۳ فروری ۱۹۰۸ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۳ فروری ۱۹۰۸ء
جلد دہم
خدا کے مامور پر ایمان لانے کے ساتھ
مومن پر ابتلا نہ آنا سنت اللہ کے خلاف ہے ابتلا ضروری ہے۔ خدا تعالٰی فرماتا
ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنکبوت : (۳) کیا لوگوں
نے سمجھا کہ چھوڑے جائیں گے یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لائے اور آزمائے نہ جائیں گے؟ گویا
ایمان کی شرط ہے آزمایا جانا ۔ صحابہ کرام کیسے آزمائے گئے ؟ ان کی قوم نے طرح طرح کے عذاب
دیئے اُن کے اموال پر بھی ابتلا آئے ۔ جانوں پر بھی ، خویش و اقارب پر بھی ، اگر ایمان لانے
کے بعد آسائش کی زندگی آجاوے تو اندیشہ کرنا چاہیے کہ میرا ایمان صحیح نہیں کیونکہ یہ سنت اللہ کے
خلاف ہے کہ مومن پر ابتلا نہ آئے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر کوئی نہیں ہو سکتا۔ وہ
جب اپنی رسالت پر ایمان لائے تو اسی وقت سے مصائب کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ عزیزوں سے
جدا ہوئے ۔ میل ملاپ ملاپ بند کیا گیا۔ ملک سے نکالے گئے ۔ دشمنوں نے زہر تک دے دیا۔ تلواروں
کے سامنے زخم کھائے ۔ اخیر عمر تک یہی حال رہا۔ پس جب ہمارے مقتدا و پیشوا کے ساتھ ایسا ہوا
تو پھر اس پر ایمان لانے والے کون ہیں جو بچے رہیں؟ ایسے ابتلا جب آویں تو مردانہ طریق سے
ان کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔
ا
ابتلا اسی واسطے آتے ہیں کہ صادق جدا ہو جائے اور کاذب جدا۔ خدا رحیم ہے مگر وہ غنی اور
بے نیاز بھی ہے جب انسان اپنے ایمان کو استقامت کے ساتھ مدد نہ دے۔ تو خدا کی مدد بھی منقطع
ہو جاتی ہے۔ بعض آدمی صرف اتنی سی بات سے دہر یہ ہو جاتے ہیں کہ ان کا لڑکا مر گیا یا بیوی مر گئی یا
رزق کی تنگی ہو گئی حالانکہ یہ ایک ابتلا تھا جس میں پورا نکلتے تو انہیں اس سے بڑھ کر دیا جاتا اور رزق کی
تنگی سے پراگندہ دل ہونا مومن کا کام متقی کا شیوہ نہیں یہ جو
ع
پراگنده روزی پراگنده دل

کہتے ہیں ۔ اس کے یہ معنے ہیں کہ جو پرا گندہ دل ہو وہ پرا گندہ روزی رہتا ہے۔ اور اول تو صادقوں
کے سوانح دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے خود اپنے تئیں پراگندہ روزی بنالیا۔ دیکھو! حضرت ابوبکر
تاجر تھے بڑے معزز ، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لا کر سب کو دشمن بنالیا۔ کاروبار میں بھی
فرق آگیا یہاں تک کہ اپنے شہر سے بھی نکلے۔ یہ بات خوب یا د رکھو کہ سچی تقویٰ ایسی چیز ہے
جس سے تمام مشکلات حل ہو جاتی ہیں اور گل پراگندگیوں سے نجات ملتی ہے۔ جھوٹے ہیں وہ لوگ
جو خدا تعالیٰ پر تہمتیں دیتے ہیں ۔ تمام انبیاء وراستبازوں کی گواہی ہے کہ اللہ تعالیٰ سے زیادہ
رحیم و کریم کوئی نہیں ۔ انسان جو حد سے زیادہ تنگ ہو جاتا ہے تو یہ اس کی اپنی ہی غلطی کا نتیجہ ہے۔
تو گل میں کمی ہوتی ہے صدق قدم نہیں ہوتا ۔ صحیح طور سے مومن معلوم کرنا مشکل ہے انسان کہہ سکتا
ہے میں صالح ہوں ، زاہد ہوں مگر خدا کے نزدیک وہ بدکار ہوتا ہے ۔ایسے ہی بعض ایسے بندے بھی
ہیں جو لوگوں میں بڑے سمجھے جاتے ہیں مگر خدا تعالیٰ کے نزدیک وہی صالح ہیں۔ دیکھو ! ابو جہل نے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بہت برا سمجھا مگر اللہ کے نزدیک آپ سرور کائنات تھے ۔ ابو جہل کو
آپ کے بُرے ہونے پر یقین تھا کہ اُس نے مباہلہ تک کر لیا اور کہا۔ اللَّهُمَّ مَنْ كَانَ أَفْسَدُ
لِلْقَوْمِ وَأَقْطَعُ لِلرَّحْمِ فَاهْلِكُهُ الْيَوْمَ - معلوم ہوتا ہے اسے پکا یقین تھا جبھی تو یہ کلمات کہے مگر
اس کا نتیجہ کیا ہوا ؟ کہ خدا تعالیٰ نے فعلی رنگ میں ظاہر کر دیا کہ صادق اور پاکباز کون ہے اور کا ذب
اور بد کار کون؟
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کو كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي أَصْحُبِ السَّعِيرِ ( الملك : 11) علم صیح اور
عقل سلیم یہ بھی خوش قسمتی کی نشانیاں ہیں۔ جس میں شقاوت ہو اس کی مت ماری جاتی ہے وہ نیک کو بد
اور بد کو نیک سمجھتا ہے۔
ے بدر جلدے نمبرے مورخہ ۲۰ فروری ۱۹۰۸ ء صفحه ۳، ۴

آج 10 میں سے 10 باقی