۲۶ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقتِ سیر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
حاجی الہی بخش صاحب گجراتی حضرت کے حضور میں حاضر تھے انہوں نے عرض خدا تعالیٰ کا فضل کی کہ مجھے قبل از بیت پدرو سال کی عادت این اور حق ہوئی تھی۔ بیعت
ہی ۔
کے بعد میں شرمندہ ہوا کہ اب تک مجھ میں ایسی عادتیں پائی جاتی ہیں تب میں جنگل میں جا کر خدا کے
آگے رویا اور میں نے دعا کی اور پھر ایک دفعہ دونوں چیزوں کو چھوڑ دیا نہ مجھے کوئی تکلیف ہوئی اور نہ کوئی
بیماری وارد ہوئی ۔
فرمایا۔ یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے۔
( قبل از ظهر )
بہشت دائمی ہے اور دوزخ غیر دائمی فرمایا۔ بہشت کے متعلق اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ عَطَاء غَيْرَ مَجْنُودٍ (هود: ۱۰۹) یہ ایک
ایسی نعمت ہے جس کا انقطاع نہیں۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو بہشت کے درمیان بھی مومنوں کو کھٹک رہتا کہ
کہیں نکالے نہ جاویں۔ لیکن برخلاف اس کے دوزخ کے متعلق ایسا نہیں ۔ بلکہ حدیث سے ثابت
ہے کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ سب دوزخ سے نکل چکے ہوں گے۔ خدا تعالیٰ کی رحمت کا تقاضا بھی
یہی ہے۔ آخر انسان خدا کی مخلوق ہے۔ خدا تعالیٰ اس کی کمزوریوں کو دور کر دے گا اور اس کو رفتہ رفتہ
او
دوزخ کے عذاب سے نجات بخشے گا ۔ اے
۲۶ مارچ ۱۹۰۸ء (بوقت سیر )
فرمایا۔ اگر انسان تکبر چھوڑ دے اور اخلاق اور
اخلاقی معجزات کی زبردست تاثیر ملنساری سے پیش آوے تو یہ ایک بھاری معجزہ ہوتا
ہے۔ اخلاقی معجزہ ہمیشہ اپنے اندر ایک زبردست تاثیر رکھتا ہے۔ درخت اپنے پھل سے پہچانا جاتا
ہے۔ سچی تعلیم اور پاک ایمان کا اثر اخلاق سے ظاہر ہوتا ہے۔
ے بدر جلدے نمبر ۱۳ مورخه ۲ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۴
درجہ کمال کے دو ہی حصے ہیں۔ ایک تعظیم اوامر الہیہ، دوسرے شفقت علی خلق اللہ ۔ امر اول کا
تعلق تو دل سے اور خدا سے ہوتا ہے جس کو یکا یک ہر کوئی نہیں جان سکتا ۔ دوسرا پہلو چونکہ خلقت سے
تعلق رکھتا ہے اور اول ہی اول انسان کی نظر انسانی اخلاق پر پڑتی ہے اس واسطے اس خُلق کا کمال
ایک بڑا بھاری اور شاندار معجزہ ہے۔ دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں ایسے کئی ایک
نمونے پائے جاتے ہیں کہ بعض لوگوں نے محض آپ کے اخلاقی کمال کی وجہ سے اسلام قبول کیا۔
چنانچہ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک مشرک عیسائی مہمان آیا ۔ صحابہ ان کو اپنا مہمان بنانا ن بنانا چاہتے تھے
مگر آنحضرت نے فرمایا کہ نہیں یہ میرا مہمان ہے اس کا کھانا میں لاؤں گا۔ چنانچہ اس مشرک کو
آنحضرت نے اپنے ہاں مہمان رکھا اور اس کی بہت خاطر تواضع کی اور عمدہ عمدہ کھانے اس کو
کھلائے اور عمدہ مکان اور اچھا بسترہ اس کو رات بسر کرنے کے واسطے دیا مگر وہ بوجہ کھانا زیادہ کھا
جانے کے بد ہضمی کی وجہ سے رات بھر اسی کوٹھڑی میں رفع حاجت کرتا رہا۔ مکان اور بسترہ خراب
کر دیا ۔ صبح منہ اندھیرے ہی شرم کے مارے اٹھ کر چلا گیا مگر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم
نے تلاش کی اور وہ نہ ملا تو بہت ہی افسوس کیا اور کپڑے جو نجاست سے آلودہ ہو گئے تھے خود
اپنے دست مبارک سے صاف کر رہے تھے کہ وہ اتنے میں واپس آگیا کیونکہ وہ اپنی ایک بیش قیمت
صلیب بھول گیا تھا۔ اس کو آتے دیکھ کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بہت خوش ہوئے اور اس سے
کوئی اظہار رنج نہیں فرمایا بلکہ آپ نے اس کی مدارات اور خاطر کی اور اس کی صلیب نکال کر اس کو
دے دی۔ وہ شخص اس واقعہ سے ایسا متاثر ہوا کہ وہیں مسلمان ہو گیا۔
اس کے سوا اور کئی ایسے ایسے واقعات اس قسم کے اعلیٰ درجہ اخلاق کے موجود ہیں ۔ غرض یہ
ہے کہ اخلاقی معجزہ صداقت کی ایک بڑی بھاری دلیل ہے۔
یہ نہایت درجہ کا ظلم ہے کہ اسلام کو ظالم کہا جاتا ہے حالانکہ اسلام کی تمام جنگی دفاع تھیں ہاہاہا ادا کیا ہے اسلام کو کہا جاتاہے حالانکہ ظالم وہ خود ہیں جو تعصب کی وجہ سے بے سوچے سمجھے
اسلام پر بے جا اعتراض کرتے ہیں اور باوجود بار بار سمجھانے کے نہیں سمجھتے کہ اسلام کے کل جنگ
اور مقابلے کفار مکہ کے ظلم و ستم سے تنگ آکر دفاعی رنگ میں حفاظت جان و مال کی غرض سے تھے
اور کوئی بھی حرکت مسلمانوں کی طرف سے ایسی سرزد نہیں ہوئی جس کا ارتکاب اور ابتدا پہلے کفار
کی طرف سے نہ ہوا ہو۔ بلکہ بعض قابل نفریں حرکات کا مقابلہ بتقاضائے وسعت اخلاق
آنحضرت نے خود عمداً ترک کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔ مثلاً کفار میں ایک سخت قابلِ نفرت رسم تھی
جو کہ وہ مسلمان مردوں سے کیا کرتے تھے مگر آنحضرت نے اس قبیح فعل سے مسلمانوں کو قطعاً
روک دیا۔
قرآن شریف میں بڑی بسط اور تفصیل سے اس امر کا ذکر موجود ہے مگر کوئی غور کرنے والا اور
بے تعصب دل سچائی اور حق کی پیاس بھی اپنے اندر رکھتا ہو۔ قرآن شریف میں صاف طور سے اس امر کا ذکر
آگیا ہے کہ وَهُمْ بَدَءُوكُمْ أَوَّلَ مَرَّةٍ ( التوبة : (۱۳) یعنی ہر ایک شرارت اور فساد کا ابتدا پہلے کفار کی
طرف سے ہوا ہے بلکہ قرآن شریف نے تو اس امر کی بڑی وضاحت کر دی ہے کہ جنہوں نے تلوار سے
مقابلہ کیا ان کا مقابلہ تلوار سے کیا جاوے اور جو لوگ الگ رہتے ہیں اور انہوں نے ایسی جنگوں میں
کوئی حصہ نہیں لیا ان سے تم بھی جنگ مت کرو بلکہ ان سے بے شک احسان کرو اور ان کے معاملات میں
عدل کیا کرو۔ چنانچہ فرماتا ہے لا يَنْهُكُمُ اللهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمُ
مِنْ دِيَارِكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَ تُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ (الممتحنة : ٩)
اب جائے غور ہے کہ قرآن شریف نے جن اضطراری حالتوں میں جنگ کرنے کی اجازت
دی ہے ان میں سے آج اس زمانہ میں کوئی بھی حالت موجود ہے؟ ظاہر ہے کہ کوئی جبر و تشدد
کسی دینی معاملہ میں ہم پر نہیں کیا جاتا بلکہ ہر ایک کو پوری آزادی دی گئی ہے۔ اب نہ کوئی جنگ کرتا
ہے کسی دینی غرض کے لئے اور نہ ہی لونڈی غلام کوئی بناتا ہے۔ نہ کوئی نماز روزے اذان حج
اور ارکان اسلام کی ادائیگی سے روکتا ہے تو پھر جہاد کیسا اور لونڈی غلام کیسے؟
فرمایا کہ آریہ لوگ اپنی ضد اور ہٹ دھرمی سے ایک یہ بھی
عورت اور مرد میں مساوات اسلام پر اعتراض کیا کرتے ہیں کہ اسلام نے مرد اور عورت
میں مساوات نہیں رکھی ۔ مردوں کو ترجیح دی ہے ۔
فرمایا ۔ تعصب اور حق کی مخالفت نے ان کو اندھا کر دیا ہے ایسا کہتے ان کو شرم نہیں آتی ا۔ ۔ پہلے
اپنے گریبان میں تو منہ ڈال کر دیکھیں اور پھر انصاف کریں ۔ غور کا مقام ہے کہ ان میں سے اگر کسی
آریہ کے ہاں چالیس لڑکیاں بھی ہو جاویں جب بھی ان کے مذہب کی رو سے اپنی بیوی کو کسی
دوسرے سے منہ کالا کرانے کے واسطے بھیجنا پڑے گا تا کہ وہ اپنی نجات کے واسطے لڑکا حاصل
کرے کیونکہ ویدوں کی تعلیم کے مطابق جس کے ہاں لڑکا نہیں اس کی مکتی نہیں ۔
اب ذرا انصاف تو کریں کہ مساوات کس جانور کا نام ہے۔ چالیس پچاس لاتعداد لڑکیاں بھی
ایک لڑکے کی برابری نہیں کر سکتیں اور لڑکیاں بلحاظ کثرت کے خواہ کتنی بھی ہوں اپنی ماں کو اس
قابل نفرت اور خلاف فطرت قبیح فعل سے بچا نہیں سکتیں جب تک لڑکا پیدا نہ ہوا سے نیوگ کرانا ہی
پڑے گا ۔ اب بتاؤ کہ کیا تم نے مرد و عورت میں مساوات رکھی ہے؟
اسلام جو کہ بڑا پاک اور بالکل فطرت انسانی کے مطابق واقع ہوا ہے اور بڑی کامل اور حکیمانہ
تعلیم اپنے اندر رکھتا ہے اس نے عورتوں کے نکاح میں جس طرح ولی کا ہونا ضروری قرار دیا ہے اسی
طرح ان کی طلاق میں بھی ایک ولی کا ہونا ضروری رکھا ہے مثلاً جس طرح عورت اپنے نکاح کے
واسطے اپنے ولی کی محتاج ہے اسی طرح طلاق کے واسطے بھی ولی کی محتاج ہے۔ اگر کسی عورت کا کسی
خاص شخص سے گزارہ اور نباہ نہیں ہو سکتا تو اس کو اجازت ہے کہ قاضی یا حاکم وقت کی معرفت خلع
کرالے۔ وہی قاضی یا حاکم وقت اس کا ولی طلاق ہوگا ۔ کوئی روک ٹوک نہیں ۔
باقی رہا ورثہ کے متعلق سوقرآن شریف نے مرد سے عورت کا حصہ نصف رکھا ہے اس میں بھید یہ
ہے کہ نصف اس کو والدین کے ترکہ میں سے مل جاتا ہے اور باقی نصف وہ اپنے سسرال میں سے
جالیتی ہے اور پھر اس کے نان و نفقہ ، لباس و پوشاک کا ذمہ دار بھی اس کا خاوند ہوتا ہے۔ اس طرح پر
ایک طرح سے عورت مرد سے بھی بڑھ جاتی ہے۔ ان معترضوں کو شرم اور حیا سے کام لینا چاہیے۔ پہلے
اپنے گریبان میں تو منہ ڈال کر جھانک لیا کریں، پھر زبان اعتراض کھولا کریں ۔