۲۷ اپریل ۱۹۰۸ء بمقام بٹالہ (دوران سفر لاہور)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
نفخ صور کا وقت بھی یہی ہے اور فَجَمَعْتُهُمْ جَمْعًا کی پیشگوئی کے پورا ہونے کا یہی زمانہ ہے۔'
۲۷ را پریل ۱۹۰۸ء بمقام بنالہ ( دوران سفر لا ہور )
ایک شخص نے عرض کیا کہ حضور کیا توحید کی برکت سے مسلمان معاشرہ کی خوبیاں اچھا ہو کہ اگر کوئی ایسی سبیل ہو
ہو جاوے کہ مسلمانوں کا باہمی اختلاف اٹھ جاوے اور جس طرح دیگر اقوام میں دنیوی معاملات میں
اپنی یکجائی اور متفقہ کوششوں سے کامیاب ہو رہے ہیں مسلمان بھی کم از کم دنیوی معاملات میں تو مل کر کام
کریں وغیرہ وغیرہ۔
حضرت اقدس نے فرمایا۔
خدا تعالیٰ نے تو کہا ہے کہ اختلاف ہمیشہ رہے گا تو پھر انسان کون ہے جو اس اختلاف کو مٹانے
کی کوشش کرے؟ اصل میں غور سے دیکھا جاوے تو اندرونی اتحاد تو انگریزوں میں بھی نہیں ہے۔
انہی میں سے بعض لوگ تو ایسے ہیں جو حضرت عیسی کو نعوذ باللہ خدا مانتے ہیں۔ بعض ایسے ہیں جو
موحد ہیں وہ ان کو صرف ایک رسول خدا کا یقین کرتے ہیں اور پھر بعض انہی میں ایسے بھی موجود ہیں
کہ وہ نہ عیسی کو مانتے ہیں نہ خدا کو دہر یہ ہیں۔ البتہ فرق یہ ہے کہ کسی نے تو درندگی سے اپنے ان عقائد
کا اظہار کیا ہے اور بعض نے ذرا نرمی سے اظہار کیا ہے۔ پس جب سب کا اختلاف ہے تو باوجود اس
اختلاف کے کسی کی ہاں میں ہاں ملانے کے تو یہی معنے ہیں کہ انسان نفاق کا طریق اختیار کرے ۔ مگر
اللہ تعالٰی اس امت کو منافق نہیں بنانا چاہتا بلکہ اللہ تعالیٰ تو نفاق سے ڈراتا ہے اور اس طریق زندگی کو
بدترین حالت بیان فرماتا ہے ۔ اِنَّ الْمُنْفِقِينَ فِي الدَّرْكِ الْأَسْفَلِ مِنَ النَّارِ (النساء : ۱۴۶) کسی
پکے مسلمان کی غیرت اور حمیت یہ کب گوارا کر سکتی ہے کہ اپنے معتقدات اور مذہبی مسلّمہ پیارے
عقائد کے خلاف سن سکے یا ان کی توہین ہوتے دیکھ سکے یا ایسے لوگوں سے جو اس کے بزرگوں کو جن
۱۹۰۸ ء صفحه ۲
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۰ مورخه ۲۶ را پریل ۱۹۰۸ء
کو وہ دین کا پیشوا یقین کرتا ہے بُرا کہنے والے یا گالیاں دینے والوں سے سچی محبت اور اتفاق اور اتفاق رکھ
سکے۔ ہمارے نزدیک تو ایسا انسان جو بایں ہمہ کسی سے محبت و مودت رکھتا ہے دنیا کا کتا اور منافق
ہے کیونکہ ایک سچے مسلمان کی غیریت یہ چاہ سکتی ہی نہیں کہ وہ نفاق کرتا ہے۔
ابھی تھوڑا عرصہ گذرا ہے کہ ایک انگریز سیاح امریکہ سے ہمارے پاس آیا تھا ہم نے اس سے
سوال کیا کہ آپ لوگ جو اتنی جان توڑ کوششیں کرتے ہو کہ لوگ آپ کا مذہب قبول کر لیں اور ساری
دنیا کو عیسائی بنانا چاہتے ہیں بھلا آپ یہ تو فرمائیں کہ عیسائی ہو کر آپ لوگوں نے کیا بنایا ہے کہ
دوسرے وہ فائدہ اٹھا دیں گے۔ فسق و فجور میں عیسائی قوم نے جو ترقی کی ہے وہ کوئی پوشیدہ امر
نہیں ۔ اکثر حصہ اس قوم کا ایسا ہے کہ خدا سے بھی برگشتہ ہے اور گویا کہ اپنے فعل سے بتا رہا ہے کہ
خدا کی ان کو ضرورت ہی نہیں پائی جاتی ہے۔ اب کہیے کہ آپ ایک ایسی قوم کے کس طرح حامی بنتے
ہیں جو خود ایسا اقرار کرتے ہیں۔ آپ کس طرح مسلمانوں سے ایسی خطرناک عادات اور فسق و فجور
میں غرق شدہ قوم کی تقلید کرانا چاہتے ہیں جن پر خوف ہے کہ ان کے اعمال بد کی وجہ سے عذاب
نازل ہو۔
خدا تقوی طہارت کو چاہتا ہے ۔ ہم مانتے ہیں کہ مسلمان بھی فاسق ہیں، فاجر ہیں ، مگر اس قوم
کے مقابلہ میں نسبتاً دیکھا جاوے تو صاف معلوم ہو سکتا ہے کہ مسلمانوں کی زندگی ان کے مقابلہ میں
ہزار درجہ بہتر ہے۔ خدا تعالیٰ نے مسلمانوں میں توحید کی برکت سے یہ فسق و فجور اور بے غیرتی پیدا
نہیں ہونے دی۔ خود بعض انگریز مصنفوں نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ مسلمان قوم دنیا میں غنیمت
ہے اور عیسائی اقوام کے مقابلہ میں ان کی زندگی ہزار درجہ بہتر ہے۔ عیسائی قوم کے واسطے کفارہ کی جو
راہ کھلی ہے اس کے ذریعہ سے اس قوم میں کون سا گناہ ہے جو جرات اور دلیری سے کیان سے کیا نہیں جاتا ؟ اور
وہ کون سی بدی ہے جس کے کرنے سے کسی عیسائی کو کوئی روک پیدا ہو سکتی ہے؟ اصل میں کفارہ کا عقیدہ
ہی ان میں ایسا ہے کہ سارے حرام ان کے واسطے حلال ہو گئے ورنہ کفارہ باطل ہوتا۔
ہوتا ہے۔
نورافشاں جو عیسائیوں کا ایک معتبر اخبار ہے اسی میں ایک دفعہ لکھا گیا تھا کہ مسلمانوں میں ان کی
عبادت گاہوں اور مساجد میں ایک ادنی مسلمان بادشاہ وقت کے برابر بلکہ اس کے آگے کھڑا ہو سکتا
ہے اور دنیوی ثروت اور جاہ و جلال کا کوئی اثر ان کی مسجدوں میں باقی نظر نہیں آتا حالانکہ عیسائیوں میں
ایک خاص یورپ کا عیسائی کبھی دیسی عیسائیوں سے گرجا میں بھی اکٹھا نہیں ہو سکتا حتی کہ ان میں
گرجا میں بھی کرسیوں کے درجے موجود ہوتے ہیں۔
غرض مسلمانوں میں بڑے بڑے برکات ہمیشہ موجود رہتے ہیں اور اب بھی ہیں ۔ آپ ان
معاملات میں غور کریں اور اپنے علم کو بڑھاویں۔ بغیر معلومات وسیع کے آپ کو ایسا دعویٰ نہیں کرنا چاہیے کئے
کہ عیسائی مسلمانوں سے نیکی، تقویٰ، طہارت میں بڑھے ہوئے ہیں۔ ہر امر میں حکم نسبتا لگایا جاتا ہے۔
مسلمان نسبتاً ان سے نیکی میں تقویٰ میں ، طہارت میں ، خدا ترسی میں بہت آگے بڑھے ہوئے ہیں ۔
باقی رہی یہ بات کہ مسلمانوں میں باہمی اتفاق نہیں ہے سو اس کے متعلق تو اللہ تعالیٰ کا خود بھی
منشا ہے اور اس میں رحمت ہے۔ البتہ ایک حد تک جب خدا کو منظور ہوگا خود بخود اتفاق اور اتحاد بھی
پیدا ہو جاوے گا۔ مسلمانوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا یہ خاص فضل ہمیشہ شاملِ حال رہا ہے کہ خدا
ان کو گرنے کے وقت سنبھال لیتا ہے حالانکہ اور قو میں اس سے محروم ہیں۔ مشکلات بھی دن اور رات مشکلات بھی دن اور رات
کی طرح ہر قوم کے ساتھ دورہ کرتی ہیں مگر خدا تعالیٰ نے ہمیشہ مسلمانوں کو ایسی اوقات میں تائید غیبی
سے سنبھال لیا ہے۔ جس صلح کے آپ خواہش مند ہیں وہ تو ہمارے خیال میں نفاق ہے اور ہم ایسی صلح
کے دشمن ہیں۔ یہ کہنا کہ انگریز قوم بڑی علم دوست ہے کیسی ایک بیہودہ بات ہے۔ علم بھی ایک طاقت
ہے۔ انسان اس طاقت کے ذریعہ سے ہر ظلمت اور ذلیل عقائد سے بچ جاتا ہے۔
ان کا علم کیا خاک علم ہے کہ ایک ناتواں کمزور اور ضعیف انسان جو کہ معمولی انسانوں کی طرح
ماں کے پیٹ سے قانون قدرت کے موافق پیدا ہوا اور دنیوی سختیوں اور تلخیوں سے بچنے کے
مشکلات برداشت کرتا ہوا آخر یہودیوں کے ہاتھ سے طرح طرح کی ذلتیں سہتا اور ماریں کھاتا ہوا
سولی پر چڑھایا گیا۔ ایسے ایک انسان کو خدا بنالیا۔ کیا علم اسی کا نام ہے؟ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور
دکھانے کے اور ۔ جب کوئی بادشاہ بنتا ہے تو اس سے قسماً عہد لیا جاتا ہے کہ وہ انجیل کے احکام کی
پیروی کرے گا۔ کیا اسی کا نام ہے کہ انگریز علم دوست ہوتے ہیں؟
سائل نے کہا کہ ہر وقت ان کے ہاتھ میں کتاب یا اخبار موجود رہتی ہے۔
فرمایا ۔ جو شخص علوم حقیقی اور الہیات سے بے نصیب محض ہو اس کو علم دوست نہیں کہا جا سکتا۔
طلباء کے امتحان کا ذکر ہونے پر فرمایا۔
ایمان کا امتحان عِنْدَ الْامْتِحَانِ يُكْرَمُ الْمَرْءُ أَوْ يُهَانُ
فرمایا۔ اصل میں لڑکے بھی معذور ہیں ۔ امتحان کے مشکلات بہت سخت ہوتے ہیں۔ جب
دنیوی امتحانوں کا یہ حال ہے تو پھر دینی امتحان کا کیا حال ہے؟ انسان دنیوی امتحان کے واسطے کیا کیا
تیاریاں کرتا ہے اور کس قدر فکر اور غم اس کو ہوتا ہے اور کیسی کیسی شاقہ محنت برداشت کرتا ہے؟ بے فکری
ہے تو کس سے؟ دینی امتحان سے نہیں محنت کی جاتی تو کس کے واسطے؟ دین کے امتحان کے واسطے۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اَحَسِبَ النَّاسُ أَنْ يُتْرَكُوا أَنْ يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ (العنكبوت : ٣)
اللہ تعالیٰ بھی ایک امتحان کی طرف متوجہ کرتا ہے۔ اس کا بھی کچھ فکر کرنا چاہیے اور اس امتحان کے
واسطے بھی کچھ تیاری کرنی از بس لازمی ہے۔ دیکھو! ہر صدی کے سرے پر جو ایک مجدد آتا ہے وہ بھی
اللہ تعالیٰ کا ایک امتحان ہی ہوتا ہے۔ اب اس وقت بھی مسلمانوں کا ایک امتحان ہو رہا ہے۔ خدا نے
ایک مامور بھیجا ہے اور اس کے ساتھ ہزاروں زمینی اور آسمانی نشانات اور تائیدات کر کے روشن
نشانوں سے دنیا پر ثابت کر دیا ہے کہ وہ خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے اب بھی لوگوں کے ایمان کا
امتحان ہے۔ اب بھی يُكْرَمُ الْمَرْءُ أَوْ يُهَانُ کا نظارہ موجود ہے ۔ پس مبارک وہ جو خدائی امتحان
کی فکر رکھتے ہیں اور پھر مبارک وہ جو خدائی امتحان میں پاس ہوتے ہیں۔
پھر اسی شخص نے سوال کیا کہ یہ جو بڑی
خدا کا کلام ٹکڑے ٹکڑے نازل ہوتا ہے بڑی سورتیں قرآن شریف میں موجود ہیں
کیا یہ یکبارگی نازل ہو گئی تھیں؟ ہوگئی
فرمایا کہ خدا تعالیٰ کا کلام ہمیشہ ٹکڑے ٹکڑے نازل ہوتا ہے اور پھر پورا حصہ بن جاتا ہے۔
ہم اس معاملہ میں صاحب تجربہ ہیں ۔ جس طرح سے اب اترتا ہے اسی طرح پہلے اترتا تھا۔ اس میں
اعتراض کی بات ہی کیا ہے اور خلاف قانون کسی امر کو کہا جاتا ہے۔ خلاف قانون تو جب کوئی کہہ سکتا
ہے کہ کوئی اس بات کا دعویٰ کرے کہ اس نے اللہ تعالیٰ کے سارے اسرار کا مطالعہ کر لیا ہے اور
سارے قانونِ ؟ قدرت کا اس نے احاطہ کر لیا ہے۔ پھر یہ بھی کہہ سکتا ہے کہ فلاں امر قانونِ قدرت
کے خلاف ہے مگر جب خدا کی قدرت کا کوئی انتہا ہی نہیں پاسکا تو پھر یہ دعویٰ کیسا ؟ ہمارے الہامات
کی کتاب تو بنیاد ہی ہے مگر شریعت نہیں ہے۔ شریعت وہی ہے جو آنحضرت لائے اور جو قرآن شریف
نے دنیا کو سکھلائی ۔ ایک نقطہ نہ گھٹایا گیا نہ بڑھایا گیا ہے۔
خدا جس طرح پہلے دیکھتا تھا اب بھی دیکھتا ہے اسی طرح جس خدا تعالیٰ اب بھی کلام کرتا ہے طرح سے پہلے کلام کرتا تھا اب بھی صفت تظلم اس میں
موجود ہے ۔ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ اب خدا کلام نہیں کرتا ۔ کیا خیال کیا جا سکتا ہے کہ پہلے تو خدا سنتا تھا
مگر اب نہیں سنتا ۔ پس اللہ تعالیٰ کے تمام صفات جو پہلے موجود تھے اب بھی اس میں پائے جاتے
ہیں۔ خدا میں تغیر نہیں ۔ شریعت چونکہ تکمیل پاچکی ہے۔ لہذا اب کسی نئی شریعت کی ضرورت نہیں ہے۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمُ (المائدة : ۴) پس اکمال دین کے بعد اور کسی نئی شریعت
کی حاجت نہیں ۔
فرمایا۔ خدا جس کو حکومت دیتا ہے اسے فراست بھی عطا فرماتا ہے بشرطیکہ وہ خود
فراست اپنے اس پاک جوہر کو شرارت یا تعصب کی کدورت سے مکدر نہ کر دے۔ نیک طبع دکام
کو اللہ تعالی تائید غیبی سے بعض ایسے امور میں جن میں حق و باطل پوشیدہ ہوتا ہے حق ظاہر کر دیتا
ہے اور فراست صحیحہ سے وہ اس امر کی تہہ تک پہنچ جاتے ہیں ۔ پھر ان کو اور دلائل کی بھی ضرورت
نہیں رہتی ۔
ہمارے اس مقدمہ کی حالت جو ڈگلس کے سامنے پیش ہوا تھا اس میں غور کرنے والے کے
واسطے کئی نشان موجود ہیں ۔
جلد دہم
اصل بات یہ ہے کہ فراست اچھی چیز ہے۔ انسان اندر ہی اندر سمجھ جاتا ہے کہ یہ سچا ہے۔
سچ میں ایک جرات اور دلیری ہوتی ہے۔ جھوٹا انسان بزدل ہوتا ہے۔ وہ جس کی زندگی ناپا کی اور
گندہ گناہوں سے ملوث ہے وہ ہمیشہ خوفزدہ رہتا ہے اور مقابلہ نہیں کر سکتا۔ ایک صادق انسان کی
طرح دلیری اور جرات سے اپنی صداقت کا اظہار نہیں کر سکتا اور اپنی پاکدامنی کا ثبوت نہیں دے
سکتا۔ دنیوی معاملات میں ہی غور کر کے دیکھ لو کہ کون ہے جس کو ذراسی بھی خدا نے خوش حیثیتی عطا کی
ہو اور اس کے حاسد نہ ہوں ۔ ہر خوش حیثیت کے حاسد ضرور ہو جاتے ہیں اور ساتھ ہی لگے رہتے
ہیں۔ یہی حال دینی امور کا ہے۔ شیطان بھی اصلاح کا دشمن ہے۔ پس انسان کو چاہیے کہ اپنا حساب
صاف رکھے اور خدا سے معاملہ درست رکھے ۔ خدا کو راضی کرے ۔ پھر کسی سے نہ خوف کھائے اور
کسی کی پروانہ کرے۔ ایسے معاملات سے پر ہیز کرے جن سے خود ہی مورد عتاب ہو جاوے مگر یہ
سب کچھ بھی تائید غیبی اور توفیق الہی کے سوا نہیں ہو سکتا ۔ صرف انسانی کوشش کچھ بنا نہیں سکتی جب
تک خدا کا فضل بھی شاملِ حال نہ ہو ۔ خُلِقَ الْإِنْسَانُ ضَعِيفًا (النساء:۲۹) انسان ناتواں ہے۔
غلطیوں سے پر ہے۔ مشکلات چاروں طرف سے گھیرے ہوئے ہیں ۔ پس دعا کرنی چاہیے کہ
اللہ تعالیٰ نیکی کی توفیق عطا کرے اور تائیدات غیبی اور فضل کے فیضان کا وارث بنادے۔
تو گل
اصل میں تو گل ہی ایک ایسی چیز ہے کہ انسان کو کامیاب و با مراد بنا دیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا
ہے کہ مَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ (الطلاق : ۴) جو اللہ تعالیٰ پر توکل کرتا ہے
اللہ اس کو کافی ہو جاتا ہے بشرطیکہ سچے دل سے توکل کے اصلی مفہوم کو سمجھ کر صدق دل سے قدم
رکھنے والا ہو اور صہ ہوا اور صبر کرنے والا اور مستقل مزاج ہو۔ مشکلات سے ڈر کر پیچھے نہ ہٹ جاوے۔ دنیا
گذشتنی اور گذاشتنی ہے اور اس کے کام بھی ایسے ہی ہیں ۔ پس انسان کو لازم ہے کہ اس کا غم کم کرے
اور آخرت کا فکر زیادہ رکھے ۔ اگر دین کے غم انسان پر غالب آجاویں تو دنیا کے کاروبار کا خود خدا
متکفل ہو جاتا ہے۔