۲۴ دسمبر ۱۹۰۷ء(صبح بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے ناراض ہو گیا ہے اور اب وہ کلام نہیں کرے گا۔ لیکن خدا تعالیٰ نے اس کا جواب قرآن شریف
میں اس طرح دیا ہے کہ وَالضُّحَى وَالَّيْلِ إِذَا سَجِي مَا وَدَعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى ( الضُّحى : ۲ تا ۴ ) یعنی
قسم ہے دھوپ چڑھنے کے وقت کی اور رات کی ۔ نہ تو تیرے رب نے تجھ کو چھوڑ دیا اور نہ تجھ سے
ناراض ہوا۔ اس کا یہ مطلب ہے کہ جیسے دن چڑھتا ہے اور اس کے بعد رات خود بخود آ جاتی ہے اور
پھر اس کے بعد دن کی روشنی نمودار ہوتی ہے اور اس میں خدا تعالیٰ کی خوشی یا ناراضگی کی کوئی بات
نہیں۔ یعنی دن چڑھنے سے یہ معلوم نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ اس وقت اپنے بندوں پر خوش ہے اور نہ
رات پڑنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت خدا تعالیٰ اپنے بندوں پر ناراض ہے بلکہ اس اختلاف
کو دیکھ کر ہر ایک عقلمند خوب سمجھ سکتا ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کے مقرر کردہ قوانین کے مطابق ہو رہا ہے۔
اور یہ اس کی سنت ہے کہ دن کے بعد رات اور رات کے بعد دن ہوتا ہے پس اس سلسلہ کو دیکھ کر یہ
اندازہ لگانا کہ اس وقت خدا خوش ہے اور اس وقت ناراض ہے غلط ہے۔
اسی طرح سے آجکل جو وحی الہی کا سلسلہ کسی قدر بند رہا ہے تو اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ خدا تعالیٰ
تجھ سے ناراض ہو گیا ہے یا یہ کہ اس نے تجھ کو چھوڑ دیا ہے بلکہ یہ اس کی نسبت ہے کہ کچھ مدت تک
وحی الہی بڑے زور سے اور پے درپے ہوتی ہے اور کچھ دنوں تک اس کا سلسلہ بند رہتا ہے اور پھر
شروع ہو جاتا ہے اور اس کی بھی وہی مثال ہے جو دن اور رات کے آگے پیچھے آنے کی ہے۔ اے
۲۴ دسمبر ۱۹۰۷ء ( صبح بوقت سیر )
فرمایا۔ سچا مسلمان تو وہ ہے جو اپنے آریوں کے ساتھ مسلمانوں کی صلح کی تجاویز دل میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
کے ساتھ ایسی محبت رکھتا ہے کہ اگر کوئی آنحضرت کی ہتک میں ایک لفظ بھی بولے یا اشارہ بھی کرے
۱ بدر جلد ۶ نمبر ۵۲ مورخه ۲۶ دسمبر ۱۹۰۷ ء صفحه ۳

تو وہ مرنے مارنے پر تیار ہو جاتا ہے ۔ ہم نے آریوں کے اخباروں میں ایسے مضامین پڑھ کر کہ وہ
مسلمانوں سے صلح چاہتے ہیں صلح کی ایک تجویز اپنے مضمون میں پیش کی تھی مگر افسوس ہے کہ انہوں
نے قدر نہ کی ۔
نوٹ از ایڈیٹر صاحب ”بدر۔
رو
حضرت اقدس نے آریوں کی بد زبانی کو دیکھ کر پہلے ہی ایک مضمون میں فرمایا تھا کہ ان لوگوں کے ساتھ
ہماری صلح کسی طرح ہو سکتی ہے۔ چنانچہ وہ الفاظ کتاب ”قادیان کے آریہ اور ہم میں اس طرح چھپے تھے۔
ہماری شریعت صلح کا پیغام ان کو ( آریوں کو ) دیتی ہے اور ان کے ناپاک اعتقاد
جنگ کی تحریک کر کے ہماری طرف تیر چلا رہے ہیں ۔ ہم کہتے ہیں کہ ہندوؤں کے بزرگوں
کو مکار اور جھوٹا مت کہو مگر یہ کہو کہ ہزار ہا برسوں کے گزرنے کے بعد یہ لوگ اصل مذہب کو
بھول گئے مگر بمقابل ہمارے یہ نا پاک طبع لوگ ہمارے برگزیدہ نبیوں کو گندی گالیاں
دیتے ہیں اور ان کو مفتری اور جھوٹا کہتے ہیں ۔ کیا کوئی توقع کر سکتا ہے کہ ایسے ہندوؤں سے صلح
ہو سکے؟ ان لوگوں سے بہتر سناتن دھرم کے اکثر نیک اخلاق لوگ ہیں جو ہر ایک نبی کو عزت
کی نگاہ سے دیکھتے اور فروتنی سے سر جھکاتے ہیں۔ میری دانست میں اگر جنگلوں کے درندے
اور بھیڑیئے ہم سے سے صلح کر لیں اور شرارت چھوڑ دیں تو یہ ممکن ہے مگر یہ خیال کرنا کہ ایسے اعتقاد
کے لوگ کبھی دل کی صفائی سے اہلِ اسلام سے صلح کر لیں گے سراسر باطل ہے بلکہ ان کا ان
عقیدوں کے ساتھ مسلمانوں سے سچی صلح کرنا ہزاروں محالوں سے بڑھ کر محال ہے ۔ کیا کوئی
سچا مسلمان برداشت کر سکتا ہے جو اپنے پاک اور بزرگ نبیوں کی نسبت ان گالیوں کو سنے
اور پھر صلح کرے؟ ہر گز نہیں پس ان لوگوں کے ساتھ صلح کرنا ایسا ہی مضر ہے جیسا کہ کاٹنے
والے زہریلے سانپ کو اپنی آستین میں رکھ لینا ۔ یہ قوم سخت سیاہ دل قوم ہے جو تمام پیغمبروں
کو جو دنیا میں بڑی بڑی اصلاحیں کر گئے مفتری اور کذاب سمجھتے ہیں ۔ نہ حضرت موسیٰ ان کی
زبان سے بچ سکے نہ حضرت عیسی اور نہ ہمارے سید و مولا جناب خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم

جنہوں نے سب سے زیادہ دنیا میں اصلاح کی جن کے زندہ کئے ہوئے مردہ اب تک
زندہ ہیں۔
اس کے بعد جب کہ اخباروں میں بہت شور مچا کہ ہندوؤں اور مسلمانوں کے درمیان صلح ہونی چاہیے۔
تب حضرت صاحب نے لیکچر لاہور میں صلح کی ایک تجویز پیش کی جس کے یہ الفاظ تھے۔
ہم اس بات کا اعلان کرنا اور اپنے اس اقرار کو تمام دنیا میں شائع کرنا اپنی ایک سعادت
سمجھتے ہیں کہ حضرت کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور دوسرے نبی سب کے سب
پاک اور بزرگ اور خدا کے برگزیدہ تھے ۔ ایسا ہی خدا نے جن بزرگوں کے ذریعہ سے
پاک ہدایتیں آریہ ورت میں نازل کیں اور نیز بعد میں آنے والے جو آریوں کے مقدس بزرگ
تھے جیسا کہ راجہ رامچندر اور کرشن ۔ یہ سب کے سب مقدس لوگ تھے اور ان میں سے تھے
جن پر خدا کا فضل ہوتا ہے۔
دیکھو! یہ کیسی پیاری تعلیم ہے جو دنیا میں صلح کی بنیاد ڈالتی ہے اور تمام قوموں کو ایک قوم کی
طرح بنانا چاہتی ہے یعنی یہ کہ دوسری قوموں کے بزرگوں کو عزت سے یاد کرو۔ اور اس بات کو
کون نہیں جانتا کہ سخت دشمنی کی جڑ ان نبیوں اور رسولوں کی تحقیر ہے جن کو ہر ایک قوم کے
کروڑہا انسانوں نے قبول کر لیا۔ ایک شخص جو کسی کے باپ کو گندی گالیاں دیتا ہے اور پھر
چاہتا ہے کہ اس کا بیٹا اس سے خوش ہو۔ یہ کیوں کر ہو سکتا ہے؟
غرض ہم اس اصول کو ہاتھ میں لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے ہیں کہ آپ گواہ
رہیں جو ہم نے مذکورہ بالا طریق کے ساتھ آپ کے بزرگوں کو مان لیا ہے کہ وہ خدا کی طرف
سے تھے اور آپ کی صلح پسند طبیعت سے ہم اُمیدوار ہیں کہ آپ بھی ایسا ہی مان لیں یعنی
صرف یہ اقرار کر لیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے سچے رسول اور صادق ہیں۔
جس دلیل کو ہم نے آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے وہ نہایت روشن اور کھلی کھلی دلیل ہے
اور اگر اس طریق سے صلح نہ ہو تو آپ یا د رکھیں کہ کبھی صلح نہ ہوگی بلکہ روز بروز کینے بڑھتے

آج 10 میں سے 10 باقی