۳۱ مارچ ۱۹۰۸ء (قبل از ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
دے چکے ہیں ۔ وہ خط حضرت مفتی محمد صادق صاحب نے حضرت اقدس کی خدمت میں پیش کر کے اس
کے متعلق استفتاء دریافت کیا ۔ ملک صاحب موصوف نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا کہ چونکہ میں نے حضور
کے ہاتھ پر دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا عہد کر لیا ہے اس واسطے اگر اب یہ مسئلہ دین کے کسی رنگ میں بھی
مخالف ہو تو میں خوشی سے اس سے دست بردار ہونا چاہتا ہوں ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہم تو اس کے جواز کی کوئی راہ نہیں پاتے ۔ جو نقصان ہو چکا ہے وہ خدا کی راہ میں نقصان سمجھ کر
آئندہ گناہ سے توبہ کر لینی چاہیے۔ اللہ تعالیٰ اجر دینے والا ہے۔ اصل میں یہ بھی ایک قمار بازی ہے۔ لے
۱۳۱ مارچ ۱۹۰۸ء ( قبل نماز ظهر )
پیر عبد اللہ شاہ صاحب ساکن پنڈ صاحب خاں ضلع اٹک جو
مجاہدہ اور ریاضت کی ضرورت کے پر مہرعلی شاہ صاحب گولڑوی کے ایک معزز ظیفہ ہیں
اور ان کو پیر صاحب موصوف کی طرف سے بیعت لینے کی بھی اجازت ہے دو تین دن سے قادیان میں تشریف
رکھتے تھے۔ انہوں نے آج حضرت اقدس کی خدمت میں نہایت اور نہایت ادب اور حق جوئی اور اطمینان ق اطمینان قلب کی
خاطر یوں عرض کی کہ خدا کے بندوں کے ساتھ خدا کے نشان ہوتے ہیں اور آپ کو بھی اللہ تعالیٰ نے اس
زمانہ میں مامور ومرسل بنا کر دنیا میں بھیجا ہے اور آپ کے ہزاروں نشان ظاہر ہو چکے ہیں مگر چونکہ میں
ایک بہت دور دراز دراز ملک کا رہنے والا ہوں اور اور ہم نے آپ کے ان نشانات سے سے کہ کوئی حصہ نہیں لیا جس
طرح آپ کی موجودہ جماعت کے لوگوں نے آپ کے نشانات کو دیکھا ہے۔ لہذا میری عرض یہ ہے کہ
کوئی نشان دکھا یا جاوے جو کہ ہمارے اطمینانِ قلب اور ترقی ایمان کا باعث ہو۔“
فرمایا۔ اصل بات یہ ہے کہ بموجب تعلیم قرآن شریف ہمیں یہ امر یوں معلوم ہوتا ہے کہ ایک
طرف تو اللہ تعالی قرآن شریف میں اپنے کرم، رحم، لطف اور مہر بانیوں کی صفات بیان کرتا ہے اور
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۵ مورخه ۶ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۱
رحمان ہونا ظاہر کرتا ہے اور دوسری طرف فرماتا ہے کہ اَنْ لَيْسَ لِلْإِنْسَانِ إِلَّا مَا سَعَى (النجم : ٤٠)
اور وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِيْنَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ( العنكبوت: ۷۰) فرما کر اپنے فیض کو سعی اور مجاہدہ
میں منحصر فرماتا ہے نیز اس میں صحابہ رضی اللہ عنہم کا طرز عمل ہمارے واسطے ایک اسوہ حسنہ اور عمدہ نمونہ
ہے۔ صحابہ کی زندگی میں غور کر کے دیکھو۔ بھلا انہوں نے محض معمولی نمازوں سے ہی وہ مدارج
حاصل کر لیے تھے؟ نہیں ! بلکہ انہوں نے تو خدا کی رضا کے حصول کے واسطے اپنی جانوں تک کی پروا
نہیں کی اور بھیڑ بکریوں کی طرح خدا کی راہ میں قربان ہو گئے جب جا کر کہیں ان کو یہ رتبہ حاصل ہوا
تھا۔ اکثر لوگ ہم نے ایسے دیکھے ہیں وہ یہی چاہتے ہیں کہ ایک پھونک مار کر ان کو وہ درجات
دلا دیئے جاویں اور عرش تک ان کی رسائی ہو جاوے۔
ہمارے رسول اکرم سے بڑھ کر کون ہو گا وہ افضل البشر افضل الرسل والانبیاء تھے جب
انہوں نے ہی پھونک سے وہ کام نہیں کئے تو اور کون ہے جو ایسا کر سکے؟ دیکھو! آپ نے غار حرا
میں کیسے کیسے ریاضات کئے ۔ خدا جانے کتنی مدت تک تضرعات اور گریہ وزاری کیا گئے ۔ تزکیہ
کے لئے کیسی کیسی جانفشانیاں اور سخت سے سخت محنتیں کیا کئے جب جا کر کہیں خدا تعالیٰ کی طرف سے
فیضان نازل ہوا۔
اصل بات یہی ہے کہ انسان خدا کی راہ میں جب تک اپنے اوپر ایک موت اور حالت فنا وارد
نہ کر لے تب تک ادھر سے کوئی پروانہیں کی جاتی ۔ البتہ جب خداد یکھتا ہے کہ انسان نے اپنی طرف
سے کمال کوشش کی ہے اور میرے پانے کے واسطے اپنے اوپر موت وارد کر لی ہے تو پھر وہ انسان پر
خود ظاہر ہوتا ہے اور اس کو نوازتا اور قدرت نمائی سے بلند کرتا ہے۔ دیکھو قرآن شریف میں ہے۔
وَفَضَّلَ اللَّهُ الْمُجْهِدِينَ عَلَى الْقَعِدِينَ اَجْرًا عَظِيمًا (النساء : ۹۶) قاعدین یعنی سست اور معمولی
حیثیت کے لوگ اور خدا کی راہ میں کوشش اور سعی کرنے والے ایک برابر نہیں ہوتے ۔ یہ تجربہ کی
بات ہے اور سالہائے دراز سے ایسا ہی دیکھنے میں آرہا ہے۔
انسان دنیا میں دوست دو قسم کے ہوتے ہیں ایک تو وہ جن کو بد قسمتی سے یہ سکھایا جاتا ہے کہ بعض اولیاء
اور اقطاب دنیا میں ایسے بھی موجود ہیں کہ جن کی ایک توجہ سے انسان ولایت کے درجہ تک پہنچ سکتا
ہے اور عرش تک کی اسے خبر ہو جاتی ہے۔ دوسرے وہ لوگ ہیں جو قرآن شریف میں تدبر کرتے ہیں
اور خدا کی راہ میں اس کے پانے کے واسطے صدق و اخلاص سے کوشش اور ورزش کرتے ہیں اور یہی
ہیں کہ آخر جن کی پرسوز اور دردمندانہ محنتیں اور کوششیں ضائع نہیں کی جاتیں اور آخر یہ لوگ جو صبر سے
خدا کے دروازے پر مانگتے ہیں اور اخلاص اور صدق سے کھٹکھٹاتے ہیں ان کے واسطے کھولا جاتا ہے
اور آخر وہ اپنے صدق و اخلاص اور سچی تڑپ اور حقیقی اضطراب کی وجہ سے خدائی فیوض کے خزانوں
کے مالک اور وارث بنائے جاتے ہیں۔
دیکھو! خدا بڑا بے نیاز ہے۔ اس کو اس بات کی کیا پروا ہے کہ کوئی جہنم میں جاوے یا کہ بہشت
میں جاوے کسی کے دوزخ میں جانے سے خدا کا کچھ بگڑتا نہیں اور کسی کے بہشت میں جانے سے
سنورتا نہیں۔ خدا کا اس میں ذاتی نفع یا نقصان کچھ بھی نہیں ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ
أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت :(۳) یعنی کیا بس اتنی بات سے کہ لوگ
زبان سے اتنا کہہ دیں کہ ہم ایمان لائے ۔ خدا راضی ہو جاتا ہے اور حال یہ کہ ابھی ان کے اس قول کا
امتحان نہیں کیا گیا کہ آیا وہ حقیقتاً مومن ہیں بھی یا کہ نہیں اور ان کے اس قول کا صدق و کذب ظاہر
نہیں ہوا؟ پس سچی اور پکی بات یہی ہے کہ انسان اول صدق، اخلاص اور گدازش اختیار کر کے
اپنے اوپر ہزاروں موتیں وارد کرے جب جا کر اللہ رحم کرتا ہے اور اس کی طرف جھانکتا ہے۔
جنتر منتر سے ولی بن جانے والے خیالات کے لوگ اور صرف ایک چھوہ سے آسمانی خزانوں کے
مالک بن جانے کے خیالات رکھنے والے ہمیشہ محروم رہتے ہیں۔
ایک دفعہ ایک آدمی ہمارے پاس آیا اور کہا کہ میں تو ایسے کامل انسان کی تلاش میں ہوں
جو دم بھر میں ایک توجہ سے ولی بنا دیوے۔ ہم نے بہتیر اسمجھایا مگر جب وہ باز نہ آیا تو ہم نے کہا کہ
اچھا جاؤ تلاش کرو اگر کہیں ایسا کوئی قطب غوث مل جاوے۔ آخر ایک مدت دراز کے بعد وہ ہمیں
پھر مل گیا۔ بُرے حال مندے دہاڑے ۔ ہم نے پوچھا کہ کیوں تم کو ایسا پھونک مارنے والا آدمی
ملا بھی جسے تم تلاش کرتے تھے؟ وہ چپکا ہی رہ گیا اور کچھ جواب نہ دے سکا۔
ہمارے عقیدے کے موافق تو یہ بات ہے کہ نہ اللہ نے اور نہ ہی اس کے رسول نے کسی نے
بھی یہ راہ نہیں سکھائی ۔ دیکھو ! صحابہؓ نے کس قدر کوششیں کی ہیں جس کی قسمت میں ہی ایسا ہو کہ اس کی
عمر ضائع ہو وہ کتاب اللہ سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا ۔ قرآن شریف پڑھ کر دیکھ لو اس میں کہیں بھی ایسا
نہیں ملے گا کہ خدا اس شخص پر بھی راضی ہوتا ہے جو اس کی رضامندی کی راہوں سے غافل اور
لا پرواہی کرنے والا ہو ۔ خدا تعالیٰ نے اپنی رضا مندی کی جو راہیں مقرر کر دی ہیں۔ انہیں کے اختیار
کرنے سے وہ راضی ہوتا ہے۔ صاف طور سے اس نے یہ دعا سکھا دی ہے کہ اِهْدِنَا الصِّرَاطَ
الْمُسْتَقِيمَ (الفاتحة : ٦ ) دیکھو! انسان انسان سے خوش ہو کر اس کو انعامات عطا کرتا ہے تو کیا خدا
اپنی رضا مندی کی راہوں پر چلنے والوں اور اس کی تلاش کرنے والوں سے محبت نہیں کرے گا ؟
مگر استعداد بھی ہو اس کے فیوض کے لینے کی۔ ایک گندہ پھوڑا جس میں پیپ اور گندے مواد
بھرے ہوں ۔ اس پر کیسے رحم کیا جاوے؟ دیکھو ! صحابہؓ نے حق فرماں برداری اور رضا جوئی ادا کیا
تھا اور وہ ایک عمدہ نمونہ اور اعلیٰ مثال ہیں ۔ اس ثبوت کے واسطے انہوں نے کس طرح اپنی جانیں
قربان کر دیں ، اطاعت کی ، خون کی ندیاں بہادیں تو وہ بھی ان کی اس حالت پر کیسا راضی ہو گیا۔
جتنے بھی بزرگ اور اولیاء گذرے ہیں وہ سب مجاہدات اور ریاضات میں اپنے اوقات
گذراتے تھے ۔ دیکھو! با وافرید صاحب اور اور جتنے بھی اولیاء اور ابدال گذرے ہیں یہ سب گروہ
ایک وقت تک خاص ریاضات اور مجاہدات شاقہ کرنے کی وجہ سے ان مدارج پر پہنچے ہیں اور
ان لوگوں نے بڑی سختی سے اور پورے طور سے اتباع سنت کی ہے جب جا کر ان کی مشیخت ،
ننگ و ناموس اور خواہ نخواہ کی کبریائی نکلی اور وہ گویا کہ سوئی کے ناکے میں سے ہوکر نکلے ہیں جس سے
ہمیشہ ایسے لوگ نکلا کرتے ہیں جب جا کر کہیں ان لوگوں کو یہ حالتیں نصیب ہوئی ہیں۔ دعا ئیں بھی
انہی لوگوں کی قبول ہوتی ہیں ورنہ دیکھو جس طرح سے ایک حکیم کی دوائی بجز پر ہیز کرنے کے مؤثر
نہیں ہوتی اسی طرح سے دعا کی قبولیت کا بھی یہی راز ہے۔ دعا کچھ بھی اثر نہیں کر سکتی جب تک
انسان پورا اور کامل پر ہیز گار نہ ہو۔
جلد دہم
لوگوں نے بعض اولیاء کی نسبت بعض جھوٹے قصے کہانیاں بنا رکھی ہیں وہ بھی مخلوق کی راہ میں
بڑا بھاری پتھر اور روک ہو جاتے ہیں اور بہتوں کی ٹھوکر کا باعث ہو جاتے ہیں۔ دیکھو! حضرت شیخ
عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے متعلق بھی ایک قصہ ایسا گھڑ رکھا ہے کہ ایک چور ان کے سامنے
آیا اور انہوں نے گویا ایک ہی پھونک سے اس کو ولی اور قطب بنا دیا تھا۔ یا د رکھو کہ کوئی بھی کبھی
بجز اپنے اوپر ایک موت وارد کرنے اور پوری اتباع سنت کے کسی خاص اور اعلیٰ مقام پر نہیں پہنچا۔
ہاں البتہ یہ بھی صحیح ہے کہ استعداد کے سوا کچھ نہیں ہو
فیضان بھی استعداد پر ہوتے ہیں سکتا۔ بعض طبیعتیں اور استعدا میں اس قسم کی الہ تعالی
نے بنائی ہوتی ہیں اور ان میں ایسا مادہ رکھا ہوتا ہے کہ نخوت ، تکبر ، عجب ، پندار وغیرہ رذیل اخلاق ان
سے خود بخود آسانی سے نکل جاتے ہیں اور ایک فانی اور لائے بن جاتے ہیں اور جس طرح سے ایک
دانہ زمین میں مل کر پہلے خاک ہو جاتا ہے تو پھر خدا اس کو قدرت سے بڑھاتا ہے۔ اسی طرح سے وہ
لوگ بھی اول اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں کھو دیتے ہیں۔ جب خدا ان کو پھر زندہ کرتا ہے اور بڑھاتا اور
پھیلاتا ہے اور ان کی قبولیت دنیا کے دلوں میں بڑھا دیتا ہے۔ پس اس طرح سے جو انسان کل
مشکلات کو جو اس پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کے امتحان کے واسطے وقتاً فوقتاً وارد ہوں ان کی
برداشت کر لیتا ہے اور اپنی طرف سے کوئی خاص حدود اور شرائط نہیں مقرر کرتا بلکہ خدا پر چھوڑ دیتا ہے
تو خدا اس کو اپنے فضل سے وہ کچھ دکھا دیتا ہے جس سے اس کا ایمان قوی اور مضبوط ہوجاتا ہے
اور سلیم قلب حاصل ہو جاتا ہے مگر جو لوگ ضد کرتے ہیں اور خدا کو اپنے ارادوں کے ماتحت چلانے کی
خواہش کرتے ہیں وہ لوگ محروم رہ جاتے ہیں اور پھر خدا ایسے لوگوں کی پروا ہی کیا رکھتا ہے وہ بے نیاز
ہے۔ اس کے کروڑوں بندے ہیں اگر نہیں مانتا تو نہ سہی وہ بھی جہنمی گروہ میں داخل کر دیا جاتا ہے خدا
نشان دکھانے میں بندے کی خواہش اور ارادے کے ماتحت نہیں ہوتا۔ فیضان بھی استعداد پر پر ہوا ہوا کرتے
ہیں۔ (مصفا قطره باید که تا گوہر شود پیدا) جس طرح سے ایک کھایا ہوا دانہ زمین میں باقاعدہ طور سے
کاشت کیا جانے پر بھی تو نہیں اگتا اور نہیں بارور ہوتا اسی طرح سے بد بخت لوگ جن پر فرد جرم شقاوت
کا لگ چکا ہے خدا کے انعامات اور نشانات کے وارث نہیں ہو سکتے ۔ بھلا نبی سے بڑھ کر اور کون ہوگا ؟
سارا قرآن شریف تدبر سے پڑھ کر دیکھ لو کہ اللہ تعالیٰ نے فیض کے حصول کے جو سامان مقرر فرمائے
ہیں انہی کی پیروی سے وہ فیضان ملے گا اور ان کی خلاف ورزی کرنے سے ہرگز ہر گز ممکن نہیں کہ کوئی
خدا کے فیض کا وارث ہو سکے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَمِنْهُم شَقِيٌّ وَسَعِيدٌ (هود:۱۰۶) یعنی انسان
بلحاظ اپنی استعدادوں کے دو طرح کے ہیں۔ ایک تو وہ گروہ جس کو ایسے سامانوں کے جمع کرنے میں اور
ایسے اعمال بجالانے کی توفیق ہوتی ہے جو فیوض و برکات الہی کے انوار کے جاذب ہوتے ہیں اور وہ
سعید کے نام سے پکارے جاتے ہیں ۔ دوسرے وہ جن کے اعمال بد اور خبث باطن ان کی ترقیوں کے
آگے روک ہو کر ان کو اعمال صالحات اور خدائی فیوض و برکات سے دور و مہجور کر دیتے ہیں اب بھی دیکھ
لو کہ خوب زور سے تائیدات سماوی اور نشانات کی ایک بارش ہو رہی ہے اور ایک سیلاب کی طرح ترقی
ہو رہی ہے مگر اس میں بھی وہی داخل ہو سکتے ہیں جن کی روحوں میں سعادت کا حصہ ہے۔ شقی
اور بد بخت لوگ باوجود ہزار ہا نشانات کے دیکھنے کے ان میں بھی وساوس شیطانی کو داخل کر کے
سعادت اور قبول حق سے محروم رہ جاتے ہیں اور خدا کا بھی یہی منشا ہے کہ بعض سعادت کی وجہ سے
سعید اور بعض شقاوت کی وجہ سے شقی ہو کر یہ اختلاف قیامت تک برابر قائم رہے۔ پس جن کو خدا تعالیٰ
کا منشا ہی ہماری جماعت سے باہر رکھنے کا ہو اس کو ہم کیسے ہدایت دے سکتے ہیں۔
دیکھو! کسی خاص شخص کی پروا نہ خدا کو منظور ہوا
نشانات خدا تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں کرتی ہے اور نہ ہی اس کے رسول کسی خاص شخص
کی ہدایت کے لئے زور دیا کرتے ہیں بلکہ ان کی دعائیں اور اضطراب عام خلق خدا کے واسطے
ہوتے ہیں۔ دیکھو! رسول اکرم سے بھی معجزات مانگے گئے تھے مگر اللہ تعالیٰ نے کیا جواب دیا ؟
وَقَالُوا لَوْ لَا نُزِّلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ (الانعام : ٣٨) قُلْ إِنَّمَا الْأَيْتُ عِنْدَ اللهِ (الانعام : ١١٠)
اللہ تعالی نے اقتراح کو منع کیا ہے اور تجربہ بتاتا ہے کہ اقتراح کرنے والے لوگ ہمیشہ ہدایت سے
محروم ہی رہتے ہیں کیونکہ خدا نہ ان کی مرضی اور خواہشات کا تابع ہوتا ہے اور نہ وہ ہدایت پاتے
ہیں ۔ دیکھ لو! جب نشانات اور معجزات اقتراحی رنگ میں طلب کئے گئے جب ہی یہی جواب ملا
قُلْ سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُولًا (بنی اسراءیل : (۹۴) خدا تعالیٰ کے اب بھی ہزاروں
نشانات ہیں جو گننے سے گئے نہیں جا سکتے اور ہماری کتابوں میں تفصیل سے درج ہیں ۔ ان کو دیکھا
جاوے کیا وہ قابلِ قبول اور خدائی شان و شوکت کا رعب اپنے اندر رکھتے ہیں یا کہ کسی انسان کی
طاقت میں ان کا امکان ممکن ہے؟ پھر جو نشانات خدا تعالیٰ نے خود اپنی مرضی اور خوشی سے دیئے ہیں
ان سے تسلی تشفی نہ پا کر اپنی تسلی تشفی کے واسطے خاص نشانات طلب کرنا تو نہ قرآن میں ثابت ہے
اور نہ کسی پہلے نبی کی زندگی میں ملتا ہے پس ہم سے کیوں منہاج نبوت سے باہر سوال کیا جاتا ہے
ایسا ہرگز جائز نہیں۔ پہلے سوال کرنے والوں اور معجزات مانگنے والوں کو دیکھ لو ان سے کیا معاملہ ہوا ؟
وہی اب موجود ہے۔
ہم نے خدائی کا دعویٰ تو نہیں کیا۔ نشان خدا کے ہاتھ میں ہیں۔ جب اور جس قسم کے وہ چاہے
اپنی مرضی سے ظاہر کرے ۔ وہ کسی زید و بکر کی خواہشات کا پابند اور ماتحت نہیں ہے اور میں نہیں سمجھ
سکتا کہ ایسا انسان کبھی کامیاب بھی ہوا ہو۔ وہی قرآن شریف موجود ہے اس میں دیکھ لیا جاوے۔ خدا
کبھی مجبور نہیں ہوا۔ اور نہ وہ مجبور ہو کر ایسا کیا کرتا ہے بلکہ جب وہ چاہتا ہے اپنی مرضی سے مانگنے
والوں کی خواہشات سے ہزار درجہ بڑھ چڑھ کر بھی نشان دکھا سکتا ہے اور دکھاتا ہے۔ اس کو کسی
خاص انسان کی پروا نہیں ہوا کرتی کہ یہی شخص ہدایت پاوے گا تو یہ کارخانہ چلے گا۔
آپ بھی مسلمان ہیں بھلا آپ نے بھی کہیں قرآن شریف میں اس قسم کا مضمون پایا ہے کہ کبھی
کسی نے اقتراحی رنگ میں معجزہ مانگا ہو اور پھر اس نے پا بھی لیا ہو۔ ہرگز ایسا ثابت نہ ہوگا کہ کسی نے
اس طرح سے مانگا اور پھر پالیا ہو۔ پس اگر ایسا ثابت نہیں ہوتا تو یہ ایک قسم کی جرات اور بے ادبی
ہے اس سے مسلمان کو بچنا چاہیے۔ پس جس طرح سے آنحضرت نے نشان مانگنے والوں کو کہا
اور جواب دیا تھا ہم بھی اسی طرح کہتے ہیں کہ نشان خدا کے پاس ہیں وہ جس طرح کے چاہے اور
جس وقت چاہے دکھا سکتا ہے۔ نشان دکھانا ہمارا کام نہیں ہے۔ خدا کے دکھائے ہوئے نشانات
ہزاروں موجود ہیں ۔ ہاں البتہ ان میں یہ بات ضرور ہے کہ وہ کسی کے خاص کر کے مانگے ہوئے نہیں
ہیں بلکہ وہ ہیں جو خدا نے خود اپنے ارادے اور خوشی سے دکھائے۔
میں تو ایسے شخص کے اسلام میں ہی شک کرتا ہوں جو مسلمان کہلا کر قرآن شریف اور سنت رسول
سے باہر کوئی سوال کرتا ہے اگر سعادت و رشد کا انسان میں کچھ بھی حصہ ہو اور حق طلبی کی پیاس اور
سچی تڑپ موجود ہو تو کیوں خدائی نشانات میں غور نہیں کی جاتی اور ان کو کیوں قبول نہیں کیا جاتا ؟ کیا وہ
نشانات باسی ہو گئے ہیں کہ ان کی پروا نہیں کی جاتی اور کہا جاتا ہے کہ جو ہم مانگتے ہیں وہ ہمیں دیا
جاوے۔
یاد رکھو! یہ بڑی بھاری جرات اور بے ادبی ہے۔ خدا بڑا بے نیاز ہے اسے کسی کی پروا ہی کیا
ہے۔ اگر ساری دنیا بھی اس سے منہ پھیر لے تو اس کا کچھ بگڑتا نہیں۔ کسی کی خواہشات کا ماتحت ہو کر
اور مجبور ہو کر وہ نہیں چلے گا۔
نماز ظہر تسلّی پانے کے لئے دُعا کی ضرورت ما از لر کےبعد پھر پر صاحب موصوف کو با کر
یوں فرمایا کہ
نہایت نرمی ، اخلاق اور محبت بھرے الفاظ سے
اصل بات یہ ہے کہ کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ جب انسان کے دل کی حالت صاف ہوتی ہے اور
اس میں خلوص اور حق کی تڑپ ہوتی ہے اور خدا کو جو دلوں کے حالات سے واقف ہے اس کے لئے
کوئی امر ہدایت کا منظور ہوتا ہے تو خدا اپنے مامورین کے دل میں اس شخص کے لئے ایک خاص
جوش اور توجہ پیدا کر دیتا ہے اور الہام خفی سے مامور کو اس کی طرف متوجہ کر دیتا ہے مگر یہ جب
ہوتا ہے کہ خدا کو سائل کی حالت تقویٰ اور سچی تڑپ معلوم ہو جاوے۔ پس اس سے سمجھا جاتا ہے کہ
حضور الہی میں سائل کا سوال قابلِ قبول ہو گیا ہے۔ پس آپ اس امر کے لئے خدا کے حضور دعا
کریں اور توبہ استغفار سے کام لیں۔ ممکن ہے کہ آپ کی دعا کی وجہ سے خدا کوئی ایسے سامان مہیا