۲۴ اپریل ۱۹۰۸ء

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

تبدیلی ضرور ہوتی ہے۔ شاذ و نادر پر اعتراض کرنا ایمانداری نہیں ہے بلکہ قرآن شریف نے تو
نکتہ چینی کرنے سے بھی منع فرمایا ہے ۔ كَذلِكَ كُنْتُم مِّنْ قَبْلُ فَمَنَّ اللَّهُ عَلَيْكُمْ (النساء : ۹۵)
یعنی تم بھی تو ایسے ہی تھے۔ خدا نے تم پر احسان کیا۔
غور سے دیکھا جاوے تو جو کچھ ترقی اور تبدیلی ہماری جماعت میں پائی جاتی ہے وہ زمانہ بھر
میں اس وقت کسی دوسرے میں نہیں ہے۔ دیکھو! آنحضرت کی وفات کے بعد دنیا میں کیسا طوفان ارتداد
بر پا ہوا تھا کہ سوائے چند ایک جگہ کے جماعت بھی نہ ہوتی تھی ۔ معترض کو کوئی خاص عناد اور بغض
ہے اور اس نے ظلم کیا ہے اور خواہ مخواہ حملہ کیا ہے ورنہ ان لوگوں کی تبدیلی تو حیرت میں ڈالتی
ہے۔ معترض غیب دان تو ہے نہیں کہ دوسرے کے دل کے خیالات نیک و بد پر اطلاع پاسکے۔
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انسان اندر ہی اندر تبدیلی کرتا ہے اور خدا سے ایک خاص خلوص اور تعلق محبت
رکھتا ہے ۔ مگر وہ دوسروں کی نظر سے پوشیدہ ہوتا ہے۔ لے
۲۴ را پریل ۱۹۰۸ء
فرمایا کہ بیماریوں میں جہاں قضاء مبرم ہوتی ہے
دعا کے نتیجہ میں امراض سے شفا وہاں تو کسی کی پیش ہی نہیں جاتی اور جہاں ایسی نہیں
وہاں البتہ بہت سی دعاؤں اور توجہ سے اللہ تعالیٰ جواب بھی دے دیتا ہے اور بعض اوقات ایسا بھی
ہوتا ہے کہ مشابہ بمبرم ہوتی ہے اس کے ٹلا دینے پر بھی خدا قادر ہے۔ یہ حالت ایسی خطرناک ہوتی
ہے کہ تحقیقات بھی کام نہیں دیتی اور ڈاکٹر بھی لا علاج بتا دیتے ہیں مگر خدا کے فضل کی یہ علامت ہوتی
ہے کہ بہتر سامان پیدا ہوتے جاویں اور حالت دن بدن اچھی ہوتی جاوے ورنہ بصورت دیگر حالت
مریض کی دن بدن رڈی ہوتی جاتی ہے اور سامان ہی کچھ ایسے پیدا ہونے لگتے ہیں کہ مرض بڑھتا گیا
لیے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۰ مورخه ۲۶ را پریل ۱۹۰۸ء صفحه ۲،۱

جوں جوں دوا کی۔
جلد دہم
فرمایا۔ اکثر ایسے مریض جن کے لئے ڈاکٹر بھی فتوی دے چکتے ہیں اور کوئی سامان ظاہری زندگی
کے نظر نہیں آتے ۔ ان کے واسطے دعا کی جاتی ہے تو اللہ تعالیٰ ان کو معجزانہ رنگ میں شفا اور زندگی عطا
کرتا ہے گویا کہ مردہ زندہ ہونے والی بات ہوتی ہے۔
حضرت عیسی کے مردوں کو زندہ کرنے حضرت عیسی علیہ السلام کا مردوں کو زندہ کرنا کے جو قصے مشہور ہیں معلوم ہوتا ہے کہ
ان میں جھوٹ کی بہت کچھ ملاوٹ کی گئی ہے ورنہ اگر ہزاروں مردے زندہ ہو جاتے تو یہودی کیا
بالکل ہی اندھے ہو گئے تھے کہ ایسا کھلا کھلا نشان دیکھ کر بھی کہ جس میں غیب بالکل اٹھ گیا اور گویا کہ
خدا خود سامنے نظر آ گیا ایسی حالت دیکھ کر بھی ایمان نہ لائے ۔ کیا وہ ایسے ہی قسی القلب تھے کہ
ایمان لانا تو در کنار بلکه خود حضرت مسیح کو جن کے لئے ایسے ایسے معجزات خدا نے دکھائے کہ گویا
آسمان کے گل پر دے اٹھا دیئے ان کو پکڑ کر سولی دیا اور ان کے سر پر کانٹوں کا تاج پہنایا۔
اصل بات یہی ہے کہ زمانہ دراز گذرا ہے ۔ اصل کتاب موجود نہیں ۔ نرے تراجم ہی تراجم رہ
گئے ہیں۔ خدا جانے کیا کچھ ان لوگوں نے اپنی طرف سے بڑھایا اور کیا کیا نکال دیا۔ اس کا علم
خدا ہی کو ہے۔
فرمایا کہ خدا کے معجزات تو ہوتے ہیں مگر ان سے فائدہ صرف مومن ہی اٹھاتے ہیں۔
بے ایمان لوگ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے اور محروم ہی رہ جاتے ہیں کیونکہ معجزات میں بھی ایک قسم کا
پردہ اور غیب ضرور ہوتا ہے۔
مکرمی جناب ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب نے مسیحیت کی ناقص تعلیم کے نتائج ذکر کیا کہ بعض انگریز ان پادریوں سے سخت متنفر
لے یہ شعر مکرمی ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب اسسٹنٹ سرجن نے پڑھا تھا۔ اور یہ بھی عرض کیا تھا کہ حضور کا شعر تو یہ ہے کہ
وو
مرض گھٹتا گیا جوں جوں دوا دی (ایڈیٹر )

ہوتے ہیں حتی کہ بعض تو گرجوں کی بجائے اس کے کہ ان میں نماز پڑھیں کسی اور مفید کام پر لگا لینا بہتر
جانتے ہیں ۔
اس پر حضرت اقدس نے فرمایا کہ
اکثر ایسے کہ وہ تو خدا سے انکار کر بیٹھے ہیں کیونکہ عیسائی ہو کر سب سے پہلی نیکی شراب پینا ہے
اور پھر آگے جوں جوں ترقی کرے گا اور اپنے کمال کو پہنچے گا تو کفارہ پر ایمان لاوے گا اور یقین
کرے گا کہ شریعت لعنت ہے اور کہ حضرت مسیح ساری امت کے گناہوں کے بدلے پھانسی پا کر
ہمارے گناہوں کا کفارہ ہو دے گا۔ پھر گناہ کرے گا اور پیٹ بھر کر کرے گا اور اسے کسی کا خوف نہ
ہوگا اور خوف ہو تو کیسے؟ کیا مسیح ان کے لئے پھانسی نہیں دیا گیا ؟ غرض یہ تو ان کی عملی حالت ہے پھر
دنیا کو خدائی کا جونمونہ دیا گیا تھا وہ ایسا کمزور اور ناتواں نکلا کہ تھپڑ کھائے ۔ پھانسی دیا گیا اور دشمنوں کا
کچھ نہ کر سکا۔ پس انہی باتوں سے وہ خدا کے بھی منکر ہو گئے ہیں اور وہ لوگ بیچارے ہیں بھی
معذور ۔ کیونکہ یہ سب امور فطرت انسانی کے بالکل خلاف پڑے ہیں۔ بھلا کفارہ ایسی بیہودہ تعلیم
سے بجز نا پاک زندگی کے اور ایسے کمزورونا تو اں خدا کے ماننے سے بجز ذلت و ادبار کی مار کے اور
حاصل ہی کیا ؟ انہوں نے بھی فیصلہ کر لیا کہ ایسے خدا سے ہم یونہی اچھے ہیں۔ یہ ان کا قصور نہیں بلکہ
تعلیم کا قصور ہے۔ آریوں کو دیکھا جاوے تو انہوں نے ذرہ ذرہ کو خدا بنا رکھا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ان
کے اعمال ہی ان کے سکھ اور دکھ کا باعث ہیں گویا ان کے اعمال ہی ان کا خدا ہیں ۔ غور کا مقام ہے کہ
ذرات عالم مع اپنے خواص کے خدا کی طرح ازلی ابدی ہیں تو پھر خدا کو ان پر فضیلت کیسی اور حکم
کیسا ؟ خواہ مخواہ مداخلت بے جا کر کے ان کی آزادی میں تصرف کرنے کا حق ہی کیا تھا خدا کا ؟
اصل بات یہ ہے کہ یہ وہ زمانہ آگیا ہے کہ جس کا ذکر اللہ تعالیٰ کی کتاب میں ہے کہ وَ تَرَكْنَا
بَعْضَهُمْ يَوْمَئِذٍ يَمُوجُ فِي بَعْضٍ وَ نُفِخَ فِي الصُّورِ فَجَمَعْنَهُمْ جَمْعًا (الكهف : ١٠٠) موجوده
آزادی کی وجہ سے انسانی فطرت نے ہر طرح کے رنگ ظاہر کر دیئے ہیں اور تفرقہ اپنے کمال کو پہنچ
گیا ہے۔ گو یا ایسا زمانہ ہے کہ ہر شخص کا ایک الگ مذہب ہے۔ یہی امور دلالت کرتے ہیں کہ اب

آج 10 میں سے 10 باقی