۲۵ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقتِ سیر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
۲۵ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقت سیر )
جناب خلیفہ ڈاکٹر رشید الدین صاحب اسسٹنٹ سرجن مسلمان ریاستوں کی تباہی کی وجہ فرخ آباد کے گذشتہ نوابی حالات کا ذکر کرتے
ہوئے ان کی تباہی اور بربادی اور ان کے محلات کے کھنڈرات بنائے جانے کے متعلق ذکر کرتے تھے۔
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
پہلے بادشاہوں کے زمانہ میں یہ قاعدہ ہوتا تھا کہ ان کے درباروں میں کوئی نہ کوئی اہل اللہ بھی
موجود ہوا کرتے تھے جن کے صلاح مشوروں سے بادشاہ کام کیا کرتے تھے اور ان کی دعاؤں سے
فائدہ اٹھایا کرتے تھے مگر اب وہ حال نہیں رہا بلکہ ان مسلمانوں کا بھی بنی اسرائیل والا حال ہو گیا۔
ان کو بھی خدا نے بوجہ ان کی بدکاریوں کے چھوڑ دیا تھا اور کوئی نصرت ان کی نہیں ہوتی تھی ۔ وہی حال
اب بھی ہو رہا ہے۔ اسلام کی نصرت اور مدد کا خدا نے خود وعدہ کیا ہے مگر کوئی مسلمان بھی ہو۔ مسلمان
تو خود ہی مورد قہر و عذاب الہی ہو رہے ہیں ان کی نصرت کیسے ہو؟ یہ چند ہندوستانی مسلمانوں کی
ریاستیں جو خدا کے قہر کا نشانہ بنیں ۔ اگر یہ کچھ بھی نیک طینت ہوتے تو خدا ضرور ان کو محفوظ رکھتا
اور ان کی نصرت کرتا۔ یہ عذاب اور تنزل جو ان کو نصیب ہوا یہ ان کی اپنی ہی بد عملیوں کا باعث تھا۔
دیکھو! بنی اسرائیل کو خود حضرت موسیٰ کے ہوتے ہوئے شکست ہوئی تھی اس میں بھی یہی وجہ تھی کہ ان
کی حالت خود جاذب نصرت نہیں تھی بلکہ حضرت موسیٰ نے ان کو کہہ دیا تھا اس وقت مقابلہ مت کرو۔
موقع مناسب نہیں اور نہ ہی وہ وقت آیا ہے کہ تمہاری نصرت ہو۔
صلاح الدین ایک نیک بخت شخص تھا۔ نمازوں کا بھی پابند تھا۔ چنانچہ
صلاح الدین ایوبی خدا تعالی نے بھی اس کی تائید کی اورسخت سے سخت مشکلات اور مخالفوں
کے حملوں میں اس کو فتح نصیب کی ۔ اصل بات یہ ہے کہ جب کوئی قوم بگڑ جاتی ہے اور خدا کو چھوڑ کر
دنیا کی طرف جھک جاتی ہے اور بدکاریوں اور فسق و فجور میں غرق ہو جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ ایک
دوسری قوم کو خود اپنے ارادہ سے اس پر مسلط کر دیتا ہے ۔
والدہ کا حق
ایک دوست نے خط کے ذریعہ اس امر کا استفسار کیا کہ میری والدہ میری بیوی سے
ناراض ہے اور مجھے طلاق کے واسطے حکم دیتی ہے مگر مجھے میری بیوی سے کوئی رنجش نہیں ۔
میرے لئے کیا حکم ہے؟
فرمایا کہ والدہ کا حق بہت بڑا ہے اور اس کی اطاعت فرض ۔ مگر پہلے یہ دریافت کرنا چاہیے
کہ آیا اس ناراضگی کی تہہ میں کوئی اور بات تو نہیں ہے جو خدا کے حکم کے بموجب والدہ کی ایسی
اطاعت سے بری الذمہ کرتی ہو مثلاً اگر والدہ اس سے کسی دینی وجہ سے ناراض ہو یا نماز روزہ کی
پابندی کی وجہ سے ایسا کرتی ہو تو اس کا حکم ماننے اور اطاعت کرنے کی ضرورت نہیں ۔ اور اگر کوئی
ایسا مشروع امر ممنوع نہیں ہے ۔ جب تو وہ خود وا جب طلاق ہے۔
اصل میں بعض عورتیں محض شرارت کی وجہ سے ساس کو دکھ دیتی ہیں ۔ گالیاں دیتی ہیں۔ ستاتی
ہیں۔ بات بات میں اس کو تنگ کرتی ہیں۔ والدہ کی ناراضگی بیٹے کی بیوی پر بے وجہ نہیں ہوا کرتی ۔
سب سے زیادہ خواہشمند بیٹے کے گھر کی آبادی کی والدہ ہوتی ہے اور اس معاملہ میں ماں کو خاص دلچسپی
ہوتی ہے ۔ بڑے شوق سے ہزاروں روپیہ خرچ کر کے خدا خدا کر کے بیٹے کی شادی کرتی ہے تو بھلا
اس سے ایسی امید وہم میں بھی آسکتی ہے کہ وہ بے جا طور سے اپنے بیٹے کی بہو سے لڑے جھگڑے
اور خانہ بربادی چاہے۔ ایسے لڑائی جھگڑوں میں عموماً دیکھا گیا ہے کہ والدہ ہی حق بجانب ہوتی ہے۔
۔
ایسے بیٹے کی بھی نادانی اور حماقت ہے کہ وہ کہتا ہے کہ والدہ تو ناراض ہے مگر میں ناراض نہیں ہوں ۔
جب اس کی والدہ ناراض ہے تو وہ کیوں ایسی بے ادبی کے الفاظ بولتا ہے کہ میں ناراض نہیں ہوں۔ یہ
کوئی سوکنوں کا معاملہ تو ہے نہیں۔ والدہ اور بیوی کے معاملہ میں اگر کوئی دینی وجہ نہیں تو پھر کیوں یہ ایسی
بے ادبی کرتا ہے۔ اگر کوئی وجہ اور باعث اور ہے تو فوراً اسے دور کرنا چاہیے۔ خرچ وغیرہ کے معاملہ میں
اگر والدہ ناراض ہے اور یہ بیوی کے ہاتھ میں خرچ دیتا ہے تو لازم ہے کہ ماں کے ذریعہ سے خرچ
کرادے اور کل انتظام والدہ کے ہاتھ میں دے۔ والدہ کو بیوی کا محتاج اور دست نگر نہ کرے۔ بعض
عورتیں اوپر سے نرم معلوم ہوتی ہیں مگر اندر ہی اندر وہ بڑی بڑی نیش زنیاں کرتی ہیں ۔ پس سبب کو دور
کرنا چاہیے اور جو وجہ ناراضگی ہے اس کو ہٹادینا چاہیے اور والدہ کو خوش کرنا چاہیے۔ دیکھو شیر اور
بھیڑیئے اور اور درندے بھی تو ہلائے سے ہل جاتے ہیں اور بے ضرر ہو جاتے ہیں۔ دشمن سے بھی
دوستی ہو جاتی ہے اگر صلح کی جاوے تو پھر کیا وجہ ہے کہ والدہ کو ناراض رکھا جاوے؟
فرمایا کہ ایک شخص کی دو بیویاں تھیں۔ بیویوں میں باہمی نزاع ہو جانے
سوکنوں کی مشکلات پر ایک بیوی خود بخود بلا اجازت اپنے گھر میکے چلی گئی و شخص میرے
وہ
پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں طلاق دے دوں۔ میں نے سوچا کہ یہ معاملات بہت باریک ہوتے ہیں۔
سوکن کو بڑی بڑی تلخیاں اٹھانی پڑتی ہیں اور بعض اوقات دیکھا گیا ہے کہ بعض عورتیں اپنی مشکلات
کی وجہ سے خود کشی کر لیتی ہیں ۔ جس طرح سے دیوانہ آدمی مرفوع القلم ہوتا ہے اسی طرح سے یہ بھی
ایسے معاملات کی وجہ سے مرفوع القلم اور واجب الرحم ہوتی ہیں کیونکہ سوکن کی مشکلات بھی دیوانگی کی
حد تک پہنچا دیتی ہیں ۔
اصل بات یہ تھی کہ وہ شخص خود بھی دوسری بیوی کی طرف ذرا زیادہ التفات کرتا تھا اور وہ بیوی رف ذرا زیادہ التفات کرتا تھا اور وہ بیوی
بھی اس بیچاری کو کوستی اور تنگ کرتی تھی۔ آخر مجبور ہو کر اور ان مشکلات کی برداشت نہ کر کے چلی
رض
گئی۔ چنانچہ اس شخص نے خود اقرار کیا کہ واقعی یہی بات تھی اور اپنے ارادے سے باز آیا۔
ایسے قصوروں کو تو خود خدا بھی معاف کر دیتا ہے۔ چنانچہ قرآن شریف میں ہے وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا
لا طَاقَةَ لَنَا بِه (البقرة : ۲۸۷) جو امر فوق الطاقت اور نا قابل برداشت ہوجاوے اس سے
خدا بھی در گذر کرتا ہے دیکھو ! حضرت ہاجرہ کا واقعہ بھی ایسا ہی ہے جو کہ مومنین کی دادی تھی پہلی مرتبہ
جب وہ نکالی گئی تو فرشتہ نے اسے آواز دی اور بڑی تسلّی دی اور اس سے اچھا سلوک کیا مگر جب
دوسری مرتبہ نکالی گئی تو سوکن نے کہا کہ اس کو ایسی جگہ چھوڑ و جہاں نہ دانہ ہو نہ پانی ۔ اس کی غرض
یہی تھی کہ وہ اس طرح سے ہلاک ہوکر نیست و نابود ہو جاوے گی اور حضرت ابراہیم کا ایسا منشانہ
تھا مگر خدا نے حضرت ابراہیم کو کہا کہ اچھا جس طرح یہ کہتی ہے اسی طرح کیا جاوے اور سارہ کی
بات کو مان لے۔
جلد دہم
اصل میں بات یہ تھی کہ خدا ت یہ تھی کہ خدا کا منشا قدرت نمائی کا تھا۔ توریت میں یہ قصہ مفصل لکھا ہے۔ بچہ
جب بوجه شدت پیاس رونے لگا تو بی بی ہاجرہ پہاڑ کی طرف پانی کی تلاش میں ادھر اُدھر گھبراہٹ
سے دوڑتی بھاگتی پھرتی رہی مگر جب دیکھا کہ اب یہ مرتا ہے تو بچے کو ایک جگہ ڈال کر پہاڑ کی چوٹی
پر دعا کرنے لگ گئی کیونکہ اس کی موت کو دیکھ نہ سکتی تھی ۔ اسی اثناء میں غیب سے آواز آئی کہ
ہاجرہ ! ہاجرہ ! لڑکے کی خبر لے وہ جیتا ہے۔ آکر دیکھا تو لڑ کا جیتا تھا اور پانی کا چشمہ جاری تھا۔ اب
وہی کنواں ہے جس کا پانی ساری دنیا میں پہنچتا ہے اور بڑی حفاظت اور تعظیم اور شوق سے پیا جاتا ہے۔
غرض یہ سارا معاملہ بھی سوکنوں کے باہمی حسد وضد کی وجہ سے تھا۔
فرمایا۔ خدا کا نام ظاہر بھی ہے انبیاء کا وجود خدا تعالیٰ کے ظہور کا باعث ہوتا ہے اور باطن بھی ۔ وہی ظاہر ہے اور
کوئی ظاہر نہیں۔ خدا کا ظہور دنیا میں انبیاء کے ذریعہ سے ہوتا ہے۔ انبیاء کا وجود خدا کے ظہور کا
باعث ہوتا ہے۔ انبیاء کے آنے سے پہلے خدا مخفی ہوتا ہے۔ لوگ خدا کو بھول جاتے ہیں اور زبانِ حال
سے دنیا بول اٹھتی ہے کہ گویا خدا ہے ہی نہیں ۔ انبیاء آ کر دنیا کو خواب غفلت سے جگاتے ہیں اور ان
کے ذریعہ سے خدا اپنے آپ کو ظاہر کرتا ہے اسی واسطے انبیا ء خدا نما کہلاتے ہیں۔ وہ خود فنا ہو جاتے
ہیں جب خدا کا ظہور ہوتا ہے ۔
دیکھو!
ہے۔
مو! جب تک انسان اپنے نفسانی جذبات اور خودی سے فنا نہ ہو جاوے جب تک خواہ الہام
بھی ہوں اور کشوف بھی دکھائے جاویں مگر کسی کام کے نہیں ہیں کیونکہ بجز اس کے کہ خدا میں اپنے
آپ کو فنا کر دیا جاوے یہ امور عارضی ہوتے ہیں اور دیر پا نہیں ہوتے اور ان کی کچھ بھی
قدر و قیمت نہیں ہوتی ۔
دعا کی قبولیت کا بھی یہی راز ہے۔ انسان جب تک اپنی خواہشات،
قبولیت دعا کا راز ارادوں اور علموں کوترک کر کے خدا میں فنا نہ ہو جاوے اور خدا کی
قدرت کا ملہ اور قادر مطلق ہونے اور سننے اور قبول کرنے والا ہونے پر یقین کامل اور پورا وثوق نہ
رکھتا ہو جب تک دعا بھی ایک بے حقیقت چیز ہے۔ فلسفیوں کو کیوں قبولیت دعا پر ایمان نہیں ہوتا ؟
اس کی یہی وجہ ہے کہ ان کو خدا کی وسیع قدرت اور بار یک دربار یک سامانوں کے پیدا کر دینے والا
ہونے پر ایمان نہیں ہوتا اور وہ خدا کی قدرت کو محدود جانتے ہیں اور اپنے تجارب اور علوم پر ہی
بھروسہ کر بیٹھتے ہیں ۔ ان کو اپنے تجارب کے مقابلہ میں یہ خیال بھی نہیں ہوتا کہ خدا بھی ہے اور وہ
بھی کچھ کر سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات بعض سخت سخت مہلک امراض میں وہ لوگ یقینی
اور قطعی حکم لگاد۔ حکم لگا دیتے ہیں کہ یہ شخص بچ نہیں سکتا یا اتنے عرصے میں مر جاوے گا ۔ یا اس طرز سے مرے
گا۔ مگر بیسیوں مثالیں ایسی خود ہماری چشم دید ہیں اور بعض کو ہم جانتے ہیں جن میں باوجود ان کے
یقینی اور قطعی حکم لگا دینے کے خدا تعالیٰ نے ان بیماروں کے واسطے ایسے اسباب پیدا کر دیئے کہ وہ
آخر کار بچ گئے اور بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ بعض وہ بیمار جن کے حق میں یہ لوگ موت کا
قطعی اور اٹل فتویٰ دے چکے تھے زندہ سلامت ہو گئے اور کسی دوسرے موقع پر ان کو مل کر
شرمندہ کیا اور ان کے علم و دعوی کو بھی شرمندہ کیا ہے۔
حدیث میں آیا ہے مَا مِنْ دَاءٍ إِلَّا وَلَهُ دَوَاء ایک مشہور ڈاکٹر کا ہمیں قول یاد ہے وہ کہتا ہے
کہ کوئی مرض بھی نا قابل علاج نہیں ہے بلکہ یہ ہماری سمجھ اور عقل و علم کا نقص ہے کہ ہمارے علم کی
رسائی وہاں تک نہیں ہوتی۔ ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اس مرض کے واسطے بعض ایسے ایسے اسباب
پیدا کئے ہوں جن سے وہ شخص جس کو ہم نا قابل علاج یقین خیال کرتے ہیں قابل علاج اور صحت یاب
ہو کر تندرست ہو جاوے پس قطعی حکم ہرگز نہ لگانا چاہیے بلکہ اگر رائے ظاہر بھی کرنی ہو تو یوں کہہ دو کہ
ہمیں ایسا شک پڑتا ہے مگر ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ کوئی ایسے سامان پیدا کر دے کہ جن سے یہ روک اٹھ
جاوے اور بیماراچھا ہو جاوے۔ دعا ایک ایسا ہتھیار خدا نے بنایا ہے کہ انہونے کام بھی جن کو انسان
ناممکن خیال کرتا ہے ہو جاتے ہیں کیونکہ خدا کے لئے کوئی بات بھی انہونی نہیں ۔ اے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۲ مورخه ۲۶ مارچ ۱۹۰۸ صفحه ۳، ۴
او