۲۵ ؍ جولائی۱۸۹۸ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

ممبروں کو ذہن نشین کراؤ کہ ایسا میموریل لے فی الحقیقت دین کو ایک نقصان دینے والا امر ہے اور اسی
واسطے ہم نے اس کی مخالفت کی کہ دین کو صدمہ پہنچتا ہے۔ ہے
۲۵ جولائی ۱۸۹۸ء
مولوی محمد حسین صاحب بطالوی نے اپنے رسالہ اشاعت السنہ نمبر پنجم گالیوں کا احسن جواب لغایت دوازدہم جلد ہر دہم بابت ۱۸۹۵ء بدست محمد ولد
چوغطہ قوم اعوان ساکن ہموں گکھڑ ضلع سیالکوٹ بھیجا۔ جس میں حضرت مسیح موعود پر بہت ناواجب حملے
کیے گئے تھے۔ آپ نے ۲۵ جولائی ۱۸۹۸ء کی سہ پہر کو اصل مرسلہ رسالہ کی پیشانی پر مندرجہ ذیل عبارت
لکھ کر قاصد کو دے دیا۔ سے
رَبِّ إِنْ كَانَ هَذَا الرَّجُلُ صَادِقًا فِي قَوْلِهِ فَأَكْرِمُهُ وَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَخُذْهُ - آمین ۔
یکم اگست ۱۸۹۸ء
صبح کی نماز کے بعد حضرت اقدس نے فرمایا۔
خواب میں ہاتھ سے دانت کا گرانا منذر ہوتا ہے میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک ڈاڑھ کا حصہ جو بوسیدہ
رہ ہو
لے احمد شاہ نام عیسائی نے ایک دل خراش کتاب بنام امهات المؤمنین چھپوا کر ایک ہزار جلد ۱۸۹۸ء میں ہندوستان
کے نامور مسلمانوں کو بلا طلب مفت بھیجی تھی۔ اس کے خلاف انجمن حمایت اسلام لاہور نے ایک میموریل گورنمنٹ
کی خدمت میں بھیجا تھا جو کہ بے سود ثابت ہوا۔ اس میں اس میموریل کی طرف اشارہ ہے۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۱۲، ۱۳ مورخہ ۲۰، ۲۷ رمئی ۱۸۹۸ء صفحه ۱۰
سے الحکم جلد ۲ نمبر ۲۱،۲۰ مورخہ ۲۰، ۲۷ جولائی ۱۸۹۸ ء صفحہ ۵
ے ترجمہ از مرتب ۔ اے میرے رب ! اگر یہ شخص اپنی بات میں سچا ہے تو تو اس کی عزت افزائی فرما۔ اگر جھوٹا ہے
تو تو اس پر گرفت کر ۔آمین

گئی ہے اس کو میں نے منہ سے نکالا اور وہ بہت صاف تھا اور اسے ہاتھ میں رکھا ۔ پھر فرمایا کہ
خواب میں دانت اگر ہاتھ سے گرایا جاوے تو وہ منذر ہوتا ہے ورنہ مبشر ۔
زاں بعد محمد صادق نے اپنے دو خواب سنائے جن میں سے ایک میں نور کے کپڑوں کا ملنا اور
دوسرے میں حضرت اقدس کے دیئے ہوئے مضمون کا خوشخط نقل کرنا تھا۔ جس کی تعبیر حضرت اقدس نے
کامیابی مقاصد فرمائی ۔ اس کے بعد حضرت اقدس نے فرمایا کہ
تائیدات الہیہ ایک تو بین اور ظاہر طور پر ظہور پذیر تائید الہی سے مضامین کا دل پر نزول ہوتی ہیں اور عام لوگ ان کو دیکھ سکتے ہیں مگر
بعض مخفی تائیدات ایسی ہوتی ہیں جن کے لئے میری سمجھ میں کوئی قاعدہ نہیں آتا کہ عوام الناس کو کیوں کر
دکھا سکوں ۔ مثلاً یہی عربی تصنیف ہے۔ میں خوب جانتا ہوں کہ عربی ادب میں مجھے کہاں تک دسترس
ہے لیکن جب میں تصنیف کا سلسلہ شروع کرتا ہوں تو یکے بعد دیگرے اپنے اپنے محل اور موقع پر موزوں
طور پر آنے والے الفاظ القا ہوتے جاتے ہیں۔ اب کوئی بتلائے کہ ہم کیوں کر اس تائید الہی کو دکھا
سکیں کہ وہ کیونکر سینہ پر الفاظ نازل کرتا ہے۔ اور دیکھو اس ایام اصلح میں اکثر مضامین ایسے آئے
جن کا میری پہلی تصنیفات میں نام تک نہیں اور اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ اس سے پہلے وہ کبھی ذہن
میں نہ گزرے تھے لیکن اب وہ ایسے طور پر آکر قلب پر نازل ہوئے کہ سمجھ میں نہیں آ سکتا جب تک
خود تائید الہی شامل حال ہو کر اس کو اس قابل نہ بنا دیوے اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے جو وہ ایسے بندوں پر
کرتا ہے جن سے کوئی کام لینا ہوتا ہے۔
ئے ہیں
یہ بھی ایک سچی بات ہے کہ تصنیفات کے لئے جب تک صحت اور فراغت نہ ہو یہ کام نہیں ہو سکتا
اور یہ خدا تعالیٰ کا فضل ان لوگوں ہی کو ملتا ہے جن سے وہ کوئی کام لینا چاہتا ہے۔ پھر ان کو یہ سب
سامان جو تصنیف کے لئے ضروری ہوتے ہیں یکجا جمع کر دیتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی