۱۰ مارچ ۱۹۰۸ء ( بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

غرض ان معترضوں کو دونوں آنکھوں سے کام لینا چاہیے۔ دو آنکھوں کے ہوتے کانے کیوں
بنتے ہیں؟ کفار مکہ کے مظالم کو پہلے مطالعہ کریں پھر مسلمانوں کی اگر کوئی زیادتی ثابت ہو تو ان کو حق
ہے۔ مسلمانوں کے تمام جنگ اور کفار کے ساتھ تمام سلوک دفاعی رنگ میں ہیں۔ ابتدا ہرگز ہرگز
مسلمانوں نے کبھی نہیں کی ۔ اچھا اب دیکھو! یہ سرحدی لٹیرے جو آئے دن گورنمنٹ کی رعایا کے
جان و مال پر حملے کرتے ہیں اور بدامنی پھیلاتے ہیں تو کیا گورنمنٹ کو چپکے بیٹھے رہنا چاہیے اور ان
کی سرکوبی اور سزا کی کوئی مناسب تجویز نہیں کرنی چاہیے؟ ذرا غور کرو اور سوچو !
۱۰ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقت سیر )
فرمایا۔ دینی ضروریات کے انجام دینی ضرورت کے لئے چندوں کی ضرورت دینے کے واسطے چندوں کی ضرورت
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی پیش آئی تھی ۔ دیکھو ہماری جماعت جو اس وقت چار لاکھ یا اس سے
بھی زیادہ ہے اگر اس میں سے صرف دس ہزار آدمی جو خواہ غریب کسان ہی ہوں اور اخلاص سے
ضروریات دینی کے واسطے اپنے نفس پر وہ اگر صرف آٹھ آنے (۸) ماہوار ہی مقرر کر لیں اور
التزام سے ماہوار ادا کرتے رہیں تو پانچ ہزار روپیہ ماہوار کی کافی امداد دینی ضروریات کی انجام دہی
کے واسطے پہنچ سکتی اور یہ امر جفاکش محنتی اور دیانتدار واعظوں کے ذریعہ سے اچھی طرح سے پورا ہو
سکتا ہے جو لوگوں کو دینی ضروریات سے آگاہ کرتے رہیں ۔
فرمایا کہ سلسلہ خطوط کے دیکھنے سے پتہ لگ سکتا ہے کہ کس قدر لوگوں کے خط ہر روز بیعت
کے واسطے آتے ہیں اور یوں بھی کوئی ہفتہ خالی نہیں جاتا کہ دس میں آدمی بیعت نہ کرتے ہوں ۔ اب
اس طرح سے بیعت کے رجسٹروں کی تعداد میں تو روز افزوں ترقی ہے مگر یہ رجسٹر ( یعنی با قاعدہ
چندہ دہندگان کا ) اپنی اسی حالت پر ہے۔ اس میں کوئی نمایاں ترقی نہیں ہوتی ۔ اصل وجہ یہی ہے کہ
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۹ مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحه ۲، ۳

لوگ بذریعہ خطوط بیعت کرتے ہیں یا اس جگہ آکر بیعت کرتے ہیں اور چلے جاتے ہیں مگر ان کو
ضروریات سلسلہ سے مطلع کرنے کا کوئی کافی ذریعہ نہیں ہے۔ ہمارے خیال میں مولوی فتح دین
صاحب بھی اس کام کے واسطے موزوں ہیں ۔ آدمی مخلص دیانتدار ہیں اور یوں ان کی کلام بھی مؤثر
ہے۔ ان کی پنجابی نظم جو اس ملک کی مادری زبان ہے اور جسے لوگ خوب سمجھتے ہیں وہ بھی اچھی مؤثر
ہے ہمارے خیال میں ان کے ذریعہ سے تبلیغ و اشاعت کا کام بھی ہوتا رہے گا۔ اور چندہ کی وصولی کا
بھی با قاعدہ انتظام ہو جاوے گا۔
اللہ تعالیٰ اپنے خاص بندوں کو عظمت اور رعب عطا کرتا ہے
مولوی فتح دین صاحب کی کسی عرض پر فرمایا۔
خدا جب بندے سے خوش ہو جاتا ہے تو وہ اپنے بندے کو خود عظمت اور رعب عطا کر دیتا ہے
کیونکہ حق کے ساتھ ایک عظمت اور رعب ہوتا ہے۔ دیکھو ابوجہل وغیرہ جو اس وقت مکہ میں بڑے
آدمی بنے ہوئے تھے اصل میں ان کا سارا تکبر اور دبدبہ جھوٹا تھا۔ ان کی عظمت فانی تھی۔ چنانچہ
نتیجہ میں دیکھ لو کہ ان کی عظمت و شوکت کہاں گئی ۔
اصل بات یہ ہے کہ سچا رعب اور حقیقی عظمت ان لوگوں کو عطا کی جاتی ہے جو اول خدا کے
واسطے اپنے اوپر ایک موت وارد کر لیتے ہیں اور اپنی عظمت اور جلال کو خاکساری سے، انکساری
سے ، تواضع سے تبدیل کر دیتے ہیں ۔ تب چونکہ انہوں نے خدا کے لئے اپنا سب کچھ خرچ کیا ہوتا
ہے خدا خود اُن کو اُٹھاتا ہے اور قدرت نمائی سے ان کو نوازتا ہے۔ دیکھو! تو بھلا اگر حضرت ابوبکر اور
عمر بھی اپنی پہلی خاندانی بزرگی اور عظمت ہی کو دل میں جگہ دیئے رہتے اور خدا کے لیے وہ اپنا سب
کچھ نہ کھو بیٹھتے تو کیا تھے؟ زیادہ سے زیادہ مکہ کے کھڑ پینچ بن جاتے مگر نہیں خدا نے ان کے دلوں کے
اندرونہ حالات کو خلوص سے بھرا پایا اور انہوں نے خدا کی راہ میں اپنی کسی بزرگی اور عظمت وسطوت
کی پروانہ کی بلکہ سب کچھ نثار کر دیا اور خدا کے لئے فروتن ، متواضع اور خاکسار ہو گئے تو اللہ نے ان کو

کیسا نو از ا۔ کیسی عظمت اور جبروت عطا کیا۔ بھلا جو کچھ خدا نے ان کو دیا اس کا وہم بھی کبھی کسی عرب
کے دل میں اس وقت آ سکتا تھا ؟ ہر گز نہیں ۔ پس سچی عظمت اور سچا رعب یہی تھا نہ کہ ابو جہل وغیرہ
گا۔ اور یہ باتیں انہی کو دی جاتی ہیں جو پہلے اپنے اوپر خدا کے لیے ایک موت وارد کر لیتے ہیں ۔
فرمایا کہ بات دراصل یہ ہے کہ صبر سے کام لینا چاہیے۔ استقامت اور دعا سے کام لیں ترقی ہورہی ہے۔ قبولیت دلوں میں پیدا ہوتی جاتی ہے
اور دنیا کے کناروں تک اب یہ سلسلہ پہنچ چلا ہے ۔ ہمارے پاس بعض ایسے لوگوں کے بھی خط آتے
ہیں جن میں سے بعض رؤسائے ریاست بھی ہوتے ہیں اور انہوں نے بیعت بھی نہیں کی ہوتی وہ
لکھتے ہیں کہ ہمارے لیے فلاں امر میں دعا کی جاوے۔ اصل بات یہ ہے کہ دنیا کے دل مان گئے
ہیں اور اب دیکھو متواتر چھبیس یا ستائیس برس سے ہمارا دعوٹی چلا آرہا ہے اور خدا اس میں روز ترقی
دے رہا ہے۔ جب سے دنیا پیدا ہوئی ہے اس بات کی نظیر نہیں ملتی کہ کسی مفتری علی اللہ کو اس قدر
مہلت دی گئی ہو اور ایسی قبولیت اور ترقی عطا کی گئی ہو ۔ آسمانی اور زمینی نشان اس کے واسطے
بطور شاہد پیدا کئے گئے ہوں ۔ آخر ان باتوں کا بھی تو دلوں پر اثر ہوتا ہے۔ گھبرانا نہیں چاہیے۔
صبر، استقامت اور دعا سے کام لینا چاہیے۔
سیر سے واپسی پر ایک کسان منگو نام سکنہ بھینی نے سامنے سے آ کر
حضور کی ذرہ نوازی سلام مسنون اور مصافحہ کرنے کے بعد رض کی کہ حضورتھوڑی دیر ظہر
جاویں میں کچھ گنے نذر کرنا چاہتا ہوں۔
حضور نے فرمایا۔
کچھ ضرورت نہیں تمہیں تو اب ہو گیا ۔ اب تکلیف مت کرو
مگر اس نے نہ مانا اور اصرار کیا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اچھا میاں شادی خاں کو دے دو۔ وہ ہمارے واسطے لے آوے گا۔
مگر اس شخص نے نہایت ہی الحاج سے عرض کی نہیں حضور ! یہاں ٹھہر ہی جاویں اور حضور کے

سارے ساتھی گنوں کی دعوت قبول کریں۔ یہ کہہ کر لپٹ گیا اور حضور کا ہاتھ پکڑ کر اپنے کا کر اپنے کھیت میں لے گیا
حضرت اقدس مسکرائے اور اس کے کھیت میں چند منٹ تک ٹہلتے رہے۔ اتنے میں اس نے گنے لا ڈھیر
گئے ۔ چنانچہ حضرت کے تمام ساتھیوں نے لے لیے۔ چلنے سے پہلے حضرت اقدس نے نہایت لطف اور
مہربانی سے اس شخص کو بلا کر اس کا نام وغیرہ دریافت کیا اور اس کے صدق اور خلوص محبت سے مسکرا کر
رخصت ہوئے۔اس واقعہ سے حضرت کے ہمراہیوں پر خاص اثر ہوا کہ کس لطف اور شفقت سے اور
فراخدلی سے حضرت اقدس اس سے پیش آئے اور یہ آپ کے اخلاق حمیدہ کا ایک نمونہ تھا۔
فرمایا۔ ہر قوم کی اصلی تعلیم کا خواہ اس پر ہزاروں ہی
ویدوں میں سورتی پوجا اور توحید برس کیوں نہ گذر جائیں کچھ نہ کچھ اثر یا مون بطر بیچ
کے رہ ہی جاتا ہے۔ ویدوں میں اگر تو حید کی تعلیم کا کوئی بھی شعبہ موجود ہوتا تو اس تعلیم کا اثر اس کے
ماننے والوں میں ضرور کچھ نہ کچھ تو پایا جاتا۔ کروڑوں نمونے بت پرستی کے موجود ہیں ۔ لاکھوں
مندروں میں طرح طرح کے بت رکھے ہیں بلکہ اکثروں میں تو فحش اور ننگی مورتیاں ان کے تمدن
اور ویدوں کی تعلیم کی اصلیت کا راز عملی طور سے دنیا کے سامنے پیش کرتی ہیں۔ علمی رنگ میں ان کی
کتب جو دیا نند سے پہلے اسلام کے مقابل میں علم مناظرہ میں لکھی گئی ہیں وہ ان کی تعلیم کی اصلیت
ظاہر کرتی ہیں۔ چنانچہ وہ لوگ ہمیشہ مسلمان موحدوں کے مقابلہ میں بت پرستی کے اثبات کے دلائل
اپنی انہی کتب متبرکہ یعنی دیدوں سے پیش کیا کرتے تھے اور ان کی ساری جدوجہد مورتی پوجا
کے اثبات کے لیے ہوا کرتی تھی سوا چند ان آدمیوں کے جن کو دیا نند نے پیدا کیا ہے گل
بڑے بڑے علماء اور فضلاء مورتی پوجا ہی کے معتقد تھے۔ اب ہم ان لاکھ در لاکھ پنڈتوں اور
متقدمین بزرگان اہلِ ہنود کو ان معدودے چند دیانندی خیال کے مقلدوں کے مقابلہ میں کس طرح
جھوٹا جان سکتے ہیں ۔ وَالْفَضْلُ لِلْمُتَقَدِّم -
یہ بات دو حال سے خالی نہیں ۔ یا تو یہ دعویٰ توحید پنڈت دیانند کا زمانہ حال کی موجودہ روش
اور ترقی کو دیکھ کر خود ساختہ مسئلہ ہے اور دراصل ویدوں میں اس کا نام ونشان نہیں بلکہ وہی مورتی پوجا

کا پرانا مسلّمہ مسئلہ ان کتب میں اصل الاصول ہے جس کا ثبوت مدت ہائے دراز سے اہل ہنود کے
کروڑوں رشی اور پنڈت بزرگ اپنے عملی نمونے سے دنیا میں قائم کر گئے ہیں اور یا اگر پنڈت دیانند
کو اپنے دعوے میں سچا مان لیں اور ان متقدمین کو جو ان کتابوں کے اصل وارث اور اہل تھے غلطی
پر خیال کر لیں تو یوں ماننا پڑے گا کہ وید گونگے ہیں اور وہ اپنے اظہارِ مطلب سے بالکل عاری
ہیں۔ توحید اور بت پرستی میں زمین آسمان کا فرق ہے مگر ان دونوں کا سر چشمہ وہی کتب مقدسہ یعنی
وید ہی بتایا جاتا ہے۔ ایک طرف منتقد مین اہلِ ہنود ا نہیں ویدوں کو ہاتھ میں لے کر بت پرستی ثابت
کرتے ہیں اور موحدوں سے مباحثہ کرتے ہیں ۔ دوسری طرف انہی پاک کتب سے آج کل موجودہ
نسل کے دیا نندی خیال کے لوگ جو بلحاظ زمانہ اور زبان کے بہت پیچھے کی نسلیں ہیں وہ انہی کتب
سے توحید نکالتے ہیں اور بت پرستی کے دشمن ہیں۔ بہر حال ایک بات سے انکار نہیں یا تو پہلے بزرگ
راستی پر ہیں اور یا وید گونگے ہیں کہ اپنے اظہارِ مطلب سے عاجز اور عاری ہیں ۔ بھلا کبھی کسی نے کسی
مسلمان کو بھی بت پرستی اور مورتی پوجا کا حامی دیکھا یا سنا ہے ۔ قرآن شریف نے توحید کے مسئلہ کو
ایسا صاف اور بین دلائل سے کھلے کھلے طور سے بیان کیا ہے کہ بت پرستی کا کبھی کسی مسلمان کے دل
میں وہم و گمان تک بھی نہیں پیدا ہوا۔
فرمایا کہ چشمہ معرفت میں ہم نے ان لوگوں کے کل اعتراضات کا پورے طور سے ہمیشہ کے
واسطے فیصلہ ہی کر دیا ہے۔ ہم یقین کرتے ہیں کہ اگر کوئی حق مجو انسان تعصب اور ہٹ دھرمی کو چھوڑ کر
حق کی تلاش کے واسطے ہماری اس کتاب کو اوّل سے آخر تک پڑھ لے گا تو وہ کم از کم کبھی بھی اسلام
کے برخلاف زبان یا قلم نہیں اُٹھا سکتا۔ پوری توجہ سے ایک سرے سے دوسرے سرے تک نظر
انصاف سے پڑھنا شرط ہے۔'
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۱۹ مورخه ۱۴ مارچ ۱۹۰۸ء صفحه ۳، ۴

آج 10 میں سے 10 باقی