۳ مارچ ۱۹۰۸ء (قبل نماز عصر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

سے انسان دل کا اندھا ہو جاتا ہے۔
الله
جلد دہم
خدا تعالیٰ کی نصرت انہیں کے اپنی اصلاح میں اپنے اہل وعیال کو شامل رکھو شامل حال ہوتی ہے جو ہمیشہ
نیکی میں آگے ہی آگے قدم رکھتے ہیں ایک جگہ نہیں ٹھہر جاتے اور وہی ہیں جن کا انجام بخیر ہوتا
ہے۔ بعض لوگوں کو ہم نے دیکھا ہے کہ ابتدا میں تو ان میں بڑا شوق ذوق اور شدت رفت ہوتی ہے
مگر آگے چل کر بالکل ٹھہر جاتے ہیں اور آخران کا انجام بخیر نہیں ہوتا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن شریف میں
یہ دعا سکھلائی ہے کہ اَصْلِحُ لِي فِي ذُرِّيَّتِي (الاحقاف : ۱۶) میرے بیوی بچوں کی بھی اصلاح فرما۔
سوا اپنی حالت کی پاک تبدیلی اور دعاؤں کے ساتھ ساتھ اپنی اولاد اور بیوی کے واسطے بھی دعا کرتے
رہنا چاہیے کیونکہ اکثر فتنے اولاد کی وجہ سے انسان پر پڑ جاتے ہیں اور اکثر بیوی کی وجہ سے۔ د دیکھو!
پہلا فتنہ حضرت آدم پر بھی عورت ہی کی وجہ سے آیا تھا۔ حضرت موسی کے مقابلے میں بلغم کا ایمان جو
حبط کیا گیا اصل میں اس کی وجہ بھی تو ریت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ بلغم کی عورت کو اس بادشاہ نے
بعض زیورات دکھا کر طمع دے دیا تھا اور پھر عورت نے بلغم کو حضرت موسیٰ پر بد دعاً کرنے کے واسطے
اُکسایا تھا۔ غرض ان کی وجہ سے بھی اکثر انسان پر مصائب شدائد آجایا کرتے ہیں تو اُن کی اصلاح
کی طرف بھی پوری توجہ کرنی چاہیے اور ان کے واسطے بھی دعائیں کرتے رہنا چاہیے۔
مارچ ۱۹۰۸ء (قبل نماز عصر )
ایک شخص نے عرض کی کہ حضور میں نے پیشتر بذریعہ خط
بیعت کی حقیقت اور غرض وغایت کے بیعت کی ہوئی ہے کیاوی کافی ہے؟
فرمایا کہ ہزاروں آدمی ہیں کہ ان بیچاروں کو دنیوی مشکلات کی وجہ سے استطاعت نہ ہونے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۶ مورخه ۲ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۴ تا ۶

کے باعث قادیان میں آنا دشوار ہے اور انہوں نے بذریعہ خطوط ہی بیعت کی ہوئی ہے۔ بیعت کرنے
سے مطلب بیعت کی حقیقت سے آگاہ ہونا ہے۔ ایک شخص نے روبرو ہاتھ میں ہاتھ دے کر بیعت کی ۔
اصل غرض اور غایت کو نہ سمجھایا پروانہ کی تو اس کی بیعت بے فائدہ ہے اور اس کی خدا کے سامنے کچھ
حقیقت نہیں ۔ مگر دوسرا شخص ہزار کوس سے بیٹھا بیٹھا صدق دل سے بیعت کی حقیقت اور غرض وغایت
کو مان کر بیعت کرتا ہے اور پھر اس اقرار کے اوپر کار بند ہو کر اپنی عملی اصلاح کرتا ہے وہ اس روبرو
بیعت کر کے بیعت کی حقیقت پر نہ چلنے والے سے ہزار درجہ بہتر ہے۔
دیکھو مولوی عبداللطیف صاحب شہید اسی بیعت کی وجہ سے پتھروں سے مارے گئے ایک گھنٹہ تک
برابر ان پر پتھر برسائے گئے حتی کہ ان کا جسم پتھروں میں چھپ گیا مگر انہوں نے اُف تک نہ کی ۔
ایک پیچ تک نہ ماری بلکہ ان کو اس ظالمانہ کارروائی سے پیشتر تین بار خود امیر نے اس امر سے توبہ
کرنے کے واسطے کہا اور وعدہ کیا کہ اگر تم تو بہ کرو تو معاف کر دیا جاوے گا اور پیشتر سے زیادہ عزت
اور عہدہ عطا کیا جاوے گا مگر وہ تھا کہ خدا کو مقدم کیا اور کسی دکھ کی جو خدا کے واسطے اُن پر آنے والا تھا
پروا نہ کی اور ثابت قدم رہ کر ایک نہایت عمدہ زندہ نمونہ اپنے کامل ایمان کا چھوڑ گئے ۔ وہ بڑے فاضل،
عالم اور محدث تھے۔
سنا ہے کہ جب ان کو پکڑ کر لے جانے لگے تو اُن سے کہا گیا کہ اپنے بال بچوں سے مل لو ان کو
۔
دیکھ لومگر انہوں نے کہا کہ اب کچھ ضرورت نہیں۔ یہ ہے بیعت کی حقیقت اور غرض وغایت ۔
بعض لوگوں کے ہمارے پاس خط آتے ہیں کہ میں ایک مسجد کا ملاں تھا۔ آپ کی بیعت
کرنے کی وجہ سے لوگ مجھ سے ناراض ہیں۔ مخالفت کرتے ہیں ۔ غرض مجھے بیعت کی وجہ سے
سخت تکلیف ہے حالانکہ اس آزادی اور امن کے زمانہ اور سلطنت میں ان لوگوں کو کوئی تکلیف ہی
کیا پہنچا سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ کسی نے زبان سے گالیاں نکال دی ہوں گی ۔ تو ان باتوں سے
ہوتا بھی کیا ہے۔ مگر وہ اس کو تکلیف سمجھتے ہیں اور شکایت کرتے ہیں کہ بیعت کرنے کی وجہ سے مجھے
یہ تکلیف پہنچی ۔ غرض بعض لوگ ذراسی مخالفت کی بھی برداشت نہیں کر سکتے ۔ اصل میں انہوں نے

آج 10 میں سے 10 باقی