۳۰ اپریل ۱۹۰۸ء (بمقام لاہور۔ احمدیہ بلڈنگز)

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

گالیاں دینا تو ان لوگوں کا ایک فرض ہو چکا ہے سو دے لیں ۔ مگر اب ہمیں شوق ہے تو صرف
یہی کہ آیا تقویٰ اور خشیت الہی کو مد نظر رکھ کر اس فرقہ کے منہ سے کوئی علمی بات بھی نکلتی ہے؟
مگر افسوس یہ بات کبھی پوری نہ ہوئی۔ جو حق پر ہوتا ہے اس کے ساتھ خدا کی تائید اور نصرت ، اس
کے کلام میں قوت اور شوکت اور اس کے انفاس میں ایک جذب ہوتا ہے۔
فرمایا۔ حیات کا مسئلہ ان کو مبارک نہ ہوا کیونکہ ان میں سے بہت سے حیات حیات ہی
پکارتے بصد حسرت و ارمان گزر گئے مگر حیات مسیح نے ان کی کوئی مدد نہ کی ۔
اتنے میں گھنٹی بجی۔ وسل ہوا۔ اور گاڑی لاہور کو چل دی۔
۳۰ را پریل ۱۹۰۸ء (بمقام لاہور ۔ احد یہ بلڈنگز)
فرمایا ۔ صدق وصفا ، تقوی طہارت، یہ اسلام کے برکات موجودہ مسلمانوں کی حالت تھے جو کہ مسلمانوں میں لازما پائے جاتے ہیں مگر اب تو
ان صفات سے لوگ بکلی محروم ہو گئے ہیں ۔ نماز بھی پڑھتے ہیں تو بہت ہی کم ۔ مسجد میں ویران پڑی
ہیں۔ نمازی کوئی نظر نہیں آتا۔ ایک وقت تھا کہ نمازیوں کو مسجد میں نہ ملتی تھیں ۔ جتنے پڑھتے ہیں ان
میں بھی اکثر دکھلاوے کی نماز پڑھتے ہیں کیونکہ حقیقی نماز کے آثار برکات اور ثمرات سے محروم ہیں
عیسائی تو حضرت مسیح کو پھانسی دے کر بے فکر ہو بیٹھے تھے مگر اکثر مسلمان حضرت امام حسین کی
شہادت میں نجات پاچکے ہیں۔
فرمایا۔ جسمانی شہوات کے دلدل میں سے نکلنا ہی شہوات کی آگ بجھانے کا ذریعہ مشکل ہوتا ہے اگر اللہ تعالی نے کسی انسان کے واسطے
مقدر کیا ہوتا ہے کہ اسے سعادت میں سے کوئی حصہ عطا فرماوے تو اس کے واسطے کوئی ایسا عجوبہ اور
خارقِ عادت نشان یا اپنی کوئی دل کو پکڑ لینے والی تجلی دکھا دیتا ہے بجز اس کے دلوں کی گندگی دھوئی
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۶ مورخه ۶ را گست ۱۹۰۸ صفحه ۴، ۵

نہیں جاتی اور شہوات کی آگ بجھائی نہیں جاتی ۔
فرمایا۔ جس قدر کسی کو دنیا کے سامان عیش و عشرت کثرت سے غفلت اور بے باکی کے آثار دیئے جاتے ہیں اس قدر وہ خدا سے غافل اور بے پروا
ہو کر متکبر ہو جاتے ہیں اور اسی قدر اس کا تکبر بڑھ جاتا ہے۔ امرتسر میں ہمیں پتھر مارے گئے۔
سیالکوٹ میں ہمارے ساتھ کیا برا سلوک کیا گیا۔ یہ سب غفلت اور بے با کی ہی کے آثار ہیں۔
فرمایا۔ خدا نے ہمیں ایک پکا وعدہ دیا ہوا ہے ۔ اس میں ذرا بھی شک نہیں ایک خدائی وعدہ اور وہ یہ ہے کہ
” بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے“
اس الہام کے بعد وہ بادشاہ بھی دکھائے گئے تھے۔
فرمایا۔ مسلمانوں کی خوش قسمتی ہی اسی میں
مسیح کے مرنے میں اسلام کی زندگی ہے ہے کہ شیخ مر جائے۔ اب زمانہ ہی ایسا آگیا
ہے کہ خیال تبدیل ہوتے ہیں۔ کچھ مان جائیں گے کچھ مر جائیں گے۔ باقی ایسے ضعیف ہو جائیں
گے کہ ان کو طاقت ہی نہ رہے گی اور ان کا عدم وجود برابر ہوگا۔ پس مسیح کو مرنے دو کہ اسلام کی زندگی
اسی میں ہے۔
فرمایا۔ متکبر خدا کے تخت پر بیٹھنا چاہتا ہے فروتنی کرنے والا خدا کا محبوب ہوتا ہے پس اس نتیج خصلت سے ہمیشہ پناہ مانگو۔
خدا تعالیٰ کے تمام وعدے بھی خواہ تمہارے ساتھ ہوں مگر تم جب بھی فروتنی کرو کیونکہ فروتنی کرنے
والا ہی خدا کا محبوب ہوتا ہے۔ دیکھو! ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی کامیابیاں اگر چہ ایسی تھیں
کہ تمام انبیائے سابقین میں اس کی نظیر نہیں ملتی ۔ مگر آپ کو خدا تعالیٰ نے جیسی جیسی کامیابیاں عطا
کیں آپ اتنی ہی فروتنی اختیار کرتے گئے۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ ایک شخص حضور کے حضور پکڑ کر لایا گیا۔ آپ نے دیکھا تو وہ بہت کا نپتا تھا

آج 10 میں سے 10 باقی