۳ جنوری ۱۹۰۸ء(بوقتِ سیر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور دن کافی ہوتے ہیں خواہ مخواہ حجت کرنا یا تساہل کرنا جائز نہیں ۔
۱۳ جنوری ۱۹۰۸ء (بوقت سیر )
فرمایا۔ قرآن مجید میں آتا ہے کہ قرآن کریم میں مذکور آخری زمانہ کی علامات کفار کہیں گے تو کتا سیخ آؤ
نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحُبِ السَّعِيرِ (الملك : ۱۱) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ تدبر کے سوا ایمان
صحیح نہیں ہوتا ۔ سورۃ تکویر میں سب نشانات آخری زمانے کے ہیں ۔ انہیں میں سے ایک نشان
ہے وَإِذَا الْعِشَارُ عُظِلت (التکویر : (۵) یعنی جب اونٹنیاں بیکار چھوڑی جائیں گی ۔ اسی کی تفسیر
میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وَلَيْتُرَ كُنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى عَلَيْهَا جس سے معلوم ہوتا
ہے کہ مسیح موعود بھی اسی زمانہ میں ہو گا بلکہ اس کے ابتدائی زمانے کے یہ نشان ہیں ۔
پھر فرمایا وَ إِذَا النُّفُوسُ زُوجَتْ ( التكوير : ) ٨ یعنی ایسے اسباب سفر مہیا ہو جائیں جا گے کہ
قو میں باوجود اتنی دور ہونے کے آپس میں مل جائیں گی حتی کہ نئی دنیا پرانی سے تعلقات پیدا کر لے
گی۔ یا جوج ماجوج کا آنا ۔ دجال کا نکلنا اور صلیب کا غلبہ یہ بھی اسی زمانے کے نشان ہیں۔ ان کے
متعلق لوگوں نے غلط نہی سے تناقض پیدا کر لیا ہے اور یہ سمجھتے ہیں کہ یہ سب الگ الگ ہیں۔ حالانکہ
ان میں سے ہر ایک کی نسبت یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ وہ تمام روئے زمین پر محیط ہو جائیں گے۔ پس اگر
یا جوج ماجوج محیط ہو گئے تو پھر دجال کہاں احاطہ کرے گا اور صلیب کا غلبہ کس جگہ ہوگا ؟ سوا یہ کہنے کے
کچھ چارہ نہیں کہ یہ سب ایک ہی قوم کے مختلف افراد ہیں اور اگر ان کو ایک بنا دیں تو پھر کوئی مشکل
نہ رہے گی ۔ خدا تعالیٰ نے ان کی نسبت فرمایا ہے وَ تَرَكْنَا بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ
وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا (الكهف : ١٠٠) جس سے ظاہر ہے کہ نہایت درجہ کا اختلاف پیدا
ہو جائے گا اور سب مذاہب ایک دنگل میں ہو کر نکلیں گے۔ تركنا “ کا اس بات کی طرف اشارہ
بدر جلدے نمبر ۳ مورخه ۲۳ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۲
ہے کہ آزادی کا زمانہ ہوگا اور یہ آزادی کمال تک پہنچ جائے گی تو اس وقت اللہ تعالیٰ اپنے مامور کی
معرفت ان کو جمع کرنے کا ارادہ کرے گا۔ پہلے دیکھو جَعْتُهُمْ فرمایا اور ابتدائے عالم کے لئے خَلَقَكُمْ
مِّنْ نَفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا وَبَثَّ مِنْهُمَا رِجَالًا كَثِيرًا وَنِسَاءً ( النساء : ٢)
فرمایا۔ لفظ بت اور جمع آپس میں پورا تناقض رکھتے ہیں گو یا دائرہ پورا ہو کر پھر وہی زمانہ
ہو جائے گا۔ پہلے تو وحدت شخصی تھی اب اخیر میں وحدت نوعی ہو جائے گی۔ اس سے آگے فرماتا ہے
وَ عَرَضْنَا جَهَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لِلْكَفِرِينَ عَرَضًا ( الكهف : ١٠١ ) یه مسیح موعود کے زمانے کا ایک نشان بتلایا
کہ اس دن جہنم پیش کیا جاوے گا ان کافروں پر ۔ یہ قیامت کا ذکر نہیں کیونکہ اس دن جہنم کا پیش
کیا کرنا ہے اس روز تو اس میں کفار داخل ہوں گے ۔ جہنم سے مراد طاعون ہے۔ چنانچہ ہمارے الہامات
میں کئی بار طاعون کو جہنم فرمایا گیا ہے ۔ يَأْتِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَّيْسَ فِيهَا أَحَدٌ بھی ایک الہام
ہے۔ اللہ تعالیٰ نے دو فرقوں کا ذکر فرما دیا۔ ایک تو وہ سعید جنہوں نے مسیح کو قبول کیا دوسرے وہ شقی
جو مسیح کا کفر کرنے والے ہوں گے۔ اُن کے لئے فرمایا کہ ہم طاعون بطور جہنم بھیجیں گے اور نفخ في
الصُّورِ (الكهف: ١٠٠) سے یہ مراد ہے کہ جو لوگ خدا کی طرف سے آتے ہیں وحی کے ذریعہ ان میں
آواز دی جاتی ہے اور پھر یہ آواز اُن کی معرفت تمام جہان میں پہنچتی ہے پھر ان میں ایک ایسی کشش
پیدا ہو جاتی ہے کہ لوگ با وجود اختلاف خیالات و طبائع و حالات کے اس کی آواز پر جمع ہونے لگتے
ہیں اور آخر کا ر وہ زمانہ آ جاتا ہے کہ ایک ہی گلہ اور ایک ہی گلہ بان ہو ۔“
خدا تعالیٰ نے ہمارے لیے خود ہی ایسے اسباب مہیا کر دیئے ہیں کہ جس سے تمام سعید روحیں
ایک دین پر جمع ہو سکیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا گیا تھا قُلْ يَأَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ
إِلَيْكُمْ جَمِيعًا (الاعراف : ۱۵۹) ایک طرف یہ جَمِيعًا دوسری طرف جَمَعْتُهُمْ جَمْعًا ایک خاص
علاقہ رکھتا ہے اور معلوم ہوتا ہے کہ ابتدائی کارروائی اس جمع کی تو اسی زمانہ نبوی میں شروع ہوگئی تھی مگر
اسباب کا تہیہ کمال پر اس زمانہ میں پہنچا۔
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں سفر کی تمام راہیں نہ کھلی تھیں ۔ تفسیر کبیر میں لکھا ہے کہ
بعض ایسے مقامات بھی ہیں جن میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت نہیں پہنچی مگر اب تو ڈاک، تار، ریل
سے زمین کے اس سرے سے اُس سرے تک خبر پہنچ سکتی ہے ۔ یہ حجاز ریلوے جو بن رہی ہے یہ بھی
اسی پیشگوئی کے ماتحت ہے۔ عرب کے کئی لوگ کہنے لگ گئے ہیں کہ إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ (التکویر : ۵)
کا زمانہ آگیا۔ عشار ( گابھن اونٹنیاں) کا لفظ خود ظاہر کرتا ہے کہ یہ سب قیامت سے پہلے ہوگا
کیونکہ اس دن کی نسبت تو لکھا ہے کہ ہر حمل والی اپنا حمل گرادے گی اور پھر اس دن تو ہر چیز معطل ہو
جائے گی ، اونٹنیوں کی خصوصیت کیا ہے؟ مطلب یہ تھا کہ اب تجارت کا دارو مدار اونٹنیوں پر ہے
پھر ریل پر ہوگا ۔ اور چونکہ حدیث میں یہی زمانہ مسیح موعود کا لکھا ہے اس لئے اب عرب والوں کو
مسیح موعود کی تلاش کرنی چاہیے۔ دیکھو ! اب تو اُن کے گھر میں ریل بن رہی ہے اور خود ہمارے دشمن
اس میں سرتوڑ کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی ایک نشان ہے کہ ہمارے دشمنوں کو خدا نے ہمارے کام میں
لگا دیا ہے۔ چندہ تو دے رہے ہیں وہ اور صداقت ہماری ثابت ہوگی ۔
افسوس کہ یہ لوگ ہمارے بغض کی وجہ سے آنحضرت کی پیشگوئیوں کی
نانات کی تکذیب تکذیب بھی کر دیتے ہیں مگر کس کس نشان کی یہ تکذیب کریں گے۔
خدا نے ہمارے لیے طاعون بھیجا۔ زلزلہ بھی آیا۔ یا جوج ماجوج دجال کا خروج ہو چکا۔ کسوف خسوف
ماہِ رمضان میں غیر معمولی طور سے ہو چکا ۔ کہتے ہیں کہ یہ حدیث ضعیف ہے۔ نادان یہ نہیں سمجھتے کہ
جب واقع ہو گئی تو اب راویوں پر جرح فضول ہے۔ جب کوئی امر واقع ہو جائے تو بڑا ہی بیوقوف
ہے وہ شخص جو پھر بھی کہے فلاں راوی ایسا ہے اور فلاں ایسا۔
ایک بزرگ نے لکھا ہے کہ بعض حدیثیں صحیح، عجب نہیں اگر موضوع ثابت ہوں اور کئی ایسی حدیثیں
جنہیں موضوع کہتے ہیں صحیح واقعات نے صحیح ثابت کیں۔ ان لوگوں میں ذرا بھی ایمان ہو تو مان لیں ۔
دیکھو ! حدیث و قرآن و حالات موجودہ کا آپس میں کیا تطابق ہوا ہے یہ ہمیں مفتری کہتے ہے۔ اچھا الہام
بنانے پر تو ہمارا اختیار ہے کیا آسمان پر بھی ہمار اختیار تھا کہ ہم ماہ رمضان میں خلاف معمول کسوف خسوف
کراتے؟ کیا طاعون پر ہمارا اختیار تھا کہ اُسے لے آتے ؟ کیا ریل ہماری کوشش سے بن رہی ہے؟