عرضِ حال

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
عرض حال
ملفوظات حضرت اقدس مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ والسلام کا دس جلدوں پر
پر مشتمل
تازہ ایڈیشن پیش خدمت ہے۔ قبل ازیں ملفوظات مکمل سیٹ کی صورت میں پہلی بار الشرکۃ الاسلامیہ
کے زیر انتظام دس جلدوں میں شائع ہوئے تھے۔ بعدۂ اس کو پانچ جلدوں میں بھی تقسیم کر کے طبع
کروایا گیا تھا۔
اس کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے ملفوظات کا
کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن شائع کرنے کی ہدایت فرمائی اور ارشاد فرمایا کہ ملفوظات کی موجودہ جلدوں کی
ضخامت زیادہ ہے جس کی وجہ سے یہ وزنی اور بھاری محسوس ہوتی ہیں اور آسانی سے ہاتھ میں
سنبھال کر پڑھنے میں مشکل ہوتی ہے۔ اس کو پانچ کی بجائے دس جلدوں میں شائع کیا جائے۔
چنانچہ تعمیل ارشاد میں یہ ایڈیشن دوبارہ دس جلدوں میں طبع کروایا جارہا ہے ۔
اس مرتبہ از سر نواصل ماخذ یعنی اخبار الحکم اور اخبار البدر قادیان کی جلدوں کا مطالعہ کر کے یہ
کوشش کی گئی ہے کہ اگر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی ارشاد مطبوعہ ایڈیشن میں درج ہونے سے
رہ گیا ہے تو وہ اس ایڈیشن میں شامل اشاعت ہو جائے ۔ چنانچہ اس کاوش کے نتیجہ میں کچھ ارشادات
سامنے آئے جو ملفوظات کے مجموعہ میں شامل نہ ہو پائے تھے، اس لئے ان کو شامل اشاعت کیا گیا ہے۔
لميه
حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد کی تعمیل میں کہ اخبار بدر اور اگی الحکم
کی رپورٹنگ میں اگر کوئی کمی بیشی ہے تو اس کو حاشیہ میں درج کیا جائے اور حاشیہ میں اس عبارت کو اس طور پر
درج کیا جائے کہ اس سے مفہوم واضح ہو جائے ، حاشیہ کی عبارات کو حسب ضرورت بڑھایا گیا ہے۔

ابتداء میں ملفوظات کو مکمل سیٹ کی شکل میں شائع کرنے کا شرف حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب کو
حاصل ہوا جن کی نگرانی میں ۱۹۶۰ء سے ۱۹۶۷ء کے قلیل عرصہ میں ملفوظات کی دس جلد میں شائع
ہوئیں۔ اس سیٹ کی پہلی چار جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب نے اور بقیہ
چھ جلدوں کا انڈیکس حضرت مولانا عبد اللطیف صاحب بہاولپوری نے مرتب فرمایا تھا۔
انگلستان سے یہ سیٹ قبل ازیں طبع ہو چکا ہے۔ بعدہ محترم سید عبد الحئی شاہ صاحب مرحوم کی
زیر نگرانی ملفوظات میں مذکورہ آیات قرآنی کے حوالہ جات، نئے عنوانات اور انڈیکس کو از سر نو مرتب
کر کے یہ قیمتی خزانہ علم و معرفت پانچ جلدوں کے سیٹ میں طبع کیا گیا تھا۔
گزشتہ ایڈیشن میں بعض ارشادات تاریخی اعتبار سے اپنے موقع اور محل پر نہ تھے۔
اب نئے دس جلدوں پر مشتمل سیٹ میں ان کو اپنے مقام پر لایا گیا ہے۔ اسی طرح بعض جگہوں پر
ایڈیٹر کا نوٹ سہواً آگے پیچھے ہو گیا تھا اس کو بھی درست کر دیا گیا ہے۔
ملفوظات کا یہ پہلا کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن ہے۔ اس کی کمپوزنگ ، پروف ریڈنگ اور کام کو تکمیل
کے مراحل تک پہنچانے میں مرکزی ٹیم کے جن مربیان نے اس ذمہ داری کو نبھایا ہے ان کے لئے دعا
ہے کہ اللہ تعالیٰ ان سب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور اپنے فضلوں کا وارث بنائے ۔آمین
مختلف مقامات پر بعض اشعار و عبارات بزبان فارسی ہیں کتاب کے آخر میں ان کا اردو
ترجمہ دے دیا گیا ہے تا کہ قارئین کو سمجھنے میں سہولت ہو۔
سابقہ پانچ جلدوں والے ایڈیشن کا انڈیکس محترم سید عبد الحئی صاحب نے مرتب فرمایا
تھا۔ وہ انڈیکس چونکہ پانچ جلدوں میں تھا، اب دس جلدوں کے لحاظ سے اسی انڈیکس کو موافق حال
بنا دیا گیا ہے۔
خاکسار
منیر الدین شمس
جنوری ۲۰۲۲ء
ایڈیشنل وکیل التصنيف

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ملفوظاتِ طیبہ کی یہ دسویں اور آخری جلد ہے جو
حضور علیہ السلام کی حیات قدسیہ کے ان آخرین کلمات طیبہ پر اختتام پذیر ہوئی ہے جبکہ حضور کی
مقدس روح اپنے قفس عنصری کو چھوڑتے ہوئے اپنے پیارے محبوب آقا کی طرف پرواز کرنے کو
طیار تھی ۔ یہ جلد نومبر ۱۹۰۷ ء سے لے کر ۲۶ رمئی ۱۹۰۸ ء تک کے پاکیزہ ملفوظات پر مشتمل ۔
اس جلد کی ترتیب و تدوین بھی حسب سابق محترم مولانا محمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی کی محنت شاقہ
ہے۔
اور مساعی جمیلہ کا زریں نتیجہ ہے ۔ فَجَزَاهُ اللهُ تَعَالٰی أَحْسَنَ الْجَزَا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ -
حضرت مسیح موعود علیہ السلام جری اللہ فی حُلل الانبیاء کی پاک صحبت جو روحانی مُردوں کو
حیات جاودانی بخشنے کے لئے دم مسیحائی کا اثر رکھتی تھی اور روحانی فیض پانے والوں کے لئے
صور اسرافیل کا کام دے رہی تھی ۔ حضور کی ان مقدس صحبتوں اور مجالس قدسیہ کے نتائج کا ظہور
صرف انہی شخصیتوں کے لئے مخصوص نہیں تھا جو حضور کی بارگاہ میں حاضر ہو کر براہ راست فیضیاب
ہور ہے تھے بلکہ اس کا دائرہ اس محدود وقت سے وسیع تر اور اعم واتم تھا۔ چونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف
سے یہ بھی مقدر تھا کہ آپ کے فیوض و برکات کے دریائے بیکراں سے پیچھے آنے والی نسلیں بھی
ویسی ہی مستفیض اور سیراب ہوں جیسے حضور کی صحبت میں آنے والوں کے لئے اس کا فیضان عام
تھا۔ اس لئے اللہ تعالیٰ نے حضور اقدس کو ایسے پاک طینت قدوسی حوار یان مسیح بھی مہیا فرما دیئے
جن کے قلوب زکیہ میں یہ جذبہ اور شوق اس حد تک بھر دیا گیا تھا جو عشق و جنون کی حد تک پہنچ چکا تھا
کہ کسی طرح حضور کے ان مربیانہ کلمات طیبات اور ملفوظات کو قلمبند کر کے ہمیشہ کے لئے محفوظ و مصون
کر دیا جائے ۔ اللہ تعالیٰ کی لاکھوں لاکھ رحمتیں اور برکتیں نازل ہوں ان نفوس مقدسہ پر جنہوں نے
حضور کے ان تمام پاکیزہ کلمات اور ملفوظات کو تحریری صورت میں محفوظ کر دینے کے لئے اس حد تک
محنت شاقہ کی کہ اس کام میں دن رات ایک کر دیا۔ یہ مقدس وجود جو ہر وقت حضرت اقدس کے

آگے پیچھے، دائیں بائیں اپنے حصول مقصد کے لئے رواں دواں ہوتے تھے۔ آخر یہ قدسی صفات
شخصیتیں ظلی اور بروزی طور پر اس ارشاد ربانی کا مصداق بن کر وہ آسمانی نام پاگئے جس کا ذکر قرآن
مجید میں یوں فرمایا گیا ہے مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلِ إِلَّا لَدَيْهِ رَقِيبٌ عَتِيدٌ (ق) آیت (۱۹) لَهُ مُعَقِّبْتُ
مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِ يَحْفَظُونَهُ مِنْ أَمْرِ اللهِ (رع) آیت (۱۲) اور صفحات تاریخ میں ان ال
قدوسیوں کا ذکر خیر معہ آسمانی نام کے ہمیشہ کے لئے محفوظ ہو گیا۔
ع
ثبت است بر جریدہ عالم دوام شاں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ملفوظات تازگی ایمان اور تربیت اخلاق کے لئے بہترین
بدرقہ اور رہنما ہیں جن کے پڑھنے سے حضرت اقدس کی مجالس کا نقشہ آنکھوں کے سامنے آجاتا
ہے اور وہ گیف و وجد جو حضور کی صحبت میں حاضرین مجلس کے دلوں میں پیدا ہوتا تھا۔ آج بھی
حضور کے ملفوظات کے پڑھنے سے وہی وجدانی کیفیت علی حسب مراتب پڑھنے والوں پر طاری
ہو جاتی ہے بشرطیکہ دلی توجہ و خلوص اور پورے انہماک سے مطالعہ کیا جائے اور اپنے آپ کو ان
ہدایات و نصائح کا پابند بننے کی کوشش کی جائے جس کی طرف حضور جماعت کو توجہ دلاتے ہوئے
فرماتے ہیں :۔
۔۔۔۔۔
میں کثرت جماعت سے کبھی خوش نہیں ہوتا ۔ ۔۔۔۔۔ جماعت حقیقی طور سے جماعت
کہلانے کی تب مستحق ہو سکتی ہے کہ بیعت کی حقیقت پر کار بند ہو۔ سچے طور سے ان میں
ایک پاک تبدیلی پیدا ہو جاوے اور ان کی زندگی گناہ کی آلائش سے بالکل صاف ہو جاوے۔
نفسانی خواہشات اور شیطان کے پنجہ سے نکل کر خدا کی رضا میں محو ہو جاویں ۔ حق اللہ اور
حق العباد کو فراخ دلی سے پورے اور کامل طور سے ادا کریں۔ دین کے واسطے اور اشاعت
دین کے لیے ان میں ایک تڑپ پیدا ہو جاوے اپنی خواہشات اور ارادوں ، آرزؤں کو فنا
کر کے خدا کے بن جاویں “
( ملفوظات جلد دہم صفحہ ۱۱۹)
اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ حضور کی منشاء کے مطابق ہم اپنے آپ کو اس سانچے میں ڈھال لیں

جس میں ڈھالنے کے لئے حضرت اقدس کی تشریف آوری ہوئی۔ حضور فرماتے ہیں :۔
دو
اس پرفتن زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا ہے کہ میل کچیل سے نکال کر ایک علیحدہ
فرقہ بنادے اور دنیا کو دکھا دے کہ اسلام اس کو کہتے ہیں ۔“ ( ملفوظات جلد دہم صفحہ ۳۰۴)
الہی تو ایسا ہی فرما۔ آمین یا رب العالمین ۔
خاکسار
عبد اللطیف بہاولپوری

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ
بلا تاریخ
وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ
ملفوظات
حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام
ذکر ہوا کہ کشمیر میں ایک بڑا مولوی میر واعظ ہے وہ پہلے اس سلسلہ کے
مخالفت مفید ہوتی ہے متعلق خاموش تھا۔ مگر جب سے مولوی عبداللہ صاحب نے اس کو
مخاطب کر کے اشتہارات دیئے وہ بھی اپنے وعظ میں مخالفت کرنے لگا ہے۔
حضرت نے فرمایا۔
اس معاملہ میں مولوی عبد اللہ کی کارروائی درست تھی۔ مخالفت سے ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ اس سے
فائدہ ہوتا ہے۔ یہی قدیم سے سنت اللہ چلی آتی ہے ۔ جب کبھی کوئی نبی پیدا ہوتا ہے لوگ اس کی
مخالفت شروع کرتے ہیں سب وشتم سے کام لیتے ہیں۔ اسی ضمن میں کتابوں کے دیکھنے اور صحیح حالات
کے سننے اور معلوم کرنے کا بھی ان کو موقع مل جاتا ہے۔ دنیا کے کیڑے جو اپنے دنیاوی کاموں میں
مستغرق ہوتے ہیں ان کو فرصت ہی کہاں ہے کہ دینی امور کی طرف متوجہ ہوں لیکن مخالفت کے سبب
لے قیاس ہے کہ یہ ملفوظات اک ملفوظات اکتوبر ۱۹۰۷ ء کے اواخر یا پھر نومبر ۱۹۰۷ ء کے ابتدائی ایام کے ہیں۔ واللہ اعلم بالصواب ۔ (مرتب)

ان کو بھی غور و فکر کرنے کا موقع مل جاتا ہے اور ان کے شوروغل کے سبب دوسرے لوگوں کو بھی اس
طرف توجہ ہو جاتی ہے کہ دیکھنا چاہیے کہ اصل میں بات کیا ہے؟ کئی لوگوں کے ہمارے پاس خطوط
آئے کہ مولوی محمد حسین یا مولوی ثناء اللہ وغیرہ کا انہوں نے نام لیا کہ ان کی مخالفانہ تحریریں اور کتب
پڑھ کر ہمیں اس طرف خیال ہوا کہ آخر مرزا صاحب کی تحریر بھی منگوا کر دیکھنی چاہیے اور جب آپ کی
کتاب پڑھی تو اس کو روحانیت سے پر پایا اور حق ہم پر کھل گیا۔
جب انسان توجہ کرتا ہے تو اس کا دلی انصاف خود اُسے ملزم کرتا ہے۔ جہاں مخالفت کی آگ
بھڑکتی ہے اور شور اُٹھتا ہے اس جگہ ایک جماعت پیدا ہو جاتی ہے۔ انبیاء سے پہلے تمام لوگ نیک و بد
بھائی بھائی بنے ہوتے ہیں ۔ نبی کے آنے سے ان کے درمیان ایک تمیز پیدا ہو جاتی ہے سعید الگ ہو
جاتے اور شقی الگ ہو جاتے ہیں۔ اگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مخالفین کو یہ کلمہ نہ سناتے کہ انکم
وَمَا تَعْبُدُونَ مِنْ دُونِ اللَّهِ حَصَبُ جَهَنَّمَ (الانبياء : ۹۹) تم اور تمہارے معبود سب جہنم جہنم کے لائق
ہیں تو کفا ر ایسی مخالفت نہ کرتے مگر اپنے معبودوں کے حق میں ایسے کلمات سن کر وہ جوش میں آگئے ۔
پنجاب میں سب سے زیادہ ہماری مخالفت ہوئی اور اسی جگہ خدا تعالیٰ نے سب سے زیادہ
جماعت بھی بنائی ہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ پہلے لوگ امت واحدہ ہوتے ہیں پھر نبی کے آنے سے
ان میں اختلاف پیدا ہو جاتا ہے۔ ابو جہل نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جو مباہلہ کیا تھا اور
آخری دعا کی تھی کہ اے خدا! جس نے ملک میں فساد پیدا کر رکھا ہے اور قطع رحم کرتا ہے آج اس کو
ہلاک کر دے جس کے نتیجہ میں وہ خود ہلاک ہوا۔ اس کی دعا سے ظاہر ہے کہ آنحضرت کی بعثت سے
ملک کی کیا حالت ہو گئی تھی اور باہمی فساد کو کفارکس کی طرف منسوب کرتے تھے؟ جب شور اُٹھتا ہے تو
ایسے آدمی بھی پیدا ہو جاتے ہیں جو انصاف کی پابندی کرتے ہیں اور خدا تعالیٰ سے ڈرتے ہیں مخالفین
انبیاء کی عادت ہے کہ رسم و عادت کی پیروی کرتے ہوئے ایک بات پر اڑ جاتے ہیں اور خدا تعالیٰ
سے اُمید منقطع کر کے اسی پر فیصلہ کر لیتے ہیں کہ ہم اسی پر مر جائیں گے خواہ کچھ ہی ہو۔ مگر خدا تعالیٰ
انہی لوگوں میں سے سعید الفطرت انسان بھی پیدا کر دیتا ہے۔

آج 10 میں سے 10 باقی