بلا تاریخ
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
ایک مخلص بھائی نے
امر حق کے پہنچانے میں کسی قسم کا اخفا نہیں رکھنا چاہیے اپنا قصہ سنا
سنایا کہ ایک
جلد دہم
نواب ریاست نے جو شیعہ ہے اُن سے آپ کے بارے میں چند سوال کئے اور ان کے میں نے یہ جواب دیئے
مرزا صاحب کا آل نبی کے بارے میں کیا عقیدہ ہے ۔ ہم سنتے ہیں کہ وہ ان کی توہین کرتے ہیں؟
انہوں نے جواب دیا کہ ان کا ایک شعر ہے۔
جان و دلم فدائے جمال محمد است
خاکم شمار کوچه آل محمد است
دوم یہ کہ یزید کے بارے میں ان کی کیا رائے ہے انہوں نے یہ شعر پڑھا۔
ہر طرف کفر است جو شاں ہمچو افواج یزید
دین حق بیمار و بیکس ہمچو زین العابدین
جب اس طرح کوئی اعتراض کا موقع نہ پایا تو پوچھا کہ تم ان کے نہ ماننے والوں کو کیا سمجھتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ
جو مہدی موعود کے مخالفین کو سمجھنا چاہیے اور جو کچھ اہل سنت و شیعہ سمجھتے ہیں ۔
پوچھا کہ رسالت کے مدعی ہیں ؟
انہوں نے کہا کہ ان کا ایک شعر ہے۔
اس پر دوسرے روز فرمایا کہ
من نیستم رسول و نیاورده ام کتاب
ہاں ملہم استم و از خداوند منذرم
اس کی تشریح کر دینا تھا کہ ایسا رسول ہونے سے انکار کیا گیا ہے جو صاحب کتاب ہو ۔ دیکھو!
لے یہ ۱۹۰۱ء کا واقعہ ہے اور اس پر حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایک غلطی کا ازالہ “ لکھا تھا۔ (مرتب)
جو امور سماوی ہوتے ہیں ان کے بیان کرنے میں ڈرنا نہیں چاہیے اور کسی قسم کا خوف کرنا اہل حق کا
قاعدہ نہیں۔ صحابہ کرام کے طرز عمل پر نظر کرو۔ وہ بادشاہوں کے درباروں میں گئے اور جو کچھ ان کا
عقیدہ تھا وہ صاف صاف کہہ دیا۔ اور حق کہنے سے ذرا نہیں بھیجے بھی تو لا يَخَافُونَ لَوْمَةَ
لايم (المائدۃ:۵۵) کے مصداق ہوئے ۔
ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم رسول اور نبی ہیں ۔ اصل یہ مسیح موعود علیہ السلام کا دعوی نبوت نزاع لفظی ہے۔ خدا تعالیٰ جس کے ساتھ ایسا
مکالمہ مخاطبہ کرے کہ جو بلحاظ کمیت و کیفیت دوسروں سے بہت بڑھ کر ہو اور اس میں پیشگوئیاں بھی
کثرت سے ہوں اسے نبی کہتے ہیں اور یہ تعریف ہم پر صادق آتی ہے پس ہم نبی ہیں ۔ ہاں یہ نبوت
تشریعی نہیں جو کتاب اللہ کو منسوخ کرے اور نئی کتاب لائے ۔ ایسے دعوے کو تو ہم کفر سمجھتے ہیں ۔
بنی اسرائیل میں کئی ایسے نبی ہوئے ہیں جن پر کوئی کتاب نازل نہیں ہوئی۔ صرف خدا کی طرف سے
پیشگوئیاں کرتے تھے جن سے موسوی دین کی شوکت وصداقت کا اظہار ہو۔ پس وہ نبی کہلائے۔
یہی حال اس سلسلہ میں ہے۔ بھلا اگر ہم نبی نہ کہلائیں تو اس کے لیے اور کونسا امتیازی لفظ ہے جو
دوسرے ملہموں سے ممتاز کرے۔
دیکھو! اور لوگوں کو بھی بعض اوقات سچے خواب آجاتے ہیں بلکہ بعض دفعہ کوئی کلمہ بھی زبان پر
جاری ہو جاتا ہے جو سچ نکل آتا ہے۔ یہ اس لیے تا اُن پر حجت پوری ہو اور وہ یہ نہ کہہ سکیں کہ ہم کو یہ
حواس نہ دیئے گئے پس ہم سمجھ نہیں سکتے کہ یہ کس بات کا دعویٰ کرتے ہیں؟ آپ کو سمجھانا تو یہ چاہیے تھا
کہ وہ کس قسم کی نبوت کے مدعی ہیں ۔
ہمارا مذہب تو یہ ہے کہ جس دین میں نبوت کا سلسلہ نہ ہو وہ مردہ ہے۔ یہودیوں، عیسائیوں،
ہندوؤں کے دین کو جو ہم مردہ کہتے ہیں تو اسی لیے کہ اُن میں اب کوئی نبی نہیں ہوتا۔ اگر اسلام کا بھی
یہی حال ہوتا تو پھر ہم بھی قصہ گو ٹھہرے ۔ کس لیے اس کو دوسرے دینوں سے بڑھ کر کہتے ہیں؟
آخر کوئی امتیاز بھی ہونا چاہیے ۔ صرف سچے خوابوں کا آنا تو کافی نہیں کہ یہ تو چوہڑے چماروں کو
بھی آجاتے ہیں۔ مکالمہ مخاطبہ الہیہ ہونا چاہیے اور وہ بھی ایسا کہ جس میں پیشگوئیاں ہوں اور بلحاظ
کمیت و کیفیت کے بڑھ چڑھ کر ہو۔ ایک مصرعہ سے تو شاعر نہیں ہو سکتے ۔ اسی طرح معمولی ایک دو
خوابوں یا الہاموں سے کوئی مدعی رسالت ہو تو وہ جھوٹا ہے۔ ہم پر کئی سالوں سے وحی نازل ہو رہی ہے
اور اللہ تعالیٰ کے کئی نشان اس کے صدق کی گواہی دے چکے ہیں اسی لیے ہم نبی ہیں۔ امرحق کے
پہنچانے میں کسی قسم کا اخفا نہ رکھنا چاہیے۔
فرمایا۔ آر یہ اعتراض کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پاک زندگی آنحضرت صلی الہ علیہ سلم کی زندگی پوتر ت
نہیں تھی ۔
تھی ۔ یہ ان لوگوں کی سخت غلطی ہے کیونکہ پاک نا پاک ہونا بہت کچھ دل سے تعلق رکھتا ہے اور
اس کا حال سوائے اللہ کے اور کسی کو معلوم نہیں ۔ پس پاک وہ ہے جس کے پاک ہونے پر خدا گواہی
دے۔ دیکھو ابو جہل نے مباہلہ کیا تھا کہ جو ہم میں افسدُ لِلْقَوْمِ اور أَقْطَعُ لِلرَّحْمِ ہے اسے
ہلاک کر ۔ وہ اسی روز ہلاک ہو گیا۔ ایسا ہی خسرو پرویز ۔ وہ تو خدا کی بات ہے۔ خود اس کے گھر میں
ایک شخص نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک غلام سے مباہلہ کیا۔ مدت مقررہ کے اندر مر کر
گواہی دے گیا۔
فتہ پھر ای آریہ نے لکھا ہے کہ الہامی کتاب وہ ہے جس سے اللہ کے اعلیٰ درجہ کے اخلاق ظاہر ہوں ۔ اسلام کی فتح فرمایا۔ یہ سچ ہےاور اس میں بھی اسلام کی فتح ہے۔ یہ آریہ اللہ کے حیم وغفور ہی
ت
ہونے کے قائل نہیں حالانکہ ان میں سے کوئی مقدمہ میں پھنس جائے تو یہ دل سے چاہتا ہے کہ خواہ
میں نے قصور کیا مجھے حاکم بخش دے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ انسان کی فطرت چاہتی ہے کہ اس کا
حاکم غفور رحیم ہے پھر باوجود اس کے اللہ کی اسی صفت سے انکار ایک ہٹ دھرمی ہے۔
بدر جلدے نمبر ۹ مورخه ۱۵ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۲ و الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۷ مورخه ۶ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۵ /