۶ مارچ ۱۹۰۸ء (قبل نماز عصر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اس کے جواب میں حضرت نے فرمایا کہ
زندگی کا بیمہ جس طرح رائج ہے اور سنا جاتا ہے اس کے جواز کی ہم کوئی صورت بظاہر نہیں دیکھتے
کیونکہ یہ ایک قمار بازی ہے۔ اگر چہ وہ بہت سا روپیہ خرچ کر چکے ہیں۔ لیکن اگر وہ جاری رکھیں گے تو
یہ روپیہ اُن سے اور بھی زیادہ گناہ کرائے گا۔ اُن کو چاہیے کہ آئندہ زندگی گناہ سے بچنے کے واسطے اس
کو ترک کر دیویں اور جتنا رو پید اب مل سکتا ہے وہ واپس لے لیں ۔
ایک صاحب نے حضرت کی خدمت میں لکھا کہ میرے واسطے آپ ایسی دعا کریں جو
قبولیت دعا ضرور قبول ہو اور اس اور اُس معاملہ میں ہو۔
حضرت نے فرمایا۔
اس کو جواب لکھ دیں کہ خدا تعالیٰ کی یہ عادت نہیں کہ ہر ایک دعا قبول کرے۔ جب سے دنیا پیدا
ہوئی ہے ایسا کہیں نہیں ہوا۔ ہاں مقبولوں کی دعا ئیں بہ نسبت دوسروں کے بہت قبول ہوتی ہیں۔ خدا
کے معاملہ میں کسی کا زور نہیں ۔
۱۶ مارچ ۱۹۰۸ء ( قبل نماز عصر )
مولوی محمد حسین صاحب نے حضرت اقدس کی مولوی محمد حسین بٹالوی کا ظاہر و باطن خدمت میں بذریعہ ایک دو خطوں کے اور زبانی
بھی کسی مقدمہ میں منصف بننے کے واسطے لکھا اور کہلا بھیجا تھا اور ساتھ ہی دھمکیاں بھی دی تھیں کہ اگر
آپ اس معاملہ میں منصف نہ بنیں گے تو میں عدالت میں آپ کو گواہ لکھوا دوں گا اور اس طرح سے آپ
کو عدالت میں حاضر ہونا پڑے گا۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔
تعجب آتا ہے کہ ایک طرف تو ہمیں کافرو دجال ، بیدین اور مرتد ٹھہراتا ہے اور پھر یہی نہیں کہ
ے بدر جلد نمبر ۱۴ مورخه ۹ را پریل ۱۹۰۸ ء صفحه ۳
اپنے آپ تک ہی محدود رکھا ہو بلکہ اس فتویٰ میں قریباً تمام ہندوستان کے بڑے بڑے مولویوں کو
اپنے ساتھ شامل کرنے کے واسطے سرتوڑ کوشش کرتا رہا ہے۔ دوسری طرف ہمیں ایک شرعی معاملہ میں
منصف بنانا چاہتا ہے ۔ اس کے نزدیک جب ہم دائرہ اسلام سے ہی خارج ہیں تو پھر ایک شرعی معاملہ
میں ہمارا دخل کیا اور فیصلہ کیسا ؟ اس سے کہو کہ پہلے تم ہمارے کفر و اسلام کا تو فیصلہ کر لو پھر ہمیں منصف
بھی بنا لینا۔
شخص نے تو جہاں تک اس سے ممکن ہو سکا ہے اور اس کا بس چلا ہے ہمیں پھانسی دلانے کی
کوششوں میں بھی کمی نہیں کی مگر یہ اللہ کا فضل اور اس کی خاص نصرت تھی کہ اُس نے ہمیں ہر میدان
میں عزت دی اور اعدا اور ہماری ذلت چاہنے والوں کو ذلیل کیا۔ دیکھولیکھرام کے قتل کے وقت بھی
اس نے کس طرح آریوں کو اُکسایا۔ ہماری تلاشی ہوئی اور پھر خون کے مقدمہ میں ایک عیسائی کی طرف
سے گواہ بن کر ہمارے برخلاف اقدام قتل کے ثبوت کے واسطے کوششیں کیں ۔ گورنمنٹ کو ہم سے
بدظن کرنے میں اس نے کوئی دقیقہ اُٹھا نہ رکھا ۔ ہمیں باغی بنایا اور صاف کہا کہ گورنمنٹ کیوں
ایسے باغی کو نہیں پکڑتی ؟ عام لوگوں کو ہم سے بدظن کرنے میں اپنے ناخنوں تک زور لگایا۔
ں سے کہہ دیا کہ ان سے سلام مت کرو۔ مصافحہ مت کرو۔ ان کی چوری کرنا ، ان کو قتل کر دینا اور
لوگوں
ان کی عورتیں چھین لینا جائز ہے۔ پھر جب اس کے ہم پر ایسے ایسے احسانات ہیں تو اب یہ نامہ و پیام
کیسے ہیں؟
معلوم ہوتا ہے کہ اس معاملہ میں جس کے واسطے یہ اتنے زور دیتا ہے کہ اس کی کوئی ذاتی اور
نفسانی غرض ہے اگر کچھ بھی سعادت کا حصہ اس میں ہوتا تو اسی معاملہ میں غور کرتا کہ جس دن سے
اس نے ہماری مخالفت کا بیڑا اٹھایا ہے اور ہمارے نیست و نابود کرنے میں جان توڑ کوششیں کی
ہیں ۔ اسی دن سے اندازہ تو لگائے کہ ہم پر اللہ تعالیٰ کے کیسے فیضان نازل ہوئے اور ہمیں کس طرح
خدا نے بڑھا یا اور اس کا اپنا کیا حال ہوا ؟ ایک سعید انسان اور سلیم الفطرت آدمی کے ہدایت
پا جانے کے واسطے صرف یہی بات کافی تھی ۔
پھر اپنے خط میں لکھا ہے کہ میرے گھر لڑکا پیدا ہوگا۔ یہ فقرہ لکھنے سے اس کی مراد نکتہ چینی ہے اور
پیشگوئیوں اور امور نبوت کا نعوذ باللہ استخفاف کرنا مد نظر ہے۔ سو اس کے جواب میں اس سے کہہ دیا
جاوے کہ ہماری کتاب حقیقۃ الوحی کا مطالعہ کرے۔ ہم نے ان امور کو اس میں با تفصیل لکھ دیا ہے۔
وہ نہیں جانتا کہ خواب تو اکثر چوہڑے چماروں اور مردار خوروں کو بھی ہو جاتا ہے اور اکثر سچا بھی ہوتا
ہے تو پھر اس میں کیا شیخی ہے کہ میرے گھر لڑکا ہوگا ؟
عام لوگوں کے سچے خوابوں اور مامورین کے الہامات میں مابہ الامتیاز
ہمارے پاس بعض ہندو آتے ہیں اور خواب سناتے ہیں اور یہ بھی کہتے ہیں کہ خواب سچا بھی نکلا۔
اس سے مطلب ان کا صرف یہ ہوتا ہے کہ اعتراض کریں کہ اسلام کی اس میں خصوصیت ہی کیا ہے؟
ہم ایسی نظیریں بتا سکتے ہیں کہ بعض فاسق ، فاجر ، بدمعاش ، مشرک، چور، زانی ، ڈاکوؤں کو بھی خواب
آجاتے ہیں اور ان میں سچے بھی ہوتے ہیں تو پھر اس میں مولوی محمد حسین کی کیا خصوصیت ہوئی ؟
شرمیت یہاں کا ایک آریہ ہے اس نے ایک خواب میں اپنے ہاں لڑکا پیدا ہونا بتایا تھا۔ چنانچہ
لڑکا پیدا ہوا اور پھر ایک بار بیان کیا کہ بابو اللہ دتہ تبدیل ہو جاوے گا۔ چنانچہ یہ خواب بھی اس کا پورا ہو
گیا اور با بو اللہ دتہ کو وہ اس معاملہ کا گواہ بھی کرتا ہے تو پھر کیا ان باتوں سے یہ نتیجہ نکالنا چاہیے کہ شرمیت
کو یا اور ایسے لوگوں کو نعوذ باللہ ہم نبی مان لیں؟
بلکہ اصل بات یہ ہے کہ یہ امور بطور شہادت اللہ تعالیٰ نے ہر طبقہ کے لوگوں میں اس لیے
ودیعت کر دیئے ہیں کہ تا انسان ملزم ہو جاوے اور قبول نبوت کے واسطے اس کے پاس اپنے نفس
میں سے شاہد پیدا ہو جاوے۔ خواب کا ملکہ اللہ تعالیٰ نے اس لیے انسان کی بناوٹ میں رکھ دیا ہے
کہ کہیں یہ نبوت کا انکار ہی نہ کر دے۔
سچی خواب کے واسطے اللہ تعالیٰ نے کوئی شرط نہیں رکھی بلکہ بلا امتیاز کفر و اسلام، نیک و بد یہ ملکہ
ہر فرد بشر میں رکھ دیا ہے۔ بھلا دیکھو تو حضرت یوسف کے ساتھ جو دو آدمی قید تھے ان دونوں کو بھی
خوا میں آئیں اور وہ دونوں سچی بھی تھیں۔ فرعون کو بھی جو اس وقت کا بادشاہ تھا خواب آئی اور سچی نکلی تو
کیا حضرت یوسف نے ان کی کوئی تعظیم کی یا ان کو نبی مان لیا ؟ یا بتاؤ تو بھلا تم نے بھی ان کو کوئی مرتبہ
دیا ہے؟ بھلا ایک نے تو اپنے خواب کو قتل ہو کر سچا کر دیا مگر دوسرا تو با دشاہ کا مقرب بن گیا تھا اسی کی
عزت کی ہوتی ؟ اگر اسی طرح ایک دو خواہیں سچی ہو جانے سے کوئی نبی بن جاتا ہے اور اس میں
نبوت کی شان آجاتی ہے تو بتاؤ کس کس کو امام مانو گے؟ نعوذ باللہ اس طرح تو نشانِ نبوت کی ہتک اور
انبیاء کا تمسخر کرتے ہو۔
یا د رکھو کہ ایک دو پیسے پاس ہونے سے یا دو چار آنے کا مالک بننے سے یا چند پونڈوں کے
پاس ہونے سے کوئی بادشاہ نہیں بن جاتا بلکہ پیسے روپے اور پونڈ تو کثرت مال وزر کی ایک شہادت
ہیں کہ تا ان سے قیاس کر لیا جاوے کہ کروڑ در کروڑ پونڈ اور لاتعداد خزانے بھی ضرور اور یقیناً ہیں۔
پس ان لوگوں کی خوابوں اور انبیاء کے الہامات مکالمات اور مخاطبات میں ایک مابہ الامتیاز
ہوتا ہے۔ انبیاء کی وحی اپنے تمام لوازمات کے ساتھ ہوتی ہے اس میں ایک شوکت اور جلال ورعب
ہوتا ہے۔ انبیاء کی وحی کیا بلحاظ کیفیت اور کیا بلحاظ کمیت عام لوگوں سے بہت بڑھی ہوئی ہوتی ہے۔
اور وہ ان کی کامیابی اور ان کے دشمنوں کی نامرادی پر مبنی ہوتی ہے۔ انبیاء کی وحی غیب پر مشتمل ہوتی
ہے ۔ لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبِهِ أَحَدًا إِلَّا مَنِ ارْتَضَى مِنْ رَّسُولٍ ( الجن : ۲۷، ۲۸) غرض انبیاء کی وحی
میں کسی انسان کو کسی طرح کا اشتراک نہیں ہوتا۔ جنسیت کے لحاظ سے جو اشتراک رکھا گیا ہے وہ بھی
صرف اس واسطے کہ تا انسان کو انبیاء کی پاک وحی پر ایمان لانے میں مدد دے ورنہ اس کی کوئی حقیقت
نہیں اور وہ تو انبیاء کی وحی کے مقابلہ میں کچھ بھی نہیں۔
پس مولوی محمد حسین صاحب کو آپ کہہ دیں ( جو صاحب زبانی پیغام لائے تھے ) کہ مولوی ہو کر
آپ کے منہ سے کس طرح ایسی باتیں نکلتی ہیں جن سے نعوذ باللہ شانِ نبوت کا تمسخر اور استخفاف
ہوتا ہے۔ اوّل تو آپ کا یہ خواب یا الہام جو کچھ بھی ہے تفسیر طلب ہے۔ دوسرے اگر یہ سچا بھی ہو تو نہ
یہ شانِ نبوت کے لیے اعتراض ہو سکتا اور نہ ہی آپ اس سے نبی بن سکتے ہیں ۔ آپ سے پہلے بھی
ایک شخص نے ہمارے مقابلہ میں امرتسر سے اپنے ہاں لڑکا ہونے کی پیشگوئی کی تھی ۔ مگر خدا
جانے کیا ہوا وہ موہوم حمل بھی حمل نہ رہا اور ایک چوہا بھی پیدا نہ ہوا۔ غرض آپ کا خواب یا الہام بھی
تو ابھی تصدیق طلب ہے مگر جن کے خوابوں کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان میں سے بعض مشرک اور
دہر یہ بھی ہیں اور بعض فاسق و فاجر اور چور و زانی ۔ ان کو بھی تو آپ کچھ جواب دیں کہ کیا آپ ان کو
نبی یا ولی اللہ مان لیں گے؟
یہاں آنا ہو تو نفسانی غرض سے نہ آؤ بلکہ تحقیق حق کے لیے آؤ۔ اسی تصفیہ کے واسطے آجاؤ کہ
خواب کفار فجار کو بھی آجاتی ہیں اور انبیاء کو بھی۔ جنسیت میں دونوں مشترک ہیں تو پھر کفار اور انبیاء کی
خوابوں اور الہامات میں مابہ الامتیاز کیا ہے؟ ان میں کوئی معیار بھی خدا نے رکھا ہے یا کہ نہیں؟ یہ
ایک دینی کام ہے اس کی تحقیق کے واسطے آجاؤ۔ ثواب بھی ہے۔
یا درکھو کہ قرآن شریف نے ان دونوں قسموں میں امتیازی معیار پیشگوئی کو رکھا ہے جو انسانی
طاقتوں سے بالاتر اور خارق عادت رنگ میں غیب پر مشتمل ہو۔
معجزات دو قسم کے ہوتے ہیں ایک وہ جو کہ موسیٰ کے سوٹے کی طرح فوراً دکھا دیئے جاتے
ہیں۔ دوسرے علمی رنگ کے معجزات اور غیب پر مشتمل پیشگوئیاں ۔ اول الذکر معجزات اس قسم کے
ہوتے ہیں کہ ان سے دشمنوں کے منہ بند ہو جاتے ہیں مگر دیر پا اور ہمیشہ کے واسطے نہیں ہوتے بلکہ
وہ وقتی ضرورت کے مناسب حال ہوتے ۔ پیچھے آنے والی قوموں کے واسطے وہ کوئی حجت اور دلیل
نہیں ہوتے کیونکہ ان میں تدبر و تفکر کا انسان کو موقع نہیں ملتا ۔ مگر مؤخر الذکر معجزات ایسے علمی رنگ
میں ہوتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کے واسطے اور دیر پا ہوتے ہیں ۔ انسان جوں جوں ان میں غور وخوض
کرتا ہے توں توں ان کی شوکت اور عظمت بھی بڑھتی جاتی ہے۔ اور جوں جوں بعد زمانی ہوتا جاتا
ہے ان کی ضیا اور شوکت میں ترقی ہوتی جاتی ہے۔ ان کی عظمت میں فرق نہیں آتا ۔ چنانچہ ہمارے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے معجزات اس قسم ثانی کے ہیں۔ دیکھ لو! تیرہ سو برس گزر چکے ہیں زمانہ ترقی
کے لحاظ سے معراج پر پہنچ گیا ہے۔ نئے نئے علوم اور طبیعات نکلے مگر نہ آنحضرت کی تعلیم کا کوئی
نقص کوئی ثابت کر سکا اور نہ ہی آپ کے معجزات کی قدر و عظمت میں فرق آیا بلکہ روز افزوں ان کی
عظمت اور شوکت بڑھتی ہی جاتی ہے اور جوں جوں نئے نئے علوم نکلتے ہیں، سائنس اور فلاسفہ ترقی
کرتا جاتا ہے توں توں آپ کی تعلیم کی عظمت اور آپ کے معجزات کی شوکت زیادہ ہوتی ہے۔
دیکھو ایک اور بڑا بھاری ما بہ الامتیاز اللہ تعالیٰ نے یہ قائم کیا ہے لَوْ تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ
الْأَقَاوِيلِ لَأَخَذْنَا مِنْهُ بِالْيَمِينِ ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ (الحاقة : ۴۵ تا ۴۷) یعنی اگر کوئی
شخص تقول علی اللہ کرے تو وہ ہلاک کر دیا جاوے گا۔ خبر نہیں کیوں اس میں آنحضرت ہی کی
خصوصیت رکھی جاتی ہے۔ کیا وجہ کہ رسول اللہ اگر تقول علی اللہ کریں تو ان کو تو گرفت کی جاوے اور
اگر کوئی اور کرے تو اس کی پروانہ کی جاوے۔ نعوذ باللہ اس طرح سے تو امان اُٹھ جاتی ہے۔ صادق
اور مفتری میں ما بہ الامتیاز ہی نہیں رہتا ۔ اِنَّهُ مَنْ يَأْتِ رَبَّهُ مُجْرِمًا فَإِنَّ لَهُ جَهَنَّمَ (طه: ۷۵)
فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَّرَةً وَ مَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَّرَة (الزلزال : ۹۰۸) إِنَّهُ لَا يُفْلِحُ
الظَّلِمُونَ (الانعام : ۲۲) ان آیات سے صاف طور سے عموم ظاہر ہو رہا ہے۔ کوئی خصوصیت نہیں ۔
نہ معلوم تو پھر رسول اللہ ا گر افترا علی اللہ کریں تو خدا برا مناتا ہے مگر اگر کوئی اور یہی جرم کر دے تو خیر
چنداں ہرج کی بات نہیں ۔ معاذ اللہ !
براہین کے زمانہ کو دیکھو جب کہ اس نے خودر یو یو بھی لکھا ہے۔ اس سے قسماً پوچھ لو کہ اس وقت
میں اکیلا تھا یا نہیں اور اب اس وقت چار لاکھ سے بھی زیادہ آدمی ہمارے ساتھ ہیں۔ بھلا کبھی مفتری
کی بھی اللہ تعالیٰ ایسی نصرت کرتا ہے؟
پس عام لوگوں کے خوابوں اور انبیاء کی وحی میں اللہ تعالیٰ نے خود ما بہ الامتیاز مقرر کر دیئے
ہیں ۔ جنسیت کے لحاظ سے تو کم و بیش ہر طبقہ کے لوگ شامل ہیں مگر بلحاظ اپنی کیفیت اور کمیت
مقدار و نصرت انبیاء ہی کی وحی ممتاز اور قابل اعتبار ہوتی ہے۔
پھر ہمیں تشریعی نبوت کا دعویٰ نہیں ہے۔ ہمارا ایمان ہے کہ تشریعی نبوت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
پیشگوئیوں
پر ختم ہو گئی ۔ اب اسی شریعت کی خدمت بذریعہ الہامات، مکالمات ، مخاطبات اور بذریعہ پین