بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ذکر آیا کہ بعض لوگ اعتراض کرتے ہیں کہ مرزا صاحب نے اپنی جماعت کا احمدی نام کی وجہ ایک الگ انا احمدی کیوں رکھ لیا ہے؟
فرمایا۔ یہ نام تو صرف شناخت کے واسطے ہے جیسا کہ مسلمانوں میں بہت سے فرقے ہیں۔
کوئی اپنے آپ کو حنفی کہتا ہے کوئی شافعی کوئی اہلحدیث وغیرہ۔ چونکہ اس وقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے جمالی نام احمد کا ظہور ہو رہا ہے اس واسطے اس جماعت کا ( نام ) احمدی ہوا۔ اور یہ نام اسی : یہ نام اسی زمانہ اور
اسی جماعت کے واسطے مقدر تھا اس سے پہلے اگر چہ بعض ایسے آدمی ہوئے جو کسی جماعت کے امام
بنے اور ان کے نام میں احمد کا لفظ تھا مگر کبھی خدا تعالیٰ نے کسی جماعت کا ( نام ) احمدی نہ ہونے دیا۔
مثلاً امام احمد بن حنبل تھے ان کی جماعت حنبلی کہلائی ۔ سید احمد بریلوی تھے تو ان کی جماعت مجاہدین
کی کہلائی ۔ سید احمد علیگڑھ کے تھے تو اُن کے ہم خیال نیچری کہلائے ۔
علی ہذا القیاس اور کسی کا نام کبھی احمدی نہیں ہوا۔ کے
بلا تاریخ
مختلف قسم کی بیماریوں کا ذکر تھا۔ فرمایا۔ ڈاکٹروں کے لیے عبرت کے مواقع ڈاکٹروں کے واسطے عبرت کے نظاروں سے
فائدہ حاصل کرنے کے لئے بہت موقع ہوتا ہے۔ قسم قسم کے بیمار آتے ہیں۔ بعض کے ہاتھ پاؤں
کاٹ دیئے جاتے ہیں ۔ بعض کی ایسی حالت ہوتی ہے کہ شدت بیماری کے سبب لا مِنَ الْأَحْيَاءِ
وَلَا مِنَ الْأَمْوَاتِ ۔ نہ زندوں میں داخل نہ مردوں میں لیکن ایسے نظاروں کو کثرت کے ساتھ
دیکھنے سے سخت دلی بھی پیدا ہو جاتی ہے اور ضروری بھی ہے۔ کیونکہ نرم دل اور رقیق القلب ایسا کام
نہیں کر سکتا کیونکہ سرجری کا کام بہت حوصلے کا کام ہے۔
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۴۵ مورخہ کے رنومبر ۱۹۰۷ ء صفحہ ۷
فرمایا۔ اس زمانہ کے ملانوں کو بھی مردوں کے عبرت انگیز نظاروں کو
اس زمانہ کے ملاں بہت دیکھنا پڑتا ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ وہ بھی سخت دل ہو گئے ہیں ۔
کلکتہ میں ایک ملاں کا ذکر اخبار میں لکھا ہے کہ اس پر کسی قرض خواہ نے نالش کی تو اس نے جواب دعوئی
میں کہا کہ امسال کلکتہ کی صحت اچھی رہی اور لوگ بہت نہیں مرے اس واسطے میں کچھ دے نہیں سکتا۔
البته بسبب قحط و و با اگلے سال لوگوں کے بہت مرنے اور معقول آمدنی حاصل ہونے کی اُمید ہے
پھر قرضہ ادا کیا جائے گا ۔ ایسا ہی اس جگہ دو ملانوں کے درمیان جو بھائی تھے باہمی تنازعے ہونے پر
ان کے درمیان مسلمانوں کے گھروں کی تقسیم کر دی گئی ۔ تو ایک ملاں اس بات پر ناراض ہوا کہ جو
لوگ میرے حصے میں آئے ان کے قد چھوٹے ہیں اور ان کے کفن پر سے جو چادر اترے گی وہ چھوٹی
ہوگی ۔ اس قدر رذالت ان لوگوں میں آگئی ہے۔ اللہ رحم کرے۔
فرمایا ۔ آیت قرآنی قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكَّهَا وَقَدْ خَابَ مَنْ
ایک آیت کا القائی ترجمہ دعا (الشمس : ۱۱۰) کا ترجمہ اردو میں ایک دفعہ سوچتا
تھا تو یہ شعر لکھا گیا۔
کوئی اس پاک سے جو دل لگاوے کرے پاک آپ کو تب اس کو پاوے
فرمایا۔ سیدھی اور سچی اور سادہ عام فہم منطق وہ ہے
تصوف کی غلط اصطلاحات جو قرآن شریف میں ہے اس میں کوئی پیچیدگی نہیں ۔
ایک سیدھی راہ ہے جو خدا تعالیٰ نے ہم کو سکھلا دی ہے۔ چاہیے کہ آدمی قرآن شریف کو غور سے
پڑھے۔ اس کے امر اور نہی کو جدا جدا د یکھ رکھے اور اس پر عمل کرے اور اسی سے وہ اپنے خدا کو خوش
کرلے گا۔ باقی منطقیوں نے اور صوفیوں نے جو اصطلاحیں بنائی ہیں وہ اکثر لوگوں کے واسطے ٹھوکر کا
موجب ہو جاتی ہیں کیونکہ ان میں پیچیدگیاں اور مشکلات ہیں۔
فرمایا۔ ایک بزرگ نے جس پر ہم حُسنِ ظن رکھتے ہیں کہ اس نے کسی نیک نیتی سے لکھا ہوگا ۔ گو
اس کا قول صحیح نہیں ہے یہ لکھا ہے کہ شیخ عبدالقادر جیلانی کامل نہ تھے کیونکہ ان کا پورے طور پر نزول نہ