۵ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

بیعت کی حقیقت ہی کو نہیں سمجھا ۔ لے
۱۵ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقت سیر )
جلد دہم
مولوی ابو رحمت صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں کرشن جی مہاراج کا مذہب عرض کیا کہ حضر کرشن جی مہاراج کا ذہب جیسا کہ خود ان کے
اقوال سے معلوم ہوتا ہے ان کے زمانہ کے عام اہلِ ہنود سےا
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
یہ واقعی اور صحیح بات ہے کہ بعد کے لوگ بزرگوں کی تعلیم کو بوجہ امتدادِ زمانہ بھول جاتے ہیں اور
اُن کی سچی تعلیموں میں بہت کچھ بے جا تصرف کر لیا کرتے ہیں اور مرور زمانہ سے ان کی اصلی تعلیم پر
سینکڑوں پر دے پڑ جاتے ہیں اور حقیقت حال دنیا کی نظروں سے پوشیدہ ہو جاتی ہے۔ اصل بات
یہی سچ ہے کہ اُن کا مذہب موجودہ مذہب اہلِ ہنود سے بالکل مختلف اور توحید کی سچی تعلیم پر مبنی تھا۔
حضرت اقدس نے اس جگہ اپنے دو الہام بیان فرمائے ۔ اول یہ ہے کہ
ہے کرشن روڈ رگو پال تیری مہما گیتا میں لکھی گئی ہے۔
اور دوسرا الہام یہ بیان فرمایا کہ
ایک بار الہام ہوا تھا کہ آریوں کا بادشاہ آیا
ایک اور خواب حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ایک بار ہم نے کرشن جی کو دیکھا کہ وہ کالے رنگ کے تھے اور پتلی ناک، کشادہ پیشانی والے ہیں۔
کرشن جی نے اُٹھ کر اپنی ناک ہماری ناک سے اور اپنی پیشانی ہماری پیشانی سے ملا کر چسپاں کر دی۔
ایک اور واقعہ آپ نے یوں بیان فرمایا کہ
خواجہ باقی باللہ صاحب کے سامنے کسی شخص نے اپنی خواب یوں بیان کی کہ میں نے دیکھا ہے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۷ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۶

کہ ایک آگ ہے اور راجہ رامچندر جی اس کے کنارے پر ہیں اور کرشن جی عین اس کے وسط میں
پڑے ہیں۔ حاضرین مجلس میں سے ایک شخص نے یوں اس خواب کی تعبیر بیان کی کہ چونکہ وہ دونوں
کافر ہیں اس واسطے آگ میں ہیں۔ مگر ایک کا فرکم ہے اس لئے وہ کنارے پر ہے اور دوسرا سخت کافر
ہے اس واسطے وہ آگ کے بیچوں بیچ پڑا ہے مگر مرزا جان جاناں صاحب جو کہ خواجہ صاحب کے مرید
تھے انہوں نے عرض کی کہ حضور یہ تعبیر صحیح نہیں ہے ۔ خواجہ صاحب نے فرمایا کہ تم کیا بیان کرتے
ہو۔ اس پر مرزا جان جاناں نے یوں تعبیر کی کہ وہ آگ آتش محبت الہی ہے دوزخ کی آگ نہیں۔
رامچندر جی سالک ہیں اور ابھی کمال عشق حاصل نہیں ہوا۔ اس واسطے اس کو کنارے پر دیکھا۔ مگر
کرشن جی مجذوب ہیں اور محبت الہی کی آگ جس سے غیر اللہ جل جاتا ہے اس میں ان کو کمال حاصل
ہو گیا ہے۔ اس واسطے ان کو عین بیچوں بیچ میں دیکھا ہے۔
ایک اور واقعہ اسی مضمون کے متعلق حضرت اقدس نے یوں بیان فرمایا کہ
اولیاء اللہ میں سے ایک صاحب کشف ایک دفعہ اجودھیا میں پہنچے۔ وہاں پہنچ کر مسجد میں لیٹ
گئے ۔ دیکھتے کیا ہیں کہ کرشن جی آئے اور سات روپے اُن کی نذر کئے کہ ہماری طرف سے بطور دعوت
قبول کیا جاوے۔ وہ ولی اللہ صاحب چونکہ مسلمان تھے انہوں نے کہا کہ تم لوگ کافر ہو ہم تمہارا مال
نہیں کھاتے تو اس پر کرشن جی نے عرض کیا کہ کیا آپ موجودہ ہندوؤں سے ہماری حالت اور ایمان کا
اندازہ لگاتے ہیں؟ ہم ان میں سے ہرگز ہرگز نہیں ہیں بلکہ ہمارا مذہب تو حید ہے اور ہم آپ لوگوں
کے بالکل قریب ہیں ۔
علاوہ ازیں ابنِ عربی اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ ایک حدیث میں آیا ہے کہ كَانَ فِي الْهِنْدِ
نَبِيُّ أَسْوَدُ اللَّوْنِ اسْمُهُ كَاهِن یعنی ہندوستان میں ایک نبی گذرا ہے جس کا رنگ کالا تھا اور نام اس کا
کا ہن تھا۔
مجدد الف ثانی صاحب سر ہندی فرماتے ہیں کہ ہندوستان میں بعض قبریں ایسی ہیں جن کو میں
پہچانتا ہوں کہ نبیوں کی قبریں ہیں۔

غرض ان سب واقعات اور شہادتوں سے اور نیز قرآن شریف سے صاف طور سے ثابت ہے
کہ ہندوستان میں بھی نبی گزرے ہیں چنانچہ قرآن شریف میں آیا ہے کہ اِن مِّنْ أُمَّةٍ إِلَّا خَلَا
فِيهَا نَذِيرٌ (فاطر: ۲۵) اور حضرت کرشن بھی انہیں انبیاء میں سے ایک تھے جو خدا کی طرف سے
مامور ہو کر خلق اللہ کی ہدایت اور توحید قائم کرنے کو اللہ کی طرف سے آئے۔ اس سے صاف معلوم
ہوتا ہے کہ ہر ایک قوم میں نبی آئے ہیں ۔ یہ بات الگ ہے کہ ان کے نام ہمیں معلوم نہ ہوں۔
مِنْهُم مَّنْ قَصَصْنَا عَلَيْكَ وَ مِنْهُم مَّنْ لَّمْ نَقْصُصُ عَلَيْكَ (المؤمن : ۷۹) لمبے زمانے گذر
جانے کی وجہ سے لوگ ان کی تعلیمات کو بھول کر کچھ اور کا اور ہی ان کی طرف منسوب کرنے لگ
جاتے ہیں ۔ اب وہ دیکھو بیچارے حضرت عیسی وہ تو خود اپنی وفات کا اقرار کرتے ہیں اور اپنے آپ کو
خدا کا ایک عاجز بندہ اور معمولی انسانوں کی طرح کھاتا پیتا اور دیگر حوائج انسانی کا محتاج بیان کرتے
ہیں اور خدائی سے کانوں پر ہاتھ رکھتے ہیں مگر عیسائی ہیں کہ ان کو ز بر دستی خدا بنائے بیٹھے ہیں یہی حال
حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کا ہے۔
ایک شخص نے کچھ عرصہ ہوا لکھا تھا کہ تمام انبیاء اولیاء اور ہر طبقہ کے لوگ حضرت امام حسین کی
شفاعت ہی سے نجات پاویں گے۔ دیکھو صحابہ رضی اللہ تعالیٰ کی طرف سے تو انہوں نے پہلے ہی قصہ
تمام کر رکھا تھا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باقی رہ گئے تھے۔ سواب دیکھ لو کہ آپ کے متعلق بھی قصہ
رض
تمام کر دیا کہ ان کو بھی بجز امام حسین نعوذ باللہ نجات نہیں ہوگی ۔ اور بجز شفاعت امام حسین آپ کو بھی
کوئی چارہ نہ ہوگا ۔ دیکھو ان لوگوں نے کہاں تک غلو کر دیا ہے۔
غرض انبیاء کے دنیا سے گزر جانے کے بعد ان کی پاک تعلیمات کا یہ حال کیا جاتا ہے قرآن شریف
کیا ہے؟ حکم ہے۔ گل کتب سابقہ کی اصلیت کھول کر دکھا دی ہے۔
مولوی ابو رحمت صا صاحب نے عرض کی حضور میرے واسطے دعا فرمائی
سچا مومن بننا چاہیے جاوے پیشتر تو میری زندگی اور رنگ میں تھی مگر اب جب سے میں نے
علی الاعلان حضور کے عقائد کی اشاعت اپنا فرض مقرر کر لیا ہے تو میری برادری بھی مخالف ہو گئی ہے

اور در پئے آزار ہے اور عام طور سے لوگ بھی مجمعوں میں کم آتے ہیں ۔
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
آپ صبر سے کام لیں اور استقلال رکھیں ۔ آپ دیکھ لیں گے کہ پہلے سے بھی زیادہ لوگ آپ
کے مجمعوں میں جمع ہوں گے اور سارے مشکلات دور ہو جاویں گے۔ ایسی مشکلات کا آنا از بس
ضروری ہوتا ہے۔ دیکھو امتحان کے بغیر کسی کی کچھ قدر نہیں ہوتی ۔ دنیا ہی میں دیکھ لو کہ پاسوں کی کیسی
پوچھ ہوتی ہے کہ کیا پاس کیا ہے؟ پس جو لوگ خدائی امتحان میں پاس ہو جاتے ہیں پھر اُن کے واسطے
ہر طرح کے آرام و آسائش، رحمت اور فضل کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔ دیکھو!
قرآن شریف میں صاف فرمایا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا
يُفْتَنُونَ (العنكبوت : (۳) صرف زبان سے کہہ لینا تو آسان ہے مگر کچھ کر کے دکھانا اور خدائی
امتحان میں پاس ہونا بڑی بات ہے۔
دیکھو! ہماری ہی ابتدائی حالت پر غور کرو کہ اول اول ہمارے ساتھ ایک آدمی بھی نہ تھا۔
مولوی محمد حسین نے ہمارے واسطے کفر کا فتوی تیار کیا اور پشاور سے لے کر بنارس تک تمام ہندوستان
کے بڑے بڑے مولویوں کی دو تین صد مہریں لگوالیں اور فتویٰ دے دیا کہ ان کا قتل کرنا ، ان کا مال
لوٹ لینا، ان کی عورتیں چھین لینا سب جائز ہے اور یہ لوگ کافر ، اکفر، ضال، مُضِل اور یہود نصاری
سے بھی بدتر ہیں ۔ مگر دیکھ لو کہ اس کی کیا پیش گئی ۔ خدا نے اس کو کیسا ذلیل کیا۔
پس سچے مومن بننا چاہیے۔ دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات پر ذرا نظر ڈالو۔
آپ کے زمانے میں کیسے مشکلات کا سامنا تھا۔ مگر آپ کے اور آپ کے صحابہؓ کے وفا ، صدق ، صبر اور
استقامت نے کیا کچھ کر دکھا یا یقیناً جانو کہ اگر کروڑ توپ بھی ہوتی جب بھی یہ کام جو ان لوگوں کے
ایمان، صدق ، صبر اور استقلال نے کر دکھا یا ہرگز ہرگز نہ کر سکتی ۔ دیکھو! آپ کے پاس نہ کوئی فوج تھی
نہ تو ہیں تھیں نہ سپاہی تھے مگر اللہ تعالیٰ نے کیسی تائید کی کہ بڑے بڑے لوگ خس و خاشاک کی طرح
فتح ہوتے چلے گئے ۔

ہمیں خیال آیا کہ ہمارا نام مہدی ہے ، عیسی ہے اور کرشن کے نام سے بھی اللہ نے ہمیں پکارا
ہے اور انہیں تینوں کی آمد کی انتظار میں اس وقت تین بڑی قو میں لگی ہوئی ہیں۔ مسلمان مہدی کے،
عیسائی عیسی کی آمد ثانی کے اور ہندو کرشن اوتار کے۔ چنانچہ ان ناموں میں یہی حکمت الہی تھی۔
مولوی ابو رحمت صاحب نے عرض کی کہ حضور کرشن کے معنے ان کرشن کی گوپیوں کی حقیقت کی لغت کے بموجب میں وہ روشنی جو آہتہ آہستہ دنیا و روشن
کرتی ہے۔ تاریکی جہالت کے مٹانے والے کا نام کرشن ہے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ان کے متعلق جو گو پیوں کی کثرت مشہور ہے اصل میں ہمارے خیال میں بات یہ ہے کہ اُمت
کی مثال عورت سے بھی دی جاتی ہے۔ چنانچہ قرآن شریف سے بھی اس کی نظیر ملتی ہے۔ جیسا کہ فرماتا
ہے ۔ ضَرَبَ اللهُ مَثَلًا لِلَّذِينَ آمَنُوا امْرَأَتَ فِرْعَوْنَ - الخ (التحریم : ۱۲) یہ ایک نہایت ہی
بار یک رنگ کا لطیف استعارہ ہوتا ہے۔ اُمت میں جو ہر صلاحیت ہوتا ہے اور نبی اور اُمت کے تعلق
سے بڑے بڑے حقائق معارف اور فیضان کے چشمے پیدا ہوتے ہیں اور نبی اور اُمت کے سچے تعلق
سے وہ نتائج پیدا ہوتے ہیں جن سے خدائی فیضان اور رحم کا جذب ہوتا ہے پس کرشن اور گوپیوں کے
ظاہری قصہ کی تہہ میں ہمارے خیال میں یہی راز حقیقت پنہاں ہے۔
مولوی ابو رحمت صاحب نے عرض کی کہ گوپی کے معنے یوں بھی ہیں کہ گو کہتے ہیں زمین کو اور پی پالنے والے
کو یعنی کرشن جی کے مریدان با صفا ایسے لوگ تھے جو نیک مزاج اور مخلوق کی پرورش کرنے والے تھے۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ۔
اس میں بھی کوئی حرج نہیں کیونکہ انسان کو زمین سے بھی تشبیہ دی گئی ہے جیسا کہ قرآن شریف
میں ذکر ہے کہ اِعْلَمُوا أَنَّ اللهَ يُحْيِ الْأَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا ( الحديد: ۱۸) ارض کے زندہ کرنے سے
مراد اہل زمین ہیں ۔
پھر مولوی ابو رحمت صاحب نے عرض کی کہ یہ بھی ممکن ہے کہ کرشن جی نے اپنی تعلیم کو عورتوں ہی کے

ذریعہ سے پھیلایا ہو کیونکہ ان کے مرد تو عموماً کھیتی کے دھندوں میں جنگلوں بنوں میں رہتے تھے اور ان کو
اشاعت مذہب کے واسطے کم فرصت ہوتی تھی۔ عورتیں ہی یہ کام کرتی ہوں ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہمیں ایک دفعہ خیال آیا کہ کرشن جی کو داؤد کے ساتھ بالکل مشابہت معلوم ہوتی ہے۔ بلحاظ
راگ، رقص مجمع مستورات اور بہادری میں خدا جانے یہ کیا بات ہے؟
فرمایا کہ ہم نے اپنی کتاب کا نام جس میں لیکچر لا ہور لکھا ہے اور
کتاب چشمہ معرفت بھی کچھ حصہ اس کا باقی ہے چشمہ معرفت رکھا ہے کیونکہ
اس میں بڑی معرفت کی باتیں اور حقائق و معارف درج کئے گئے ہیں ۔
فرمایا۔ وہ لیکچر تو ہم نے خاص خاص اس مجمع کا لحاظ رکھ کر اور ان کے شائع کردہ شرائط کے
مطابق اور مناسب موقع اختصار سے لکھا تھا مگر جب انہوں نے خود اپنے شائع کردہ شرائط کی پابندی نہ
کی اور اپنے اقرار کی ذرہ بھی پروانہ کر کے بہت سے وہی پرانے اعتراضات جن کا بارہا جواب
دے دیا گیا ہے پھر دل آزاری کے واسطے بیان کئے تو ہمیں بطور تمہ ان کے سب سوالات کا جواب لکھنے
کے واسطے کتاب کو اور بڑھانا پڑا۔
فرمایا۔ مشکل یہ ہے کہ ان لوگوں نے تو قسم کھائی ہوئی ہے کہ ہماری کتاب نہ پڑھیں ۔ جہل،
نادانی اور تعصب کی پٹی آنکھوں پر باندھی ہوئی ہے۔ ہماری کسی کتاب کو نہیں پڑھتے ۔ دلائل کو نہیں
مانتے بے تحاشا اعتراض کئے جاتے ہیں۔
فرمایا۔ اس کتاب میں ہم نے بڑی بسط سے ان کے متعلق لکھ دیا ہے اور اگر کوئی حق مجو بن کر
مطالعہ کرے تو اس کے واسطے کافی ۔
دوران تقریر میں حضرت اقدس نے یہ بھی فرمایا کہ۔
آریوں کے ہاتھ میں آجکل مسلمانوں کے برخلاف غلط فہمی پھیلانے کے واسطے صرف
تعدد ازدواج ہی کا مسئلہ رہ گیا جس پر یہ لوگ اپنی نادانی کی وجہ اس کی حکمت اور حقیقت سے بے خبر

ہونے کی وجہ سے اعتراض کئے جاتے ہیں۔ حالانکہ موجودہ زمانہ پکار اُٹھا ہے اور زبانِ حال سے
کہہ رہا ہے کہ واقعی تعدد ازدواج کی ضرورت ہے آریوں نے بھی اس ضرورت کو محسوس کیا ہے۔ غرض
ضرورت کا احساس تو سب نے کر لیا ہے باقی رہی یہ بات کہ اس ضرورت کو ہم نے کس رنگ میں پورا
کیا اور آریوں نے اس کے پورا کرنے کی کیا راہ سوچی ۔ سو وہ تعدد ازدواج اور نیوگ ہے۔ اب ان
دونوں باتوں کا مقابلہ کر کے دیکھ لو کہ کونسی راہ اچھی ہے؟!
لائف انشورنس
( قبل از نماز ظهر )
ایک دوست کا خط حضرت اقدس کی خدمت میں پیش ہوا جس میں لکھا تھا۔
بحضور جناب مسیح موعود مهدی مسعود علیہ السلام
مارچ ۱۹۰۰ء میں میں نے اپنی زندگی کا بیمہ واسطے دو ہزار روپے کے کرایا تھا شرائط یہ تھیں کہ اس
تاریخ سے تامرگ میں سالانہ بطور چندہ کے ادا کرتا رہوں گا۔ تب دو ہزار روپیہ بعد مرگ میرے
وارثان کو ملے گا اور زندگی میں یہ روپیہ لینے کا حقدار نہ ہوں گا۔ اب تک میں نے تقریباً مبلغ چھ سو روپیہ کے
بیمہ کرنے والی کمپنی کو دے دیا ہے۔ اب اگر میں اس بیمہ کو توڑ دوں تو بموجب شرائط اس کمپنی کے صرف
تیسرے حصہ کا حقدار ہوں ۔ یعنی دو صد روپیہ ملے گا اور باقی چار صد روپیہ ضائع جائے گا۔ مگر چونکہ میں نے
آپ کے ہاتھ پر اس شرط کی بیعت کی ہوئی ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا ۔ اس واسطے بعد
اس مسئلہ کے معلوم ہو جانے کے میں اس حرکت کا مرتکب ہونا نہیں چاہتا جو خدا اور اس کے رسول کے احکام
کے برخلاف ہوا اور آپ عجز سے حکم اور عدل ہیں۔ اس واسطے نہایت عجز سے ملتجی ہوں کہ جیسا مناسب حکم ہو صادر
فرمایا جاوے تا کہ اس کی تعمیل کی جاوے۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۷ مورخہ ۱۶ مارچ ۱۹۰۸ء صفحہ ۷، ۸
ے الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۷ مورخہ ۶ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحہ ۹ کالم اول سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ یہ ڈائری ۱۵ مارچ
۱۹۰۸ء قبل از نماز ظہر کی ہے۔ (مرتب)

آج 10 میں سے 10 باقی