۱۱نومبر ۱۹۰۷(بوقتِ ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
فرمایا ۔ آجکل یہ حالت ہے کہ رات کے وقت جس کی زبان پر ایک انبیاء کی تعریف کی وجہ ولی تعریف کیا وجہ لفظ جاری ہوا وہ سمجھتا ہے کہ میں ملئم ہو گیا اور اس پر فخر کرنے لگتا
ہے اور اپنے نفس کی حالت کو نہیں دیکھتا کہ وہ کیسی ہے ؟ سارے قرآن شریف کو پڑھ کر دیکھو اس میں
کہیں نہیں یہ لکھا کہ کسی شخص پر خدا تعالیٰ اس واسطے خوش ہوا کہ اس پر الہام ہوتا تھا بلکہ انبیاء کی تعریف
خدا نے قرآن شریف میں اس وجہ سے کی ہے کہ انہوں نے خدا تعالیٰ کے حضور میں صدق اور وفا
کا کمال دکھایا اور اعمال صالحہ بجالائے اور حقوق اللہ اور حقوق العباد کو ادا کیا۔ یہ ایک نہایت مکروہ
طریق ہے جو ایک خواب پر انسان فخر کرتا ہے یہ ایک زہر ناک غلطی ہے۔ یہ باتیں انسان کے واسطے
ناز کے لائق نہیں ۔
انسان کا تو یہ کام ہے کہ اپنے تمام قومی اللہ تعالیٰ کے راہ میں خرچ کر ڈالے۔ خدا تعالیٰ کے تمام
حکموں پر عمل کرے۔ تب وہ خدا کا ولی ہوگا۔ بغیر دلیل کے کوئی دعوی نہیں مانا جا سکتا۔ بغیر دلیل کے تو
پیغمبر بھی نہیں مانے جاتے ۔ حضرت موسی نے بھی اللہ تعالیٰ سے عرض کی تھی کہ مجھے کوئی دلیل دی
لو
جاوے جو کہ میں دنیا کے آگے پیش کروں ۔ لے
۱۱ نومبر ۱۹۰۷ء (بوقتِ ظہر )
سائیں عالم دین صاحب ساکن دھار و وال نے اپنے مجاہدات کا حال سنایا اور طرح طرح کے
الہامات اور کشوف بیان کئے اور ایسے ایسے حیرت انگیز مقامات کا ذکر کیا جہاں وہ خود بخود پہنچ کر کل نبیوں
اور پیغمبروں سے اپنے آپ کو افضل اور اعلیٰ سمجھتے تھے اور (معاذ اللہ ) بذات خود خدائی کے دعویدار بن
بیٹھتے تھے اور کبھی خیال کرتے تھے کہ میں خالق اور مخلوق میں درمیانی واسطہ اور وسیلہ ہوں اور خلقت میری
محتاج ہے اور پھر اپنے آپ کو بالکل بے پروا اور بے نیاز سمجھتے تھے۔ بیان کرتے تھے کہ آئندہ مجھ سے
کچھ نشان ظاہر ہوں گے اور عجیب تریہ کہ حضرت اقدس سے مخاطب ہو کر یہ بھی کہنے لگ جاتے تھے کہ میں
ے بدر جلد ۶ نمبر ۴۸ مورخه ۲۸ نومبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۳
آپ کو مسیح اور مہدی سمجھتا ہوں اور ایسا اولوالعزم امام مانتا ہوں کہ جیسا نہ آگے کبھی ہوا اور نہ ہوگا اور ساتھ ہی
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کا بھی دم بھرتے تھے۔ غرض ایک فقرہ تو ایسا بولتے تھے جس سے
معلوم ہوتا تھا کہ سائیں صاحب اپنے آپ کو تمام دنیا سے اعلیٰ اور زکی النفس خیال کرتے ہیں اور ساتھ ہی
کل ذات اور کل فعل والے سبقوں کی عجیب عجیب تجلیات سناتے تھے لیکن پھر باتوں ہی باتوں میں
اپنے آپ کو حقیر ذلیل اور کچھ کا کچھ سمجھنے لگ جاتے تھے۔ غرض بیچارے ( خدا اپنے فضل و کرم سے ان پر
رحم کرے) بپیچ در پیچ مشکلات میں پھنسے ہوئے تھے اور فیج اعوج کی مقرر کردہ منزلوں کو طے کرتے
کرتے عجیب و غریب اُتار چڑھاؤ میں مشغول تھے اور مصیبت پر مصیبت یہ تھی کہ اس قسم کے معاملات
سے اپنے آپ کو کچھ سمجھنے لگ گئے تھے اور خودستائی اور کبریائی کی منازل میں بھی کافی گذر کر چکے تھے۔
اسی لئے وہاں کے احمدی احباب نے سائیں صاحب کو مخبوط الحواس اور پاگل خیال کر کے نماز کے لئے
امام بنانا چھوڑ دیا اور اُن کے پیچھے نماز کا ادا کرنا نا جائز جانا۔ سائیں صاحب موصوف کی اس قسم کی
سرگذشت سن کر حضرت اقدس (علیہ السلام ) نے فرمایا۔
اصل بات یہ ہے کہ دنیا میں مختلف طبقات کے انسان پائے جاتے سچے الہام کی شناخت ہیں مگر مسلمان تو انسان اسی صورت میں رہ سکتا ہے جب سچے دل
سے کلمہ طیبہ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ پر ایمان لاوے اور پورے طور سے اس پر کار بند ہو
جاوے۔ اور اس کے بعد قرآن شریف پر ایمان رکھے کہ وہ خدا تعالیٰ کی سچی اور کامل کتاب ہے
اور وہی ایک کلام ہے جس پر خدا کی مہر ہے۔ انسان کو اسی کے مطابق عمل درآمد کرنا چاہیے اور اسی
کے بتائے ہوئے احکام پر چلنا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دکھائے ہوئے نمونہ پر کار بند ہونا
یہی صراط مستقیم ہے اس کے سوائے کوئی تحریر، کشف رؤیا یا الہام بغیر مہر کے جائز نہیں ۔ جب تک
کسی الہام پر خدا کی مہر نہ ہو وہ ماننے کے لائق نہیں ہوتا ۔
دیکھو! قرآن شریف کو عربوں جیسے اشہ کا فر کب مان سکتے تھے اگر خدا کی مہر اس پر نہ ہوتی
ہمیں بھی اگر کوئی کشف رویا یا الہام ہوتا ہے تو ہمارا دستور ہے کہ اُسے قرآن مجید پر عرض کرتے ہیں
اور اسی کے سامنے پیش کرتے ہیں ۔
جلد دہم
اور پھر یہ بھی یاد رکھو کہ اگر کوئی الہام قرآن مجید کے مطابق بھی ہو لیکن کوئی نشان ساتھ نہ ہو تو وہ
قابل قبول نہیں ہوتا ۔ قابل قبول الہام وہی ہوتا ہے جو قرآن مجید کے مطابق بھی ہو اور ساتھ ہی اس کی
تائید میں نشان بھی ہوں۔ اگر ایک شخص کہے کہ میں بادشاہ کے دربار سے فلاں عہدہ حاصل کر کے آیا
ہوں لیکن اس کے ساتھ کوئی نشان نہ ہو اور بادشاہی سامان اور فوج سپاہ سے بالکل خالی ہو تو صرف یہ
کہنے سے کہ مجھے فلاں عہدہ مل گیا ہے اس کی کچھ عزت نہیں ہوگی ۔
ہمارا تو یہی ایمان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم معصوم اور خاتم الانبیاء تھے آنحضرت صلی الہ علیہ وسلم
وہ معصوم نبی ہے کہ جس پر تمام کمالات نبوت کے ختم ہو گئے ہیں اور ہر ایک طرح کا کمال اور درجہ
انہیں پر ختم ہو گیا ہے اور ان پر وہ کامل اور جامع کتاب نازل کی گئی جس کے بعد قیامت تک کوئی اور
شریعت نہیں آئے گی ۔ وہ ایسی کلام ہے جس پر خدا کی مہر ہے اور جو ہزاروں فرشتوں کے ساتھ اور
ان کی حفاظت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوئی تھی۔ اگر کوئی الہام ہو یا کشف ہو یا وحی
ہو جب تک وہ اس کے ساتھ مطابقت نہ رکھے گی منجانب اللہ نہیں ٹھہر سکتی ۔ ہاں اگر کوئی الہام یا وحی
اس کے مطابق ہو اور ساتھ ہی اپنی تائید میں نشانات بھی رکھتی ہو تو سب سے پہلے ہم اس کو قبول
کریں گے ۔ ہمارا مقدور نہیں کہ ایک ذرہ بھر بھی چون و چرا کریں ۔
الهام، کشف یا رویا تین قسم کے ہوتے ہیں ۔ کشوف والہامات کی تین اقسام (1) اول وہ جو خدا کی طرف سے ہوتے ہیں اور وہ
ایسے شخصوں پر نازل ہوتے ہیں جن کا تزکیہ نفس کامل طور پر ہو چکا ہوتا ہے اور وہ بہت سی موتوں
اور محویت نفس کے بعد حاصل ہوا کرتا ہے اور ایسا شخص جذبات نفسانیہ سے بکلی الگ ہوتا ہے اور
اس پر ایک ایسی موت وارد ہو جاتی ہے جو اس کی تمام اندرونی آلائشوں کو جلا دیتی ہے جس کے
ذریعہ سے وہ خدا سے اخدا سے قریب اور شیطان سے دُور ہو جاتا ہے ۔ کیونکہ جو جو شخص جس کے نزدیک ہوتا
ہے اسی کی آواز سنتا ہے
(۲) دوسرے حدیث النفس ہوتا ہے جس میں انسان کی اپنی تمنا ہوتی ہے اور انسان کے اپنے
خیالات اور آرزوؤں کا اس میں بہت دخل ہوتا ہے اور جیسے مثل مشہور ہے بلی کو چھیچھڑوں کی خوا ہیں،
وہی باتیں دکھائی دیتی ہیں جن کا انسان اپنے دل میں پہلے ہی سے خیال رکھتا ہے اور جیسے بچے جو دن کو کتابیں
پڑھتے تو رات کو بعض اوقات وہی کلمات ان کی زبان پر جاری ہو جاتے ہیں۔ یہی حال حدیث النفس کا ہے۔
(۳) تیسرے شیطانی الہام ہوتے ہیں۔ ان میں شیطان عجیب عجیب طرح کے دھو کے دیتا
ہے کبھی سنہری تخت دکھاتا ہے اور کبھی عجیب و غریب نظارے دکھا کر طرح طرح کے خوش کن وعدے
دیتا ہے۔ ایک دفعہ سید عبد القادر رحمتہ اللہ کو شیطان اپنے زرین تخت پر دکھائی دیا اور کہا کہ میں تیرا
خدا ہوں ۔ میں نے تیری عبادت قبول کی ۔ اب تجھے عبادت کی ضرورت نہیں رہی۔ جو چیزیں اب
اوروں کے لئے حرام ہیں وہ سب تیرے لیے حلال کر دی گئی ہیں۔ سید عبدالقادر رحمۃ اللہ نے جواب
دیا کہ دُور ہواے شیطان ! جو چیزیں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر حلال نہ ہوئیں وہ مجھ پر حلال
کیسے ہو گئیں ؟ پھر شیطان نے کہا کہ اے عبد القادر ! تو میرے ہاتھ سے علم کے زور سے بچ گیا
ور نہ اس مقام پر کم لوگ بچتے ہیں۔
یہ سن کر سائیں صاحب بول اُٹھے کہ میں کیا ہوں اور کس مرتبے پر ہوں اور میرا کیا حال ہے؟
حضرت اقدس نے فرمایا۔
مجھے کچھ علم نہیں کہ تم کس مرتبہ پر ہو۔ تو بہ واستغفار بہت کرو۔
ملمین کے لئے نصیحت اور یہ باتیں میںصرف تمہارے لے نہیں کہا بلکہ ہرایک کے لئے کہتا ہوں۔ ہماری جماعت میں کوئی پچاس ساٹھ آدمیوں کے
قریب ہوں گے جو اس قسم کے دعوے کرتے ہیں۔ دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جو صاحب وحی
ہونے کا دعویٰ کیا تھا تو وہ بے نشان نہیں تھا۔ کافروں نے جب ثبوت مانگا تھا کہ آپ کی وحی کے
منجانب اللہ ہونے کی دلیل کیا ہے؟ تو ان کو جواب دیا گیا تھا قُلْ كَفَى بِاللَّهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَبَيْنَكُمُ
وَ مَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الْكِتَبِ (الرعد : ۴۴) یعنی یہ لوگ کہتے ہیں کہ تو خدا کا رسول نہیں ان کو کہہ دے کہ
میرے پاس دو گواہیاں ہیں ۔
(1) ایک تو اللہ کی کہ اس کے تازہ تازہ نشانات میری تائید میں ہیں اور
(۲) دوسرے وہ لوگ جن کو کتاب اللہ کا علم دیا گیا ہے وہ بتا سکتے ہیں کہ میں سچا ہوں۔
یا درکھو! اللہ تعالیٰ کا نام غیب بھی ہے وہ نہاں در نہاں اور پوشیدہ سے پوشیدہ ہے کسی کا حق نہیں کہ
کسی بات کو خدا کا الہام سمجھ لے جب تک کہ خدا کا فعل اس پر شہادت نہ دے۔ شہادت بغیر تو کوئی کام
نہیں چلتا۔ اگر شہادتوں یعنی خدا کے نشانوں سے یہ بات ثابت ہو جاوے کہ یہ الہام خدا کی طرف
سے ہے تو سب سے پہلے ایمان لانے والے ہم ہیں۔ اپنا قیل و قال تو قابل اعتبار نہیں ہوتا۔ خدا کے فعل
کی اس کے ساتھ شہادت ہونی چاہیے۔
ہماری جماعت کے مولوی عبداللہ صاحب تیا پوری اپنے خطوط کے ذریعہ سے بہت کچھ الہامات
اور کشوف لکھا کرتے تھے۔ آخر نتیجہ یہ ہوا تھا کہ چند دنوں کے بعد ان کو جنون ہو گیا۔ تھوڑے دن
گذرے ہیں کہ قادیان میں آکر ایسے الہامات سے انہوں نے توبہ کی اور نیز میری بیعت کی۔ میں
مانتا ہوں کہ مکالمات الہیہ حق ہیں اور خدا کے اولیاء مخاطبات اللہ سے شرف پاتے ہیں۔ لیکن یہ مقام
بغیر تزکیہ نفس کے کسی کو حاصل نہیں ہو سکتا اور بغیر تزکیہ نفس کے شیطان ان سے یاری کرتا ہے علاوہ
اس کے سچے الہام کے لئے ہم پر تین گواہ ہوئے ہیں۔ (۱) اپنی پاک حالت (۲) خدا کے نشانوں
کے ساتھ گواہی (۳) تیسرے الہام کی کلام الہی سے مطابقت۔
یہاں پر پھر سائیں صاحب کہنے لگے کہ پھر میرے ایمان کا کیا حال ہے؟
حضرت اقدس نے فرمایا۔
میرا کام تو ایک حق بات کا پہنچا دینا ہے۔ آگے فائدہ اور نقصان صرف تمہارے لئے ہوگا۔
دوسرے کا اس سے کوئی تعلق نہیں ۔ تم تو بہ اور استغفار بہت کرو اور روروکر خدا سے دعائیں مانگو۔
سائیں صاحب بولے کہ پھر یہ جو مجھے سیر ہوتے ہیں اور عجیب عجیب مقامات دیکھنے میں آتے ہیں
کیا یہ یونہی ہیں؟ اور کیا ان کی اصلیت کچھ بھی نہیں؟
اله
جلد دہم
حضرت اقدس نے فرمایا ۔ ایسی سیروں کا تو میں قائل ہی نہیں ۔ ہم کس سیر کے قائل ہیں ہم تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیر کے قائل ہیں۔
جنہوں نے لاکھوں کروڑوں انسانوں کے سرجھکا دیئے ۔ قرآن مجید میں صاف لکھا ہے کہ شیطان کی
طرف سے بھی وحی ہوتی ہے اور خدا کی طرف سے بھی ہوتی ہے۔ جو وحی خدا کی طرف سے ہوتی ہے
اس میں ایک تاج عزت پہنایا جاتا ہے اور خدا کے بڑے بڑے نشان اس کی تائید میں گواہ بن
کر آتے ہیں۔
سائیں صاحب نے آداب رسول کا لحاظ نہ کر کے پھر قطع کلام کیا اور بولے کہ پھر میرے اختیار میں کیا ہے؟
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
تم قال اللہ اور قال الرسول پر عمل کرو اور ایسی باتیں زبان پر نہ لاؤ جن کا تمہیں علم نہیں۔ خدا تعالیٰ
فرماتا ہے وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ (بنی اسراءیل : ۳۷) تم نیکی کی طرف پورے زور سے
مشغول ہو جاؤ اور اعمال صالحہ بجالاؤ۔ اگر تمہاری حالت اس لائق ہو گئی اور تم نے پورے طور پر اپنا
تزکیہ نفس کر لیا تو پھر خدا کے مکالمہ مخاطبہ کا شرف بھی حاصل ہو سکتا ہے۔ اکثر لوگ آجکل ہلاک ہور ہے
ہیں۔ ان کی یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی حالت کا مطالعہ نہیں کرتے اور اس تعلق کو نہیں دیکھتے جو وہ خدا سے
رکھتے ہیں اور نہیں سوچتے کہ کس زور سے خدا کی طرف جا رہے ہیں اور کیسے کیسے مصائب آنے پر
ثابت قدم نکلے ہیں اور ابتلاؤں میں پورے اُترے ہیں۔
انسان کو چاہیے کہ اپنا فرض ادا کرے اور اعمال صالحہ میں ترقی کرے۔ الہام کرنا اور رؤیا دکھانا
یہ تو خدا کا فعل ہے۔ اس پر ناز نہیں کرنا چاہیے۔ اپنے اعمال کو درست کرنا چاہیے۔
خیر البریہ کون ہیں خدا فرما تا ہے۔ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّلِحَتِ أُولَبِكَ هُمْ خَيْرٌ
الْبَرِيَّةِ ( البينة : ٨) یہ نہیں کہا کہ جن کو کشوف اور الہامات ہوتے ہیں
وہ خیر البریہ ہیں۔ یا د رکھو! ایسی باتیں ہرگز زبان پر نہ لاؤ جو قال اللہ اور قال الرسول کے برخلاف
ہوں ۔ اس قسم کے الہامات کچھ چیز نہیں۔ دیکھو! بارش کا پانی سب کو خوش کرتا ہے مگر پر نالہ کا پانی
لڑائی ڈالتا ہے اور فساد پیدا کرتا ہے۔ جن الہامات کی تائید میں خدا کا فعل نہیں ہوتا اور نشانات الہیہ
گواہی نہیں دیتے وہ ایسے ہی ہوتے ہیں جیسے پرنالہ کا پانی ۔ مثلاً ایک شخص ایسا ہے کہ نہ اس کے سر پر
پگڑی ہے اور نہ پاؤں میں جوتی ۔ پھٹے پرانے کپڑے اور ابترسی حالت ہے اور پھر کہے کہ میں
بادشاہ ہوں اور اس ملک کی سب فوجیں میرے کہنے پر عمل کرتی ہیں تو ایسا شخص سوائے سودائی کے
اور کون ہو سکتا ہے؟
یا درکھو! کہ قول بغیر فعل کے کچھ چیز نہیں اور یہ آیت کہ قُلْ كَفَى بِاللهِ شَهِيدًا بَيْنِي وَ بَيْنَكُمْ
وَمَنْ عِنْدَهُ عِلْمُ الْكِتَبِ (الرعد: ۴۴) اس میں ایک عجیب نکتہ ہے یعنی اگر خدا میری گواہی دیتا ہے
تو مانو ورنہ نہ مانو۔
اسی طرح براہین احمدیہ میں وہ الہام درج ہے جو خدا نے مجھے کیا تھا اور وہ یہ ہے کہ قُلْ عِنْدِی
شَهَادَةً مِّنَ اللهِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُّؤْمِنُونَ - قُلْ عِنْدِي شَهَادَةً مِّنَ اللَّهِ فَهَلْ أَنْتُمْ مُّسْلِمُونَ -
یعنی ان کو کہہ دے کہ میرے پاس میری سچائی پر خدا کی گواہی ہے پس کیا تم خدا کی گواہی قبول
کرتے ہو یا نہیں؟
دیکھو! براہین احمدیہ میں یہ سلسلہ الہی شروع ہی ہوا تھا کہ ساتھ اس کے خدا تعالیٰ کی شہادت خدا تعالی کی شہادت بھی موجود ہوگئی ۔ سارے انبیاء اولیاء ۔سارے کا اسی پر
اتفاق ہے کہ بغیر کسی شہادت کے دعوی کرنا جنون ہے۔
سائیں صاحب نے کہا کہ میں تو آپ کو مسیح اور مہدی مانتا ہوں اور دوسرے لوگوں کے پیچھے نماز بھی
نہیں پڑھتا ہوں ۔ یہ احمدی لوگ میرے پیچھے نماز نہیں پڑھتے اس کی بابت کیا حکم ہے؟
حضرت اقدس نے فرمایا۔
اگر توبہ کر لو اور زبان بند رکھو اور قال اللہ اور قال الرسول کے برخلاف کوئی بات نہ کہو تو پھر