۲۰ اپریل ۱۹۰۸ء (قبل ظہر)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

جب انسان کسی اعلیٰ مرتبہ کو حاصل کر لیتا ہے تو پھر وہ مغرور ہو جاتا ہے حالانکہ وہ اس عرصہ :
میں
بہت کچھ نیک کام کر سکتا ہے اور بنی نوع انسان کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں
فرماتا ہے لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِي لَشَدِيدٌ (ابراهيم : ۸) اگر تم
میرا شکر ادا کرو تو میں اپنے احسانات کو اور بھی زیادہ کرتا ہوں اور اگر تم کفر کرو تو پھر میرا عذاب
بھی بڑا سخت ہے۔ یعنی انسان پر جب خدا تعالیٰ کے احسانات ہوں تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کا
شکر ادا کرے اور انسانوں کی بہتری کا خیال رکھے اور اگر کوئی ایسا نہ کرے اور الٹا ظلم شروع
کر دے تو پھر خدا تعالیٰ اس سے وہ نعمتیں چھین لیتا ہے اور عذاب کرتا ہے ۔ آجکل نواب اور
راجہ بالکل بھولے ہیں اور پھر اپنے عیش و آرام میں پڑے ہوئے ہیں ۔ دوسرے لوگوں کو چاہیے
کہ ایسے کاموں میں مخلوق کی بھلائی کا خیال رکھیں اور ان باتوں کو بھولیں نہیں جن سے اہلِ ملک کا
فائدہ ہو اور ایسا نہ ہو کہ بڑا عہدہ پا کر انسان خدا کو بھول جائے اور اس کا دماغ آسمان پر چڑھ
جائے بلکہ چاہیے کہ نرمی اور پیار سے کام کیا جائے اور چاہیے کہ جو شخص کسی ذمہ داری کے عہدہ پر
مقرر ہو تو وہ لوگوں سے خواہ امیر ہوں یا غریب نرمی اور اخلاق سے پیش آئے کیونکہ اس میں نہ
صرف ان لوگوں کی بہتری ہے بلکہ خود اس کی بھی بہتری ہے ۔
۲۰ را پریل ۱۹۰۸ء (قبل ظهر )
شیخ فضل کریم صاحب جنہوں
خانہ کعبہ کی عظمت دلوں میں کم نہیں ہونی چاہیے نے اس سال حج کہ اللہ کا شرف
حاصل کیا ہے چند روز سے دارالامان میں تشریف رکھتے ہیں ۔ قبل ظہر حضرت اقدس سے ملاقات ہوئی
اور انہوں نے اس سال کی نا قابل برداشت تکالیف کا جو حجاج کو برداشت کرنی پڑیں سارا حال بیان
کیا۔ انہوں نے بیان کیا کہ انگلش حدود سے نکل کر ٹرکش حدود میں داخل ہوتے ہی ایسی مشکلات کا سامنا
لے بدر جلدے نمبر ۱۶ مورخه ۲۳ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۱۴

ہوا کہ جن کی وجہ سے یقیناً کہا جا سکتا ہے کہ یہ مشکلات ایسی ہیں جن سے حج کے بالکل بند ہو جانے کا
اندیشہ ہے خصوصاً اہل ہند کے واسطے۔ انہوں نے بیان کیا کہ ٹر کی حدود میں کورنٹائن کی نا قابل برداشت
سختیاں وہاں کے ڈاکٹروں اور حاکموں کا سخت درجہ کا حریص اور طامع ہونا اور اپنے فائدے کے لئے
ہزاروں جانوں کی ذرہ بھر پرواہ نہ کرنا، لوگوں کا سامان خوراک پوشاک وغیرہ بھپارہ میں ضائع کر دینا یا
نقدی کا ضائع جانا۔ اور پھر جو چیز ایک مصری حاجی دس روپے میں حاصل کر سکتا ہے وہ ہندیوں کو تیس
روپے تک بھی بمشکل دینا۔ رستوں میں باوجود یکہ سلطان المعظم نے ہر دو میل پر کنواں تیار کروا رکھا ہے
عمال اور کارکنوں کا بغیر دو چار آنے لئے کے پانی کا گلاس تک نہ دینا اور پھر راستہ میں باوجود چوکی
پہروں کے انتظام کے جو کہ سلطان المعظم کی طرف سے کیا گیا ہے پرلے درجے کی بدامنی کا ہونا یہاں
تک کہ انسان اگر راستے سے دو چار گز بھی ادھر اُدھر ہو جاوے تو پھر وہ زندہ نہیں بچ سکتا اور پھر ہندیوں
سے خصوصاً سخت برتاؤ ہونا ، بات بات پر پٹ جانا اور کوئی داد فریاد نہیں ۔ بات بات پر کذاب، بطال اور
الفاظ حقارت سے مخاطب کیا جانا وغیرہ وغیرہ ایسے سامان ہیں کہ بہت ہی مصیبت کا سامنا نظر آتا ہے۔
یہ سارا ماجر اسن کر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
ہم آپ کو ایک نصیحت کرتے ہیں۔ ایسا ہو کہ ان تمام امور تکالیف سے آپ کی قوت ایمانی میں
کسی قسم کا فرق اور تزلزل نہ آوے۔ یہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ابتلا ہے۔اس سے پاک عقائد پر اثر
نہیں پڑنا چاہیے۔ ان باتوں سے اس متبرک مقام کی عظمت دلوں میں کم نہ ہونی چاہیے کیونکہ اس سے
بدتر ایک زمانہ گذرا ہے کہ یہی مقدس مقام نجس مشرکوں کے قبضہ میں تھا اور انہوں نے اسے بت خانہ بنا
رکھا تھا۔ بلکہ یہ تمام مشکلات اور مصائب خوش آئند زمانے اور زندگی کے درجات ہیں۔ دیکھو!
آنحضرت کے مبعوث ہونے سے پہلے بھی زمانہ کی حالت کیسی خطرناک ہوگئی تھی اور کفر و شرک اور فساد
اور ناپا کی حد سے بڑھ گئے تھے تو اس ظلمت کے بعد بھی ایک نور دنیا میں ظاہر ہوا تھا۔ اسی طرح اب
بھی امید کرنی چاہیے کہ اللہ تعالیٰ ان مشکلات کے بعد کوئی بہتری کے سامان بھی پیدا کر دے گا اور خدا
کوئی سامان اصلاح پیدا کر دے گا بلکہ اسی متبرک اور مقدس مقام پر ایک اور بھی ایسا ہی خطرناک اور

آج 10 میں سے 10 باقی