۲۶ فروری ۱۹۰۸ء (بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بھی نہ کرنا اور اب ہم تمہاری شکل بھی دیکھنا پسند نہیں کرتے اب میں اس فرض الہی کی تعمیل سے کس طرح
سبکدوش ہو سکتا ہوں ۔
فرمایا که قرآن شریف جہاں والدین کی فرمانبرداری اور خدمت گذاری کا حکم دیتا ہے
وہاں یہ بھی فرماتا ہے کہ ربُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَا فِي نُفُوسِكُمْ إِنْ تَكُونُوا صُلِحِينَ فَإِنَّهُ كَانَ لِلْأَوَّابِينَ
غَفُورًا (بنی اسر آءیل : ۲۶) اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے جو کچھ تمہارے دلوں میں ہے اگر تم صالح ہو
تو وہ اپنی طرف جھکنے والوں کے واسطے غفور ہے ۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کو بھی بعض ایسے
مشکلات آگئے تھے کہ دینی مجبوریوں کی وجہ سے ان کی ان کے والدین سے نزاع ہو گئی تھی ۔
بہر حال تم اپنی طرف سے ان کی خیریت اور خبر گیری کے واسطے ہر وقت تیار رہو۔ جب کوئی موقع
ملے اسے ہاتھ سے نہ دو۔ تمہاری نیت کا ثواب تم کومل رہے گا ۔ اگر محض دین کی وجہ سے اور اللہ کی
رضا کو مقدم کرنے کے واسطے والدین سے الگ ہونا پڑا ہے تو یہ ایک مجبوری ہے ۔ اصلاح کو
مد نظر رکھو اور نیت کی صحت کا لحاظ رکھو اور ان کے حق میں دعا کرتے رہو۔ یہ معاملہ کوئی آج نیا نہیں
پیش آیا حضرت ابراہیم کو بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا۔ بہر حال خدا کا حق مقدم ہے ۔ پس خدا کو
مقدم کرو اور اپنی طرف سے والدین کے حقوق ادا کرنے کی کوشش میں لگے رہو۔ اور اُن کے حق
میں دعا کرتے رہو اور صحت نیت کا خیال رکھو۔ لے
۲۶ فروری ۱۹۰۸ء (بوقت سیر)
ہمارے دعوے کے دو پہلو
مسیح کی وفات اور ان کی آمد ثانی
فرمایا کہ اصل میں ہمارے دعوی کے دو پہلو ہیں ایک تو حضرت عیسی کی وفات دوسرا ان کی
آمد ثانی ۔ وفات کے متعلق تو ہم ہزاروں بار بیان کر چکے ہیں کہ قرآن شریف میں خود مسیح کا ۔۔۔ اقرار
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۴

لکھا ہے فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمُ (المائدة : ۱۱۸) یہ عجیب نکتہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے
اس بیان کو قیامت کے دن کے لئے خاص کر دیا ہے۔ اس سے تو صاف ثابت ہے کہ حضرت عیسی
وفات پاچکے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ کے سوال کے جواب میں کہ کیا ایسے مشرکانہ خیالات اور عقائد تم نے
ان لوگوں کو بتائے ہیں؟ حضرت مسیح صاف انکار کرتے ہیں اور کانوں پر ہاتھ رکھتے ہیں کہ یا الہی ! میں
نے تو ان کو تو حید کی تعلیم دی تھی۔ یہ مشر کا نہ تعلیم میری وفات کے بعد انہوں نے اختیار کی ہے۔ میں اس
کا ذمہ وار نہیں ہوں ۔ چاہے ان کو عذاب دے اور چاہے تو ان کو بخش تیرے بندے ہیں۔اب صاف
بات ہے کہ اگر حضرت عیسی دوبارہ دنیا میں آئے ہوتے اور عیسائیوں کے ایسے فاسد عقائد کی اصلاح کی
ہوتی تو بڑے زور سے عرض کرتے کہ یا اللہ ! میں نے بڑے بڑے جنگ کئے ہیں اور بہت مشکلات اُٹھا
کر ان کے مشرکانہ خیالات اور عقائد کی جگہ دوبارہ تیری توحید ان میں قائم کی ہے۔ میں تو بڑے
انعامات کا مستحق ہوں چہ جائیکہ مجھ سے ایسا سوال کیا جاتا ۔ غرض خودان کے اس بیان سے ظاہر ہے کہ
وفات پاچکے اور دوبارہ دنیا میں نہیں آئیں گے۔
پھر آنحضرت نے ان کو معراج کی رات مردوں میں دیکھا ۔ بھلا زندوں کو مردوں سے کیا تعلق؟
اگر مسیح زندہ تھے تو پھر مردوں میں کیوں جا شامل ہوئے؟ اس کے سوا سینکڑوں مقامات قرآن شریف
میں ہیں جن سے ان کی وفات ثابت ہے۔
عجیب بات ہے کہ یہی توفی کا لفظ ہے جب اوروں کے واسطے آوے تو اس کے معنے موت کے
کئے جاتے ہیں اور جب حضرت عیسی کے واسطے آوے تو کچھ اور کئے جاتے ہیں۔ نہ معلوم یہ خصوصیت
حضرت عیسی کو کیوں دی جاتی ہے؟ دیکھو حضرت یوسف کی دعا ہے کہ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي
بِالصَّلِحِينَ (يوسف : ۱۰۲) علاوہ ازیں اور بیسیوں جگہ توفی کا لفظ موت ہی کے معنوں میں وارد ہوا
ہے۔ کوئی ثابت نہیں کر سکتا کہ توفی فعل کا فاعل اللہ ہو اور مفعول ذی روح چیز ہو تو معنے بجز موت کوئی
اور ہو سکتے ہیں۔
ان کے مردے زندہ کرنے کے معجزے کو بھی خواہ مخواہ
نواه
واه
مسیح کے احیاء موٹی کی حقیقت خصوصیت دی گئی ہے۔ تعجب آتا ہے ان مولویوں پر کہ

حضرت عیسی کے واسطے احیاء موٹی کا لفظ آوے تو حقیقی مُردے زندہ ہو جاویں جو سنت اللہ اور
قرآن مجید کے منشا کے خلاف ہیں مگر جب وہی لفظ آنحضرت کے واسطے آتے ہیں تو اس سے مراد
روحانی مردے بن جاتے ہیں ۔
انجیل میں لکھا ہے کہ جتنے مردے قبروں میں تھے سب زندہ ہو کر شہروں میں آگئے اس کثرت
سے آپ نے مردے زندہ کئے ۔ بھلا ان سے کوئی سوال تو کرے کہ ہزاروں مردے زندہ ہو کر شہروں
میں آگئے ان کا گذر کیسے ہوا؟ اور دوسرا یہ کہ باوجود اتنا بڑا معجزہ دیکھنے کے پھر وہ لوگ ایمان کیوں نہ اور
لائے؟ ان کو کوئی سمجھا تا کہ انہوں نے ہی دعا کی اور تم زندہ ہوئے اب ان پر ایمان لے آؤ۔ کچھ سمجھ
میں نہیں آتا کہ اتنا بڑا معجزہ نہ ان مردوں کے واسطے مفید ہوا نہ ان کے رشتہ داروں کے واسطے جنہوں
نے ان مردوں کو بچشم خود زندہ ہوتے قبروں میں سے نکل کر شہروں میں داخل ہوتے دیکھا تھا۔
اصل بات یہ ہے کہ علم تعبیر رویا میں لکھا ہے کہ جب کوئی دیکھے کہ مردے قبروں میں سے زندہ
ہو کر شہروں میں آگئے ہیں تو اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اس وقت کے نیک طبع لوگ قید سے رہائی
پا جاویں گے۔ اس وقت چونکہ خود حضرت مسیح قید میں تھے تو ممکن ہے کہ انہوں نے خود یا کسی اور نے
یہ رویا یا مکاشفہ دیکھا ہومگر بعد میں وہ مکاشفہ یا رویا تو ترک کر دیا گیا اور اصل مطلب لے لیا گیا۔
آنحضرت کی نسبت بھی مردے زندہ کرنے کے متعلق کئی روایات تھیں مگر معتبر کتب احادیث میں
ان کا ذکر نہیں کیا گیا۔ دیکھو امام بخاری رحمتہ اللہ علیہ نے بڑے بڑے مشکلات جھیل کر قریب ایک لاکھ
کے حدیث جمع کی۔ مگر آخران میں سے صرف چالیس ہزار رکھیں باقی متروک کر دیں ۔ ہمارے
مسلمان ان معاملات میں بڑے محقق گزرے ہیں ۔
اسی طرح حضرت عیسی کا خلق طیور کا مسئلہ ہے۔ ہم معجزات کے منکر نہیں بلکہ
مسئلہ خلق طیور قاتل قائل ہیں۔ حضرت عیسی کا خلق طیور کا مسئلہ بعینہ موسیٰ علیہ السلام کے سوٹے والی
لے سہو کتابت معلوم ہوتی ہے صحیح بخاری میں قریباً سات ہزار دو سو پچھتر حدیثیں ہیں اور اگر مکر رات کو نکال دیں تو
چار ہزار حدیثیں ہیں ۔ (مرتب)

بات ہے دشمنوں کے مقابلہ کے وقت وہ اگر سانپ بن گیا تھا تو دوسرے وقت میں وہی سوٹے کا سوٹا
تھا نہ یہ کہ وہ کہیں سانپوں کے گروہ میں چلا گیا تھا۔ پس اسی طرح حضرت عیسی کے وہ طیور بھی آخرمٹی کے
مٹی ہی تھے بلکہ حضرت موسیٰ کا سوٹا تو چونکہ مقابلہ میں آگیا تھا اور وہ مقابلہ میں غالب ثابت ہوا تھا
اس واسطے حضرت عیسی کے طیور سے بہت بڑھا ہوا ہے کیونکہ وہ طیور تو نہ کسی مقابلے میں آئے اور نہ
اُن کا غلبہ ثابت ہوا ۔
غرض ایک حصہ تو ہمارے دعاوی کا حضرت عیسی کی وفات کے ثابت کرنے کے متعلق ہے جس
کو ہم نے ہر طرح سے عقل سے نقل، اقوال ائمہ سے غرض ہر پہلو سے بیسیوں کتابیں تالیف کر کے
ثابت کر دیا ہے۔
سوده
مسیح کی آمد ثانی دو سر حقہ آمدثانی کے تعلق ہے۔ سو اللہ تعالی نے خود آسمانی نشانات اور تائیدات سماوی کے ذریعہ سے اور آئے دن ہماری ترقی ، دشمنوں کا تنزل
کر کے ظاہر کر دیا ہے۔ ایک طوفان اور دریا کی لہریں تائید اور نصرت کی خدا کی طرف سے آ رہی
ہیں۔ ان کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ تازہ نشانات اور قبل از وقت ز بر دست کثیر پیشگوئیاں دلوں پر اثر
ڈالتی ہیں اور انہیں سے ترقی ہوئی۔ ان ملانوں کے پرانے رطب و یابس جو ان کے پاس قصے
کہانیوں کے رنگ میں ہیں ان سے کیا ترقی ہوسکتی ہے بلکہ تنزل کے اسباب ہیں ۔
تعجب ہے کہ یہ لوگ منبروں پر چڑھ کر رویا کرتے تھے کہ یہ تیرھویں صدی سخت منحوس ہے۔
چودہویں صدی انعامات و برکات کا موجب ہوگی اور امام مہدی اور مسیح موعود اس صدی میں آوے گا۔
صدیق حسن خاں نے کئی اولیاء اللہ کی روایات سے اپنی کتاب میں ثابت کیا ہے کہ سب کا اتفاق تھا
کہ مسیح آنے والا چودھویں صدی میں آوے گا ۔ مگر خدا جانے اب لوگوں کو کیا ہو گیا ؟
خیر اصل بات یہ ہے کہ انسان کو اپنی صفائی کرنی
زبانی بیعت کی کچھ بھی حقیقت نہیں چاہیے۔ صرف زبان سے کہ دینا کہ میں نے بیعت
کر لی ہے کچھ بھی حقیقت نہیں رکھتا جب تک عملی طور سے کچھ کر کے نہ دکھلایا جاوے۔ صرف زبان

کچھ نہیں بنا سکتی ۔ قرآن شریف میں آیا ہے کہ لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ - كَبُرَ مَقْتًا عِنْدَ اللَّهِ
أَنْ تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ (الصف : ۳، ۴) یہ وقت ہے کہ سابقوں میں داخل ہو جاؤ یعنی ہر نیکی کے
کرنے میں سبقت لے جاؤ اعمال ہی کام آتے ہیں زبانی لاف و گزاف کسی کام کی نہیں ۔ دیکھو!
حضرت فاطمہ کو آنحضرت نے کہا کہ فاطمہ اپنی جان کا خود فکر کرلے میں تیرے کسی کام نہیں
آ سکتا۔ بھلا خدا کا کسی سے رشتہ تو نہیں ۔ وہاں یہ نہیں پوچھا جاوے گا کہ تیرا باپ کون ہے بلکہ
اعمال کی پرسش ہوگی ۔
انسان میں کئی قسم کے گناہ کسل ، کبر، سستیاں اور بار یک در بار یک گناہ ہوتے ہیں ان سب
سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں نفس انسان کے تین مرتبے بیان
فرمائے ہیں۔ اتارہ ، لوامہ، مطمئنه نفس اتارہ تو ہر وقت انسان کو گناہ اور نافرمانی کی طرف کھینچتا رہتا
ہے اور بہت خطرناک ہے۔ تو امہ وہ ہے کہ کبھی کوئی بدی ہو جاوے تو ملامت کرتا ہے۔ مگر یہ بھی
قابل اطمینان نہیں ہے۔ قابلِ اطمینان صرف نفس کی وہ حالت ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے نفسِ مطمئنہ
کے نام سے پکارا ہے اور وہی اچھا ہے وہ اس حالت کا نام ہے کہ جب انسان خدا کے ساتھ ٹھہر جاتا
ہے اسی حالت میں آکر انسان گناہ کی آلائش سے پاک کیا جاتا ہے۔ یہی ایک گناہ سوز حالت ہے اور
اسی درجہ کے انسانوں کے ساتھ برکات کے وعدے ہوئے ہیں۔ ملائکہ کا نزول ان پر ہوتا ہے اور
حقیقی نیکی اور پا کی صرف انہیں کا حصہ ہوتی ہے۔
صرف زبان کا اقرار تو خدا کے نزدیک کچھ چیز ہی نہیں ۔ ہم نے اکثر ہندو دیکھے ہیں کہ خیانت
کرتے ہیں، کم تو لتے ہیں، جھوٹ بولتے ہیں، دنیا کی محبت میں مرے جاتے ہیں مگر زبان سے
دوسری طرف یہ بھی کہے جاتے ہیں کہ اجی صاحب دنیا فانی ہے۔ نا پائیدار ہے۔
پس تم ایسے ہو جاؤ کہ خدا کے ارادے تمہارے ارادے ہو جاویں میری حقیقی جماعت بنو اس کی رضا میں رضا ہو۔ اپنا کچھ بھی نہ ہوسب کچھ اس کا ہو جاوے
صفائی کے یہی معنے ہیں کہ دل سے خدا کی عملی اور اعتقادی مخالفت اُٹھا دی جاوے۔ خدا کسی کی

نصرت نہیں کرتا جب تک وہ خود نہیں دیکھتا کہ اس کا ارادہ میرے ارادے اور اس کی مرضی میری رضا
میں فنا نہیں ہے۔
میں کثرت جماعت سے کبھی خوش نہیں ہوتا ۔ اب اگر چہ چار لاکھ یا اس سے بھی زیادہ ہے مگر
حقیقی جماعت کے معنے یہ نہیں ہیں کہ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر صرف بیعت کر لی۔ بلکہ جماعت حقیقی طور سے
جماعت کہلانے کی تب مستحق ہو سکتی ہے کہ بیعت کی حقیقت پر کار بند ہو ۔ سچے طور سے ان میں
ایک پاک تبدیلی پیدا ہو جاوے اور ان کی زندگی گناہ کی آلائش سے بالکل صاف ہو جاوے۔
نفسانی خواہشات اور شیطان کے پنجہ سے نکل کر خدا کی رضا میں محو ہو جاویں۔ حق اللہ اور حق العباد کو
فراخ دلی سے پورے اور کامل طور سے ادا کریں۔ دین کے واسطے اور اشاعت دین کے لیے ان میں
ایک تڑپ پیدا ہو جاوے اپنی خواہشات | ، اور ارادوں ، آرزؤں کو فنا کر کے خدا کے بن جاویں۔
خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ تم گمراہ ہو پر جسے میں ہدایت دوں تم سب اندھے ہو مگر وہ جس کو میں نور بخشوں ۔
تم سب مردے ہو مگر وہی زندہ ہے جس کو میں روحانی زندگی کا شربت پلاؤں۔ انسان کو خدا تعالیٰ کی
ستاری ڈھانکے رکھتی ہے ورنہ اگر لوگوں کے اندرونی حالات اور باطن دنیا کے سامنے کر دیئے جاویں
تو قریب ہے کہ بعض کے بعض قریب تک بھی جانا پسند نہ کریں۔ خدا بڑا ستار ہے۔ انسانوں کے
عیوب پر ہر ایک کو اطلاع نہیں دیتا۔ پس انسان کو چاہیے کہ نیکی میں کوشش کرے اور ہر وقت دعا
میں لگا ر ہے۔
یقیناً جانو کہ جماعت کے لوگوں میں اور ان کے غیر میں اگر کوئی مابہ الامتیاز ہی نہیں ہے تو پھر خدا کوئی
کسی کا رشتہ دار تو نہیں ہے۔ کیا وجہ ہے کہ ان کو عزت دے اور ہر طرح حفاظت میں رکھے۔ اور اُن کو ذلت
دے اور عذاب میں گرفتار کرے ۔ اِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ( المائدة : ۲۸ ) متقی وہی ہیں کہ
خدا سے ڈر کر ایسی باتوں کو ترک کر دیتے ہیں جو منشاء الہی کے خلاف ہیں ۔ نفس اور خواہشات نفسانی کو
اور دنیا و مافیہا کو اللہ تعالیٰ کے مقابلہ میں بیچ سمجھیں۔ ایمان کا پتہ مقابلے کے وقت لگتا ہے۔
بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ ایک کان سے سنتے ہیں دوسری طرف نکال دیتے ہیں ان باتوں کو

دل میں نہیں اتارتے ۔ چاہو جتنی نصیحت کرو مگر ان کو اثر نہیں ہوتا ۔ یا د رکھو کہ خدا بڑا بے نیاز ہے جب
تک کثرت سے اور بار بار اضطراب سے دعا نہیں کی جاتی وہ پروانہیں کرتا۔ دیکھو! کسی کی بیوی یا بچہ
بیمار ہو۔ یا کسی پر سخت مقدمہ آجاوے تو ان باتوں کے واسطے اس کو کیسا اضطراب ہوتا ہے۔ پس دعا
میں بھی جب تک سچی تڑپ اور حالت اضطراب پیدا نہ ہو تب تک وہ بالکل بے اثر اور بیہودہ کام ہے۔
قبولیت کے واسطے اضطراب شرط ہے جیسا کہ فرمایا اَمَّن يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ
السوء (النمل: ٦٣ )
ہماری جماعت کے لوگوں کو نمونہ بن کر دکھانا چاہیے اپنے آپ کو عمدہ اور نیک نمونہ بناؤ اگر کسی کی زندگی بیعت کے بعد بھی اس طرح کی ناپاک
اور گندی زندگی ہے جیسا کہ بیعت سے پہلے تھی اور جو شخص ہماری جماعت میں ہوکر برانمونہ دکھاتا
ہے اور عملی یا اعتقادی کمزوری دکھاتا ہے تو وہ ظالم ہے کیونکہ وہ تمام جماعت کو بد نام کرتا ہے اور
ہمیں بھی اعتراض کا نشانہ بناتا ہے۔ بڑے نمونے سے اوروں کو نفرت ہوتی ہے اور اچھے نمونہ
سے لوگوں کو رغبت پیدا ہوتی ہے ۔ بعض لوگوں کے ہمارے پاس خط آتے ہیں ۔ وہ لکھتے ہیں کہ ہ
میں اگر چہ آپ کی جماعت میں ابھی داخل نہیں مگر آپ کی جماعت کے بعض لوگوں کے حالات
سے البتہ اندازہ لگاتا ہوں کہ اس جماعت کی تعلیم ضرور نیکی پر مشتمل ہے۔ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ
اتَّقَوْا وَالَّذِينَ هُمْ مُحْسِنُونَ (النحل : ۱۲۹) خدا تعالیٰ بھی انسان کے اعمال کا روز نامچہ بناتا
ہے۔ پس انسان کو بھی اپنے حالات کا ایک روز نامچہ تیار کرنا چاہیے اور اس میں غور کرنا چاہیے کہ
نیکی میں کہاں تک آگے قدم رکھا ہے۔ انسان کا آج اور کل برابر نہیں ہونے چاہئیں۔جس کا آج
اور کل اس لحاظ سے کہ نیکی میں کیا ترقی کی ہے برابر ہو گیا وہ گھاٹے میں ہے۔ انسان اگر خدا کو
ماننے والا اور اسی پر کامل ایمان رکھنے والا ہو تو کبھی ضائع نہیں کیا جاتا بلکہ اس ایک کی خاطر
لاکھوں جانیں بچائی جاتی ہیں ۔
ایک شخص جو اولیاء اللہ میں سے تھے ان کا ذکر ہے کہ وہ جہاز میں سوار تھے۔ سمندر میں طوفان

آگیا۔ قریب تھا کہ جہاز غرق ہو جاتا۔ اس کی دعا سے بچا لیا گیا اور دعا کے وقت اس کو الہام ہوا کہ
تیری خاطر ہم نے سب کو بچا لیا ۔ مگر یہ باتیں نر از بانی جمع خرچ کرنے سے حاصل نہیں ہوتیں ۔
دیکھو! ہمیں بھی اللہ تعالیٰ نے ایک وعدہ دیا ہے ۔ اني أحَافِظُ كُلَّ مَنْ فِي الدَّارِ مگر دیکھو ان میں
غافل عورتیں بھی ہیں ۔ مختلف طبائع اور حالات کے انسان ہیں خدا نخواستہ اگر ان میں سے کوئی
طاعون سے مر جاوے یا جیسا کہ بعض آدمی ہماری جماعت میں سے طاعون سے فوت ہو گئے ہیں تو
ان دشمنوں کو ایک اعتراض کا موقع ہاتھ آگیا ہے حالانکہ اللہ تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ الَّذِینَ
آمَنُوا وَ لَمْ يَلْبِسُوا إِيْمَانَهُمْ بِظُلْمٍ (الانعام : ۸۳) بہر حال جماعت کے افراد کی کمزوری یا بُرے
نمونہ کا اثر ہم پر پڑتا ہے اور لوگوں کو خواہ مخواہ اعتراض کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ پس اس واسطے
ہماری طرف سے تو یہی نصیحت ہے کہ اپنے آپ کو عمدہ اور نیک نمونہ بنانے کی کوشش میں لگے
رہو۔ جب تک فرشتوں کی سی زندگی نہ بن جاوے تب تک کیسے کہا جا سکتا ہے کہ کوئی پاک ہو گیا۔
يَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ ( التحريم : ٨)
فنافی اللہ ہو جانا اور اپنے سب ارادوں اور خواہشات کو چھوڑ کر محض اللہ کے ارادوں اور احکام کا
پابند ہو جانا چاہیے کہ اپنے واسطے بھی اور اپنی اولاد، بیوی بچوں ، خویش واقارب اور ہمارے واسطے
بھی باعث رحمت بن جاؤ۔ مخالفوں کے واسطے اعتراض کا موقع ہرگز ہرگز نہ دینا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ
فرماتا ہے کہ فَمِنْهُمْ ظَالِمُ لِنَفْسِهِ ۚ وَمِنْهُمْ مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَاتِ ( فاطر : ۳۳)
پہلی دونوں صفات ادنی ہیں۔ سابق بالخیرات بننا چاہیے ۔ ایک ہی مقام پر ٹھہر جانا کوئی اچھی صفت
نہیں ہے۔ دیکھو ٹھہرا ہوا پانی آخر گندہ ہو جاتا ہے۔ کیچڑ کی صحبت کی وجہ سے بد بودار بد مزا ہو جاتا
ہے۔ چلتا پانی ہمیشہ عمدہ ستھرا اور مزیدار ہوتا ہے اگر چہ اس میں بھی نیچے کیچڑ ہو مگر کیچڑ اس پر کچھ اثر
نہیں کر سکتا ۔ یہی حالا نا۔ یہی حال انسان کا ہے کہ ایک ہی مقام پر ٹھہر نہیں جانا چاہیے۔ یہ حالت خطر ناک ہے۔
ہر وقت قدم آگے ہی رکھنا چاہیے نیکی میں ترقی کرنی چاہیے ورنہ خدا انسان کی مدد نہیں کرتا اور اس
طرح سے انسان بے نور ہو جاتا ہے جس کا نتیجہ آخر کار بعض اوقات ارتداد ہو جاتا ہے۔ اس طرح

آج 10 میں سے 10 باقی