بلا تاریخ

ملفوظات

Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

اس طرح سے وہ ان کو جھوٹا نبی ثابت کرنے کے دعوے میں کامیاب ہوئے بلکہ اللہ تعالیٰ نے ان کا
رفع روحانی کیا اور ان کو ایسی ذلت اور ادبار سے بچا لیا۔ اگر رفع جسمانی ہی نجات اور پاکیزگی اور
مقبول اور محبوب الہی ہونے کا موجب ہے تو پھر تو سارے ہی نبی جھوٹے ٹھہرتے ہیں اور کوئی بھی
نجات یافتہ نہیں رہتا چہ جائیکہ کوئی خدا کا محبوب اور مقبول بھی ہو ( نعوذ باللہ من ذلک ) تعصب نے
ان کو کسی کام کا نہیں چھوڑا۔ کے
بلا تاریخ
فرمایا کہ وہ ایمان کیا ہے اگر کوئی خدا تعالیٰ کو ہر چیز پر مقدم کرنا ہی نیک بختی ہے شخص کسی چیز کو یاکسی انسان کو خدا
پر مقدم کر لے جب تک ہر ایک چیز پر خدا کو مقدم نہ کیا جائے تو وہ شرک کہلاتا ہے۔ دیکھو! ہمیں
دو دفعہ موقع پیش آیا ہے۔ ایک دفعہ تو مولوی عبد الکریم صاحب کی وفات جبکہ نہایت زور سے دعا
مانگنے کے بعد الہام ہوا۔
او
إِنَّ الْمَنَايَا لَا تَطِيشُ سِهَامُهَا
دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا تو الہام ہوا کہ
يأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ الَّذِي خَلَقَكُمُ
یعنی اے لوگو ! اس خدا کی پرستش کرو جس نے تم کو پیدا کیا پھر مبارک احمد کی وفات کے وقت بھی
یہی الہام ہوا کہ اِنَّ الْمَنَايَا لَا تَطِيشُ سِهَامُهَا اور پھر الہام ہوا کہ يَأَيُّهَا النَّاسُ اعْبُدُوا رَبَّكُمُ
الَّذِي خَلَقَكُمُ یعنی اس شخص نے مرنا ضرور ہے اور عبادت کے لائق وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا۔
یعنی زندہ رہنے والا وہی ہے اسی سے دل لگاؤ پس ایمانداری تو یہی ہے کہ خدا سے خاص تعلق رکھا
جائے اور دوسری سب چیزوں کو اس کے مقابلہ میں بیچ سمجھا جائے اور جو شخص اولا د کو یا والدین کو یا کسی
لے الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۷ مورخه ۱۴ را گست ۱۹۰۸ صفحه ۲ تا ۴

اور چیز کو ایسا عزیز رکھے کہ ہر وقت انہیں کا فکر رہے تو وہ بھی ایک بت پرست ہے۔
بت پرستی کے یہی تو معنے نہیں کہ ہندوؤں کی طرح بہت لے کر بیٹھ جائے اور اس کے آگے سجدہ
کرے حد سے زیادہ پیار و محبت بھی عبادت ہی ہوتی ہے ۔ ہمیں تو بچپن سے اس بات کی سمجھ آ گئی تھی
اور اب بھی ہمارالڑ کا مبارک احمد فوت ہو گیا ہے اور اگر ایک مبارک کی جگہ لاکھ مبارک بھی آجائے
اور خدا تعالیٰ فرمائے کہ یا ان کی طرف جاؤ یا ہماری طرف تو قسم بخدا ایک منٹ کے لئے یا ایک سیکنڈ
کے لیے بلکہ اس کے ہزارویں حصہ کے لیے کبھی دل میں یہ خیال نہ پیدا ہو کہ اس کی طرف نہ جائیں
اور مبارک احمد کی طرف چلے جاویں۔ اولاد چیز کیا ہے؟ بچپن سے ماں اس پر جان فدا کرتی ہے مگر
بڑے ہو کر دیکھا جاتا ہے کہ بہت سے لڑکے اپنی ماں کی نافرمانی کرتے ہیں اور اس سے گستاخی سے
پیش آتے ہیں۔ پھر اگر فرمانبردار بھی ہوں تو دکھ اور تکلیف کے وقت وہ اس کو ہٹا نہیں سکتے ۔
ذرا سا پیٹ میں درد ہو تو تمام عاجز آ جاتے ہیں۔ نہ بیٹا کام آسکتا ہے نہ باپ نہ ماں نہ کوئی اور عزیز ۔
اگر کام آتا ہے تو صرف خدا۔ پس ان کی اس قدر محبت اور پیار سے فائدہ کیا جس سے شرک لازم
آئے؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اِنَّمَا اَمْوَالُكُمْ وَ اَوْلَادُكُمْ فِتْنَةٌ (التغابن: ١٦) اولاد اور مال
انسان کے لئے فتنہ ہوتے ہیں ۔ دیکھو! اگر خدا کسی کو کہے کہ تیری کل اولاد جو مر چکی ہے زندہ کر دیتا
ہوں مگر پھر میرا تجھ سے کچھ تعلق نہ ہو گا تو کیا اگر وہ عقلمند ہے اپنی اولاد کی طرف جانے کا خیال بھی
کرے گا ؟
پس انسان کی نیک بختی یہی ہے کہ خدا کو ہر ایک چیز پر مقدم رکھے ۔ جو شخص اپنی اولاد کی وفات
پر بُرا مناتا ہے وہ بخیل بھی ہوتا ہے کیونکہ وہ اس امانت کے دینے میں جو خدا نے اس کے سپرد کی تھی
بخل کرتا ہے اور بخیل کی نسبت حدیث میں آتا ہے کہ اگر وہ جنگل کے دریاؤں کے برابر بھی عبادت
کرے تو وہ جنت میں نہیں جائے گا۔ پس ایسا شخص جو خدا سے زیادہ کسی چیز کی محبت کرتا ہے اس کی
عبادت نماز روزہ بھی کسی کام کے نہیں ۔

حضرت ایوب کی طرف دیکھو کہ وہ کیسے صابر
حضرت ایوب علیہ السلام کا مثالی صبر تھے خدا تعالیٰ نے ان کا ذکر قرآن شریف میں بھی
کیا ہے کہ وہ میرا ایک صابر بندہ ہے۔ پہلی کتابوں میں ان کا ذکر با تفصیل لکھا ہے کہ شیطان نے
خدا تعالیٰ سے کہا کہ ایوب کیوں صبر نہ کرے کہ اس کو تو نے مال دیا ہے ، دولت دی ہے ، غلام دیئے
ہیں ، نوکر چاکر دیئے ہیں، اولا د دی ہے، بیوی دی ہے ، صحت دی ہے تو خدا تعالیٰ نے فرمایا کہ تو اس کو
آزما۔ اس پر پہلے تو ان کی بھیڑ بکریاں ماری گئیں ۔ پھر اور بڑے بڑے جانور مارے گئے مگر پھر بھی
حضرت ایوب نے صبر سے کام لیا۔ اس پر شیطان نے کہا کہ ابھی اس کے پاس دولت اور غلام اور
اولاد ہے وہ صبر کیوں نہ کرے۔ اس پر اس کے غلام بھی مر گئے ۔ پھر انہوں نے صبر کیا۔ یہاں تک
کہ ہوتے ہوتے سب کچھ ہلاک ہو گیا۔ ایک وہ اور ان کی بیوی رہ گئیں۔ پھر بھی شیطان نے کہا کہ
ابھی ان کی صحت درست ہے اس پر ان کو جذام ہو گیا یعنی کوڑھ ہو گیا۔ پھر بھی انہوں نے صبر سے کام
لیا ۔ پس جب وہ اس طرح صابر اور صادق ثابت ہوئے تو خدا تعالیٰ نے ان کو آگے سے بھی زیادہ
مال و دولت ، غلام ، لونڈیاں اور اولا د عطا فرمائی اور صحت بھی عطا فرمائی ۔
پس جب انسان صبر سے کام لے تو اس کو سب کچھ ہی مل رہتا ہے۔ انسان کو چاہیے جو کام کرے
خدا کی رضا کے مطابق کرے۔ شیخ سعدی صاحب کیا عمدہ فرماتے ہیں۔
ه
کہ بے حکم شرع آب خوردن خطا است
اگر خون به فتویی بریزی روا است
یعنی اگر تم خدا کے منشا کے برخلاف پانی پیو تو وہ گناہ ہے لیکن اگر اس کے حکم کے مطابق خون
بھی کر دو تو وہ جائز ہے۔
پس میں تم کو سچ سچ کہتا ہوں کہ خدا کے سوا جس چیز کی انسان خواہش کرتا ہے۔ نہ وہ اس کو ملتی ہے
نہ خدا کیونکہ اس کے سوا ہر ایک چیز فانی ہے لیکن جو شخص خدا کو پسند کرتا ہے اس کو خدا بھی ملتا ہے اور
دوسری چیزیں بھی ملتی ہیں اور اس کو جو خواہش ہوتی ہے وہ پوری ہو کر رہتی ہے۔ اب میں نے جو کچھ

آج 10 میں سے 10 باقی