۷ اپریل ۱۹۰۸ء (ساڑھے دس بجے دن)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

را پریل ۱۹۰۸ء (ساڑھے دس بجے دن )
ایک امریکن میاں بیوی سے عیسائیت اور اپنی صداقت پر گفتگو
ے را پریل ۱۹۰۸ ء کو ایک انگریز اور ایک لیڈی جنہوں نے اپنے آپ کو امریکہ (شکا گو) کے رہنے
والے ظاہر کیا اور کہ وہ سیاحت کی غرض سے ملک بہ ملک پھر رہے ہیں اور ہندوستان میں بھی یہاں کے
پولیٹیکل اور ریلیجس ۔ اور رییس حالات سے واقفیت حاص سے واقفیت حاصل کرنے کے وائ نے کے واسطے آئے ہیں لاہور سے بہمراہی ایک سکاچ
انگریز قادیان میں قریب دس بجے کے پہنچے۔ مسجد مبارک کے نیچے کے دفتروں میں ان کو اچھی طرح سے
بٹھایا گیا اور چونکہ انہوں نے حضرت اقدس سے ملاقات کرنے کی درخواست کی اس لئے حضرت اقدس بھی
وہیں تشریف لے آئے اور سلسلہ گفتگو مترجم ( مترجم کا کام اول ڈپٹی علی احمد صاحب نے اور پھر جناب مفتی
محمد صادق صاحب نے کیا ) کے ذریعہ سے یوں شروع ہوا۔
سوال ۔ ہم نے سنا ہے کہ آپ نے مسٹر ڈوئی کو کوئی چیلنج دیا تھا کیا یہ درست ہے؟
جواب ۔ ہاں یہ درست ہے ہم نے ڈوٹی کو چیلنج دیا تھا۔
سوال کس بنا پر آپ نے اس کو چیلنج دیا تھا ؟
جواب ۔ ڈوئی نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ میں خدا کا رسول ہوں اور کہ خدا نے مجھے بذریعہ الہام یہ
بتایا ہے کہ مسیح خدا کا بیٹا اور خود خدا تھا اور کہ خود مسیح نے مجھے بحیثیت خدا ہونے کے ایسا الہام کیا ہے
اور کہ (نعوذ باللہ ) اسلام تباہ ہو جاوے گا اور کہ (نعوذ باللہ ) آنحضرت جھوٹے نبی تھے۔ چونکہ ہمیں
خدا نے بذریعہ اپنے الہام کے یہ بتایا ہے کہ مسیح نہ خدا ، نہ خدا کا بیٹا بلکہ صرف ایک پاکباز انسان اور
رسول تھا اور کہ ڈوئی اپنے اس دعوی رسالت میں کا ذب ہے کیونکہ یہ ممکن ہی نہیں کہ ایک ہی وقت
میں اسی ایک ہی خدا کی طرف سے ایک دوسرے کے بالکل متضاد اور مخالف راہوں پر چلنے والے
دور سول موجود ہوں۔ پس چونکہ اس طرح سے دنیا میں فساد پیدا ہوتا اور حق و باطل میں امتیاز اٹھ جاتا

ہے ہم نے اسے صادق اور کاذب کے فیصلہ کرنے کے واسطے چیلنج دیا۔ اگر چہ مسیح کو ابن اللہ اور پھر
واحد و یگانہ خدا ماننے والے لوگ دنیا میں بہت پائے جاتے ہیں مگر ان پر ایسا افسوس نہیں کیونکہ وہ
خیالات اور عقائد صرف پرانے غلط اور مصنوعی قصے کہانیوں کی بنا پر ہیں اور وہ لوگ منقولات کے
پیرو ہیں ۔ مگر ڈوئی نے تو اپنے اس دعوئی سے خدا پر ایک افترا کیا اور اس طرح سے خدا پر تہمت
باندھ کر لوگوں کو گمراہ کرنا چاہا تھا اور وہ تو کہتا تھا کہ خود خدا نے مجھے ایسا بتایا ہے اور بحیثیت ایک خدا
کے رسول ہونے کے وہ مسیح کی ابنیت اور الوہیت کی منادی کر کے لوگوں کو گمراہ کرتا تھا۔ یہی وجہ ہے
کہ ہم نے اسے اس فیصلہ کے واسطے چیلنج دیا۔
سوال ۔ ڈوئی نے تو ایک جھوٹا دعویٰ کیا تھا کیونکہ وہ اپنی صداقت ثابت نہیں کر سکا اور بائبل میں لکھا ہے کہ
آخر زمانے میں جھوٹے نبی آئیں گے تو پھر آپ کے دعوی کی سچائی کی کیا دلیل ہے؟
جواب ۔ فرمایا۔ بائبل میں جہاں یہ لکھا ہے کہ جھوٹے نبی آئیں گے وہاں سچے نبی کے آنے
کی نفی تو نہیں کی گئی۔ یہ تو نہیں لکھا کہ سچا نہیں آئے گا بلکہ جھوٹے نبیوں کا آنا خود بخود اس امر کی
صراحت کرتا ہے کہ ان میں سچا بھی ہوگا۔
سوال ۔ حضرت مسیح نے مُردے زندے کئے تھے چنانچہ ایک شخص جس کا نام اسے زندہ کرنا ثابت ہے
اور بائبل حضرت مسیح کی وفات کے بہت جلدی بعد ہی ضبط تحریر میں لائی گئی اور بجز حضرت مسیح کے کسی اور کا مر دے
زندہ کرنا ثابت نہیں ہے۔ پس یہ شہادت ان کے دعوی کی دلیل اور ثبوت کے واسطے کافی ہے۔
جواب ۔ مردوں کا زندہ ہونا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ پر بھی قرآن شریف میں مذکور ہے
مگر ہم آنحضرت کے مُردے زندہ کرنے کو روحانی رنگ میں مانتے ہیں نہ کہ جسمانی رنگ میں ۔
اور اسی طرح پر حضرت عیسی کا مُردے زندہ کرنا بھی روحانی رنگ میں مانتے ہیں نہ کہ جسمانی طور
پر ۔ اور یہ امر کوئی حضرت عیسی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ بائبل میں لکھا ہے کہ ایلیا نبی نے بھی
لے یہاں نام درج نہیں ۔ (مرتب)

بعض مردے زندہ ردے زندہ کئے تھے بلکہ وہ حضرت عیسی سے اس کام میں بہت بڑھے ہوئے تھے۔ اگر
فرض محال کے طور پر ہم مان بھی لیں کہ بائبل میں حضرت عیسی کا حقیقی مردوں کے زندہ کرنے کا ذکر
ہے تو پھر ساتھ ہی ایلیا نبی کو بھی خدا ماننا پڑے گا۔ اس میں حضرت عیسی کی خدائی کی خصوصیت ہی کیا
ہوئی ؟ اور ما بہ الامتیاز کیا ہوا ؟ بلکہ یسعیاہ نبی کے متعلق تو یہاں تک بھی لکھا ہے کہ مردے ان کے
جسم سے چُھو جانے پر ہی زندہ ہو جایا کرتے تھے۔ ان باتوں سے جو کہ اس بائبل میں درج ہیں
صاف شہادت ملتی ہے کہ مردوں کا زندہ کرنا حضرت مسیح کی خدائی کے واسطے کوئی دلیل نہیں ہو سکتا
اور اگر اس کو دلیل مانا جاوے تو کیوں ان دوسرے لوگوں کو بھی جنہوں نے حضرت مسیح سے بھی
بڑھ کر یہ کام کیا خدا نہ مانا جاوے اور خدائی کا خاصہ صرف حضرت مسیح کی ذات تک ہی محدود و مخصوص
رکھا جاوے؟ بلکہ ہمارے خیال میں تو حضرت موسیٰ کا سوٹے کا سانپ بنانے کا معجزہ مردے زندہ
کرنے سے بھی کہیں بڑھ کر ہے کیونکہ مردہ کو زندہ سے ایک تشبیہ اور لگاؤ بھی ہے کیونکہ وہی چیز ابھی
زندہ تھی اور مُردے میں زندہ ہونے کی ایک استعدا د خیال کی جاسکتی ہے۔ مگر سانپ کو سوٹے سے
کوئی بھی نسبت اور تعلق نہیں ہے وہ ایک نبات کی قسم کی چیز اور وہ سانپ ۔ تو یہ سوٹے کا سانپ
بن جانا تو مردوں کے زندہ ہو جانے سے نہایت ہی عجیب بات ہے۔ لہذا حضرت موسیٰ کو بڑا خدا
ماننا چاہیے۔ مگر حقیقی اور اصلی بات یہ ہے کہ ہم حقیقی مردوں کی زندگی کے قائل نہیں ہیں۔
سوال ۔ حضرت مسیح ازلی ابدی ہیں اور وہ اب بھی زندہ ہیں اور اس وقت خدا کے داہنے ہاتھ بیٹھے ہیں ۔
ان کے بعد کوئی ایسا نبی نہیں آیا جس میں یہ خاصے پائے جاتے ہیں۔
جواب ۔ ہم قطعی طور سے انکار کرتے ہیں کہ کوئی حقیقی مردے بھی زندہ کر سکتا ہے جیسا کہ
قرآن شریف میں آیا ہے فَيُمْسِكُ الَّتِي قَضَى عَلَيْهَا الْمَوْتَ - الخ ( الزمر : ۴۳)
باقی رہے آپ کے دعوے سو ہم ان کو بغیر کسی دلیل کے قبول نہیں کر سکتے ۔ مردوں کے زندہ
کرنے کے ساتھ ان کا خود ازلی ابدی ہونا اور اب زندہ اور خدا کے داہنے ہاتھ بیٹھے ہونا بھی آپ کے
دعوے ہیں جن کی کوئی دلیل آپ نے پیش نہیں کی اور دلیل کی جگہ ایک اور دعوی پیش کر دیا ہے۔

حضرت عیسی کو بھی ہم اور انبیاء کی طرح خدا کا ایک نبی یقین کرتے ہیں۔ ہم مانتے ہیں کہ خدا
کی راہ میں صدق اور اخلاص رکھنے والے لوگ خدا کے مقرب ہوتے ہیں۔ جس طرح خدا نے اپنے
اور مخلص بندوں کے حق میں بباعث ان کے کمال صدق اور محبت کے بیٹے کا لفظ بولا ہے۔ اس طرح
سے حضرت عیسی بھی انہی کی ذیل میں ہیں ۔ حضرت عیسی میں کوئی ایسی بڑی طاقت نہ تھی جو اور نبیوں
میں نہ پائی جاتی ہو اور نہ ہی ان میں کوئی ایسی نئی بات پائی جاتی ہے جس سے دوسرے محروم رہے
ہوں ۔ اگر حضرت عیسی میں مردے زندہ کرنے کی طاقت تھی تو اب بھی ان کا کوئی پیر و مردے زندہ
کر کے دکھائے ۔ مردے زندہ کرنے تو در کنار بلکہ ہمارے مقابلہ میں کوئی نشان ہی دکھا دیوے ۔
دیکھو! انسان اپنی انسانی حدود اور ہیئت کے اندر ترقی مدارج کر سکتا ہے نہ یہ کہ وہ خدا بھی بن
سکتا ہو جب انسان خدا بن ہی نہیں سکتا تو پھر ایسے نمونے کی کیا ضرورت جس سے انسان فائدہ نہیں
اٹھا سکتا ؟ انسان کے واسطے ایک انسانی نمونے کی ضرورت ہے جو کہ رسولوں کے رنگ میں ہمیشہ
خدا کی طرف سے دنیا میں آیا کرتے ہیں نہ کہ خدائی نمونہ کی جس کی پیروی انسانی مقدرت سے بھی باہر
اور بالاتر ہے۔ ہم حیران ہیں کہ کیا خدا کا منشا انسانوں کو خدا بنانے کا تھا کہ ان کے واسطے خدائی کا
نمونہ بھیجا تھا۔ پھر یہ اور بھی عجیب بات ہے کہ خدا ہو کر پھر یہود کے ہاتھ سے اتنی ذلت اٹھائی اور رسوا
ہوا اور ان پر غالب نہ آسکا بلکہ مغلوب ہو گیا۔
سوال ۔ آپ نے جو دعوی کیا ہے اس کی سچائی کے دلائل کیا ہیں؟
جواب ۔ میں کوئی نیا نبی نہیں۔ مجھ سے پہلے سینکڑوں نبی آچکے ہیں۔ توریت میں جن انبیاء کا
ذکر ہے اور آپ ان کو سچا مانتے ہیں۔ جو دلائل ان کی صداقت کے اور ان کو نبی اور خدا کا فرستادہ یقین
کرنے کے ہیں وہ آپ پیش کریں انہی دلائل میں میری صداقت کا ثبوت مل جائے گا۔ جن دلائل سے
کوئی سچا نبی مانا جا سکتا ہے وہی دلائل میرے صادق ہونے کے ہیں۔ میں بھی منہاج نبوت پر آیا ہوں۔
سوال نہیں بلکہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ سے وہ دلائل سنیں جن سے آپ کو اپنے صدق کا یقین ہوا اور آپ کو

کیسے معلوم ہوا کہ آپ نبی ہیں ؟
پر
جلد دہم
جواب ۔ خدا تعالیٰ نے ہمیں اپنے کلام سے اس بات کا علم دیا ہے اور خدا تعالیٰ کی طرف سے
آنے والے لوگوں کے ساتھ خدائی نشان ہوتے ہیں جو کہ اقتداری اور غیب پر مشتمل زبر دست
پیشگوئیوں کے رنگ میں ان کو عطا کئے جاتے ہیں۔ کوئی دشمن ان پر فتح نہیں پا سکتا اور باوجود کمزور
اور ناتواں اور بے سروسامان، بے یار و مددگار ہونے کے انجام کارا نہی کی فتح ہوتی ہے ان کی مخالفت
کرنے والوں کا نام ونشان مٹا دیا جاتا ہے منجملہ ہزاروں نشانات کے آپ لوگوں کے واسطے تو ایک
ڈوئی کا معاملہ ہی جو کہ آپ کے ملک میں ہی ظہور میں آیا ۔ اگر غور کریں تو کافی ہے۔ وہ دعویٰ کرتا تھا
کہ مسیح خدا ہے۔ مگر ہمارے خدا نے ہم پر یہ ظاہر کیا کہ وہ خدا نہیں بلکہ ایک عاجز انسان ہے۔
تب ہم نے اس سے اس معاملہ میں خط و کتابت کی مگر وہ اپنے دعوئی سے باز نہ آیا۔ آخر ہم نے خدا
سے خبر پا کر اس کی ہلاکت اور نامرادی کی پیشگوئی کی ۔ جو ہماری زندگی میں پوری ہونی ضروری تھی ۔
چنانچہ ویسا ویسا ہی ظہور میں آیا اور وہ پیشگوئی کے مطابق نہایت ذلت اور عذاب سے صادق کی زندگی
میں ہی ہلاک ہو گیا۔ اب کوئی غور کرنے والا دماغ اور مان لینے والا دل چاہیے کہ اس میں غور کرے
کہ آیا یہ پیشگوئی اس قابل ہے یا کہ نہیں کہ اس کو خدا تعالیٰ کی طرف سے یقین کیا جاوے یا کیا یہ بھی
کوئی انسانی منصوبہ ہے؟
دوم ۔ آپ لوگوں کا یہاں آنا بھی تو ہمارے واسطے ایک نشان ہے جو اگر آپ کو اس کا علم ہوتا
تو شاید آپ یہاں آنے میں بھی مضائقہ اور تامل کرتے ۔ اصل میں آپ لوگوں کا اتنے دور دراز
سفر کر کے یہاں ایک چھوٹی سی بستی میں آنا بھی ایک پیشگوئی کے نیچے ہے اور ہماری صداقت کے
واسطے ایک نشان اور دلیل ہے کہاں امریکہ اور کہاں قادیان ۔ مُردے زندہ کر لینا تو ایک طرف دھرا
رہ گیا ایک کوڑھی ( مجذوم ) تو صحت یاب ہو نہ سکا اور اُسے تو حضرت مسیح چنگا نہ کر سکے تو مردے زندہ
کرنا کیسا ؟ وہ باتیں تو ہزاروں سال کی ہیں اور خدا جانے ان میں کیا کچھ ملاوٹیں ہوگئی ہیں اور وہ
تو صرف قصے کہانیوں کے رنگ میں باقی رہ گئی ہیں۔ ان کی صداقت کا کوئی نشان یا ان کے سچے

ہونے کے کوئی آثار ہی پائے جاتے تو بھی ان کو مان لینے کی ایک راہ ہوتی ۔ مگر وہ تو اب باتیں ہی باتیں
اور نرے دعوے ہی دعوے ہیں ۔ مگر ہم تو آجکل کی موجودہ اور زندہ مثال پیش کرتے ہیں۔
سوال۔ ڈوئی کے اس انجام کا تو ہر شخص اندازہ لگا سکتا تھا کیونکہ اس نے ایک جھوٹا دعوی کیا تھا اور یہ صاف
ہے کہ جھوٹا مدعی ذلیل ہوا کرتا ہے۔ ہوا کرتا ہے۔ ہم تو آپ کے دعوی کی عظمت کی وجہ - ت کی وجہ سے یہاں آئے ہیں کہ اتنا بڑا دعویٰ
بات
کرنے ہوگا ، والا انسان کیسا ہو گا نہ یہ کہ آپ کے لئے نشان بننے کے واسطے آئے ہوں۔
جواب ۔ فرمایا کہ اگر ڈوئی کو آپ لوگ ایسا ہی سمجھتے تھے اور جانتے تھے کہ وہ اپنے دعوئی میں
جھوٹا ہے اور خدا پر بہتان باندھ رہا ہے تو پھر کیا اسی یقین سے آپ لوگوں نے لاکھوں بلکہ کروڑوں
روپوں کے نذرانے اسے دیئے؟ اور بیش قیمت تحائف اس کے واسطے دور دراز سے مہیا کئے؟
اور اس کی حد سے زیادہ عزت کی ؟ حتی کہ دس ہزار سے بھی زیادہ لوگ اس کے مرید بن گئے ۔ تعجب
کی بات ہے کہ ایک انسان کو باوجود جھوٹا یقین کرنے کے بھی کوئی یہ عزت و عظمت دیتا ہو؟ اور اپنا
مال و جان اس پر نثار اور تصدق کرتا ہو؟
امر دوم کے لئے ان کو سنانا چاہیے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ ایک فرد واحد بھی ہمارا واقف نہ تھا
اور کسی کو ہمارے وجود کا علم تک بھی نہ تھا بلکہ بہت کم لوگ تھے جن کو قادیان کے نام سے بھی اس
وقت واقفیت ہو گی حتی کہ ہماری طرف کسی کا خط تک بھی نہ آتا تھا اور ہم ایک گمنامی کی حالت میں
پڑے ہوئے تھے ۔ اس زمانے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے الہام ہوا کہ يَأْتُونَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ
عَمِيقٍ اور يَأْتِيكَ مِنْ كُلِّ فَجٍّ عَمِيقٍ اور وَلَا تُصَعِرُ لِخَلْقِ اللَّهِ وَلَا تَسْتَمْ مِنَ النَّاسِ
اور بعض اس مضمون کے الہام زبان انگریزی میں بھی تھے۔ حالانکہ ہم زبان انگریزی سے بالکل
نا آشنا ہیں اور یہ سب خبریں اس زمانہ کی ہیں جبکہ ان کے کچھ بھی آثار موجود نہ تھے اور ہماری
اس وقت کی حالت کو دیکھنے اور جاننے والے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اس حالت میں ایسی خبروں کے
امکان کا وہم و گمان بھی نہیں ہو سکتا تھا بلکہ ان الہامات کے بعد اندرونی اور بیرونی طور سے یعنی خود

اپنی قوم بھی اور دیگر عیسائی اور ہندو وغیرہ بھی سب دشمن ہو گئے مگر باوجود ان سب امور کے اللہ تعالیٰ
کی نصرت ہمیشہ ہمارے شاملِ حال رہی اور اس نے ایسی ایسی تائیدات کیں کہ اب اس وقت
چار لاکھ یا اس سے بھی کچھ زیادہ انسان ہمارے ساتھ ہیں اور دور دراز سے آتے ہیں۔ تحفے تحائف
اور نقد و جنس جن کے وعدے خدا تعالیٰ کے کلام میں کئے گئے تھے سب پورے ہوئے اور ہور ہے
ہیں۔ پیشگوئیوں کو ان کے تمام لوازم پیشگوئی کے وقت اور حالت سے دیکھنا چاہیے اور پھر اس کا
انجام دیکھنا چاہیے کہ کس کروفر سے پورا ہوا ۔ اگر کسی مفتری کے سوانح میں بھی اس کی نظیر ہے تو پیش
کرو اور اگر ہماری اس پیشگوئی کے ماننے سے انکار ہے تو کوئی نظیر دو کہ بجز خدا کی تائید اور نصرت کے
کسی مفتری نے بھی ایسا عروج پالیا ہو۔
حضرت مفتی محمد صادق صاحب کا لڑ کا عبد السلام حضرت اقدس کے نزدیک کھڑا تھا۔ حضرت اقدس
نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے انگریزوں کے روبرو کیا اور فرمایا کہ
ان کو سمجھایا جاوے کہ اگر مثلاً یہ لڑکا آج اس حالت میں پیشگوئی کرے کہ میں ستر برس کی عمر
پاؤں گا یا لاکھوں انسان دور دراز کی راہوں سے میرے دیکھنے کے واسطے آئیں گے یا کوئی اور
عظیم الشان انقلاب کی خبر دے تو کیا ایسی پیشگوئیوں کی اس کی موجودہ حالت کے لحاظ سے کچھ وقعت
کی جاوے گی ؟ اور پھر اگر بالفرض جو کچھ اس نے اس حالت میں کہا ہو وہ ایک وقت پورا ہو جاوے
تو اس وقت اس کو کوئی جھوٹا کہہ سکے گا ؟ یا کسی کو یہ کہنے کا استحقاق ہوگا کہ یہ امر انسانی منصوبوں یا
بیروں سے اسے حاصل ہوا ہے؟
حضرت اقدس کے اتنے بیان کے کے بعد انہوں نے اقرار کیا کہ ہاں ہم اسے تسلیم کرتے ہیں کہ
پیشگوئیاں ثبوت دعوی کی ایک دلیل ہوتی ہیں مگر ۔
سوال ۔ ہم کوئی اور دلیل بھی سننا چاہتے ہیں۔
جواب ۔ فرمایا۔ اور دلیل قبولیتِ دعا ہے۔
اس موقع پر حضرت حکیم الامت رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فرزند صاحبزادہ عبدالحی بھی حضرت اقدس کے

قریب ہی موجود تھا۔ حضرت حکیم الامت نے اسے آگے کر دیا اور حضرت نے اسے بازو سے پکڑ کر ان
لوگوں کے رو بروکر کے یوں فرمایا کہ
ایک شخص نے جو کہ مولوی صاحب کا دشمن تھا اس نے آپ کے متعلق یہ کہا تھا کہ آپ ابتر ہیں
اور اشتہار بھی شائع کر دیا تھا۔ اس پر ہم نے دعا کی وہ جناب الہی میں قبول کی گئی اور ہمیں بتایا گیا کہ
لڑکا پیدا ہو گا اور اس کا یہ نشان ہو گا کہ اس کے بدن پر پھنسیاں ہوں گی اور یہ اس کی پیدائش کے چھ برس
پہلے کا واقعہ ہے۔ چنانچہ خدا کے فضل سے لڑکا پیدا ہوا اور اس کے بدن پر پھنسیاں نکلیں جن کے داغ
اب تک موجود ہیں ۔ علاوہ ازیں اور ایسے ہزاروں نمونے قبولیت دعا کے موجود ہیں۔
سوال۔ آپ کے آنے کا مقصد کیا ہے اور اب آئندہ کیا ہوگا ؟
جواب ۔ فرمایا کہ ہمارے آنے کا یہ مقصد ہے کہ عیسائیوں، ہندوؤں اور مسلمانوں میں جو
غلطیاں (خواہ وہ عملی ہوں یا اعتقادی ) پیدا ہوگئی ہیں ان کی اصلاح کی جاوے۔ بھلا آپ ہی
بتائیں کہ آیا عیسائیت یورپ میں اپنی اصلیت پر ہے؟ یا عیسائیوں نے توریت یا انجیل کی تعلیم کے
کسی نقطہ پر بھی عمل کیا ہے؟ تمام یورپ کی عملی حالت کیا کہہ رہی ہے؟ آیا ان لوگوں کے دلوں میں
خدا پر بھی ایمان ہے؟ اور کیا ان کو خدا کا خوف بھی ہے؟
ان باتوں کے جواب میں انگریز نے صاف اقرار کیا کہ واقعی نہ تو توریت پر عمل ہے اور نہ ہی
یورپ کی عملی حالت درست ہے )
فرمایا کہ ہمیں خدا نے بتایا ہے کہ حضرت مسیح خدا کے ایک برگزیدہ بندے اور نبی تھے ۔ یہ نہیں
کہ وہی ایک ہی ایسا نمونہ تھے اور پھر خدا نے اپنا فیضان کسی پر نازل نہیں کیا اور ہمیشہ کے واسطے
ایسی برکات کا دروازہ بند کر دیا ہو بلکہ وہ خدا جس کی شان بلند ہے اور وہ تمام ملکوں کا ایک اکیلا
خدا ہے۔ اس نے اپنے فیضان بھی تمام ملکوں پر کئے ہیں ۔
دیکھو! تو ریت چھوڑ دی گئی۔ اس کی تعلیمات کی کچھ پروا نہیں کی جاتی ۔ اس میں ہزاروں غلطیاں
لگائی گئی ہیں ۔ حضرت عیسی کی شان کی بے ادبی کی جاتی ہے کیونکہ ان کو خواہ نخواہ خدا بنا یا جاتا ہے ۔کیا

یہ کافی نہ تھا کہ ان کو خدا کے ایک برگزیدہ بندے مان کر ان کی پیروی کی جاتی ؟ اور ان کے نقش قدم
پر ان کا نمونہ اور رنگ اختیار کیا جاتا۔
انسان کا یہ کام نہیں کہ وہ خدا بن جاوے تو پھر اسے ایسے نمونے کیوں دیئے جاتے ہیں؟ جب
کسی کو کوئی نمونہ دیا جاتا ہے تو اس سے نمونہ دینے والے کا یہ منشا ہوتا ہے کہ اس نمونہ کے رنگ میں
رنگین ہونے کی کوشش کی جاوے اور پھر وہ اس شخص کی طاقت میں بھی ہوتا ہے کہ اس نمونے کے
مطابق ترقی کر سکے خدا جو فطرت انسانی کا خالق ہے اور اسے انسانی قومی کے متعلق پورا علم ہے اور
کہ اس نے انسانی قوی میں یہ مادہ ہی نہیں رکھا کہ خدا بھی بن سکے تو پھر کیوں اس نے ایسی صریح
غلطی کھائی کہ جس کام کے کرنے کی طاقت ہی انسان کو نہیں دی اس کام کے کرنے کے واسطے اسے
مجبور کیا جاتا۔ کیا یہ ظلم صریح نہ ہوگا ؟ رسالت اور نبوت کے درجہ تک تو انسان ترقی کر سکتا ہے کیونکہ وہ
انسانی طاقت میں ہے پس اگر حضرت عیسی خدا تھے تو ان کا آنا ہی لا حاصل ٹھہرتا ہے اور اگر ان کو نبی
اور رسول مانا جاوے تو بے شک مفید ثابت ہوتا ہے۔
پھر اس میں خدا تعالیٰ کی بھی ہتک اور بے ادبی لازم آتی ہے۔ گو یا خدا نے بخل کیا کہ اپنی
تجلیات کا مظہر صرف ایک ہی شخص کو ٹھہرایا اور اپنے فیوض کو صرف حضرت عیسی تک ہی محدود کر دیا۔
غور تو کرو اگر کسی بادشاہ کی رعا یا صرف ایک فرد واحد ہی ہو تو کیا اس میں اس بادشاہ کی تعریف ہے یا
ہتک؟ یا اگر یہ کہا جاوے کہ بادشاہ کا فیض اور انعام صرف ایک خاص نفس واحد تک ہی محدود ہے
تو پھر اس میں اس بادشاہ کی کیا بڑائی ہو گی ؟ پس جب خدا کے کروڑوں بندے دنیا کے مختلف ممالک
میں موجود تھے تو کیا وجہ کہ خدا نے اپنے فیوض کو صرف بنی اسرائیل ہی تک محدود رکھا ۔ دیکھو!
بند پانی بھی آخر کا ر گندہ ہو جاتا ہے اور کیچڑ کی صحبت سے اس میں ایک قسم تعفن پیدا ہو جاتا ہے تو پھر
خدا کے اوپر ایسا بہتان باندھنا کہ اس کے فیوض اور برکات صرف ایک خاص قوم تک ہی محدود
اور بند ہیں خدا کی شان کی ہتک اور بے ادبی ہے۔
حضرت عیسی کے خدا بنانے میں فائدہ کیا ؟ اور ان کی شان میں ترقی کیا ؟ بلکہ الٹی اس میں تو ان

کی ہتک اور کسر شان ہے۔ مردمی اس میں ہے کہ جو کام وہ کرتے تھے وہ کام کئے جاویں اور ان کی
تعلیم پر عمل درآمد کر کے اچھا نمونہ دکھانے کے ذریعہ دکھا یا جاوے کہ وہ خود اعلیٰ قسم کے انسان تھے
اور ان کے انفاس میں تزکیہ کا اثر اور تعلیم میں اعلیٰ درجہ تک ترقی کرنے کی طاقت موجود تھی۔ زبانی تعریف
کرنے میں غلو کرنے سے کیا فائدہ؟ کیا ان کی تعلیم کا اثر اسی زمانہ تک محدود تھا یا اب بھی ہے؟
اور اگر ہے تو کہاں؟ اور کس ملک میں؟
افسوس آتا ہے اگر عیسی اب آجاویں تو وہ تو اس قوم کو پہچان بھی نہ سکیں ۔ ہم ان سے محبت رکھتے
ہیں اور آپ محبت نہیں رکھتے ہوں گے کیونکہ آپ کو ان کی خبر نہیں ۔ ہم نے تو ان کو بارہا دیکھا ہے۔
بلکہ ہم تو جانتے ہیں کہ اب بھی خود آپ لوگوں کے گھر میں ہی تفرقہ ہے اختلاف ہے۔ بعض ایسے
فرقے عیسائیوں میں اب بھی موجود ہیں جو حضرت عیسی کو خدا نہیں مانتے بلکہ صرف ایک برگزیدہ نبی
مانتے ہیں اور قرآن شریف سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے تو جب گھر میں ہی اختلاف ہے تو کیوں وہ راہ
اختیار نہیں کی جاتی جو سلامتی کی راہ ہے؟ اور کیوں وہ راہ ترک نہیں کی جاتی جو کہ بالا تفاق خطرناک
ثابت ہو؟ ہو چکی ہے؟ باقی رہا یہ کہ اب دنیا میں کیا ہوگا ؟ سو اس کے متعلق ہم صرف اتنا کہہ دینا کافی
سمجھتے ہیں کہ دنیا اپنی اس موجودہ حالت پر نہیں رہے گی بلکہ اس میں ایک عظیم الشان تغیر اور انقلاب
واقع ہوگا۔
سوال ۔ مسیح کو آپ نے کس طور سے دیکھا ہے؟ آیا جسمانی رنگ میں دیکھا ہے؟
جواب ۔ فرمایا کہ ہاں جسمانی رنگ میں اور عین حالت بیداری میں دیکھا ہے ۔
سوال ۔ ہم نے بھی مسیح کو دیکھا ہے اور دیکھتے ہیں مگر وہ روحانی رنگ میں ہے۔ کیا آپ نے بھی اسی طرح
دیکھا ہے جس طرح ہم دیکھتے ہیں ۔
جواب نہیں ہم نے ان کو جسمانی رنگ میں دیکھا ہے اور بیداری میں دیکھا ہے۔
اس تقریر کے بعد حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ان کے واسطے چائے تیار ہے لہذا ان کو چائے پلائی جاوے

آج 10 میں سے 10 باقی