۱۶؍ مئی۱۸۹۸ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
لئے پوچھیں تو اجازت دے دیتے ہیں اور اعلیٰ حکام کی ماتحت افسروں کو ہدایتیں ہوتی ہیں۔ ترک نماز
میں ایسے بیجا عذر بجز اپنے نفس کے کچے پن کے اور کچھ نہیں ۔ حقوق العباد اور حقوق اللہ میں ظلم نہ کرو۔
اپنے فرائض منصبی بجالاؤ گورنمنٹ پر ایک سیکنڈ کے لئے بھی بدظنی نہ کرو۔ کیا تم نہیں جانتے کہ سکھوں
کے عہد میں کیا حال تھا ؟ مسجدوں میں اذان موقوف ہوگئی تھی ۔ گائے کے تھوڑے سے گوشت پر سخت
ایذائیں اور بے حد ظلم ہوتے تھے۔ پس اللہ تعالیٰ دور سے اس سلطنت کولا یا جس سے ہم نے فائدہ
اٹھایا۔ امن سے اپنے مذہبی فرائض بجالانے لگے ہیں پس کس قدر شکر ہم کو اس گورنمنٹ کا کرنا
چاہیے۔خوب یا د رکھو کہ جو انسان کا شکر نہیں کرتا وہ خدا کا بھی نہیں کرتا۔ یہ قاعدہ ہے کہ اگر انسان کسی
عضو سے کام نہ لے تو بیکار ہو جاوے۔ کہتے ہیں آنکھ کو چالیس دن بند رکھیں تو اندھی ہو جاوے۔اس
لئے میں تم کو بتا کید کہتا ہوں کہ گورنمنٹ کے احسان ہم پر بہت ہیں۔ کس قدر حقائق اور معارف کی
کتابیں کہاں کہاں سے آتی ہیں۔ آزادی سے ہم نے فائدہ اٹھایا۔ مذہب پر حملے ہوئے اور مشکلات
پڑے۔ ہم نے غور کیا اور فکر کی تو اللہ تعالیٰ نے حسب وعدہ وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ
سبلنا (العنكبوت: ۷۰) ہم پر معارف اور حقا اور حقائق کھولے۔ اسی لحاظ سے گورنمنٹ بھی ان ،
کے کھلنے کا ایک باعث ہے۔ پس بالآخر میں پھر کہنا چاہتا ہوں کہ خدا تعالیٰ سے سچا رشتہ قائم کرو اور
گورنمنٹ پر بدظنی سے نہ دیکھو بلکہ اس کی ہدایات کی تعمیل کرو اور اس کو مدد دو ۔ فقط ۔ لے
۱۶ رمتی ۱۸۹۸ء
معارف
دن بہت ہی نازک ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے غضب تم خدا کے عزیزوں میں شامل ہو جاؤ سے سب کو ڈرنا چاہیے۔ اللہ تعالی کی کی پروا
سے سے
نہیں کرتا مگر صالح بندوں کی ۔ آپس میں اخوت اور محبت کو پیدا کرو اور درندگی اور اختلاف کو چھوڑ
دو۔ ہر ایک قسم کے ہنرل اور تمسخر سے مطلقا کنارہ کش ہو جاؤ کیونکہ تمسخر انسان کے دل کو صداقت
ے رسالہ الانذار صفحه ۵۴ تا ۷۳ مرتبہ شیخ یعقوب علی صاحب عرفانی
رض
سے دور کر کے کہیں کا کہیں پہنچا دیتا ہے۔ آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ عزت سے پیش آؤ ۔ ہر
ایک اپنے آرام پر اپنے بھائی کے آرام کو ترجیح دیوے ۔ اللہ تعالیٰ سے ایک سچی صلح پیدا کر لو اور اس
کی اطاعت میں واپس آجاؤ۔ اللہ تعالیٰ کا غضب زمین پر نازل ہو رہا ہے اور اس سے بچنے والے
وہی ہیں جو کامل طور پر اپنے سارے گناہوں سے توبہ کر کے اس کے حضور میں آتے ہیں۔
تم یاد رکھو کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فرمان میں تم اپنے تئیں لگاؤ گے اور اس کے دین کی حمایت
میں ساعی ہو جاؤ گے تو خدا تمام رکاوٹوں کو دور کر دے گا اور تم کامیاب ہو جاؤ گے۔ کیا تم نے نہیں دیکھا
کہ کسان عمدہ پودوں کی خاطر کھیت میں سے ناکارہ چیزوں کو اکھاڑ کر پھینک دیتا ہے اور اپنے کھیت کو
خوش نما درختوں اور بار آور پودوں سے آراستہ کرتا اور ان کی حفاظت کرتا اور ہر ایک ضرر اور نقصان
سے ان کو بچاتا ہے مگر وہ درخت اور پودے جو پھل نہ لاویں اور گلنے اور خشک ہونے لگ جاویں ان
کی مالک پروا نہیں کرتا کہ کوئی مویشی آکر ان کو کھا جاوے یا کوئی لکڑ ہارا ان کو کاٹ کر تنور میں پھینک
دیوے۔ سو ایسا ہی تم بھی یا درکھو۔ اگر تم اللہ تعالیٰ کے حضور میں صادق ٹھہرو گے تو کسی کی مخالفت تمہیں
تکلیف نہ دے گی۔ پر اگر تم اپنی حالتوں کو درست نہ کرو اور اللہ تعالیٰ سے فرمانبرداری کا ایک سچا عہد
نہ باندھو تو پھر اللہ تعالیٰ کو کسی کی پروا نہیں۔ ہزاروں بھیڑیں اور بکریاں روز ذبح ہوتی ہیں پر ان پر کوئی
رحم نہیں کرتا اور اگر ایک آدمی مارا جاوے تو اتنی باز پرس ہوتی ہے۔ سو اگر تم اپنے آپ کو درندوں کی
مانند بے کار اور لا پروا بناؤ گے تو تمہارا بھی ایسا ہی حال ہوگا ۔ چاہیے کہ تم خدا کے عزیزوں میں شامل
ہو جاؤ تا کہ کسی وبا کو یا آفت کو تم پر ہاتھ ڈالنے کی جرات نہ ہو سکے کیونکہ کوئی بات اللہ تعالیٰ کی
اجازت کے بغیر زمین پر ہو نہیں سکتی۔ ہر ایک آپس کے جھگڑے اور جوش اور عداوت کو درمیان میں
سے اٹھا دو کہ اب وہ وقت ہے کہ تم ادنی باتوں سے اعراض کر کے اہم اور عظیم الشان کاموں میں
مصروف ہو جاؤ۔ لوگ تمہاری مخالفت کریں گے اور انجمن کے ممبر تم پر ناراض ہوں گے۔ پر تم ان کو
نرمی سے سمجھاؤ اور جوش کو ہرگز کام میں نہ لاؤ۔ یہ میری وصیت ہے۔ اور اس بات کو وصیت کے طور پر
یا درکھو کہ ہرگز تندی اور سختی سے کام نہ لینا بلکہ نرمی اور آہستگی اور خلق سے ہر ایک کو سمجھاؤ اور انجمن کے