۲۳؍اگست۱۸۹۸ء کی شام
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
جناب مولانا مولوی نور دین صاحب سَلَّمَهُ رَبُّہ کی طبیعت ۳۱ جولائی ۱۸۹۸ء
رعایت اسباب سے بعارضہ درد شکم بیار تھی حضرت اقدس نے آدمی بھیج کر خبر منگائی اور
افاقہ کی خبر سن کر الْحَمْدُ لِلہ فرمایا اور فرمایا۔
مولوی صاحب کا سن اب انحطاط کا ہے اس لئے بڑی احتیاط کی ضرورت ہے گویا پھونک پھونک کر
قدم رکھنا چاہیے۔ زندگی اور موت تو اللہ تعالیٰ کے قبضہ قدرت میں ہے لیکن انسان کو یہ بھی مناسب
نہیں کہ وہ اسباب کی رعایت نہ رکھے۔
پھر فرمایا کہ
در اصل انحطاط کا زمانه ۳۰ سال کے بعد سے شروع ہو جاتا ہے۔ افراط اور تفریط اس سن میں
اچھی نہیں ہوتی۔ میں نے بعض آدمی دیکھے ہیں کہ گنا نیا آٹا دیتے اور پانی بھی اندازہ اور وزن کے
ساتھ کھاتے پیتے ہیں اور بعض یہاں تک بڑھ جاتے ہیں کہ ان کو کسی قسم کا اندازہ ہی نہیں رہتا۔ یہ
دونوں باتیں ٹھیک ہیں جیسا میں نے کہا زمانہء شباب تیس ہی سال تک ہے اور یہ بھی اس صورت میں
که قوی مضبوط اور تندرست ہوں ورنہ بعض تو اوائل ہی میں تشبہ بالشیوخ رکھتے ہیں ۔
۲۳ را گست ۱۸۹۸ء کی شام
حضور نے پوچھا کہ
جدید فلسفہ بے دینی کیوں پیدا کرتا ہے؟ یہ موجودہ فلسفہ اکثر طبیعتوں میں بے دینی
کیوں پیدا کر دیتا ہے؟
ماسٹر غلام محمد صاحب سیالکوٹی نے کہا کہ دراصل جو طبیعتیں پہلے ہی سے بے دینی کی طرف مائل
ہوتی ہیں وہی اس سے اثر پذیر ہوتی ہیں ورنہ اکثر بڑے بڑے فلاسفر مزاج پادری اپنے مذہب میں پکے
ہوتے ہیں ۔
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۲، ۲۳ مورخه ۶ ، ۱۳ را گست ۱۸۹۸ صفحه ۱۶
حضرت اقدس نے فرمایا کہ ان باتوں پر غور کرنے کے بعد افسوس کے ساتھ ذہن دوسری طرف
منتقل ہو جاتا ہے کہ ایک طرف تو یہ پادری لوگ کالجوں اور سکولوں میں فلسفہ اور منطق پڑھاتے ہیں
دوسری طرف مسیح کو ابن اللہ اور اللہ مانتے ہیں اور تثلیث وغیرہ عقائد کے قائل ہیں جو سمجھ ہی میں نہیں
آتا کہ کیوں کر اس کو فلاسفہ سے مطابق کرتے ہیں۔ انگریزی منطق کی بنا تو منطق استقرائی ہی پر
ہے۔ پھر یہ کون سا استقراء ہے کہ یسوع ابن الله ہے۔ کون سی شکل پیدا کرتے ہوں گے۔ یہی ہوگا
کہ مثلاً اس قسم کے خواص جن لوگوں کے اندر ہوں وہ خدا یا خدا کے بیٹے ہوتے ہیں اور مسیح میں یہ
خواص تھے۔ پس وہ بھی خدا یا خدا کا بیٹا تھا۔ اس سے تو کثرت لازم آتی ہے جو محال مطلق ہے۔ میں تو
جب اس پر غور کرتا ہوں ، حیرت بڑھتی ہی جاتی ہے۔ نہیں معلوم یہ لوگ کیوں نہیں سوچتے ؟
اسلام کے پاک اصول ایسے نہیں ہیں کہ فلسفہ یا استقراء کی ملک پر بھی کامل المعیار ثابت نہ
ہوں۔ بلکہ میں نے بارہ غور کی ہے کہ قرآن کریم کی نسبت جو آیا ہے فِي كِتٰبِ مَكْنُون (الواقعة : ۷۹)
یہ کتاب مکنون زمین اور آسمان کی چھپی ہوئی کتاب ہے جس کے پڑھنے پر ہر شخص قادر نہیں ہو سکتا اور
قرآن کریم اسی کتاب کا آئینہ ہے اور قرآن نے وہی خدا دکھایا ہے جس پر آسمان وزمین شہادت
دیتے ہیں مگر یہ انیس سو برس کا تراشہ ہوا جعلی مردہ خدا کس سند اور شہادت پر خدا بنا یا گیا ہے۔ پس یہ
اسلام ہی کی خوبی اور ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی فخر ہے کہ وہ ایسا دین لے کر آئے کہ جو
ہمیشہ سے ہے اور جس کی تعلیم زمین اور آسمان کے اوراق میں بھی واضح طور پر موجود ہے۔ لے
۲۵ اگست ۱۸۹۸ء
او
۲۵ اگست کی صبح کو فارسی زبان پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا مولوی عبدالکریم
موجودہ فارسی صاحب سیالکوٹی نے فرمایا کہ ایرانیوں نے آج کل اپنی توجہ تصنیفات کی طرف
بہت مبذول کی ہے اور اس کثرت سے عربی الفاظ استعمال کرتے ہیں کہ بجز روابط کے فارسی زبان کو
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۲۰، ۲۷ اگست ۱۸۹۸ صفحه ۹
کم دخل دیتے ہیں اور باب مُفَاعَلَهُ، انْفِعَال، اسْتِفْعَال وغیرہ کو اس قدر کثرت سے استعمال کرتے
ہیں کہ عقل حیران ہوتی ہے۔ اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
فهمیدن وغیرہ قدیم زمانے میں استعمال کرتے تھے۔ آج کل بہت کم استعمال رہ گیا۔
مولانا عبدالکریم صاحب نے عرض کی کہ آج کل تو مفاہمہ تفہیم وغیرہ ہی بولتے ہیں۔
عربی زبان کی وسعت اور اسلام کی تائید اس کے بعداس سلسلے میں حضرت نے فرمایا کہ
عربی زبان بہت وسیع ہے اور ہر ایک قسم
کی اصطلاحیں اس میں موجود ہیں اور تصنیفات اس قدر کثرت سے ہو رہی ہیں کہ جن کا علم بجز خدا
کے اور کسی کو نہیں ہو سکتا ۔ صرف حدیث ہی کو دیکھو کہ کوئی کامل طور پر دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اس نے علم
حدیث کی کل کتابوں کو دیکھا ہو۔
پھر مولانا مولوی عبدالکریم صاحب نے علی سبیل الذکر فرمایا کہ حال ہی میں مولوی صاحب
( جناب مولوی نور الدین صاحب سلمہ ربة مراد ہیں ) کے پاس مصر سے کتب خانہ خدیو یہ کی ایک
فہرست سات جلدوں میں آئی ہے۔ وہ فہرست ایسے طور پر مرتب کی گئی ہے کہ اس کو پڑھ کر بھی ایک مزا آتا
ہے۔ ایسے ڈھنگ پر کتابوں کے نمبر دیئے ہیں کہ ایک بالکل اجنبی بھی اگر لائبریری میں چلا جاوے تو وہ
بلا تکلیف عین کتاب پر ہاتھ ڈالے گا بشرطیکہ اس نے فہرست کو ایک بار دیکھا ہو۔
اس پر حضرت اقدس نے پوچھا کہ وہ کتا بیں باہر جا سکتی ہیں؟
مولوی صاحب موصوف نے فرمایا۔ ہاں ۔ وہ لائبریریاں ایسی نہیں ۔ کتابیں نقل ہو سکتیں ہیں۔
وغیرہ وغیرہ۔
اس پر جناب امام همام علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ
خدا تعالیٰ نے اسلام کی کس قدر تائید کی ہے اگر کوئی نادان اسلام کی اس تائید الہی کا انکار کرتا ہے
تو اسے ماننا پڑے گا کہ کبھی بھی دنیا میں خدا نے کسی کی تائید نہیں کی ۔ زبان کا اس قدر وسیع ہونا اور
پھر اس میں اس قدر کثرت سے تصنیفات کا ہونا بھی اسلام ہی کی تائید ہے کیونکہ قرآن شریف ہی کی
تائید ہوئی ہے۔ کوئی اہل لغت جب کسی لفظ کے معنے لکھتا ہے تو اگر وہ لفظ قرآن کریم میں آیا ہے
ساتھ ہی اس نے وہ آیت بھی ضرور ہی لکھ دی ہے۔
یہاں مولانا عبد الکریم صاحب نے فرمایا کہ لسان العرب نے تو یہ طریق لازمی طور پر رکھا ہے ۔
پھر حضرت نے اپنے سلسلہ تقریر میں فرمایا کہ
سنسکرت وغیرہ زبانیں تو قریب مردہ ہوگئی ہیں ۔ نہ ان میں تصنیفات ہیں نہ کچھ اور ۔ ایسا ہی
عیسائیوں کا حال ہے کہ ان کی انجیل کی اصلی زبان کی طرف توجہ ہی نہیں رہی۔
پھر اسی سلسلہ میں حضور نے فرمایا کہ اسلام کا پیدا کردہ روحانی انقلاب مجھے حیرت ہوتی ہے کہ پھر اسلام سے کیوں پرخاش
رکھی جاتی ہے۔ اسلام کا خدا کوئی مصنوعی خدا نہیں بلکہ وہی قادر خدا ہے جو ہمیشہ سے چلا آیا ہے
اور پھر رسالت کی طرف دیکھو کہ اصل غرض رسالت کی کیا ہوتی ہے؟
اول یہ کہ رسول ضرورت کے وقت پر آئے اور پھر اس ضرورت کو بوجہ احسن پورا کرے۔ سو یہ فخر بھی
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کو حاصل ہے۔ عرب اور دنیا کی حالت جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
آئے کسی سے پوشیدہ نہیں۔ بالکل وحشی لوگ تھے۔ کھانے پینے کے سوا کچھ نہ جانتے تھے۔ نہ حقوق العباد
سے آشنا اور نہ حقوق اللہ سے آگاہ۔ چنانچہ خدا تعالیٰ نے ایک طرف ان کا نقشہ کھینچ کر بتلایا کہ یا كُلُون
كَمَا تَأْكُلُ الْأَنْعَامُ (محمد : ۱۳) پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک تعلیم نے ایسا اثر کیا یبیتُونَ
لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا ( الفرقان : ۶۵) کی حالت ہوگئی ۔ یعنی اپنے رب کی یاد میں راتیں سجدے اور
قیام میں گزار دیتے ہیں۔ اللہ ! اللہ ! کس قدر فضیلت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سبب سے ایک
بینظیر انقلاب اور عظیم الشان تبدیلی واقع ہوگئی۔ حقوق العباد اور حقوق اللہ دونوں کو میزان اعتدال پر قائم کر دیا
اور مردار خوار اور مردہ قوم کو ایک اعلیٰ درجہ کی زندہ اور پاکیزہ قوم بنادیا۔ دوہی خوبیاں ہوتی ہیں۔ علمی یا عملی ۔
عملی حالت کا تو یہ حال کہ يَبِيتُونَ لِرَبِّهِمْ سُجَّدًا وَ قِيَامًا اور علمی کا یہ حال کہ اس قدر کثرت سے