیعت کے انسانوں اور بعض آنے والی نسلوں کے لئے یہ تجویز زہر قاتل ہو گی کیونکہ جب
ان کو یہ معلوم ہوگا کہ فلاں کتاب کا جواب جب نہ ہو سکا تو اس کے لئے گورنمنٹ سے بند کرانے کی
کوشش کی ۔ اس سے ایک قسم کی بدظنی اپنے مذہب کی نسبت پیدا ہو گی ۔ پس میرا یہ اصول رہا ہے کہ

آج 10 میں سے 10 باقی