عذاب نازل ہونے سے پہلے توبہ کرنی چاہیے
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
افسوس ہے بڑے بڑے حوادث عذاب نازل ہونے سے پہلے تو بہ کرنی چاہیے روز ہو رہے ہیں مگر لوگ ہیں کہ
توجہ نہیں کرتے۔ پروا نہیں کرتے ۔ حضرت موسیٰ کے کافر ہی اچھے تھے کہ جب ان پر عذاب نازل
ہوتے تھے تب تو توجہ کرتے تھے اور کہتے تھے کہ اگر یہ ٹل جاوے تو مان لیں گے ۔ مگر آجکل کے کافر
ان سے بھی زیادہ سخت جان ہیں کہ نت نئے عذاب آتے ہیں ۔ نئی نئی صورت میں خدا کا قہر نازل ہوتا
ہے مگر یہ ہیں کہ کان پر جوں نہیں چلتی ۔ دیکھو ایک طاعون نے ہی کیسے کیسے خطرناک حملے کئے ۔
کیسی کیسی جانگداز تباہیاں واقع ہوئی ہیں کہ ان کا ذکر سننے سے ہی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں
مگر کسی پر اثر نہیں ہوا۔ وہ لوگ تھے کہ ایسے اوقات میں حضرت موسی سے دعا کرایا کرتے تھے
مگر یہ لوگ ہیں کہ کہتے ہیں کوئی نہیں معمولی بات ہے ایسا ہوا ہی کرتا ہے اور ایسے عذاب آیا ہی
کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا قدیم سے یہ وعدہ تھا کہ آخری زمانہ میں طرح طرح کے عذاب آئیں گے اس وقت
بعض ہدایت پا جاویں گے اور اکثر ہلاک ہوں گے۔ نشان تو خدا دکھاتا ہے مگر نشان سے بھی فائدہ وہی
اٹھاتے ہیں جو مومن ہوتے ہیں اور وہ قلیل ہیں۔
ایک شخص ہمارے پاس آیا تھا۔ اس نے ذکر کیا کہ ہمارے شہر میں طاعون نے سخت تباہی ڈالی
ہے۔ بہت لوگ تیار ہیں کہ حضور کی خدمت میں حاضر ہو کر توبہ کریں اور اصل بات یہی ہے کہ مجھے بھی
طاعون ہی حضور کے پاس لائی ہے۔ اس سال طاعون کسی قدر کم ہے اس وجہ سے دل بھی سخت ہیں۔
دلیر ہیں۔ مگر کسی کو علم کیا ہے کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے؟ پس مطمئن نہیں رہنا چاہیے اور قبل اس کے کہ
عذاب نازل ہو جاوے تو بہ کرنی چاہیے اور خدا کی طرف جھکنا اور حفاظت طلب کرنی چاہیے مگر یہ سب
کچھ توفیق سے ہو سکتا ہے۔ انسان کو بعض اوقات شیطان بڑے بڑے وسوسے پیدا کر دیتا ہے۔
میرے رشتے ناطے ٹوٹ جاویں گے میرے جاہ وعزت میں فرق آجاوے گا یا وجوہ معاش بند
ہو جاویں گے یا میرے حکام مجھ سے ناراض ہو جاویں گے مگر یاد رکھو کہ ہدایت کے قبول کرنے سے یہ
سب امور روکتے نہیں ۔
جلد دہم
گورنمنٹ کو تو کسی کے مذہب سے کچھ سروکار ہی نہیں اور پھر خدا کا فضل ہے کہ ہمارے اصول
ہی ایسے ہی نہیں کہ گورنمنٹ ان سے ناراض ہو۔ باقی رہی یہ بات کہ رشتے ناطے ٹوٹ جاویں گے یا
معاش میں فرق آجاوے گا سو یا د رکھنا چاہیے کہ انسان جب خدا کے واسطے کچھ چھوڑتا ہے اور اپنے
او پر مشکلات برداشت کرتا ہے تو خدا اس کو ضائع نہیں کرتا بلکہ ہر حال میں اس کا خود مددگار اور کارساز
ہو جاتا ہے۔
او
۲۹ را پریل ۱۹۰۸ء
۲۹ را پریل ۱۹۰۸ ء کو جبکہ بٹالہ سے لاہور کو اہل امرتسر کی عقیدت مندی اور اخلاص جانے والی ٹرین سٹیشن امرت سر پر پیچی
جس میں حضرت اقدس خلیفۃ اللہ فی حلل الانبیاء علیہ الف الف صلوۃ وسلام رونق افروز تھے تھے اور اور مخلصین مخا
جماعت احمد یہ امرتسر صدق اور عقیدت مندی کا ایک نہ رکنے والا جوش اور اپنے آقا ومولا کی زیارت
کے واسطے شوق بھرے دل لئے ہوئے پہلے ہی سے سٹیشن پر موجود تھے۔ ٹرین کے کھڑا ہوتے ہی تمام
عقیدت رت مند ان مخلص آگے بڑھ بڑھ بڑھ کر کر سعادت سعادت م مصافحہ اور شرف حضوری حاصل کرتے تھے۔ ہر کوئی
یہی چاہتا تھا کہ میں آگے بڑھوں اور ان کے دلوں کا شوق عقیدت ان کے چہروں سے نمایاں تھا۔
جذب جو خاصہ خاصان خدا اور علامت بندگان عالی ہوتی ہے اور وہ خدا کی طرف سے آنے والوں کو
بطور نشان کے عطا ہوتا ہے اس کا یہ عالم تھا کہ سٹیشن بھر کے جس انسان کے کان میں آپ کا نام پہنچا
اسی کے دل میں شوق زیارت نے گدگدی کی اور وہ بے تحاشا بھاگا چلا آیا۔ وہ سلامتی کا شہزادہ اور محبوب
خدا سیکنڈ کلاس ڈیپارٹمنٹ کے میں متمکن تھا۔ جلال و شوکت اور رعب و وقار ، شہادت صداقت ادا کرنے
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۱ مورخہ ۶ مئی ۱۹۰۸ صفحہ ۱ تا ۳ کے نقل مطابق اصل ہے یہ لفظ غالباً کمپارٹمنٹ ہوگا۔ (مرتب)
کے واسطے حضوری میں حاضر کھڑے تھے۔ لوگ آتے اور زیارت کر کر کے چلے جاتے تھے ۔ اہلِ ہنود
اور سکھ صاحبان اپنے طرز میں اور مسلمان اپنے طریق سے سلام و نیاز عرض کرتے تھے۔ پلیٹ فارم کی
جانب پلیٹ فارم پر اور گاڑی کے دوسرے پہلو سے لوگ پائیدانوں پر کھڑے کھڑکیوں میں سے
حضور پر نور کی صورت دیکھنے کے واسطے شوق سے جھانکتے تھے ۔ سیری کسی کو نہ ہوتی تھی ۔ اتنے میں
ایک مسلمان صاحب معہ چند آدمیوں کے تشریف لائے ۔ حضرت اقدس نے ان کو گاڑی کے اندر بلا کر
اپنے پاس بٹھا لیا اور ان کے سوال پر ان کو یوں مخاطب فرمایا۔
خدا کی شہادت سب
وفات وحیات مسیح میں قرآن کریم سے فیصلہ لینا چاہیے سے پہلے زیادہ معتبر ہے
خدا کا پاک کلام قرآن شریف ہمارے پاس موجود ہے۔ مسائل مختلفہ میں فیصلہ کرنے اور حق پانے
کے واسطے مسلمانوں کو اول قرآن شریف ہی کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی
حیات ابدی کی کوئی دلیل اگر ان کے پاس ہے تو ان کو چاہیے کہ قرآن کریم کی کوئی آیت پیش کریں۔
مگر قرآن شریف میں جب ہم اس غرض کے لئے غور کرتے ہیں تو ہمیں تو ان کے حق میں خدا کا
یہی کلام ملتا ہے کہ اِنِّي مُتَوَفِّيكَ ( ال عمران : ۵۶) فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِي (المائدة : ۱۱۸) اب جائے غور
ہے کہ آیا یہ لفظ قرآن شریف میں کسی اور نبی کے حق میں بھی آیا ہے یا کہ نہیں ؟ سو ہم صاف
پاتے ہیں کہ اور انبیاء اور ہمارے سید و مولی محمد مجتبی احمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں بھی یہی
لفظ توفی کا استعمال ہوا ہے جہاں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے اِما نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ أَوْ
نَتَوَفَّيَنَّكَ (یونس : ۴۷) اور پھر حضرت یوسف علیہ السلام کے حق میں بھی یہی لفظ نظر آتا ہے
تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَ الْحِقْنِي بِالصَّلِحِينَ (يوسف : ۱۰۲) اب ہم پوچھتے ہیں کہ ہمیں کوئی اس
خصوصیت کی وجہ تو بتا دے کہ کیوں یہ لفظ اور انبیاء پر تو موت کے معنوں میں وارد ہوتا ہے اور کیوں
رت عیسی کے حق میں آوے تو لفظ کی یہ خاصیت بدل جاتی ہے اور یہ لفظ موت کے معنے نہیں دیتا ؟
ان کو چاہیے کہ تعصب کو الگ کر کے ایک گھڑی بھر کے لئے حق جو ہو کر اس میں غور کریں ۔
حضرت