۱۹ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

کیوں کر پڑھیں یہ تو شرع شریف کی رو سے جائز نہیں ہے ۔“
فوٹو گرافی ایک شخص نے حضرت مسیح موعود سے سوال کیا تھا کہ کیا لکی تصویر ل کیا تھا کہ کیا عکسی تصویر لینا شرعاً جائز ہے؟
فرمایا کہ یہ ایک نئی ایجاد ہے۔ پہلی کتب میں اس کا ذکر نہیں ۔ بعض اشیاء میں ایک منجانب اللہ
خاصیت ہے جس سے تصویر اتر آتی ہے۔ اگر اس فن کو خادم شریعت بنا یا جاوے تو جائز ہے۔
ایک شخص نے سوال کیا کہ میں چھ ماہ تک تارک صلوۃ تھا۔ اب میں نے تو بہ کی ہے کیا وہ
قضاء نماز
سب نمازیں اب پڑھوں؟
فرمایا۔ نماز کی قضاء نہیں ہوتی ۔ اب اس کا علاج تو بہ ہی کافی ہے۔
۱۹ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقت سیر )
فرمایا کہ شیعہ لوگ
شیعوں کا غلو ۔ قرآن شریف میں تدبر نہ کرنے کا نتیجہ ہے خواہ مخواہ غلو کرتے
بھی اگر و
ہیں ان کے مقابلہ میں خارجی ان کا اچھا منہ بند کرتے ہیں ۔ اصل بات یہ ہے کہ صحابہ میں کبھی کوئی نزاع
اگر واقع ہو گئی ہو تو کیا ہرج کی بات ہے نزاع اور جھگڑا ہمیشہ وہیں ہوا کرتا ہوا کرتا ہے جن کو آپس میں
گہرے تعلقات ہوں۔ یہ کوئی عیب کی بات نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ان سب باتوں کا یوں فرما کر فیصلہ ہی کر دیا
ہے کہ نَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِم مِّنْ غِلَّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُّتَقْبِلِينَ ( الحجر : ۴۸ ) پس خدائی فیصلہ
کے بعد ان امور میں زبان کھولنا ایمان کا نشان نہیں ۔ اگر صحابہ کرام پر شیعہ اعتراض کرتے ہیں تو
خارجی حضرت علی کرم اللہ وجہہ پر بھی تو اعتراض کرتے ہیں۔ چنانچہ لکھا ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ
کا ارادہ تھا کہ ابو جہل کی لڑکی سے شادی کریں مگر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کی
اطلاع ہوئی تو آپ بہت ناراض ہوئے اور فرمایا کہ ایسا ہر گز نہیں ہو سکے گا کہ خدا کے رسول کی لڑکی
اور خدا کے دشمن کی لڑکی ایک گھر میں جمع ہوں ۔ اگر ایسا ہی کرنا منظور ہو تو فاطمہ کو طلاق دے دی
۱ بدر جلد ۸ نمبر۷، ۸، ۹ مورخه ۲۴-۳۱ دسمبر ۱۹۰۸ ء صفحه ۵

جاوے۔ بلکہ خارجی تو یہاں تک کہتے ہیں کہ حضرت علیؓ نے نعوذ باللہ اپنے اسی ارادے کو پورا
کرنے کے واسطے خود دانستہ حضرت فاطمہ کو زہر دے کر مار دیا تھا۔ اور آخر کار اس طرح سے اپنے
اس ارادے کو پورا بھی کر لیا۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں کے متعلق قرآن شریف نے فرمایا ہے کہ وہ امہات المؤمنین
ہیں تو حضرت علی گو یا مدت تک ماں سے جھگڑا کرتے رہے ہیں ۔ حضرت حسن ن نے حضرت معاویہ
کے مقابلہ میں ملک ہی چھوڑ دیا تھا مگر دیکھو حضرت علیؓ نے ماں سے جھگڑا نہ چھوڑا بلکہ یہ بھی ثابت
ہوتا ہے کہ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اوّل اوّل حضرت ابوبکر کی بیعت سے کی بیعت سے بھی تخلف کیا تھا۔ مگر پھر
گھر میں جا کر خدا جانے یک دفعہ کیا خیال آیا کہ پگڑی بھی نہ باندھی اور فوراً ٹوپی سے ہی بیعت
کرنے کو آگئے اور پگڑی پیچھے منگائی ۔ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے دل میں خیال آ گیا ہو گا کہ یہ تو بڑی
معصیت ہے۔ اسی واسطے اتنی جلدی کی کہ پگڑی بھی نہ باندھی اصل بات یہ ہے کہ یہ سب باتیں
قرآن شریف میں تدبر نہ کرنے کی وجہ سے ہیں ۔
وفات مسیح پر فرمایا کہ
مسیح علیہ السلام کا رفع قرآن شریف یہود و نصاری کے اختلافات کے لیے بطور حکم ہے
اصل جھگڑا تو یہ تھا کہ توریت میں لکھا تھا کہ جو سولی پر لٹکایا جاوے اس کا رفع روحانی نہیں ہوتا اور وہ
اس قابل نہیں ہوتا کہ خدا کی طرف سے ایسے شخص کو خلعت نبوت عطا کیا جاوے بلکہ ملعون اور
لعنتی ہوتا ہے۔ سولی جرائم پیشہ لوگوں کی سزا ہے اور جو جرائم پیشہ لوگوں کی سزا سے موت کا لقمہ بن
جاوے وہ اس قابل کہاں ہوتا ہے کہ اس کا رفع روحانی ہو۔ غرض ان یہود کا دعوئی تو صرف یہی تھا کہ
حضرت عیسی کا رفع روحانی نہیں ہوا۔ وہ حضرت موسیٰ کے رفع روحانی کے قائل تھے نہ کہ رفع جسمانی
کے۔ رفع جسمانی کا تو ان کے دلوں میں خیال تک بھی نہ تھا۔ پس سچی بات یہی ہے کہ مسلمانوں اور
یہود کا متفقہ اور مسلم اعتقاد اس پر ہے کہ خدا کے نیک بندوں کا بعد وفات رفع روحانی ہوا کرتا ہے۔
اور یہی قابل بڑائی بات ہے۔ رفع جسمانی کے یہ نہ قائل ہیں اور نہ کوئی اس میں فضیلت مد نظر ہے

چنانچہ قرآن شریف بھی اسی اصول کو یوں بیان فرماتا ہے کہ مُفَتَّحَةً لَّهُمُ الْأَبْوَابُ (ص: ۵۱) یعنی
جو خدا کے نزدیک متقی اور برگزیدہ انسان ہوتے ہیں خدا ان کے لیے آسمانی رحمت کے دروازے
کھول دیتا ہے اور ان کا رفع روحانی بعد الموت کیا جاتا ہے اور ان کے مقابل میں جو لوگ بدکار اور
خدا سے دور ہوتے ہیں اور ان کو خدا سے کوئی تعلق صدق و اخلاص نہیں ہوتا اُن کے واسطے آسمانی
دروازے نہیں کھولے جاتے جیسا کہ فرما یالا تُفَتَّحُ لَهُمْ اَبْوَابُ السَّمَاءِ وَلَا يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ حَتَّى
يَلِجَ الْجَمَلُ فِي سَمِّ الْخِيَاطِ (الاعراف: ۴۱)
غرض یہود کا اعتراض تو یہی تھا کہ نعوذ باللہ حضرت عیسی چونکہ سولی چڑھائے گئے ہیں اس
واسطے وہ ملعون ہیں اور صاف بات ہے کہ ملعون کا رفع روحانی نہیں ہو سکتا۔ اسی کے جواب میں
قرآن شریف نے فرمایا ہے کہ بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ (النساء : ۱۵۹)
اچھا ہم یہ دریافت کرتے ہیں کہ اگر یہودیوں کا یہی اعتراض تھا کہ عیسی کا رفع جسمانی نہیں
ہوا تو پھر قرآن شریف جو کہ ان دونوں قوموں میں حکم ہو کر آیا ہے اس نے یہود کے اس اعتراض کا
کیا جواب دیا ہے؟ کیا وجہ کہ قرآن شریف نے یہود کے اصل اعتراض کا تو کہیں جواب نہ دیا اور
رفع روحانی پر اتناز ور دیا اور رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ فرمایا رَفَعَهُ اللهُ إِلَى السَّمَاءِ کیوں نہ فرمایا ہے؟
عرش الہی ایک وراء الور امخلوق ہے جو زمین سے اور آسمان سے بلکہ تمام جہات سے برابر ہے۔
یہ نہیں کہ نعوذ باللہ عرش الہی آسمان سے قریب اور زمین سے دُور ہے۔ لعنتی ہے وہ شخص جو ایسا اعتقاد
رکھتا ہے عرش مقام تنزیہ ہے اور اسی لیے خدا ہر جگہ حاضر ناظر ہے جیسا کہ فرماتا ہے هُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا
كُنْتُمُ (الحدید: ۵) اور مَا يَكُونُ مِنْ نَّجْوَى ثَلَثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُم (المجادلة : ۸) اور فرماتا ہے
کہ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ (ق : ١٧)
غرض اصل جھگڑا تو صرف ان کے رفع روحانی اور مقرب بارگاہِ سلطانی ہونے کے متعلق تھا
سو اللہ تعالیٰ نے اس کا فیصلہ ہی کر دیا یہ فرما کر بَلْ رَفَعَهُ اللهُ إِلَيْهِ اب کوئی بتائے کہ بھلا اس سے
ان کا آسمان پر چڑھ جانا کیسے ثابت ہوتا ہے۔ کیا خدا آسمان پر ہے اور زمین پر نہیں؟

اللہ تعالیٰ نے تو حضرت عیسی کا قصہ ہی تمام کر دیا ہے جہاں یہ سوال و جواب
وفات مسیح علیہ السلام ہے کہ فَلَنَا تَوَفَّيْتَنِي كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِيبَ عَلَيْهِمْ (المائدة: ۱۱۸)
ے ان کا
اس آیت سے دو باتیں ثابت ہوتی ہیں۔ ایک تو حضرت عیسٰی کا وفات پا جانا اور دوسرے الا
دوبارہ دنیا میں نہ آنا۔ کیونکہ یہ سوال و جواب قیامت کے دن کو ہوں گے۔ اللہ تعالیٰ کا یہ سوال
حضرت عیسی سے کہ کیا تم نے عیسائیوں کو یہ شرک کی تعلیم دی تھی اور حضرت عیسی کا یہ جواب دینا
کہ
یا الہی ! یہ میری وفات کے بعد بگڑے ہیں ۔ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ میرے میرے بعد انہوں نے کیسے
عقا ئد اختیار کر لیے۔ میں نے تو ان کو صرف توحید کی تعلیم دی تھی۔ اس سوال و جواب سے صاف
صریح اور واضح طور معلوم ہوتا ہے کہ حضرت عیسی وفات پاچکے ہیں اور وہ دنیا میں دوبارہ نہیں آئیں گے
ورنہ اگر وہ دوبارہ کبھی دنیا میں آئے ہوتے اور ان کی گندی تعلیم اور مشرکانہ عقائد کی اصلاح کی
ہوتی ۔ صلیب توڑی ہوتی اور خنزیر قتل کئے ہوتے تو اللہ تعالیٰ ان کو ایسے صریح جھوٹ سے سرزنش نہ
کرتا؟ اور وہ ایسی جرات اور دلیری سے حضور الہی کے سامنے قیامت کے دن ایسا جھوٹ بولتے ؟
ہرگز نہیں۔ پس واقعی اور حق بات یہی ہے کہ حضرت عیسی وفات پا چکے اور وہ دوبارہ دنیا میں نہیں
آئیں گے۔ یہ تو اللہ تعالیٰ کا قول ہوا اس کی تصدیق آنحضرت نے فعل سے کر دی اور آپ نے
معراج کی رات حضرت عیسی کو حضرت یحییٰ کے پاس بیٹھے دیکھا غور کا مقام ہے کہ زندہ کو مردہ سے کیا
تعلق اور کیا کام؟ حیات اور وفات تو دو ضدیں ہیں جس طرح نور اور ظلمت ایک جگہ جمع نہیں ہو سکتا۔
اسی طرح مردے اور زندہ لوگوں کا بھی آپس میں کوئی تعلق نہیں کہ ایک جگہ رہیں بلکہ حضرت عیسی کے
واسطے تو کوئی الگ کوٹھڑی درکار تھی ۔
اس کے بعد اور زیادہ تشریح بخاری اور مسلم مسیح موعود کی آمد اور پیشگوئیوں کا ظہور نے کر دی ہے جنہوں نے آخری زمانہ کی
علامات کا ذکر کرتے ہوئے ایک نئی سواری کا ذکر کر کے یہ کہا کہ لَيُتْرَكَنَّ الْقِلَاصُ فَلَا يُسْعَى
عَلَيْهَا اور قرآن شریف نے اسی مضمون کو عبارت ذیل میں بیان فرما کر اور بھی صراحت کر دی کہ

إِذَا الْعِشَارُ عُطِلَتُ (التکویر : (۵) قرآن وحدیث کا تطابق اور پھر عملی رنگ میں اس دور دراز زمانہ
میں جب کہ ان پیشگوئیوں کو تیرہ سو برس سے بھی زائد عرصہ گذر چکا ہے ان کا پورا ہونا ایمان کو
کیسا تازہ اور مضبوط کرتا ہے۔ چنانچہ ایک اخبار میں ہم نے دیکھا ہے کہ شاہ روم نے تاکیدی حکم
دیا ہے کہ ایک سال کے اندر حجاز ریلوے تیار ہو جاوے۔ سبحان اللہ ! کیسا عجیب نظارہ ہوگا اور
ایمان کیسے تازہ ہوں گے کہ جب پیشگوئی کے بالکل مطابق بجائے اونٹوں کی لمبی لمبی قطاروں کے
ریل کی لمبی قطاریں دوڑتی ہوئی نظر آئیں گی ۔ پس جب یہ پیشگوئی جو آثار قرب قیامت اور مسیح موعود
کی آمد کے نشانات میں سے ایک زبردست اور اقتداری پیشگوئی ہے پوری ہو رہی ہے تو ایمان لانا
چاہیے کہ مسیح موعود بھی موجود ہے۔
فرمایا کہ زلازل اور طاعون کا سلسلہ بھی حکام وقت کے
زلازل اور طاعون کا سلسلہ دورہ کی طرح دورہ ہی کر رہا ہے۔ جس طرح حکام وقت
اپنے انتظامی دوروں میں جہاں کوئی سرکشی یا بدنظمی پاتے ہیں اس کی اصلاح کرتے ہیں اسی طرح
زلازل اور طاعون بھی ملک کے مختلف حصوں میں دورہ کر رہے ہیں ۔ بعض ممالک میں سنا گیا ہے
کہ زلزلوں سے پہاڑ گر گئے اور شہروں کے شہر فنا ہو گئے ۔ یہی حال طاعون کا ہے جب لوگ کسی قدر
وقفہ دیکھ کر مطمئن ہو جاتے ہیں اور گناہ اور غفلت میں ترقی کرنے لگ جاتے ہیں تو پھر خدا طاعون کو
ان کی سرزنش اور سرکوبی کے واسطے بھیج دیتا ہے۔ پس بے فکر اور مطمئن نہیں ہونا چاہیے بلکہ قبل اس
کے کہ کوئی مصیبت اچانک آن پکڑے اپنی اصلاح میں لگے رہنا چاہیے اور توبہ استغفار میں مشغول
ہونا چاہیے۔
فرمایا۔ خدا جب کسی کام کو کرانا ہی چاہتا ہے تو
للہ تعالیٰ کے اقتداری نشانات گردن سے پکڑ کر بھی کرا دیتا ہے۔ اس کے منوانے
کے عجیب عجیب رنگ ہیں۔ چنانچہ ایک مسلمان بادشاہ کا ذکر ہے کہ اُس نے امام موسیٰ رضا کو کسی وجہ
سے قید کر دیا ہوا تھا۔ خدا اتھا۔ خدا کی قدرت ایک رات بادشاہ نے اپنے وزیر اعظم کو نصف رات کے وقت

حرام
بلوایا اور نہایت سخت تاکید کی کہ جس حالت میں ہو اسی حالت میں آجاؤ حتی کہ لباس بدلنا بھی تم پر
ہے۔ وزیر حکم پاتے ہی ننگے سر ننگے بدن فوراً حاضر ہوئے اور اس جلدی اور گھبراہٹ کا باعث
دریافت کیا۔ بادشاہ نے اپنا ایک خواب بیان کیا کہ میں نے خواب دیکھا ہے کہ ایک حبشی آیا اور اس
نے گنڈاسے کی قسم کے ایک ہتھیار سے مجھے ڈرایا اور دھمکایا ہے اس کی شکل نہایت پر ہیبت اور
خوفناک ہے اس نے مجھے کہا ہے کہ امام موسیٰ رضا کو ابھی چھوڑ دوورنہ میں تمہیں ہلاک کر دوں گا اور
اسے ایک ہزار اشرفی دے کر جہاں اس کا جی چاہے رہنے کی اجازت دو۔ سو تم ابھی جاؤ اور امام موسیٰ رضا
کو قید سے رہا کر دو۔ چنانچہ وزیر اعظم قید خانہ میں گئے اور قبل اس کے کہ وہ اپنا عند یہ ظاہر کرتے
امام موسیٰ رضا بولے کہ پہلے میرا خواب سن لو۔ چنانچہ انہوں نے اپنا خواب یوں بیان کیا کہ اللہ تعالیٰ
نے مجھے بشارت دی ہے کہ تم آج ہی قبل اس کے کہ صبح ہو قید سے رہا کئے جاؤ گے غرض یہ ہیں خدا کے
اقتداری نشانات ۔
فرمایا۔ شیعہ لوگ جس راہ کو اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اس راہ سے تو شیعوں کے عقاید کارڈ نعوذ بالله احضر صل اللہ علیہ وسلم کا سا بربا جاتا۔
ت
اللہ علیہ وسلم کا سارا مذہب ہی برباد جاتا ہے۔
دیکھو إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَ الْفَتْحُ وَ رَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّهِ أَفْوَاجًا ( النصر : ٢، ٣)
اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ دینِ الہی یعنی اسلام میں بہت کثرت اور بہتات سے لوگ شامل ہوں
گے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حینِ حیات میں ہی ایسا ظہور میں آوے گا۔ بھلا ان لوگوں سے
کوئی پوچھے کہ کیا دو چار آدمیوں کا نام ہی افواج ہے اور کیا یہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتنی لمبی
محنت اور جانکاہ کوششوں کا نتیجہ تھا؟ افسوس ! دیکھو فوج ہی کچھ کم نہیں ہوتی یہاں تو اللہ نے فوج کی بھی
جمع کا لفظ بولا ہے اور افواجا کہا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہی میں فوجوں کی فوجیں
داخل اسلام ہو جاویں گی۔ ان لوگوں کے عقائد کے لحاظ سے تو قرآن شریف ہی کی تکذیب لازم آتی
ہے۔ انہوں نے قرآن شریف کو تو محرف مبدل کا الزام دے کر چھوڑ دیا۔ رہے قرآن شریف کے
پہنچانے والے جن کی نسبت اللہ تعالیٰ نے رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ (البينة:9) فرمایا اور ان کو

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے تخت کا وارث بنایا اور آنحضرت کے منہ سے نکلی ہوئی پیشگوئیوں کی
تصدیق کرنے والے اور پورا کرنے والے بنایا۔ انہی کے ہاتھ سے بڑے بڑے قرآنی وعدے
پورے کئے ۔ قیصر و کسری کے تخت اور خزانے انہی کے ذریعہ اسلام کا ورثہ بنائے ۔ سو ان کو غدار ،
ظالم، منافق اور غاصب کا لقب دے کر چھوڑ دیا۔ ان کا تو وہ حال ہے کہ جس طرح ایک عورت کو
جب اس کے دن حمل کے پورے ہو چکتے ہیں تو دردزہ شروع ہوتی ہے جس کی تکلیف سے وہ اور اس
کے عزیز و اقارب اور خویش روتے ہیں اور دردمند ہوتے ہیں کیونکہ وہ ایک نازک حالت ہوتی
ہے۔ نتیجہ کی کسی کو خبر نہیں ہوتی ۔ مگر جب اس کے ہاں لڑکا پیدا ہو جاوے اور وہ چلہ پورا کر کے
غسل صحت بھی کرلے اور بچہ بھی اس کا صحیح سالم جیتا جاگتا ہو اس وقت لگے کوئی آدمی رو نے تو اس کا
رونا کیسا بے محل اور بے موقع ہوگا۔
سو یہی حال ہے ان کا وقت گذر چکا ۔ صحابہ کرام کا میابی کے ساتھ تخت خلافت کو مقررہ وقت
تک زیب دے کر اپنی اپنی خدمات بجالا کر بڑی کامیابی اور اللہ کی رضوان لے کر چل بسے اور
جنات و عیون جو آخرت میں ان کے واسطے مقرر تھے اور وعدے تھے وہ اُن کو عطا ہو گئے ۔ اب یہ
روتے ہیں اور چلاتے ہیں کہ وہ نعوذ باللہ ایسے تھے اور ایسے تھے ۔
محرم میں شہیدان کربلا کی مصیبت کو یاد کر کر کے رونے سے کیا حاصل ؟ اپنے نفس کا غم کرنا چاہیے
اس کی اصلاح کی فکر کرنی چاہیے۔ سب سے بڑا فکر انسان کو جو کرنا چاہیے وہ یہی ہے کہ اپنے نفس
کی اصلاح کرلے اور آخرت کے واسطے زاد راہ لے لے ۔ دیکھو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو کیا کہا تھا ؟ اے فاطمہ ! اپنی جان کو آگ سے بچانے کی فکر کرلے میں
تیرے کسی کام نہیں آسکتا۔ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ حال ہے تو پھر اور کسی کا کیا حال؟ "
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۱ مورخه ۲۲ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۲، ۳

آج 10 میں سے 10 باقی