۷ مارچ ۱۹۰۸ء ( بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کے کرنے کا ہما را دعوئی ہے۔ ا
جلد دہم
مجدد صاحب لکھتے ہیں کہ یہی خواہیں اور الہامات جو گاہ گاہ انسان کو ہوتے ہیں اگر کثرت سے
کسی کو ہوں تو وہ محدث کہلاتا ہے۔ غرض یہ سب کچھ ہم نے اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں مفصل لکھ دیا
ہے۔ اس کا مطالعہ کر کے تسلی کر لیں ۔
۱۷ مارچ ۱۹۰۸ء ( بوقت سیر )
کسی آریہ کے اس اعتراض پر کہ نعوذ باللہ آنحضرت کو خود اپنی وحی اور
تحویل قبلہ کی حقیقت الہامات پر یقین اور فوق نہ تھاہی واسط تحویل قبلہ ہوئی۔
فرمایا کہ یہ نادان لوگ نہیں جانتے کہ تحویلِ قبلہ اور یہ انقلاب اللہ تعالیٰ نے اس واسطے
کرائے کہ تا یہ ظاہر ہو جاوے کہ مسلمان کعبہ پرست نہیں ہیں۔ ہر دو متبرک مقامات جن کی بزرگی
اور عزت کی وجہ سے کبھی کسی زمانے میں کسی کو ان کی پرستش کا خیال ہو سکتا تھا ان کو پیٹھ کے پیچھے
کرا کے اس امر کا اظہار عام طور پر کرا دیا کہ مسلمان واقعی اور حقیقی طور سے خدا پرست ہیں نہ
کہ کعبہ پرست ۔ بایں ہمہ یہ لوگ مسلمانوں پر حجر اسود کی پرستش کا الزام دیتے ہی جاتے
ہیں ۔ صاف بات ہے کہ عبادت کے لئے انسان کو کسی نہ کسی طرف تو منہ کرنا ہی پڑتا ہے ۔ پس ایک
شخص تو خودا پنی خواہش سے کسی طرف کو پسند کرتا ہے اور دوسرا حکم الہی سے ایک خاص طرف منہ کرتا
ہے۔ بھلا بتاؤ تو سہی ان میں سے کون اچھا ہے ایک تو حکم پرست ہے اور دوسرا نفس پرست ۔
بایں ہمہ یہ لوگ مسلمانوں کو کعبہ پرست کہتے ہوئے شرماتے کیوں نہیں؟
پس آنحضرت کا تحویل قبلہ کرنا اسی حقیقت پر مبنی تھا کہ مسلمان خاص موحد اور توحید کے پابند
ہو جاویں۔ کعبہ پرستی کا وہم تک بھی ان کے دل سے نکل جاوے نہ کسی متلون اور یقین کی کمی کی وجہ
۔
سے جیسا کہ نادان آریوں کا وہم ہے کیونکہ آپ تو صاف کہتے ہیں قُلْ هَذِهِ سَبِيلِی اَدْعُوا إِلَى اللَّهِ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۸ مورخه ۱۰ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۵،۴

عَلَى بَصِيرَةِ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي (يوسف : ١٠٩)
جلد دہم
اس اعتراض کا جواب کہ مسلمانوں نے جنگوں میں لونڈیاں کیوں بنائیں؟
ایک دوسرے اعتراض پر کہ مسلمان لوگ جو جنگوں میں لونڈیاں بنالیا کرتے تھے یہ بڑا ظلم اور وحشت ہے۔
فرمایا کہ مسلمانوں نے جو کچھ بھی کیا تھا سب کچھ کفار مکہ کے جو روستم اور ظلم و تعدی کے بعد
کیا تھا۔ ان کے مظالم کے کارنامے دیکھ کر پھر مسلمانوں پر اعتراض کرنا چاہیے۔ بھلا غور کرو کہ مکہ
میں آپ کی زندگی کس طرح گذری ہے؟ کس غربت اور انکساری سے اہل مکہ کے تشدد اور مظالم کا
مسلمان نشانہ بنتے رہے تھے کہ آخر ان کی شرارتوں سے تنگ آکر آپ کو اپنا عزیز وطن بھی چھوڑنا
پڑا۔ اس زندگی میں ایک مسلمان بیوی کا ایک جگر خراش واقعہ ہے جو کفار مکہ کے جور و ظلم کا مشتے نمونہ
از خروارے است۔ ہماری فطرت تقاضا نہیں کرتی کہ اس ظلم کی تفصیل اور تشریح کریں۔ جنہوں نے
وہ واقعہ کتب تواریخ میں پڑھا ہے وہ خوب جانتے ہیں کہ وہ کیسا جا نگاہ واقعہ ہے۔
غرض مسلمانوں نے جو کچھ بھی کیا ہے دفاعی رنگ میں کیا ہے۔ مقابل لوگوں نے پہلے وہ
سارے کام کئے تھے بعد میں مسلمانوں نے کئے ۔ جیسا جیسا انہوں نے کیا تھا ویسا ان سے کیا گیا۔
جَزُوا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِثْلُهَا ( الشَّورى : ۴۱)
اصل بات یہ ہے کہ دنیا کے انتظام کے واسطے خدا تعالیٰ نے دو حکومتیں بنائی ہیں ۔ ایک ظاہری
اور ایک باطنی ۔ ہمارے رسول اکرم کو یہ دونوں حکومتیں عطا کی گئی تھیں ۔ پس شریروں ، بدمعاشوں،
لٹیروں، راہزنوں کو ان کی شرارتوں کی سزا دینی ملک میں امن قائم کرنے کے واسطے ضروری تھی۔
مدینہ کے لوگوں نے آپ کو اس وقت اپنا ظاہری بادشاہ بھی مان لیا تھا۔ اکثر مقدمات کے فیصلے آپ
سے ہی کراتے تھے۔ چنانچہ ایک مقدمہ ایک مسلمان اور یہودی کا تھا۔ آپؐ نے یہودی کو اس میں
ڈگری دی تھی ۔ بعض وقت آپ نے کفار کے جرائم ان کو معاف بھی کئے اور بعض رسوم بد کو آپ نے
مقابلہ میں بھی ترک کر دیا ہے۔ چنانچہ کفار مکہ لڑائی میں مسلمان مردوں کی بے حرمتی کیا کرتے تھے۔
ناک کان کاٹ لے جاتے تھے مگر آنحضرت نے مسلمانوں کو اس رسم بد کے ترک کر دینے کا حکم دیا تھا۔

آج 10 میں سے 10 باقی