بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور پھر کچھ شربت و چاول وغیرہ تقسیم کرتے ہیں ۔ اس کے متعلق امام الائمہ حجۃ اللہ خلیفۃ اللہ علی الارض کا
فتوی نقل کر دیا جاتا ہے کہ کم از کم ہمارے احمدی بھائی ہی اس سے الگ رہیں ۔
نیاز مند اکمل نے سوال کیا کہ محرم کی دسویں کو جو شربت و چاول وغیرہ تقسیم کرتے ہیں اگر یہ للہ بہ نیت
ایصال ثواب ہو تو اس کے متعلق حضور کا کیا ارشاد ہے ( اماموں کے نام پر دینا تو حسب آیت وَ ما اهل به
لِغَيْرِ اللهِ (البقرۃ : ۱۷۴) حرام ہے )
فرمایا۔ ایسے کاموں کے لئے دن اور وقت مقرر کر دینا ایک رسم و بدعت ہے اور آہستہ آہستہ
ایسی رسمیں شرک کی طرف لے جاتی ہیں ۔ پس اس سے پر ہیز کرنا چاہیے کیونکہ ایسی رسموں کا انجام
اچھا نہیں۔ ابتدا میں اسی خیال سے ہو مگر اب تو اس نے شرک اور غیر اللہ کے نام کا رنگ اختیار کر لیا
ہے اس لئے ہم اسے ناجائز قرار دیتے ہیں ۔ جب تک ایسی رسوم کا قلع قمع نہ ہو عقائد باطلہ دور نہیں
ہوتے۔
بلا تاریخ
کسی نے اپنا خواب بیان کیا کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ گجرات میں خواب تعبیر طلب ہوتی ہے ہوئی ہے انجیر ہوتی ہے اس کا شربت بنوا کر پیو۔
فرمایا۔ خواب تعبیر طلب بھی ہوتی ہے۔ انجیر گرمی سے بچاتی ہے۔ قرآن شریف میں بھی تین “
کا ذکر ہے مگر وہاں اور اشارات ہیں ۔ اس سے ثبوت نبوت دیا گیا ہے۔
علم طبابت ظنی ہے کسی کو کوئی دوا پسند کسی کو کوئی ۔ ایک دوا ایک شخص کے لیے بت ظنی علم ہے مضر ہوتی ہے دوسرے کے لیوی واقع دوائوں کا راز او شفا دینا
وہی دوانات
خدا کے ہاتھ میں ہے کسی کو یہ علم نہیں۔ کل ایک دوائی میں استعمال کرنے لگا تو الہام ہوا خطرناک“
بدر جلدی نمبر ۵ مورخه ۶ رفروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۵
دوا میں اندازہ کرنے پر مطمئن نہیں ہونا چاہیے بلکہ ضرور تول لینا چاہیے۔
جلد دہم
آریہ اگر یہ گند نہ بولتے تو ہمارے لیے تحریک مسلمان کس طرح ترقی کر سکتے ہیں؟ نہ ہوتی ۔ حقائق و معارف کے لیے اُن کے
نہ ۔
اعتراضات بہانہ ہو گئے ۔ غیر قوموں میں اپنے قومی مذہبی کاموں میں چندہ دینے کا جو جوش ہے وہ
مسلمانوں میں نہیں ۔ شاید اس لئے کہ کریماں را بدست اندر درم نیست مگر مسلمانوں میں بھی کئی
نواب ہیں۔ کئی امراء و دولتمند ۔ ہر مسلمان کا یہ مقصد ہونا چاہیے کہ سچائی پھیل جائے ۔ مسلمانوں پر
پہلے بھی جب اقبال کا زمانہ آیا تو دینی رنگ میں ترقی کرنے سے۔ اب بھی اگر وہ پہلا زمانہ دیکھنا
چاہتے ہیں تو دین کی طرف توجہ کریں ۔ ان لوگوں کی تقلید سچے مسلمانوں کے لئے کوئی نتیجہ نہیں دے
سکتی ۔ مسلمانوں میں جو آجکل مصلح بنے ہیں وہ بجائے اس کے کہ اپنی حالت درست کریں نماز روزہ
کے احکام میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں ۔ اس میں قوم کی ترقی سمجھتے ہیں۔ خدا تعالیٰ تو دین کے ذریعہ ترقی
چاہتا ہے اور یہ لوگ بے دین ہونے سے ترقی طلب کرتے ہیں جس میں کبھی کامیابی نہیں ہو گی۔
اسلام ہی خدا کو واحد لاشریک مانتا ہے۔ اگر یہ مسلمان بھی اس توحید سے الگ ہو گئے تو ان کے حق
میں اچھا نہیں ہوگا۔
دوسری قوموں کی تقلید اُن کے لئے مبارک نہیں ہو سکتی ۔ دوسروں کو اگر بے دینی سے کامیابی بھی
ہوتی ہے تو یہ بطور ابتلا ہے۔ ہر شخص سے خدا تعالیٰ کا معاملہ علیحدہ ہے۔ عیسائی قو میں ناپسند کریں۔
شراب خوری قمار بازی کریں تو یہ ان کے لئے مفید ہو سکتے ہیں لیکن اگر مسلمان ایسے کام کریں تو ان پر
ضرور عذاب نازل ہوگا۔ دیکھو ! ظاہری سلطنت کا بھی یہی قاعدہ ہے کہ اگر ملازم کسی شورش کے جلسہ
میں شامل ہو تو اس کو عبرت ناک سزادی جاتی ہے۔ پس اسی طرح جو کلمہ پڑھنے والے ہیں یہ خدا کے
خاص بندے ہیں ۔ اگر یہ لوگ گستاخی کریں اور اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری نہ کریں تو ضرور گرفتار ہوں
گے۔ یہ الہام جو ہم کو ہوا۔
وو
” وہ وعدہ ملے گا نہیں جب تک خون کی ندیاں چاروں طرف سے بہہ نہ جائیں
تو اس میں اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نہیں چاہتا کہ اس کی توحید دنیا سے گم ہو۔ جب مسلمان ہی
کفر و شرک کو پسند کرنے لگیں تو پھر دوسری قوموں کا کیا گلہ ہو سکتا ہے؟ پہلے گھر صاف ہو تو پھر
دوسرے لوگوں کی اصلاح ہو سکتی ہے تمام قوموں میں دہریت بڑھتی جاتی ہے۔ خدا تعالیٰ اپنی ہستی
ثابت کرنا چاہتا ہے اور اول خویشاں بعد درویشاں کے مطابق ہمارا فرض ہے کہ پہلے اپنی قوم کی
اصلاح کریں ۔ جب مسلمانوں ہی میں ہزاروں گند ہوں تو دوسروں کو کیا کہا جاسکتا ہے۔ جہاد جہاد
پکارتے ہیں ۔ مگر میں کہتا ہوں کہ اگر ہمیں جہاد کرنے کا حکم ہوتا تو سب سے پہلے انہیں سے کیا جانا
چاہیے تھا۔ یہ عادت اللہ ہے کہ جس قوم کے اندر کتاب ہو پہلے اسے درست کیا جاتا ہے پھر دوسری
وموں کی طرف توجہ ہوتی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نمونہ موجود ہے۔ سب سے پہلے قریش
کی اصلاح کی پھر یہود و نصاری کی طرف متوجہ ہوئے ۔
مسلمانوں میں دو قسم کے لوگ ہیں ۔ ایک جو پورا کلمہ بھی پڑھنا نہیں مسلمانوں کے دو گروہ جانتے جن میں سے وہ بھی ہیں جن کی نسبت آر یہ مشہور کرتے
رہتے ہیں کہ ہم نے اتنے مسلمانوں کو آریہ کر لیا۔ پہاڑ میں ایسے آدمی ہم نے بہت دیکھے جن کو
اسلام کی کچھ خبر ہی نہیں۔ دوسرے وہ جو مہذب تعلیم یافتہ کہلاتے ہیں۔ یہ اسلام کو کراہت کی نظر سے
دیکھتے ہیں۔ نماز کے ارکان پر ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں اور کہتے ہیں یہ نماز روزہ وحشیانہ زمانے کی باتیں
ہیں۔ یہ احکام آجکل کے زمانہ میں مناسب نہیں۔ پس ان دونوں گروہوں کی اصلاح سب سے اوّل
ضروری ہے مگر ہم کیا اصلاح کر سکتے ہیں جب تک آسمان ہی سے نہ ہو جس کے کان سننے کے ہوں
اسے ہم بخوشی سناتے ہیں ۔ بعض ایسے ہیں کہ بیان کرو وہ سنیں گے ہی نہیں یا بات کو دوسری طرف
لے جائیں گے۔ بے دینی کی ایک زہرناک ہوا چل رہی ہے جس نے کسی کو ہلاک کر دیا کسی کو اندھا،
کسی کوشست ۔ وہ جو خدا سے تعلق پیدا کرنے والے ہیں بہت تھوڑے رہ گئے ہیں۔ خدا کی ہستی ثابت
کرنے کی بڑی ضرورت ہے۔ فرقے تو بہت ہو گئے تھے مگر دہر یہ سب سے زیادہ ہیں عظمتِ الہی
مطلق نہیں رہی ۔ عظمت کیا ہو جب کہ خدا کے وجود پر ہی پورا یقین نہیں رہا۔
ہر نبی کے زمانہ میں کچھ نہ کچھ خونریزی ہوئی ۔ مَا كَانَ لِنَبِي أَنْ يَكُونَ لَهُ
آخرى علاج أسرى حَتَّى يُشْخِنَ فِي الْأَرْضِ (الانفال:۶۸) انسانوں کے ہاتھوں پر جو امور
مقدر تھے وہ تو ختم ہو چکے ۔ اب خدا نے ایسے کل امور کو اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ یہ طاعون ، زلزلے،
طرح طرح کے امراض ، مصائب سب خدا کی تلواریں ہیں ۔ تعجب ہے کہ حادثے پر حادثے آتے
ہیں مصیبت پر مصیبت آتی ہے مگر ہماری جماعت کے سوا دوسرا کوئی ان سے متاثر نہیں ہوتا
حالانکہ یہ سب بلائیں اس لیے ہیں کہ لوگوں کی غفلت دور ہو وہ تضرع اختیار کریں اور سمجھیں کہ خدا
ہے۔ دیکھو! ہر پہلو سے حادثے واقعہ ہور ہے ہیں اور ابھی کیا معلوم کہ آگے آگے کیا ہونے والا
ہے؟ ہمارا مذہب تو یہ ہے کہ اب جو کچھ کرے گا خدا ہی کرے گا ۔ جراحی آخری علاج ہے اور علاج تو
سب ہو چکے۔ پس یہ آخری علاج ہے اب یا بیمار مرے گا یا صحت یاب ہوگا۔ کئی لاکھ انسان مر چکا
ہے مگر عملی حالت دکھاتی ہے کہ ابھی کچھ بھی نہیں ہوا۔ نیکی کی طرف سے بہت دُور ہیں اور بدی کی
جانب قریب ہیں ۔ استغفار کرنا چاہیے۔
آگے قاعدہ تھا کہ مسلمان بادشاہ عام طور پر وباؤں کے وقت انابت الی اللہ اور دعا و صدقہ
وخیرات کی طرف توجہ دلاتے رہتے ۔ اب یہ بھی نہیں بلکہ خدا کا نام لینا بھی خلاف تہذیب سمجھا
جاتا ہے۔
سلطان المعظم نے وزراء سے ایک آمر کی نسبت مشورہ کیا اور اس کے متعلق تجویزیں پوچھیں ۔
جب سب تجویزیں بیان ہو چکیں تو کہا اور تو سب کچھ کہا مگر یہ کسی نے نہ کہا کہ دعا بھی کرو۔ آخر مسلمان
کا بچہ تھا۔ کچھ نہ کچھ خدا پرستی تو تھی ۔ سلطان المعظم جمعہ کی نماز کو بھی جاتا ہے۔ فقراء سے بھی نیاز رکھتا
ہے اس لئے اچھا ہے۔
خدا تعالیٰ ابتداء زمانہ میں بولا کہ میں تیرا خدا ہوں۔ ایسا ہی اخیر زمانہ
اس زمانہ کی ضلالت میں بھی اس نے فرمایا کہ انا الموجود یا درکھو کہ وہ ہادی ہے۔ اگر
دو
ے حضور کا اشارہ غالباً سلطان ٹرکی کی طرف ہے۔ (مرتب)
چھوڑ دے تو سب دہر یہ بن جائیں ۔ پس وہ اپنی ہستی کا ثبوت دیتا رہتا ہے اور یہ زمانہ تو بالخصوص
اس بات کا محتاج ہے ۔ جس چیز کی حکومت ہو اس کا اثر ظاہر ہو جاتا ہے آج کل اگر صالح آدمی
جس نے حق پالیا ہے خیال پر اثر نہیں ڈال سکتا تو معلوم ہوا کہ ضلالت کی حکومت ابھی باقی ہے۔
جب ایسی ہوا چلتی ہے تو سب اس کے اثر سے متاثر ہو جاتے ہیں۔ مومن اگر چہ بچا رہتا ہے مگر
دوسروں پر اثر نہیں ڈال سکتا۔ ضلالت کے رعب کا یہ حال ہے کہ بڑے بڑے تعلیم یافتہ ہیں اُن
سے مذہب کی نسبت کوئی کچھ نہیں کہتا کہ شاید یہ ناراض ہو جا ئیں یا مجھ سے ہنسی ٹھٹھا ہو۔
مگر صحابہ کرام کی طرف دیکھنا چاہیے کہ اسلام کے ضعف کی حالت میں
حق کا اعلان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام شاہوں کو خط لکھ دیا۔ اس وقت ایسا
مہذبانہ زمانہ بھی نہیں تھا نہ یہ امن کی صورت ۔ صحابہؓ نے ان خطوط کو پہنچایا اور بر سر در بار اپنے عقائد
کو کھول کر بیان کیا۔ ایک عیسائی بادشاہ کو جب اسلام کا پیغام پہنچا اور اس نے صحابہؓ سے کلام الہی سنا
تو وہ بول اُٹھا یہ اس کا کلام معلوم ہوتا ہے جس نے تو رات نازل کی اور کہا اگر اس نبی کے پاس میں
جا سکتا تو اس کے قدم چومتا ۔ پادریوں کو بلا کر کہا۔ دیکھو! اسلام کیسا عمدہ مذہب ہے کیا تم اسے پسند
کرتے ہو؟ جب ان سے مخالفت محسوس کی تو کہہ دیا کہ میں تو تمہیں آزماتا تھا۔ یہ کمزوری دنیا کی
حرص کا نتیجہ تھی جن میں دنیا پرستی نہیں وہ حق کہنے اور حق کا اعلان کرنے سے نہیں ڈرتے اور ان کی
خدا مدد کرتا ہے۔
قول متوجہ کی ضرورت ہماری جماعت کے لئے نہایت ضروری ہے کہ ہرطبقہ کے انسانوں کو مناسب حال دعوت کرنے کا طریق سیکھے۔ بعض کو باتوں کا
ایسا ڈھنگ ہوتا ہے کہ جو کچھ کہنا ہوتا ہے وہ کہہ لیتے ہیں اور اس سے ناراضی بھی پیدا نہیں ہوتی ۔
بعض ظاہر میں خبیث معلوم ہوتے ہیں جن سے نا اُمیدی ہوتی ہے مگر وہ قبول کر لیتے ہیں اور بعض
غریب طبع دکھائی دیتے ہیں اور ان پر بہت کچھ امید ہوتی ہے مگر وہ قبول نہیں کرتے اس لیے قول موجہ
کی ضرورت ہے جس سے آخر کار فتح ہوتی ہے۔
دہلی میں سخت مخالفت ہوئی۔ آخر میں نے کہا کہ تیرہ سو برس وہ نسخہ (حیات مسیح ) آزمایا۔ اس کا
نتیجہ دیکھا کہ کئی مرتد ہو گئے ۔ اب یہ نسخہ ( وفات مسیح ) آزما دیکھو ۔ دیکھو کیا نتیجہ نکلتا ہے؟ ایک شخص
بے اختیار اٹھ کھڑا ہوا۔ اور کہا حق وہی ہے جو آپ فرماتے ہیں۔ غرض قول موجہ بڑی نعمت ہے۔ کسی
نے کیا اچھا کہا ہے۔
ع
ایہو ہیگی کیمیا جو کوئی جانے بول
ہر ایک کو ایسی بات کرنی نہیں آتی ۔ پس چاہیے کہ جب کلام
پیغام حق پہنچانے کا طریق کرے تو سوچ کر اور مختصر کام کی بات کرے۔ بہت بھٹیں تو سوچ اور کام
کرنے سے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔ پس چھوٹا سا چٹکلہ کسی وقت چھوڑ دیا جو سیدھا کان کے اندر چلا
جائے پھر کبھی اتفاق ہوا تو پھر سہی۔ غرض آہستہ آہستہ پیغام حق پہنچاتا رہے اور تھکے نہیں کیونکہ آجکل
خدا کی محبت اور اس کے ساتھ تعلق کو لوگ دیوانگی سمجھتے ہیں۔ اگر صحابہؓ اس زمانہ میں ہوتے تو لوگ
انہیں سودائی کہتے اور وہ انہیں کافر کہتے ۔ دن رات بیہودہ باتوں اور طرح طرح کی غفلتوں اور
دنیاوی فکروں سے دل سخت ہو جاتا ہے۔ بات کا اثر دیر سے ہوتا ہے۔ ایک شخص علیگڑھی غالباً
تحصیلدار تھا۔ میں نے اُسے کچھ نصیحت کی ۔ وہ مجھ پر ٹھٹھا کرنے لگا۔ میں نے دل میں کہا میں بھی
تمہارا پیچھا نہیں چھوڑنے کا ۔ آخر باتیں کرتے کرتے اس پر وہ وقت آگیا کہ وہ یا تو مجھ پر تمسخر کر رہا
تھا یا چیخیں مار مار کر رونے لگا۔ بعض وقت سعید آدمی ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے شقی ہے۔
یا درکھو! ہر قفل کے لیے ایک کلید ہے۔ بات کے لئے بھی ایک چابی ہے۔ وہ مناسب طرز ہے۔
جس طرح دواؤں کی نسبت میں نے ابھی کہا کہ کوئی کسی کے لئے مفید اور کوئی کسی کے مفید ہے۔ ایسے
ہی ہر ایک بات ایک خاص پیرائے میں خاص شخص کے لئے مفید ہوسکتی ہے۔ یہ نہیں کہ سب سے
یکساں بات کی جائے۔ بیان کرنے والے کو چاہیے کہ کسی کے بُرا کہنے کو بُرا نہ منائے بلکہ اپنا کام کئے
جائے اور تھکے نہیں ۔ امراء کا مزاج بہت نازک ہوتا ہے اور وہ دنیا سے غافل بھی ہوتے ہیں بہت