بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
باتیں سن بھی نہیں سکتے ۔ انہیں کسی موقع پر کسی پیرائے میں نہایت نرمی سے نصیحت کر جانا چاہیے۔
بلا تاریخ
عقیقہ کی نسبت سوال ہوا کہ کس دن کرنا چاہیے؟ عقیقہ کس دن کرنا چاہیے فرمایا۔ ساتویں دن۔ اگر نہ ہو سکے تو پھر جب خدا توفیق
دے۔ ایک روایت میں ہے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا عقیقہ چالیس سال کی عمر میں کیا تھا۔
ایسی روایات کو نیک ظن سے دیکھنا چاہیے۔ جب تک قرآن مجید و احادیث صحیحہ کے خلاف نہ ہوں۔
پیل پایوں کے بیچ میں کھڑے ہونے کا ذکر آیا کہ بعض احباب
مسجد کے ستونوں کے درمیان نماز ایسا کرتے ہیں ۔
فرمایا۔ اضطراری حالت میں تو سب جائز ہے۔ ایسی باتوں کا چنداں خیال نہیں کرنا چاہیے اصل
بات تو یہ ہے کہ خدا کی رضامندی کے موافق خلوص دل کے ساتھ اس کی عبادت کی جائے ان باتوں کی
طرف کوئی خیال نہیں کرتا ۔ ہے
۲۶ جنوری ۱۹۰۸ء
ایک شخص نے سوال کیا کہ حضور نے اپنی تقریر جلسہ ماہ دسمبر میں فرمایا
قرب قیامت قیامت سے مراد تھا کہ قیامت آنے والی ہے اور اس کا وقت قریب ہے۔ کیا اس سے
یہ مراد ہے کہ کچھ سالوں کی بات ہے؟
فرمایا کہ قرآن میں بھی ہے اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ ( القمر : (۲) اور ایسی دیگر آیات پس سمجھ سکتے ہو کہ
قریب کے کیا معنے ہیں؟ قرب الساعۃ کے جو نشانات تھے وہ تو ظاہر ہو چکے جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ
بدر جلدے نمبر ۶ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۴، ۵ ۲ بدر جلدی نمبر ۶ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۱۰
آخری زمانہ ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی ہولناک واقعہ پیش آتا تو فرماتے کہ قیامت آگئی۔
ایک شخص کا سوال پیش ہوا
نشان وہ ہوتا ہے جو اپنی عظمت سے رعب ڈال دے کر حضور کا الہام تھا۔ ستائیں کہ حضور
کو خوشیاں منائیں گے۔ سو ۲۷ ماہ پوہ کو بارش ہو گئی اور لوگوں نے خوشیاں منائیں ۔
فرمایا۔ یہ تکلفات ہیں جو ہم نہیں چاہتے ۔ خدا کا وہ نشان ہوتا ہے جو دل بول اُٹھیں بلکہ دشمن بھی
کہہ دیں کہ یہ بات ہوگئی گو دشمن کا اقرار زبان سے محال ہے مگر تا ہم نشان وہ ہوتا ہے جو اپنی عظمت
سے رعب ڈال دے۔
فرمایا۔ جو خط آتا ہے پڑھ کر وقت ہاتھ سے دعا کی دو قسمیں جب تک دعانہ کرلوں کہ شاید موقع نہ ملے یا یاد نہ ہے۔ مگر دعا و قسم ہے فرمایا۔ جو خط آتا ہے میں اُسے پڑھ کر اس وقت تک ہاتھ سے نہیں دیتا
جو اس کو چہ میں داخل ہو وے وہی خوب سمجھتا ہے۔ ایک معمولی ۔ ایک شدت توجہ سے ۔ اور یہ
آخری صورت ہر دعا میں میسر نہیں آتی ۔ سوز اور قلق کا پیدا ہونا اپنے اختیار میں نہیں ۔ کوئی مخلص ہو تو
اس کے لئے خود ہی دعا کرنے کو جی چاہتا ہے۔ یوں تو ہر ایک شخص جو ہماری جماعت میں داخل ہے
اس کے لئے ہم دعا کرتے ہیں ۔ مگر مذکورہ بالا حالت ہر ایک کے لیے میسر نہیں آتی ۔ یہ اختیاری بات
نہیں پس جسے جوش دلانا ہو وہ زیادہ قرب حاصل کرے۔
مکر کے معنے
فرمایا ۔ جب انسان مکر کرتا ہے تو اس کے ساتھ خدا بھی مکر کرتا ہے۔ مکر کا مقابلہ مکر
کرے جب ہی بات بنتی ہے۔ نادان مکر کے لفظ پر اعتراض کرتے ہیں ۔ یہ زبان
کی ناواقفیت کی وجہ سے ہے اس میں کوئی بری بات نہیں۔ مگر اس بار یک تدبیر کو کہتے ہیں جو خبیث آدمی
کے دفع کے لئے کی جائے اسی لئے اللہ تعالیٰ نے اپنا نام خَيْرُ الْمُكِرِينَ (آل عمران:۵۵) رکھا ۔
حقیقی دعا دعا و قسم ہے۔ ایک تو معمولی طور ہے ۔ دوم دعا دو قسم ہے۔ ایک تو معمولی طور سے ۔ دوم وہ جب انسان اُسے انتہا تک پہنچا دیتا
ہے۔ پس یہی دعا حقیقی معنوں میں دعا کہلاتی ہے۔
انسان کو چاہیے کہ کسی مشکل پڑنے کے بغیر بھی دعا کرتا رہے۔ کیونکہ اسے کیا معلوم کہ خدا کے
کیا ارادے ہیں اور کل کیا ہونے والا ہے؟ پس پہلے سے دعا کرو تا بچائے جاؤ۔ بعض وقت بلا اس
طور پر آتی ہے کہ انسان دعا کی مہلت ہی نہیں پاتا۔ پس پہلے اگر دعا کر رکھی ہو تو اُس آڑے وقت
میں کام آتی ہے۔
جب لوگ حد سے زیادہ دنیا میں دل لگاتے ہیں۔ خدا سے بے پروائی اختیار
عذاب کا فلسفہ کرتے ہیں تو انہیں متنبہ کرنے کے لئے عذاب نازل ہوتا ہے۔ دیا ہوتا ہے۔ دیکھو طاعون
کیسی تباہی ڈال رہی ہے۔ ایک کو دفن کر کے آتے ہیں تو دوسرا جنازہ تیار ہوتا ہے۔
دو
یا درکھو کہ بت پرستی، انسان پرستی مخلوق پرستی کی سزا آخرت میں ہے۔ مگر شوخیوں بدمعاشیوں،
ظلم و تعدی ، غفلت اور اہل حق کو ستانے و دکھ دینے کی سزا اسی دنیا میں دی جاتی ہے۔ نوح کے وقت
جو عذاب آیا اگر خدا کے رسول کو نہ ستاتے تو وہ عذاب نہ آتا۔ یہ شوخی پر اس لیے عذاب آتا ہے کہ
ایک چور دوسرا چتر دنیا دار المکافات نہیں ۔ اس میں دست بدست سزا صرف اُسے ملتی ہے جو
بدمعاشی کرے۔ جو شرافت کے ساتھ گناہ میں گرفتار ہو تو اس کی سزا آخرت میں ہے اور اب جو دنیا
میں عذاب آیا تو اسی لیے کہ دلیری ، شوخی ، شرارت حد سے بڑھ گئی ایسی کہ گویا خدا ہے ہی نہیں ۔
طاعون نے اس قدر سخت بربادی کی مگر ابھی اُن کے دلوں نے کچھ محسوس نہیں کیا۔ پوچھو تو ہنسی ٹھٹھے
میں گزار دیتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں معمولی بیماری ہے گویا خدا کے قضاء وقدر سے منکر ہیں ۔ بے شک
یہ بیماری ہے مگر انہی بیماریوں سے عذاب آیا کرتا ہے۔ یہودیوں پر جب یہ وبا پڑی تو خدا نے
اسے عذاب فرمایا۔ یا د رکھو کہ جب خدا چاہتا ہے انہیں بیماریوں کو شدت وکثرت میں بڑھا کر
ہلاک کر دیتا ہے ۔ ان لوگوں کی بے یقینی کی یہ علامت ہے کہ عذاب کو عذاب نہیں سمجھتے ۔ خدا
رحیم ہے۔ سزا دینے میں دھیما ہے مگر یہ لوگ یاد رکھیں کہ جب تک وہ وقت نہ آئے گا کہ پکار
اُٹھیں اب ہم سمجھے یہ عذاب ہٹنے کا نہیں۔ اس کا علاج وہی ہے جو ہم بار ہا دفعہ بتا چکے ہیں ۔ یعنی
تضرع وانابت إلى الله -
لو
ا بدر جلدے نمبرے مورخہ ۲۰ فروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۳