۱۷ مارچ ۱۹۰۸ء
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۱۷ مارچ ۱۹۰۸ء
اء
حضرت علی خلفاء ثلاثہ کو اپنا مقتدا تسلیم کرتے تھے۔ فرمایا۔ شیعہ کرتے ہیں قرآن مجید میں کچھ کمی بیشی
ہے۔ اس اعتراض کی زد میں سب سے پہلے وہی آتے ہیں۔ حضرت علیؓ اسی لیے خلیفہ نہیں ہوئے
تھے کہ معاویہ کے ساتھ جنگ کریں بلکہ ان کا فرض تھا کہ قرآن شریف کی حفاظت کریں جو اصل الاصول
دین ہے۔ پس وہ اپنی خلافت کے زمانے میں اصل قرآن کو شائع کر جاتے ۔ کیا جس قرآن مجید کی
اشاعت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ہزاروں مخالف وموافق لوگوں میں ہوتی رہی ہو اس
میں کچھ تغیر ممکن تھا؟ یہ کیسی لغو بات ہے !
پھر ہم پوچھتے ہیں کہ انہی خلفاء کے پیچھے حضرت علی نمازیں پڑھتے رہے اگر ان کے غاصب
ظالم ہونے کا یقین تھا تو ایسا کیوں کیا ؟ دیکھو ہمارے مرید ہیں وہ دوسروں کے پیچھے نماز نہ پڑھیں
گے تو کیا حضرت علی ان سے بھی ایمانی حالت میں کمزور تھے جو تقیہ کرتے رہے۔ خدا تعالیٰ فرماتا
ہے کہ اللہ کی زمین وسیع ہے۔ ایسی بات ہو تو ہجرت کر جاؤ ۔ آپ نے یہ بھی نہ کیا جس سے صاف ظاہر
ہے کہ آپ خلفائے ثلاثہ کو اپنا مقتد اتسلیم کرتے تھے۔
فرمایا - شَرُّ الْفُقَرَاء مَنْ هُوَ عَلَى بَابِ امراء اہل اللہ کے محتاج ہوتے ہیں الامراء بیلوگ اللہ تعالی سے بہتری پاتے ہیں ۔
یہ
پس انہیں امراء کے پاس جانے کی کیا ضرورت ہے؟ ہاں! امراء ان کے بہت کچھ محتاج ہیں۔
فرمایا۔ لوگ دین حق اختیار کر کے داعی الی اللہ پر احسان رکھتے ہیں ۔
اللہ تعالیٰ کا احسان اللہ تعالی نے کہا یہ تو میرا احسان ہے کہ تم میں ہلاکت سے بچا لیا۔ تم
بجائے احسان نمائی کے نبی کا شکریہ ادا کرو۔
فرمایا کہ بہت سے لوگ کیمیا کی فکر میں لگے رہتے ہیں اور عمر کیمیا گری اور رزق کریم کو ضائع کرتے ہیں اور بجائے اس کے کہ کچھ حاصل کریں
جو کچھ پاس ہوتا ہے اس کو بھی کھو دیتے ہیں۔ ایک شخص بٹالہ کا رہنے والا تھا جو کہ کسی قدر غربت سے
گزارہ کرتا تھا اور اس نے جو مکان رہائش کے لئے بنایا تھا اس کے باہر کی ایک ایک اینٹ تو پکی تھی
اور باقی اندر سے کچا تھا۔ ایک دن اسے ایک فقیر ملا جو بہت وظیفہ پڑھتا رہتا تھا اور ظاہر ا نہایت نیک معلوم
ہوتا تھا۔ بوجہ اس کے ظاہری درود وظائف کے وہ سادہ لوح آدمی اس کے ساتھ بہت بیٹھتا اور تعلق
رکھتا تھا۔ کچھ مدت کے بعد اس فقیر نے بڑی سنجیدگی سے اُس آدمی سے پوچھا کہ تم نے یہ مکان اس
طرح پر کیوں بنایا ہے کیوں نہیں سارا پختہ بنا لیتے ؟ اس نے جواب دیا کہ روپیہ نہیں غریب ہوں ۔
اس پر فقیر نے کہا روپیہ کی کیا بات ہے؟ اور اتنا کہہ کر خاموش ہو گیا۔ اس ذومعنے جواب پر اس شخص کو کچھ
خیال پیدا ہوا اور اس نے اس سے پوچھا کہ کیا تم کچھ کیمیا جانتے ہو۔اس نے کہا کہ ہاں استاد صاحب
جانتے تھے اور بہت اصرار کے بعد مان لیا کہ مجھ کو بھی آتا ہے پر میں کسی کو بتا تا نہیں ۔ چونکہ تم و ۔
بہت پیچھے پڑے ہو اس لئے کچھ تم کو بتا دیتا ہوں اور یہ کہہ کر اس کو گھر کا زیورا اکٹھا کرنے کی ترغیب دی
اور کچھ مدت تک باہر میدان میں جا کر وظیفہ پڑھتا رہا۔ ایک زیور لے کر ہنڈیا میں رکھنے لگا مگر کسی طرح
اس زیور کو تو چرا لیا اور اس کی جگہ اینٹیں اور روڑے بھر دیئے اور خود وظیفہ کے بہانے باہر چلا گیا اور
جاتے وقت کہہ گیا کہ اس ہنڈیا کو بہت سے اُپلوں میں رکھ کر آگ دو۔ مگر دیکھنا کچانہ اُتارنا بلکہ جب تک
میں نہ آؤں اسے ہاتھ نہ لگانا ۔ اس نے اس کے کہنے مطابق اس ہنڈیا کو خوب آگ دی اور اس قدر
دھواں ہوا کہ ہمسائے اکٹھے ہو گئے اور دروازہ کھلوا کر اندر گئے اور جب اُس سے پوچھنے پر معلوم کیا
کہ کیمیا بن رہا ہے تو انہوں نے اس شخص کو سمجھایا کہ وہ تجھے لوٹ کر لے گیا اور جب ہنڈیا کھولی تو
اس میں سے روڑے نکلے۔ چنانچہ وہ شخص جب کسی کام کے لیے گورداسپور گیا تو اُسے وہاں معلوم ہوا
کہ وہی شخص کسی اور کو دھوکہ دے گیا ہے اور وہاں آگ جل رہی ہے۔ پس اس نے ان کو بھی سمجھا دیا
کہ مجھ کو بھی لوٹ کر لے گیا ہے اور وہاں بھی ہنڈیا کھولنے پر اینٹ پتھر ہی نکلے۔
اسی طرح قادیان کے پاس ایک گاؤں ہے۔ وہاں ایک کیمیا گر آیا اور مسجد میں ٹھہرا۔ مسجد
والے سے پوچھا کہ یہ مسجد ٹوٹی پھوٹی ہے اس کو بناتے کیوں نہیں؟ اس نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد
کے زمانے میں یہ مسجد بنی تھی اب ہم غریب ہیں اس قدر روپیہ نہیں ۔ اس نے کہا کہ نہیں روپیہ کا کیا
ہے؟ بندوبست ہو جائے گا اور پوچھے جانے پر جواب دیا کہ میں چاندی بنا سکتا ہوں ۔ چنانچہ اس
شخص نے پچیس روپے دیئے اور وہ کیمیا گر اس کو لے کر بٹالہ آیا اور وہاں پہنچ کر اس کو صاف کی ہوئی
قلعی دے دی وہ شخص بیچارہ سادہ لوح تھا فرق نہ کر سکا اور اپنے گاؤں میں آکر سنار کو دکھلائی تو معلوم
ہوا کہ بالکل بے قیمت ہے۔
اسی طرح ایک ڈپٹی صاحب تھے جن کو مدت سے کیمیا کا شوق تھا اور اس میں بہت روپیہ ضائع
کر چکے تھے۔ ایک دن ایک آدمی اُن کے پاس آیا اور کہا کہ میں کیمیا بنانی جانتا ہوں مگر سامان وغیرہ
کے لئے پانچ سو روپیہ درکار ہے۔ وہ ڈپٹی صاحب نے فوراً دلوا دیا۔ روپیہ لے کر وہ شخص ایک پاس
کی دکان میں بیٹھ گیا اور ڈپٹی صاحب کو کہلا بھیجا کہ روپیہ تو میں لے چکا۔ اب جو مرضی ہو کرو۔ میں
نہیں دیتا۔ لینا ہے تو عدالت میں نالش کرو۔ ڈپٹی صاحب اب ایسے بوڑھاپے میں نالش کس طرح
کرتے اور کرتے تو اپنی بے عزتی ہوتی ۔ چپ ہور ہے غرض یہ سب بیہودہ ہے ۔
کیمیا کی مرض پہلے زمانہ میں تو عام طور پر تھی اور ہنود اس میں مدت سے پھنسے ہوئے تھے مگر
افسوس بعض تعلیم یافتہ لوگ بھی اب تک اس کے دلدادہ ہیں ۔ اسلام اس کو بالکل نا جائز قرار دیتا
ہے اور قرآن شریف سے ثابت ہے کہ رزق کریم متقی کو ضرور ملتا ہے اور وہ رزق جس سے فائدہ پہنچے
کریم ہی ہوتا ہے۔ ورنہ بہت سے ایسے مال ہوتے ہیں جو نا جائز طریقوں سے کمائے جاتے ہیں
اور نا جائز باتوں میں اور فضول رسومات میں اُٹھ جاتے ہیں۔ حالانکہ محنت اور نیکی سے کمایا ہوا رو
روپیہ
ہوو
اپنے اصل موقع پر خرچ ہوتا ہے جیسا کہ ان دو بھائیوں کے قصہ سے ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ نے ابُوهُمَا
صَالِحًا (الكهف : ۸۳) کی وجہ سے دونبیوں کو اس بات پر مامور کیا کہ اس روپیہ کی حفاظت کے لئے
جو کہ نیکی اور تقویٰ سے کمایا ہوا تھا ایک دیوار بنائیں۔ خدا تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ
وَ مَا تُوعَدُونَ فَوَ رَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقُّ مِثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنْطِقُونَ (الدريت : ۲۳ ، ۲۴)
یعنی ہر ایک انسان کو خدا تعالیٰ اپنے پاس سے روزی دیتا ہے ۔ حضرت داؤد کہتے ہیں کہ میں بچہ تھا اور
بوڑھا ہو گیا ہوں مگر آج تک میں نے کسی صالح کی اولاد کو ٹکڑے مانگتے نہیں دیکھا۔ اسی طرح
توریت میں ہے کہ نیک بخت انسان کا اثر اس کی سات پشت تک جاتا ہے پھر قرآن مجید میں بھی
ہے کہ كَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا (الكهف : (۸۳) یعنی ان کا باپ صالح تھا اس لیے خدا تعالیٰ نے ان کا
خزانہ محفوظ رکھا۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ لڑکے کچھ ایسے نیک نہ تھے۔ باپ کی نیکی کی وجہ سے
بچائے گئے ۔
پس انسان کے لیے متقی اور نیک بننا کیمیا گر سے بہت بہتر ہے۔ اس کیمیا گری میں تو روپیہ
ضائع ہوتا ہے مگر اس کیمیا گری میں دین بھی اور دنیا بھی دونوں سدھر جاتے ہیں ۔ افسوس ہے
ان لوگوں پر جو ساری عمر یونہی فضول ضائع کر دیتے ہیں اور کیمیا کی تلاش میں ہی مر جاتے ہیں
حالانکہ اس کو چہ میں سوائے میں سوائے نقصان مال اور نقصان ایمان اور کچھ نہیں اور ایسا شخص یکے نقصان ما یہ
و دیگر شماتت ہمسایہ کا مستحق ٹھہرتا ہے۔
اصل کیمیا تقویٰ ہے جس نے اس کو حاصل کر لیا اس نے سب کچھ حاصل کر لیا اور جس نے اس
نسخہ کو نہ آزمایا اُس نے اپنی عمر ضائع کی ۔ اگر کیمیا واقعی ہو بھی تو بھی اس کے پیچھے عمر کھونے والا کبھی
متقی اور پر ہیز گار نہیں ہو سکتا ۔ جس کو رات دن دنیا کی محبت لگی رہے گی وہ اپنے پاک اور پیارے خدا
کی محبت کو اپنے دل میں کس طرح جگہ دے گا۔
کفارہ کی نسبت فرمایا کہ
عقیدہ کفارہ عیسائی کفارہ پر اس قدر زور دیتے ہیں حالانکہ یہ بالکل لغو بات ہے۔ ان کے
اعتقاد کے موافق مسیح کی انسا نیت قربان ہو گئی مگر صفت خدائی زندہ رہی ۔ اب اس پر یہ اعتراض
ہوتا ہے کہ وہ جو دنیا کے لیے فدا ہوا وہ تو ایک انسان تھا خدا نہ تھا حالانکہ کفارہ کے لیے بموجب انہی
کے اعتقاد کے خدا کو قربان ہونا ضروری تھا مگر ایسا نہیں ہوا بلکہ ایک انسانی جسم فدا ہوا اور خدا زندہ
رہا۔ اور اگر خدا فدا ہوا تو اس پر موت آئی ۔
اصل میں اس کفارہ کی وجہ سے ہی دنیا میں گناہوں کی کثرت ہو رہی ہے مگر جب عیسائیوں کو کہا
جاتا ہے کہ کفارہ نے دنیا میں گناہ پھیلایا ہے تو وہ جواب دیتے ہیں کہ کفارہ صرف نجات کے لئے
ہے۔ ورنہ جب تک انسان پاک نہ ہو اور گناہوں سے پرہیز نہ کرتا ہو کفارہ کچھ نہیں مگر جب انہی
لوگوں کی طرف دیکھا جاتا ہے جو اس قول کے کہنے والے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ طرح طرح کے
گناہوں میں مبتلا ہیں۔ ایک دفعہ ایک پادری کسی گنہ کی وجہ سے پکڑا گیا ہے تو اس نے جواب دیا کہ
کفارہ ہو چکا ہے اب کوئی گناہ نہیں۔ اگر کفارہ گناہ کرنے سے نہیں بچاتا تو اس کا کیا فائدہ؟ چنانچہ
اس کا جواب عیسائی کچھ نہیں دے سکتا ۔
او
۱۷ مارچ ۱۹۰۸ ء کو ایک صاحب علاقہ بلوچستان نے حضرت اقدس کی
غیروں روں کے پیچھے نماز خدمت میں خط لکھا کہ
آپ کا ایک مرید نور محمد نام میرا دلی دوست ہے۔ وہ بڑا نمازی ہے۔ نیکو کار ہے سب اس کی عزت
کرتے ہیں۔ ہمہ صفت موصوف خلیق شخص ہے۔ دیندار ہے۔ اس سے ہم کو آپ کے حالات معلوم ہوئے
تو ہمارا عقیدہ یہ ہو گیا ہے کہ حضور بڑے ، رے ہی خیر خواہ اُمت محمدیہ و مداح جناب رسول مقبول و اصحاب کبار
ہیں۔ آپ کو جو بڑے نام سے یاد کرے وہ خود بُرا ہے مگر باوجود ہمارے اس عقیدہ و خیال کے نور محمد مذکور
ہمارے ساتھ باجماعت نماز نہیں پڑھتا اور نہ جمعہ پڑھتا ہے اور وجہ یہ بتلاتا ہے کہ غیر احمدی کے ؟ پیچھے
ہماری نماز نہیں ہوتی ۔ آپ اس کو تاکید فرماویں کہ وہ ہمارے پیچھے نماز پڑھ لیا کرے تا کہ تفرقہ نہ
پڑے کیونکہ ہم آپ کے حق میں برا نہیں کہتے ۔“
دو
یہ اس خط کا اقتباس اور خلاصہ ہے اس کے جواب میں اسی خط پر حضرت نے عاجز کے نام تحریر فرمایا۔
جواب میں لکھ دیں کہ چونکہ عام طور پر اس ملک کے ملاں لوگوں نے اپنے تعصب کی وجہ سے
ہمیں کافر ٹھہرایا ہے اور فتوے لکھے ہیں اور باقی لوگ ان کے پیرو ہیں ۔ پس اگر ایسے لوگ ہوں کہ وہ
صفائی ثابت کرنے کے لئے اشتہار دے دیں کہ ہم ان مکفر مولویوں کے پیرو نہیں ہیں تو پھر ان کے
ساتھ نماز پڑھنا روا ہے ورنہ جو شخص مسلمانوں کو کافر کہے وہ آپ کا فر ہو جاتا ہے پھر اس کے پیچھے نماز
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۰ مورخه ۱۸ مارچ ۱۹۰۸ ء صفحہ ۸،۷
ہے یعنی حضرت مفتی محمد صادق صاحب رضی اللہ عنہ ایڈیٹر ” بدر (مرتب)