۱۹ جنوری ۱۹۰۸ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے ساتھ شائع کئے گئے ہوں اور پھر پورے ہوں۔ یوں تو ہر ایک مفتری کہہ سکتا ہے کہ میں نے ایسا
خواب دیکھا جو پورا ہو گیا۔ لے
۱۹ جنوری ۱۹۰۸ء
اگر ہم ہی المسیح الدجال ہیں اور یہ بات کسی صحیح واقعہ پر بنی ہے تو پھر
سچ سچ کہاں ہے؟ احادیث میں تو اس کے ساتھ ہی سیح موعود کا ذکر بھی ہے۔ پس بتائیں
کہ وہ سچا مسیح کہاں ہے اور کب آسمان سے اُتر ا ؟ کے
بلا تاریخ
ایک شخص نے عرض کیا مجھ پر بڑا قرض ہے ۔ دعا کیجئے ۔
قرض کا علاج فرمایا۔ تو بہ واستغفار کرتے رہو کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جو استغفار کرتا
ہے اُسے رزق میں کشائش دیتا ہے۔
پھر اتنا قرض کس چڑھ سودی لین دین پھر پوچھا کہ اتنا فرض کس طرح چڑھ گیا؟ لین دین اس نے کہا۔ بہت سا حصہ سودی ہے ۔
سا حصہ ہے۔
فرمایا۔ بس پھر تو شامت اعمال ہے۔ جو شخص اللہ تعالیٰ کے حکم کو توڑتا ہے اسے سزا ملتی ہے۔
خدا تعالیٰ نے پہلے فرمادیا کہ اگر سود کے لین دین سے باز نہ آؤ گے تو لڑائی کا اعلان ہے۔ خدا کی لڑائی
یہی ہے کہ ایسے لوگوں پر عذاب بھیج دیتا ہے۔ پس یہ مفلسی بطور عذاب اور اپنے کئے کا پھل ہے۔
اس شخص نے کہا۔ کیا کریں مجبوری سے سودی قرضہ لیا سودی لین دین سے بچنے کا طریق جاتا ہے۔
فرمایا۔ جو خدا تعالیٰ پر توکل کرتا ہے خدا اس کا کوئی سبب پردہ غیب سے بنا دیتا ہے۔ افسوس کہ
۱ ، ۲ بدر جلدے نمبر ۴ مورخه ۳۰ جنوری ۱۹۰۸ء صفحه ۳

لوگ اس راز کو نہیں سمجھتے کہ متقی کے لئے خدا تعالیٰ کبھی ایسا موقع نہیں بنا تا کہ وہ سودی قرضہ لینے پر
مجبور ہو۔ یا درکھو! جیسے اور گناہ ہیں مثلاً زنا، چوری ایسے ہی یہ سود دینا اور لینا ہے۔ کس قدر نقصان دہ
یہ بات ہے کہ مال بھی گیا، حیثیت بھی گئی اور ایمان بھی گیا۔ معمولی زندگی میں ایسا کوئی امر ہی نہیں کہ
جس پر اتنا خرچ ہو جو انسان سودی قرضہ لینے پر مجبور ہو۔ مثلاً نکاح ہے اس میں کوئی خرچ نہیں ۔
طرفین نے قبول کیا اور نکاح ہو گیا۔ بعد ازاں ولیمہ سنت ہے۔ سواگر اس کی استطاعت بھی نہیں تو یہ
بھی معاف ہے۔ انسان اگر کفایت شعاری سے کام لے تو اس کا کوئی بھی نقصان نہیں ہوتا۔ بڑے
افسوس کی بات ہے کہ لوگ اپنی نفسانی خواہشوں اور عارضی خوشیوں کے لیے خدا تعالیٰ کو ناراض کر
لیتے ہیں جو ان کی تباہی کا موجب ہے۔ دیکھو سود کا کس قدر سنگین گناہ ہے۔ کیا ان لوگوں کو معلوم
نہیں؟ سؤر کا کھانا تو بحالت اضطرار جائز رکھا ہے۔ چنانچہ فرماتا ہے فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغِ وَلَا
عَادٍ فَلَا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمُ ( البقرة : (۱۷۴) یعنی جو شخص باغی نہ ہو نہ ہو اور نہ حد سے
بڑھنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں اللہ غفور رحیم ہے مگر سود کے لئے نہیں فرمایا کہ بحالت اضطرار جائز
ہے بلکہ اس کے لئے تو ارشاد ہے يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَذَرُوا مَا بَقِيَ مِنَ الرَّبُوا إِنْ
كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ فَإِنْ لَّمْ تَفْعَلُوا فَأَذَنُوا بِحَرْبٍ مِّنَ اللهِ وَ رَسُولِهِ ( البقرة : ۲۸۰،۲۷۹) ۲۸۰،۲) اگر شود
کے لین دین سے باز نہ آؤ گے تو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کا اعلان ہے۔ ہمارا تو یہ مذہب ہے
کہ جو خدا تعالیٰ پر توکل کرتا ہے اسے حاجت ہی نہیں پڑتی ۔ مسلمان اگر اس ابتلا میں ہیں تو یہ ان کی
اپنی ہی بد عملیوں کا نتیجہ ہے۔ ہند واگر یہ گناہ کرتے ہیں تو مالدار ہو جاتے ہیں۔ مسلمان یہ گناہ کرتے
ہیں تو تباہ ہو جاتے ہیں ۔ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ کے مصداق ہیں پس کیا ضروری نہیں کہ مسلمان اس
سے باز آئیں؟
انسان کو چاہیے کہ اپنے معاش کے طریق میں پہلے ہی کفایت شعاری مد نظر رکھے تا کہ سودی
قرضہ اُٹھانے کی نوبت نہ آئے جس سے سود اصل سے بڑھ جاتا ہے۔ ابھی کل ایک شخص کا خط آیا تھا
کہ ہزار روپیہ دے چکا ہوں۔ ابھی پانچ چھ سو باقی ہے۔ پھر مصیبت یہ ہے کہ عدالتیں بھی ڈگری

آج 10 میں سے 10 باقی