۸جنوری ۱۹۰۸ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
طرف سے آیا وہ کس لئے تلوار سے جہاد کرتا ؟ اب تو زمانہ دلائل سے جہاد کرنے کا ہے جو ہو رہا ہے۔
یہ لوگ عجیب قسم کی تاریکی میں ہیں کہ انہیں کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ جو اُن کے رہبر بنے ہوئے ہیں
وہ عجیب قسم کے مکروں سے کام لے رہے ہیں۔ دنیا ہی دنیا میں ان کا مقصود ہے۔ اسلام میں ایک بیچ
بویا گیا تھا بجائے اس کے کہ اس کی آبیاری کرتے اس کو اُجاڑنے کے درپے ہیں ۔ اے
جنوری ۱۹۰۸ء
فرمایا۔ بڑے تعجب کی بات آخری زمانہ کے اکثر نشانات پورے ہو چکے ہیں کا بھی ان کے متعلق ہے کہ آخری زمانہ کے متعلق
جس قدر نشانات تھے ان میں سے بہت پورے ہو چکے مگر پھر بھی لوگ توجہ نہیں کرتے ۔ اللہ تعالیٰ
غنی ہے اور اس کو ان لوگوں کی پروانہیں جو اس سے لا پرواہی اختیار کرتے ہیں یہ لوگ دنیا کے
معمولی کاموں کے لیے کس قدر تکلیفیں برداشت کرتے ہیں ۔ اس کا عشر عشیر بھی دین کی تحقیق
کے لئے محنت نہیں اُٹھاتے بلکہ طرح طرح کے بیہودہ عذر کرتے ہیں ۔ حالانکہ جیسے اور معمولی کام دنیا
کے کر رہے ہیں ایسا ہی اس النَّبَا الْعَظِیمِ کی تحقیق بھی یہ کر سکتے ہیں جس پر اُخروی زندگی کی بہبودی
کا دارو مدار ہے۔
ایک شخص نے جو اکثر صوفیوں کی صحبت
مامور من اللہ کا انکار سب سے بڑا گناہ ہے میں رہا ہے عرض کیا کہ دعا کریں کہ مجھے
خدا کا شوق و معرفت حاصل ہو۔
فرمایا۔ پہلے ایمان کو درست کرو۔ یہ ریاضتیں جو طریقہ نبوی سے باہر ہیں یہ تو کسی کام نہ آئیں گی
اور نہ منزل مقصود کو پہنچا ئیں گی ۔ دیکھو! بعض جوگی اس قدر ریاضتیں کرتے ہیں کہ اپنے بازو سکھا دیتے
ہیں ۔ مگر اللہ کے نزدیک مقبول نہیں کیونکہ ایک تو ارشاد نبوی کے خلاف۔ دوم ایمان ہی نہیں اور اللہ تعالیٰ
بدر جلدے نمبر ۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۸ ء صفحه ۳
فرماتا ہے۔ إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ (المائدة : ۲۸ ) یعنی اللہ ان کی عبادت قبول کرتا ہے جو
خدا سے ڈرتے ہیں اور ڈرنے کا نتیجہ یہ ہے کہ اس کے منشا کے مطابق کام کرتے ہیں اور سب سے
پہلا کام تو یہ ہے کہ اس کے مامور کو مانیں ۔ دیکھو! یہودی خدا کو مانتے ہیں اور مشرک بھی نہیں۔ قبلہ بھی
ان کا وہ ہے جو پہلے مسلمانوں کا رہ چکا ہے مگر پھر بھی خدا کے حضور مقبول نہیں ۔ صرف اس لئے کہ اللہ
کے رسول کو نہ مانا۔ رسولوں کو نہ ماننے سے وہی جنہیں عالمین پر فضیلت دی گئی تھی ملعون ہوئے۔
کیونکہ گناہ تو اور بھی ہیں مگر سب سے بڑا گناہ مامور من اللہ کا انکار ہے۔
غور کر کے دیکھو تو معلوم ہو جائے گا کہ سب سے بڑا گناہ یہ کیوں ہے؟ جس قدر گناہ ہیں وہ سب
خدا تعالیٰ کے احکام کی نافرمانبرداری سے پیدا ہوتے ہیں اور خدا کے احکام ماموروں کی معرفت دنیا پر
ظاہر ہوتے ہیں۔ پس جب ان احکام کے لانے والے کو نہ مانا تو گو یا اللہ کے کسی حکم کو بھی نہ مانا کیونکہ
جس نے اللہ کی مرضی ظاہر کرنی تھی جب اس کا انکار کیا تو اس کی رضا مندی کی راہوں کا کیوں کر علم
ہو سکتا ہے؟ یہی وجہ ہے کہ یہودی با وجود خدا کو ماننے ۔ نماز روزہ کرنے کے بند ر سو ر کہلائے۔
اس شخص نے عرض کیا حضور میں ایمان لایا۔
وصول الی اللہ کا ذریہ فرمایا۔ پھر توبہ واستغفار الی اللہ فرمایا۔ پھر تو بہ و استغفار وصول الی اللہ کا ذریعہ ہے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا (العنكبوت: ۷۰) پوری کوشش سے اس کی
راہ میں لگے رہو منزل مقصود تک پہنچ جاؤ گے ۔ اللہ تعالیٰ کو کسی سے بخل نہیں ۔ آخر انہی مسلمانوں میں
سے وہ تھے جو قطب اور ابدال اور غوث ہوئے ۔ اب بھی اس کی رحمت کا دروازہ بند نہیں۔ قلب سلیم
پیدا کرو۔ نماز سنوار کر پڑھو۔ دعائیں کرتے رہو۔ ہماری تعلیم پر چلو ۔ ہم بھی دعا کریں گے۔
یا درکھو! ہمارا طریق بعینہ وہی سے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام
طریق اسلام کا تھا۔ آج کل فقراء نے کئی بدعتیں نکال لی ہیں۔ یہ چلتے اور وردا
ورد
وظائف
جو انہوں نے رائج کر لیے ہیں ہمیں نا پسند ہیں۔ اصل طریق اسلام قرآن مجید کو تدبر سے پڑھنا اور
جو کچھ اس میں ہے اس پر عمل کرنا اور نماز توجہ کے ساتھ پڑھنا اور دعا ئیں توجہ و انابت الی اللہ سے