۲۴ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقتِ سیر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

۲۴ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقت سیر)
حضرت مولانا مولوی سید محمد احسن صاحب پیشگوئی میں مذکور سورج اور چاند گرہن کی شرائط جو کہ کسی کار ضروری کے واسطے
حضرت اقدس کی اجازت سے امروہہ تشریف لے گئے ہوئے تھے۔ بخیر و عافیت واپس تشریف لے
آئے ہیں۔ انہوں نے حضرت اقدس کی خدمت میں عرض کی حضور کانے دجال کے نے بڑا دجل کر رکھا
ہے اور بعض جاہل اور بے علم لوگ اس کے اس دھوکے میں آئے ہوئے ہیں کہ اس نے اپنی کتاب میں
پچیس یا چھبیس دفعہ چاند اور سورج گرہن رمضان میں ہونے کا ثبوت دیا ہے اس پر فرمایا کہ
ہم نے اس بات سے کبھی انکار نہیں کیا کہ پہلے بھی رمضان میں کبھی کسوف خسوف ہوا ہو بلکہ ہم
تو نظام شمسی کے قائل ہیں اور ایمان رکھتے ہیں کہ ممکن ہے کہ کبھی پہلے بھی ایسا واقعہ ہو گیا ہو۔
ہمارا دعوئی تو صرف یہ ہے کہ جن شرائط اور لوازم کا ذکر حدیث دار قطنی میں درج ہے ایسا آج سے پہلے
کبھی واقع نہیں ہوا۔ مثلاً اس حدیث میں صاف تاریخ مقرر کی گئی ہے کہ چاند گرہن اپنے گرہن کی
مقررہ تاریخوں میں سے اول تاریخ میں اور سورج گرہن اپنے گرہن کی مقررہ تاریخوں میں سے ان
کے نصف میں یعنی تیرھویں چاند اور اٹھائیسویں کو سورج گرہن ہوگا اور اس وقت پہلے سے ایک مدعی
مہدویت کا دعوئی موجود ہوگا نہ کہ سورج گرہن اور چاند گرہن کو دیکھ کر دعویٰ کرے گا بلکہ وہ پیشتر ہی
سے دعوئی موجود ہوگا اور اس کی تائید اور نصرت کے واسطے آسمان پر اس طرح سے چاند اور سورج
گرہن ہوگا اور علاوہ ازیں اور اور نشانات زمینی و آسمانی اور دلائل و براہین سے اپنے دعوی کو مبرہن کرتا
ہوگا اور اس کا دعویٰ خوب طرح سے شہرت پا کر دور دور اطراف میں مشہور ہو گیا ہوگا۔
پس کیا عبدالحکیم نے ایسا بھی ثبوت دیا ہے کہ وہ پہلے گرہن جو رمضان میں واقع ہوئے تھے ان
میں سے کوئی ان شرائط ولوازم اور قید تاریخ سے بھی واقع ہوا تھا ؟ اور کیا اس وقت پہلے اس کے کہ وہ
لے ڈاکٹر عبدالحکیم مرتد کی طرف اشارہ ہے (مرتب)

اس طرح کا موعودہ کسوف خسوف ظہور میں آوے کوئی مدعی مہدویت اور مسیحیت موجود تھا جس نے
اپنے دعوی کو عام کتب کے ذریعہ سے شائع بھی کیا ہو اور اس کا دعوی دنیا میں شہرت یافتہ ہو اور پھر
اس کے ساتھ کوئی آسمانی یا زمینی نشان اور تائیدات بھی موجود ہوں یا قرآن وحدیث سے مبرہن کیا
گیا ہو۔ ہمارا مطالبہ تو ان شرائط اور لوازم کے ساتھ کسوف خسوف ثابت کرنے کا ہے۔
دیکھو! اس واقعہ کا بیان تو انگریزی اخبارات مثل سول ملٹری اور پایونیر وغیرہ نے بھی کر دیا تھا
کہ اس ہیئت کذائی سے اس سے پہلے کبھی کوئی ایسا واقعہ ظہور میں نہیں آیا۔ اس سے بڑھ کر دجل اور
بے ایمانی اور کیا ہوگی کہ سب لوازم کو ترک کر کے صرف ایک بات کو ہاتھ میں لے کر اعتراض
کر دینا؟ دکھانا تو یہ چاہیے تھا کہ ایسا نشان ظاہر ہونے سے پہلے کہ وہ مقررہ تاریخوں میں ظاہر ہوا
ہو، کوئی مدعی بھی موجود ہو۔ پھر اس نے دعوی بھی کیا ہو۔ اس دعوی کی اشاعت بھی کی ہو اور اس کو
آیات و نشانات ارضی و سماوی اور دلائل قاطعہ سے مبرہن بھی کیا ہو۔ یونہی زبان اعتراض ہلا دینے
سے کیا ہوتا ہے؟ اس طرح سے تو تمام نبوت کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔
مولوی عبداللہ خاں صاحب پٹیالوی نے عرض کیا کہ حضور تمام جماعت ڈاکٹر عبدالحکیم کے عقاید پیالہ نے بڑا شکر کیا تھا جس دن مشخص جماعت میں سے خارج کیا
گیا تھا۔ وہ بارہا مجھ سے یوں مخاطب ہوا کرتا تھا کہ مولوی صاحب جب کونین میں ذاتی خاصیت شفا کی
موجود ہے تو کیا ضرورت ہے کہ عبدالحکیم کو ڈاکٹر ماننے ہی سے کونین شفادے؟ اس طرح سے جب
توحید الہی پر ایمان لانے کا نتیجہ نجات ہے تو کیا ضرورت ہے کہ ہم محمد کو نبی مانیں؟ بلکہ جس طرح سے
کو نین بغیر اس کے بھی کہ کسی زید و بکر کو ڈاکٹر تسلیم کیا جاوے نفع پہنچاتی ہے اسی طرح تو حید بھی اپنے نفع
پہنچانے اور نجات دلانے کے لئے کسی کے رسول اور نبی ماننے کی محتاج نہیں ۔
فرمایا۔ ہم نے یہی مناسب سمجھا کہ بجائے اس کے کہ نعوذ باللہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
نبوت پر اعتراض سنیں اور ایمان لانے کی ضرورت نہ سمجھنے کا سوال سنیں کیوں عبدالحکیم ہی کو جماعت
سے خارج نہ کر دیں ۔ اے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲ مورخه ۲۶ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۳

آج 10 میں سے 10 باقی