۱۱ اپریل ۱۹۰۸ء (بوقتِ سیر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اور اس طرح سے جلسہ برخاست ہوا۔ انگریزوں نے حضرت اقدس کا بہت بہت شکریہ ادا کیا اور
کچھ کھانا اور چائے پینے کے بعد مدرسہ کو دیکھتے ہوئے جہاں ایک طالب علم ہائی کلاس محمد منظور علی شاکر
نے سورہ مریم کی چند ابتدائی آیات نہایت خوش الحانی سے پڑھ کر سنائیں کیونکہ اس وقت ان کی
قرآن شریف کی گھنٹی تھی ۔ قرآن شریف سن کر وہ خوش ہوئے اور پھر بٹالہ کو چلے گئے ۔
کھانا کھانے کے میز پر بیٹھے ہوئے انہوں نے حضرت مفتی محمد صادق صاحب سے ایک سوال کیا کہ
مرزا صاحب کی وفات کے بعد کیا ہوگا ؟ جس کا جواب مفتی صاحب موصوف نے یوں دیا کہ آپ کی وفات
کے بعد وہ ہوگا جو خدا کو منظور ہوگا اور جو ہمیشہ انبیاء کی موت کے بعد ہوا کرتا ہے ۔ کے
۱۱ راپریل ۱۹۰۸ء (بوقتِ سیر)
کسی معترض کا ایک مرزا احمد بیگ کے بارہ میں پیشگوئی پر اعتراض کا جواب بھی حضرت مولانا
خط
مولوی سید محمد احسن صاحب کی خدمت میں آیا تھا جس میں اس نے مرزا احمد بیگ والی پیشگوئی پر اعتراض
کیا تھا۔ حضرت مولوی صاحب موصوف نے حضرت اقدس کی خدمت میں بوقت سیر اس کا تذکرہ کیا۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ایسے آدمی سے پہلے یہ دریافت کرنا چاہیے کہ آیا تم کلمہ گو بھی ہو یا کہ نہیں؟ اور آنحضرت
صلی اللہ علیہ وسلم اور اور انبیاء سابقین پر بھی ایمان رکھتے ہو یا کہ نہیں ؟ تعجب آتا ہے ایسے لوگوں کی
حالت اور عقل پر کہ ہزار ہا قسم کے نشانات دیکھتے ہیں ان کی تو کچھ پروانہیں کرتے اور نہ ان سے
کوئی فائدہ اٹھاتے ہیں۔ مگر جب ایک ایسے امر کو جو متشابہات میں سے ہوتا ہے بوجہ اپنی کم فہمی اور
وو
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۲۶ مورخه ۱۰ را پریل ۱۹۰۸ صفحه ۱ تا ۴
ہ بدر سے فرمایا ۔ شخص ہمیں چھپا ہوا نیم مرتد معلوم ہوتا ہے۔ ہزار ہا روشن نشانات دیکھنے کے بعد بھی ابھی
اسے تاریکی ہی نظر آتی ہے یہ اس کی آنکھوں کا قصور ہے۔ اگر وہ اس قسم کے شبہات کرنے لگا تو قریب ہے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی اس کا ایمان نہ رہے ۔ ( بدر جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۴)
کم عقلی کے اس کی حقیقت کو نہ سمجھنے کے باعث اعتراض کرنے بیٹھ جاتے ہیں حالانکہ ان سے اگر یہ
سوال کیا جاوے کہ اور جو ہزار ہا بین نشان موجود ہیں ۔ ان سے تم نے کیا فائدہ اٹھایا ہے؟ تو یقیناً ان
سے کوئی جواب بن نہیں آتا ۔ حالانکہ وہ امر جس کو وہ اپنی کم علمی کی وجہ سے نشانہ اعتراض بناتے ہیں
عین سنت اللہ کے موافق ایک امر ہوتا ہے اور کوئی بھی نبی نہیں گذرا جو اس سنت سے باہر رہا ہو۔
پس اس سنت سے انکار کرنے والے کا ایمان کیسے خطرے میں ہے! وہ صرف ہماری پیشگوئی پر
ہی اعتراض نہیں کرتا بلکہ آنحضرت کی بھی تکذیب کرتا ہے اور بلکہ اس طرح سے تو دوسرے تمام
انبیاء کی بھی تکذیب لازم آتی ہے۔
دیکھو! آنحضرت کا صلح حدیبیہ کا معاملہ جس میں بعض بڑے بڑے اکابر صحابہ کو بھی ٹھوکر لگ
گئی تھی مگر پھر خدا نے ان کی دستگیری فرما کر ان کو بچالیا حتی کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی اس میں
شریک تھے ۔ پھر آنحضرت کا اس امر کا اظہار فرمانا کہ ابو جہل مسلمان ہو جاوے لے گا ۔ ماسوی ان
کے حضرت عیسی کے بارہ حواریوں کے بارہ تختوں کا معاملہ ۔ حضرت یونس نبی کی قوم کا معاملہ۔
حضرت موسی کی زندگی میں بھی ایسا معاملہ موجود ہے۔ کے تو پھر ہم حیران ہیں کہ ایسا معترض مسلمان
کہلا کر کس کس بات کا انکار کرے گا۔ یہ تو ایک بیہودہ بات ہے کہ جس بات کی سمجھ نہ آئی اس کا انکار
کر دیا۔
دیکھو ! ہماری اس پیشگوئی کی ایک ٹانگ تو اسی وقت پیشگوئی کے عین مطابق ٹوٹ گئی۔ جس کی
وجہ سے ان لوگوں پر خوف طاری ہوا اور انہوں نے صدقہ اور خیرات سے اور اور طرح سے عجز وانکسار،
گریہ و بکا سے توبہ کر لی تو اللہ تعالیٰ نے بھی مطابق اپنی سنت کے ان سے سلوک کیا۔ دیکھو!
ے بدر سے ۔ ابو جہل کی نسبت دیکھا گیا کہ بہشتی انگور کا خوشہ اس کو ملا ہے مگر وہ مسلمان نہ ہوا۔“
( بدر جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ صفحه (۴)
بدر سے ۔ ”حضرت موسیٰ سے اللہ تعالی نے وعدہ کیا کہ اس ارض کے تم مالک ہو گے اور اس میں کئی برس گزر
( بدر جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۴)
گئے ۔“
حضرت یونس نبی کا قوم سے جو عذاب کا وعدہ ہوا تھا اس میں تو کوئی بھی شرط موجود نہ تھی اور صاف اور
صریح الفاظ تھے کہ ( چالیس دن ) کے بعد تم پر عذاب نازل ہو جاوے گا۔ پس جب ایک غیر مشروط
اور قطعی پیشگوئی کا تو بہ اور اضطراب اور گریہ و بکا سے ٹل جانا سنت اللہ کے مطابق ہے تو پھر مشروط
پیشگوئی پر کیوں اعتراض کیا جاتا ہے؟ جس میں صاف یہ الفاظ موجود ہیں تُوبِی تُوبِی فَإِنَّ الْبَلَاء
عَلى عَقِبِكِ -
او
حضرت شاہ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی کتاب فتوح الغیب میں لکھتے ہیں کہ قد
يُوعَدُ وَلَا يُوفی کہ بعض وعدے خدا تعالیٰ کے ایسے بھی ہوتے ہیں جو وہ پورے نہیں کئے جاتے ۔ خود
قرآن شریف میں مشابہات کا ذکر ہے۔ مومن اور کافر میں ایسے مشابہات سے تمیز ہو جاتی ہے
اور چھپے ہوئے مرتد اور منافق لوگوں کے الگ کرنے کا یہ ایک آلہ ہوتے ہیں ۔خدا اگر متشابہات نہ
رکھتا تو دنیا دنیا ہی نہ رہتی ۔ منافق کا قاعدہ ہے کہ اس کو دریا بہتا ہوا نظر نہیں آتا اور وہ اس سے فائدہ
نہیں اٹھاتا بلکہ خس و خاشاک کی طرف جھک جاتا ہے اور مرتد ہو جاتا ہے۔
اگر ہم منہاج نبوت سے باہر کوئی امر پیش کرتے ہوں اور کوئی نئی بات اپنی طرف سے پیش
کرتے تو اعتراض کا موقع بھی تھا۔ قرآن شریف میں آیا ہے کہ لَوْ كُنَّا نَسْمَعُ أَوْ نَعْقِلُ مَا كُنَّا فِي
اصحب السَّعِيرِ (الملك : 11) پس جس شخص نے نہ کبھی صحبت میں رہ کر ہماری باتوں کو سنا ہو اور نہ خود
منہاج نبوت کے ثبوت پر پرکھنے کی عقل ہو وہ کیسے ہدایت پا سکتا ہے؟ دیکھو موجودہ زمانے میں
خدا نے اتنی کثرت سے زبردست نشانات کا ذخیرہ جمع کر دیا ہے اور ایسے ایسے اسباب مہیا کر دیئے
ہیں کہ اگر ایک لاکھ نبی بھی ان نشانات سے اپنی نبوت کا ثبوت کرنا چاہے تو کر سکے کیونکہ اس وقت نہ
لے بدر سے۔ ”جس سے صاف ظاہر ہے کہ تو بہ سے یہ سب باتیں ٹل جاویں گی اور احمد بیگ کی موت سے جو خوف ان پر
چھا گیا اس نے پیشگوئی کے ایک حصہ کو ٹال دیا۔ اصل بات یہ ہے۔ خدا ہزار ہا نشان دکھا کر بعض نشان ایسی حالت میں
منافقین وغیرہ کے امتیاز کا موجب ہوں ۔ ( بدر جلد ے نمبر ۱۶ مورخہ ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ صفحه ۴)
وو
بدر سے ” پس انجام اچھا نہیں معلوم ہوتا ۔“ ( بدر جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۴)
تو ایسی ضرورتیں تھیں اور نہ ہی ایسے ذرائع و اسباب مہیا تھے۔ دیکھو! اگر انبیاء کی بعثت کے ساتھ ہی
بڑے بڑے زبر دست نشانات اور کھلے کھلے معجزات دکھا دیئے جایا کریں تو پھر ایمان ایمان ہی نہیں رہ
سکتا بلکہ وہ تو عرفان ہو جاتا ہے۔ اور پھر اس میں انسان کو ثواب اور مدارج کے حصول کی کوئی وجہ ہی
نہیں رہتی ۔ اگر ابتدا ہی میں کھلی کھلی کامیابیاں اور فتوحات ہو جا تیں تو سب سے پہلے انبیاء علیہم السلام
کے ساتھ ہونے والے بدمعاش اور فاسق فاجر لوگ ہی ہوتے اور صادق اور کاذب ، مخلص
اور منافق میں تمیز کی کوئی راہ باقی رہ نہ جاتی اور نعوذ باللہ اس طرح سے تو امان اٹھ جاتی ۔ دیکھو !
حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو فر است صحیحہ اور نور ایمان
سے پہچان لیا تھا کیا انہوں نے کوئی معجزہ مانگا تھا ؟ ہرگز نہیں بلکہ صرف آنحضرت کی زندگی کے
ابتدائی واقعات ہی سے آپ کے صدق دعوئی کو بڑی قوت اور استقلال سے قبول کر لیا۔
صوفیاء نے لکھا ہے کہ جو شخص کسی شیخ یا
نبی کے بعد خلیفہ بنانا خدا تعالیٰ کا کام ہے رسول اور نبی کے بعد خلیفہ ہونے والا
ہوتا ہے تو سب سے پہلے خدا کی طرف سے اس کے دل میں حق ڈالا جاتا ہے۔ جب کوئی رسول یا
مشائخ وفات پاتے ہیں تو دنیا پر ایک زلزلہ آجاتا ہے اور وہ ایک بہت ہی خطرناک وقت ہوتا ہے
مگر خدا کسی خلیفہ کے ذریعہ اس کو مٹاتا ہے اور پھر گویا اس امر کا از سر نو اس خلیفہ کے ذریعہ
اصلاح و استحکام ہوتا ہے۔
آنحضرت نے کیوں اپنے بعد خلیفہ مقرر نہ کیا اس میں بھی یہی بھید تھا کہ آپ کو خوب علم تھا کہ
اللہ تعالیٰ خود ایک خلیفہ مقررفرماوے گا کیونکہ یہ خدا کا ہی کام ہے اور خدا کے انتخاب میں نقص نہیں۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو اس کام کے واسطے خلیفہ بنایا اور سب
ے بدر سے ۔ اگر تمام نشانات یکساں روشن اور بین اور حسب خواہش ہوتے تو ابو جہل بھی ایمان لے ہی آتا مگر وہ
خبیث النفس تھا۔ خدا نے نہ چاہا کہ ایسی پاک جماعت میں شامل ہو۔“
( بدر جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ صفحه ۴)
سے اول حق انہی کے دل میں ڈالا ۔
حضرت مولانا المکرم سید محمد احسن صاحب نے عرض کیا کہ حضور کے الہام میں بھی تو یہی مضمون ہے
جلد دہم
الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَكَ الْمَسِيحَ ابْنَ مَرْيَمَ اور آیت استخلاف میں بھی اللہ تعالیٰ نے اسناد
لَيَسْتَخْلِفَنَّ اور لَيُمَكِّنَنَّ کی اپنی ہی طرف فرمائی ہے نہ کہ رسول کی طرف ۔
حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ایک الہام میں اللہ تعالیٰ نے ہمارا نام بھی شیخ رکھا ہے۔ أَنْتَ الشَّيْخُ الْمَسِيحُ الَّذِي
لا يُضَاعُ وَقْتُه اور ایک اور الہام میں یوں آیا ہے کہ كَمِثْلِكَ دُرِّ لَّا يُضَاعُ ۔ ان الہامات سے
ہماری کامیابی کا بین ثبوت ملتا ہے۔
حضرت مولنا مولوی سید محمد احسن صاحب نے ایک اور خط کے متعلق
مومن خود جماعت ہے عرض کیا۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہمارے پاس تو جب کوئی اس قسم کا خط آتا ہے کہ میں اکیلا ہوں تو ہمیں اس کے ایمان ہی کا خطرہ
ہو جاتا ہے۔ مومن خود جماعت ہے۔ مومن اکیلا کبھی نہیں رہتا۔ جس کا خدا پر ایمان کامل ہوتا ہے خدا
خودا سے اکیلا نہیں رہنے دیتا۔
فرمایا کہ غیر احمدیوں کی لڑکی لے لینے میں حرج غیر احمدی کولڑ کی دینے میں گناہ ہے نہیں ہے کیونکہ اہل کتاب عورتوں سے بھی تو
نکاح جائز ہے بلکہ اس میں تو فائدہ ہے کہ ایک اور انسان ہدایت پاتا ہے۔ اپنی لڑکی کسی غیر احمدی کو
نہ دینی چاہیے۔ اگر ملے تو لے بے شک لو ۔ لینے میں حرج نہیں اور دینے میں گناہ ہے ۔
فرمایا۔ بعض لوگ جو يكتم
حُبّ دنیا کا غلبہ سلب ایمان کا باعث بنتا ہے انسانة (المؤمن:۲۹) میں داخل ہیں
اور بعض مخفی در مخفی معقول وجوہات کے باعث وہ اپنے ایمان کا اظہا را بھی نہیں کر سکتے اور وہ ایسے نہیں
ہیں کہ لا إلى هَؤُلَاءِ وَلَا إِلى هَؤُلَاءِ (النساء : ۱۴۴) بلکہ انہوں نے تمہارے پاس اپنے ایمان
اور صدق خلوص کا اظہار کر دیا ہے تو وہ لوگ معذور ہیں اور بعض وہ لوگ جو اپنے آپ کو ظاہر کرتے
ہیں کہ وہ مکفرین میں داخل نہیں ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اس قسم کا ایک اشتہار دے دیں کہ وہ ہمارے
مکفرین میں سے نہیں ہیں اور جو لوگ ہم کو کافر وغیرہ ناموں سے یاد کرتے ہیں ان سے اپنے آپ کو
یوں الگ کر دیں بلکہ یہ بھی لکھ دیں کہ جو لوگ ہمیں کافر کہتے ہیں وہ آنحضرت کی حدیث کے مطابق
ایک مسلمان کو کافر کہنے کی وجہ سے خود کافر ہیں ۔ لیکن چپکے چپکے کبھی ہم میں آئے تو ہمارے بن بیٹھے
اور ان میں گئے تو ان کے ہو گئے ۔ یہ ایمانداروں کی روش نہیں ہے۔ ہم کوئی غیب کا علم تو رکھتے نہیں
کہ کسی کے دل کی حالت سے ہمیں آگاہی ہو جاوے۔ پس یہ ایک راہ ہے کہ جس سے یہ لوگ اگر ان
کے دلوں میں کوئی نفاق کا مرض نہیں ہے تو ہمارے مکفرین میں سے الگ ہوکر الگ ایک جماعت
بن سکتے ہیں اور اگر فِي قُلُوبِهِمْ مَرَضٌ فَزَادَهُمُ اللهُ مَرَضًا (البقرة:11 ) والا معاملہ ہے اور ان کے
دلوں میں واقعی نفاق کی آگ ہے تو اس طرح سے ان کی بیماری اور بھی زیادہ ہو جاوے گی اور ظاہر
ہو جاوے گی ۔
اصل بات یہ ہے کہ بعض اوقات حُبّ دنیا کا غلبہ بھی سلب ایمان کا باعث ہو جایا کرتا ہے لہذا
دنیوی امور میں بہت انہماک اور دنیوی امور کو اتنی اہمیت دے دینا کہ گویا دین، ایمان اور آخرت
کی پرواہی نہ رہے۔ یہ بھی خطرناک زہر یلا مرض ہے۔ یہ تو وہ زمانہ ہے جس کے متعلق رسول اکرم
نے فرمایا کہ تم پہاڑوں کی چوٹیوں پر چلے جاؤ ، درختوں کے تنوں سے لگ جاؤ اور جس طرح سے بن
پڑے زمانہ کے فتن سے اپنے ایمان کو سلامت رکھنے کی کوشش کرو۔ پس اگر بحالت مجبوری کوئی
احمدی اکیلا ہی ہو تو اسے تنہا ہی نماز گزار لینی چاہیے اور کوشش اور دعا کرنی چاہیے کہ خدا اسے
جماعت بنادے۔
بعض
اصل میں مومن کو بھی تبلیغ دین میں حفظ مراتب کا
دفعہ سختی کرنا ضروری ہوتا ہے خیال رکھنا چاہیے۔ جہاں نرمی کا موقع ہو وہاں سختی
اور درشتی نہ کرے اور جہاں بحر سختی کرنے کے کام ہوتا نظر نہ آوے وہاں نرمی کرنا بھی گناہ ہے۔'
ع
گر حفظ مراتب نه کنی زندیقی
دیکھو ! فرعون بظاہر کیسا سخت کافر انسان تھا مگر اللہ تعالیٰ کی طرف سے حضرت موسی کو یہی
ہدایت ہوئی کہ قُولا لَهُ قَوْلًا لَيْنَا (طه : ۴۵) رسول اکرم کے واسطے بھی قرآن شریف میں
اسی قسم کا حکم ہے وَ اِنْ جَنَحُوا لِلسَّلْمِ فَاجْنَحْ لَهَا ( الانفال : ۶۲) مومنوں اور مسلمانوں کے واسطے
نرمی اور شفقت کا حکم ہے۔ رسول اللہ اور صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کی بھی ایسی ہی حالت بیان
کی گئی جہاں فرمایا ہے کہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ وَ الَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ
رورو
بينهم (الفتح : ٣٠)
چنانچہ ایک دوسرے مقام پر آنحضرت کو مخاطب کر کے فرمایا ہے کہ منافق اور کفار کا سختی سے مقابلہ
کرو چنانچہ فرماتا ہے کہ يَأَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنْفِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمُ (التوبة : ۷۳)
غرض ان آیات سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ خود خدا تعالیٰ نے بھی حفظ مراتب کا لحاظ رکھا ہے۔
مومنین اور ایمانداروں کے واسطے کیسی نرمی کا حکم ہے اور کفار میں سے بعض میں مادہ ہی ایسا ہوتا ہے
کہ ان کو سختی کی ضرورت ہوتی ہے جس طرح سے بعض بیماریوں یا زخموں میں ایک حکیم حاذق کو
چیر پھاڑی اور عمل جراحی سے کام لینا پڑتا ہے۔
حضرت ابن عربی لکھتے ہیں کہ فرعون کے لئے کیوں اللہ تعالیٰ نے حضرت موسی کو نرمی کا سلوک
کرنے کی ہدایت کی ۔ اس میں بھید یہی تھا کہ اللہ تعالیٰ جانتا تھا کہ آخر اسے ایمان نصیب ہو جاوے
گا۔ چنانچہ امنت کا لفظ اسی کے منہ سے نکلا۔ بلکہ وہ تو یہاں تک لکھتے ہیں کہ قرآن شریف سے اس
کی نجات بھی ثابت ہے ۔ قرآن شریف میں یہ نہیں لکھا کہ فرعون جہنم میں داخل ہوگا ۔ صرف یہی لکھا
ہے کہ يَقْدُمُ قَوْمَهُ يَوْمَ الْقِيمَةِ فَأَوْرَدَهُمُ النَّارَ ( هود : ٩٩)
لے بدر سے ۔ ہر معترض سے جو باوجود سمجھانے کے پھر بھی اعتراض کرتا چلا جائے نرمی کا برتاؤ ٹھیک نہیں ۔“
( بدر جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ صفحه ۴)
آسمانی بھی فرمایا خدا تعالی کی بیت اور کی کا سے اکمل اور تم فرمایا۔ خدا تعالیٰ کی ہیبت ناک اور غضب کی تجلیات کا سب سے اکمل اور اتم مظہر
صاعقہ ہے اس میں دونوں باتیں سمندر میں میٹھے اور کڑوے پانی کی طرح خدا
کے غضب اور مراحم کی پہلو بہ پہلو چلی جا رہی ہیں ۔ کے ایک طرف صاعقہ خدا کے غضب کا مظہر ہے تو
دوسری طرف روشنی اور بارش خدا کے رحم کے مظہر بھی موجود ہیں ۔
فرمایا۔ ایک الہام بھی ہے کہ اِنِّي أَنَا الصَّاعِقَةُ
فرمایا کہ بعض اوقات ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ بغیر اس کے کہ بجلی اپنا اثر کرے موت کا
باعث ہو جایا کرتی ہے۔ چنانچہ ایک دفعہ ہم نے دیکھا کہ ایک موقع پر کچھ گدھے صرف بجلی کے
صدمے سے ہی مر گئے ۔ ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ہم سیالکوٹ میں ایک مکان پر تھے اور پندرہ یا سولہ
آدمی اور بھی ہمارے ساتھ تھے۔ دفعتاً بجلی اس مکان کے دروازے پر پڑی اور دروازے کی شاخ
کو دو ٹکڑے کر دیا اور مکان دھواں دھار ہو گیا ۔ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گویا بڑی کثرت سے گندھک
جلائی گئی ہے۔ پھر چند منٹ کے بعد ہی ایک دوسرے محلے میں ایک مندر تھا اور اس کے پیچ در پیچ
راستے تھے۔
چنانچہ اس موقعہ پر آپ نے کھڑے ہو کر اپنے دست مبارک کی لکڑی سے زمین پر ذیل کی صورت کا
ایک نقشہ کھینچا۔
اور فرمایا کہ اس قسم کے پیچ در پیچ راستوں سے ہو کر وہ بجلی اندرمندر میں گئی اور وہاں ایک سادھو
بیٹھا تھا اس پر جا کر پڑی چنانچہ وہ سادھو ایک چو کی طرح ہو گیا ہوا تھا۔
لے بدر سے۔ خدا تعالیٰ کی دو صفتیں ہیں ۔ جلال اور جمال ۔ دونوں ساتھ ساتھ کام کر رہی ہیں ۔“
( بدر جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ صفحه ۴)
ے پنجابی میں جلی ہوئی لکڑی کو کہتے ہیں۔ (مرتب)