۳؍اکتوبر ۱۸۹۸ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے بعض باتیں ایسی کہہ دیتے ہیں کہ ان کا کچھ نہ کچھ حصہ ٹھیک ہوتا ہے اور ایسا ہی تاریخ ہم کو بتلاتی
ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بھی کا ہن لوگ تھے جو غیب کی خبریں بتلاتے تھے
چنا نچہ طیح بھی ایک کا ہن تھا مگر ان انکل بازر تالوں اور کاہنوں کی غیب دانی اور مامور من اللہ اور ماہم
کے اظہار غیب میں یہ فرق ہوتا ہے کہ ملہم کا اظہار غیب اپنے اندر الہی طاقت اور خدائی ہیبت رکھتا
ہے چنانچہ قرآن کریم نے صاف طور پر فرمایا ہے لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ
رسُولِ (الجن : ۲۷، ۲۸) یہاں اظہار کا لفظ ہی ظاہر کرتا ہے کہ اس کے اندر ایک شوکت اور قوت
ہوتی ہے۔
چوتھا نشان قرآن کریم کے دقائق اور معارف کا ہے کیونکہ معارف قرآن اس شخص کے سوا اور
کسی پر نہیں کھل سکتے جس کی تطہیر ہو چکی ہو ۔ لا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ (الواقعة :۸۰) میں نے کئی
مرتبہ کہا ہے کہ میرے مخالف بھی ایک سورۃ کی تفسیر کریں اور میں بھی تفسیر کرتا ہوں۔ پھر مقابلہ کر لیا
جاوے مگر کسی نے جرات نہیں کی۔ محمد حسین وغیرہ نے یہ تو کہہ دیا کہ ان کو عربی کا صیغہ نہیں آتا اور
جب کتابیں پیش کی گئیں تو بودے اور رکیک عذر کر کے ٹال دیا کہ یہ عربی تو ار بی کچالو ہے مگر یہ نہ ہوسکا
کہ ایک صفحہ ہی بنا کر پیش کر دیتا اور دکھا دیتا کہ عربی یہ ہے۔
غرض یہ چار نشان ہیں جو خاص طور پر میری صداقت کے لیے مجھے ملے ہیں۔ اے
۳ اکتوبر ۱۸۹۸ء
راکتو بر کی صبح کو بعد نماز فجر فرمایا کہ ایک رؤیا رات کو بعد تجد لیٹ گیا تو تھوڑی ی غنودگی کے بعد دیکھا کہ میرے ہاتھ میں
سرمہ چشم آریہ کے چار ورق ہیں اور کوئی کہتا ہے کہ آریہ لوگ اب خود اس کتاب کو چھپوار ہے
ہیں۔ تعبیر میں فرمایا کہ شاید اس سے یہ مراد ہو کہ آریہ لوگوں کو جو بعض حجاب اور وساوس ہماری
الحکم جلد ۲ نمبر ۲۹،۲۸ مورخه ۲۰، ۲۷ ستمبر ۱۸۹۸ء صفحه ۳، ۴

پیشگوئیوں مثل پیشگوئی متعلقہ لیکھرام وغیرہ کے متعلق ہیں وہ دور ہو جاویں اور ان پر اصل حقیقت
کا انکشاف ہو جاوے۔ مقدمہ کلارک میں رام بھجرت وکیل آریہ تھا۔ جب امرت سر کے سٹیشن پر
مجھ سے ملا تو اس نے صاف کہا کہ میں بلا فیس اس مقدمہ میں اس لیے گیا تھا کہ شاید قتل لیکھرام کا کوئی
سراغ ملے کیونکہ اس کے قتل کا یقین ہم کو آپ پر تھا۔ ایسا ہی اور اقوام کو ایسا خیال ہو سکتا ہے۔ پس اس
خواب سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالیٰ ان پر اصل حقیقت کھول کر حجت ملزمہ قائم کر دے۔
پھر فرمایا کہ پٹی والے جو اشتہار دکھائے گئے تھے اس میں بھی یہی تھا کہ وہ لوگ خود چھپوا رہے ہیں۔
پیشگوئی کی عظمت اس پر مولانا مولوی نورالدین صاحب نے فرمایا کہ جب وہ آمر پورا
ہوگا۔ جس قدر عظمت اور قدر ہم کو ہوگی اور لوگوں کو کہاں ۔ ہم تو دیکھتے
ہیں کہ کیسے مشکلات درپیش ہیں ۔ حضرت نے فرمایا کہ
بیشک صرف اسی میں نہیں بلکہ ہر دعا اور پیشگوئی کی عظمت اور قبولیت میں یہی حال ہوتا ہے۔
مثلاً اگر کسی لق و دق میدان میں جہاں ہزار ہا کوس تک پانی نہیں ملتا کوئی شخص دعا کرے اور خدا تعالیٰ
اپنے فضل سے اسے پانی کا پیالہ عطا کرے تو اس امر کو مکمل طور پر ان مشکلات اور لوازمات کو نظر انداز
کر کے بیان کیا جاوے تو لوگ جو کل حالات پر آگاہ نہیں بجائے عظمت کے ہنسی کریں گے مگر جب
مشکلات سے واقف ہوں تو پھر ایک خاص عظمت اور ہیبت سے اس کو دیکھیں گے۔ ایسا ہی اگر کوئی
نا خواندہ اور امی آدمی انگریزی کی کتاب پڑھ جاوے تو اس کی اُمیت سے واقف لوگ اسے عظمت
کی نگاہ سے دیکھیں گے مگر ایک ایم ۔ اے اور بی۔ اے اگر اس کتاب کو پڑھ جاوے تو چنداں کیا
بالکل وقعت نہ دیں گے معمولی امر خیال کریں گے۔
غرض ہر ایک امر کی عظمت اور عدم عظمت اس کے حصول کے لوازمات اور مشکلات پر ہوتی ہے۔
پھر فرمایا کہ
تیس ہزار دعاؤں کی قبولیت لوگ اس امر کو بھی جھوٹ جائیں گے جو ہم نے لکھ دیا
ہے کہ میری تیس ہزار دعا میں کم از کم قبول ہوئی ہیں مگر میرا خدا خوب جانتا ہے کہ یہ سچ ہے اور اس

آج 10 میں سے 10 باقی