۲۶؍ستمبر۱۸۹۸ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
تصنیفات کا سلسلہ اور توسیع زبان کی خدمت کا سلسلہ جاری ہے کہ اس کی نظیر نہیں ملتی ۔
دوسری طرف جب عیسائیوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے حیران ہی ہونا پڑتا ہے کہ حواریوں نے عیسائی پڑتا ہے کہ حواریوں
ہو کر کیا ترقی کی ۔ یہودہ اسکر یوطی جو یسوع کا خزانچی تھا۔ کبھی کبھی تغلب بھی کر لیا کرتا تھا اور تیس روپیہ
لے کر استاد کو پکڑوانا تو اس کا ظاہر ہی ہے۔ یسوع کی تھیلی میں دو ہزار روپیہ رہا کرتے تھے۔ ایک طرف
تو ان کا یہ حال ہے بالمقابل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حال کہ بوقت وفات ن وفات پوچھا کہ کیا گھر میں کچھ
ہے۔ جناب عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا نے فرمایا کہ ایک دینار ہے۔ حضور نے فرمایا کہ اسے تقسیم کر
دو۔ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ اللہ کا رسول خدا تعالیٰ کی طرف سفر کرے اور گھر میں ایک دینا ر چھوڑ جاوے۔
مجھے تو حیران ہی ہونا پڑتا ہے کہ عیسائی لوگ فلسفہ فلسفہ پکارتے ہیں۔ ان کی الہیات کی فلاسفی خدا
جانے کہاں گئی ۔ کفارہ ہی کو دیکھو۔ ایک تصوری جانور کی طرح ہے۔ کفارہ نے کیا بنا یا علمی دلائل کو چھوڑ یا۔
دیا جاوے تو بھی دیکھو کہ حواریوں کی نہ تو علمی اصلاح ہوئی اور نہ عملی علمی اصلاح کے لئے تو انجیل نے خود
فیصلہ کر دیا کہ وہ موٹی عقل والے تھے اور کم فہم اور لالچی تھے اور عملی اصلاح کا خاکہ بھی انجیل ہی نے کھینچ
کر دکھلا دیا کہ کوئی لعنتیں بھیجتا ہے اور کوئی تیس روپیہ پر پکڑواتا ہے اور کیا کچھ گناہ کے آثار تاریکی اور
ظلمت تو اس دنیا ہی میں شروع ہو جاتی ہے۔ جیسے فرمایا مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْلَى فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ
اعلی (بنی اسراءیل : ۷۳) اب یسوع کے شاگردوں کو دیکھو کہ کیا ان کی حالت میں تبدیلی ہوئی۔ گناہ کے
دور ہونے سے تو ایک قسم کی بصیرت اور روشنی پیدا ہوتی ہے مگر ان میں کہاں۔ پھر کفارہ نے کیا بنایا۔ اے
۲۶ رستمبر ۱۸۹۸ء
۲۶ ستمبر کی صبح کو بعد نماز فجر حضرت اقدس نے فرمایا کہ کامیابی کی بشارت اب میری حالت یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ اگر کوئی خواب بھی آتا ہے
یا ہے
تو میں اسے اپنی ذات یا نفس سے مخصوص نہیں سمجھتا بلکہ اسلام اور اپنی جماعت ہی کے متعلق سمجھتا
ا الحکم جلد ۲ نمبر ۲۴، ۲۵ مورخه ۲۰، ۲۷ اگست ۱۸۹۸ صفحه ۹ تا ۱۱
ہوں اور میں قسم کھا کر کہہ سکتا ہوں کہ اپنے نفس کا ذرا بھی خیال نہیں ہوتا۔ چنانچہ رات میں نے دیکھا
کہ ایک بڑا پیالہ شربت کا پیا۔ اس کی حلاوت اس قدر ہے کہ میری طبیعت برداشت نہیں کرتی
بایں ہمہ میں اس کو پیئے جاتا ہوں اور میرے دل میں یہ خیال بھی گزرتا ہے کہ مجھے پیشاب کثرت
سے آتا ہے اتنا میٹھا اور کثیر شربت میں کیوں پی رہا ہوں مگر اس پر بھی میں اس پیالے کو پی گیا۔
شربت سے مراد کامیابی ہوتی ہے اور یہ اسلام اور ہماری جماعت کی کامیابی کی بشارت ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ جس قدر تعلقات انسان کے وسیع ہوتے ہیں اسی قدر سلسلہ اس کے خواب کا
بلحاظ تعلقات وسیع ہوتا جاتا ہے۔ مثلاً اگر کلکتہ کا کوئی ایسا شخص ہو جس کو ہم جانتے بھی نہیں تو اس کے
متعلق کوئی خواب بھی نہ آئے گی چنانچہ کئی سال پہلے جب مجھے صرف چند آدمی جانتے تھے اس وقت
جو خواب آتی تھی وہ ان تک ہی محدود ہوتی تھی اور اب کئی ہزار سے تعلق رکھتی ہے۔
ادویات کے متعلق گفتگو کا سلسلہ چل پڑا اور وہ اس تقریب پر کہ مولانا مولوی عبدالکریم صاحب کو
کوئی دوا حضرت اقدس نے شب گذشتہ کو دی تھی۔ اس کے اثر کے متعلق حضرت نے دریافت فرمایا۔
اسی ضمن میں ایسٹرن سیرپ اور کچلہ وغیرہ پر مختلف ذکر ہوتا رہا اور ان کے خواص میں سے اعصاب کی
تقویت کا تذکرہ ہوا۔
عربی زبان کے کمالات
جس پر حضرت اقدس کو مولانا مولوی عبدالکریم نے اس امر کی
طرف توجہ دلا دی کہ عصب کے لفظ میں فلاسفی بھری ہوئی ہے۔
کیونکہ عصب کے معنی ہیں باندھنا اور پٹھے بھی انسان کے اعضاء کو رسیوں کی طرح باندھے رکھتے ہیں اور
بالمقابل نرو(Nerve) کے لفظ میں بجر لفظ کے کچھ بھی نہیں ۔ اس پر حضرت نے فرمایا۔
یہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ ہے کہ الفاظ کے اندر علمی باتیں بھری ہوئی ہیں اور عربی
زبان اسی لئے خاتم الالسنہ ہے۔ چونکہ قرآن جیسا عظیم الشان معجزہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا گیا
اس لئے اس کی عظمت علمی پہلو سے بہت بڑی ہے۔
پھر اسی کے ضمن میں منن الرحمن کی اشاعت کے متعلق تذکرہ ہوتا رہا۔ حضرت نے فرمایا کہ
بعض اسباب اور سامان کے بہم پہنچ جانے پر جو اس کے لئے ضروری ہیں شائع ہوگی ۔
پھر اسی ذکر میں آپ نے فرمایا۔ اپنی صداقت پر چار قسم کے نشانات میں نے بار بار کیا ہےکہ اللہ تعالی نے چار تم نے ہا ذکر
کے نشان مجھے دیئے ہیں اور جن کو میں نے بڑے دعوے کے ساتھ متعدد مرتبہ لکھا اور شائع کیا ہے۔
اول عربی دانی کا نشان ہے۔ اور یہ اس وقت سے مجھے ملا ہے جب سے کہ محمد حسین
( بٹالوی صاحب ) نے یہ لکھا کہ یہ عاجز عربی کا ایک صیغہ بھی نہیں جانتا حالانکہ ہم نے کبھی دعوی بھی
نہیں کیا تھا کہ عربی کا صیغہ آتا ہے۔ جو لوگ عربی املاء اور انشاء میں پڑے ہیں وہ اس کی مشکلات کا
اندازہ کر سکتے ہیں اور اس کی خوبیوں کا لحاظ رکھ سکتے ہیں ۔ مولوی صاحب ( مولوی عبدالکریم صاحب
سے مراد تھی ) شروع سے دیکھتے رہے ہیں کہ کس طرح پر اللہ تعالیٰ نے اعجازی طور پر مدد دی
ہے۔ بڑی مشکل آ کر پڑتی ہے جب ٹھیٹھ زبان کا لفظ مناسب موقع پر نہیں ملتا ، اس وقت خدا تعالیٰ
وہ الفاظ القا کرتا ہے۔ نئی اور بناوٹی زبان بنا لینا آسان ہے مگر ٹھیٹھ زبان مشکل ہے۔ پھر ہم نے ان
تصانیف کو بیش قرار انعامات کے ساتھ شائع کیا ہے اور کہا ہے کہ تم جس سے چاہو مدد لے لو اور خواہ
اہل زبان بھی ملالو ۔ مجھے خدا تعالیٰ نے اس بات کا یقین دلا دیا ہے کہ وہ ہرگز قادر نہیں ہو سکتے کیونکہ
یہ نشان قرآن کریم کے خوارق میں سے ظلی طور پر مجھے دیا گیا ہے۔
دوم ۔ دعاؤں کا قبول ہونا۔ میں نے عربی تصانیف کے دوران میں تجربہ کر کے دیکھ لیا ہے کہ کس قدر
کثرت سے میری دعائیں قبول ہوئی ہیں۔ ایک ایک لفظ پر دعا کی ہے اور میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
کو تو مستثنیٰ کرتا ہوں۔ (کیونکہ ان کے طفیل اور اقتدا سے تو یہ سب کچھ ملا ہی ہے ) اور میں کہہ سکتا
ہوں کہ میری دعا ئیں اس قدر قبول ہوئی ہیں کہ کسی کی نہیں ہوئی ہوں گی۔ میں نہیں کہہ سکتا دس ہزار یا
دولاکھ یا کتنے اور بعض نشانات قبولیت دعا کے تو ایسے ہیں کہ ایک عالم ان کو جانتا ہے۔
تیسر انشان پیش گوئیوں کا ہے یعنی اظہار علی الغیب۔ یوں تو نجومی اور ر سال لوگ بھی اٹکل بازیوں