۴ مئی ۱۹۰۸ء (بعد نماز عصر۔ بمقام لاہور)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
خدا کے لئے کہنا تھا وہ کہہ چکا۔ تم کو چاہیے کہ اپنے دین کی حفاظت کرو ۔ لے
۴ رمتی ۱۹۰۸ء ( بعد نماز عصر - بمقام لاہور )
جماعت کو نصیحت فرمایا۔ ملاقات سے غرض یہی ہوتی ہے کہ امر دین کے متعلق کچھ سوچا جاوے میں بار بار اور کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ظاہر نام میں تو ہماری جماعت
اور دوسرے مسلمان دونوں مشترک ہیں ۔ تم بھی مسلمان ہو۔ وہ بھی مسلمان کہلاتے ہیں ۔ تم کلمہ گو ہو ۔
وہ بھی کلمہ گو ہیں۔ تم بھی اتباع قرآن کا دعویٰ کرتے ہو۔ وہ بھی اتباع قرآن ہی کے مدعی ہیں ۔ غرض
دعووں میں تو تم اور وہ دونوں برابر ہو مگر اللہ صرف دعووں سے خوش نہیں ہوتا جب تک کوئی حقیقت
ساتھ نہ ہو اور دعوے کے ثبوت میں کچھ عملی ثبوت اور تبدیلی حالت کی دلیل نہ ہو۔ اس واسطے اکثر
اوقات مجھے اس غم سے سخت صدمہ پہنچتا ہے ۔ ظاہری طور سے جماعت ( کی ) تعداد میں تو بہت ترقی
ہو رہی ہے کیا خطوط کے ذریعہ سے اور کیا خود حاضر ہو کر دونوں طرح سے سلسلہ بیعت میں روز افزوں
ترقی ہو رہی ہے ۔ آج کی ڈاک میں بھی ایک لمبی فہرست بیعت کنندگان کی آئی ہے، لیکن بیعت کی
حقیقت سے پوری واقفیت حاصل کرنی چاہیے اور اس پر کار بند ہونا چاہیے۔ اور بیعت کی حقیقت
یہی ہے کہ بیعت کنندہ اپنے اندر سچی تبدیلی اور خوف خدا اپنے دل میں پیدا کرے اور اصل مقصود کو
پہچان کر اپنی زندگی میں ایک پاک نمونہ کر کے دکھاوے اگر یہ نہیں تو پھر بیعت سے کچھ فائدہ نہیں
بلکہ یہ بیعت پھر اس واسطے اور بھی باعث عذاب ہوگی کیونکہ معاہدہ کر کے جان بوجھ اور سوچ سمجھ کر
نافرمانی کرنا سخت خطرناک ہے۔
میں خوب جانتا ہوں کہ ان باتوں کا کسی دل میں پہنچاد بینا میرا کام نہیں اور نہ ہی میرے پاس
کوئی ایسا آلہ ہے جس کے ذریعہ میں اپنی بات کسی کے دل میں بٹھا دوں ۔ مگر یہ معاملہ مجھ سے ہی
نہیں بلکہ تمام انبیاء اسی راہ پر آئے ہیں ۔ اِنَّكَ لَا تَهْدِي مَنْ أَحْبَبْتَ (القصص: ۵۷) یہ ارشاد
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۴۸ مورخه ۲۲ را گست ۱۹۰۸ء صفحه ۱، ۲ ( منقول از تشحیذ الاذہان )
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ہوتا ہے۔ اب اور کون ہے جو اپنی مرضی سے کسی کو ہدایت پر قائم
کر سکے۔ نصیحت کرنا اور بات پہنچانا ہمارا کام ہے یوں تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس جماعت نے اخلاص
اور محبت میں بڑی نمایاں ترقی کی ہے۔ بعض اوقات جماعت کا اخلاص ، محبت اور جوش ایمان دیکھ کر
خود ہمیں تعجب اور حیرت آتی ہے اور یہاں تک کہ دشمن بھی تعجب میں ہیں۔ ہزا ر ہا انسان ہیں جنہوں
نے محبت اور اخلاص میں تو بڑی ترقی کی ہے مگر بعض اوقات پرانی عادات یا بشریت کی کمزوری کی
وجہ سے دنیا کے امور میں ایسا وافر حصہ لیتے ہیں کہ پھر دین کی طرف سے غفلت ہو جاتی ہے۔
ہمارا مطلب یہ ہے کہ بالکل ایسے پاک اور بے لوث ہو جاویں کہ دین کے سامنے امورد نیوی
کی حقیقت نہ سمجھیں اور قسم قسم کی غفلتیں جو خدا سے دوری اور مہجوری کا باعث ہوتی ہیں وہ دور ہو
جاویں۔ جب تک یہ بات پیدا نہ ہو اس وقت تک حالت خطرناک ہے اور قابل اطمینان نہیں۔
کیونکہ جب تک ان باتوں کا ذرہ بھی وجود موجود ہے تو اندیشہ ہے اور ایک دیدہ لگی رہتی ہے کہ کسی
وقت یہ باتیں زور پکڑ جاویں اور باعث حبط اعمال ہو جاویں۔ جب تک ایک قسم کی مناسبت پیدا
نہیں ہوتی تب تک حالت قابل اطمینان نہیں ہوتی ۔
دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کا عہد یا درکھو موت کا کوئی وقت نہیں آئے دن طاعون ہیضہ، زلازل، وبائیں ، قحط اور اور طرح کے
امراض انسان پر حملہ کر رہے ہیں اور اگر یہ بھی نہ ہوں تب بھی بعض اوقات خدا تعالیٰ کی ناگہانی
گرفت اس طور سے انسان کو آدباتی ہے کہ پھر کچھ بن نہیں پڑتا ۔ پس ضروری ہے کہ جو اقرار کیا جاتا
ہے کہ میں دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا اس اقرار کا ہر وقت مطالعہ کرتے رہو اور اس کے مطابق اپنی
عملی زندگی کا زنده نمونہ پیش کرو۔ عمر کا اعتبار نہیں ۔ دیکھو ! ہر سال میں کئی دوست ہم سے جدا ہو جاتے
ہیں اور کئی دشمن بھی چل بستے ہیں۔ خدا نے بعض خوفناک خبریں دی ہیں اور وہ اپنی بات میں
سچا ہے۔ ان سے اور بھی خوف آتا ہے وہ بہت ہی خطرناک ہیں۔ رنگا رنگ کے خوف احاطہ کئے
ہوئے ہیں ۔
طاعون نام ہے مری کا ۔ لغت میں ہے الطاعون : الموت کسی کو کیا معلوم کہ خدا کا کیسا غضب
بھڑ کنے والا ہے۔ خدا محفوظ رکھے ممکن ہے کہ ایسا شدید ہو کہ جس کی برداشت ہی نہ ہو۔ قاعدہ کی بات
ہے۔ جیسا کہ ہم نے کل بھی بیان کیا تھا کہ جب کوئی عذاب اور قہر الہی دور ہو جاتا ہے ہیضہ ہو یا
طاعون و با ہو یا قحط تو لوگ مطمئن ہو جاتے ہیں چہروں پر خوشی کے آثار پیدا ہو جاتے ہیں اور جان لیتے
ہیں کہ وقت جاتا رہا۔ پھر اس طرح سے دل سخت ہو جاتے ہیں۔ مگر تمہارا کام یہ ہونا چاہیے کہ خدا کے
آئندہ وعدوں کو یاد کر کے ترساں ولرزاں رہو اور قبل از وقت سنبھل جاؤ ۔ نت نئی تو بہ کرو۔ جو تو بہ کرتا
ہے وہ نیکی کی طرف رجوع کرتا ہے اور جو تو بہ نہیں کرتا وہ گناہ کی طرف جاتا ہے۔حدیث میں آیا ہے
کہ اللہ تعالیٰ اس بندے سے محبت کرتا ہے جو بہت تو بہ کرتا ہے تو بہ نہ کرنے والا گناہ کی طرف جھکتا ہے
اور گناہ آہستہ آہستہ کفر تک پہنچا دیتا ہے۔ تمہارا کام یہ ہے کہ کوئی مابہ الامتیاز بھی تو پیدا کرو۔ تم میں
اور تمہارے غیروں میں اگر کوئی فرق پایا جاوے گا تو جب ہی خدا بھی نصرت کرے گا ۔ ورنہ
بنی اسرائیل کی طرف دیکھ لو کہ جب ان میں اور ان کے غیر میں فرق نہ پایا گیا تو باوجود یکہ
حضرت موسیٰ ان میں موجود تھے کافروں سے کیسی ذلت کی ہزیمت دلائی۔ ان کے مقابل میں
ایک کافر کی تائید کی اور ان کو سزادی ۔ نبی موجود، کتاب موجود، احکام موجود، بایں انہوں نے
خلاف کیا۔ آخر کافروں سے بھی شکست کھائی ۔ کافر تو احکام الہی سے بے خبر ہوتے ہیں ۔ وہ
ایسے مواخذہ کے قابل نہیں ہوتے جیسے کوئی مان کر ، جان پہچان کر خلاف ورزی احکام کرنے والا ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے إِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَ الَّذِينَ هُمُ تقویٰ کی اہمیت مُحْسِنُونَ (النحل : ۲۹) تقوی، طہارت اور پاکیزگی اختیار کرنے
۱۲۹:
والے خدا کی حمایت میں ہوتے ہیں اور وہ ہر وقت نافرمانی کرنے سے ترساں ولرزاں رہتے
ہیں ۔ آجکل دنیا کا اصول منافقانہ زندگی بسر کرنا ہو گیا ہے۔ اوّل اوّل انسان انسان سے نفاق کرتا ہے
اور منافقانہ رنگ میں ہاں میں ہاں ملاتا ہے حالانکہ دلوں میں کدورت اور رنج و بغض بھرا ہوتا ہے۔
پھر یہ عادت ترقی کرتے کرتے ایسی بڑھتی ہے کہ خدا سے بھی منافقانہ تعلق کرنا چاہتا ہے اور خدا کو
دھوکہ دینے کی کوشش کرتا ہے حالانکہ جانتا ہے کہ خدا عَلِيمٌ بِذَاتِ الصُّدُورِ ہے دل سے تو مومن
ہوتا نہیں مگر خدا کے آگے مومن بننا چاہتا ہے بھلا خدا کسی کے دھوکے میں آ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔
دیکھو! تقویٰ ایک ایسی چیز ہے کہ اللہ تعالیٰ صرف ایک متقی انسان کی خاطر دوسروں پر بھی رحم
کرتا ہے اور اس کے اہل و عیال ، خویش واقارب اور متعلقین پر بھی اثر پڑتا ہے اور اسی طرح سے
اگر جرائم اور فسق و فجور کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کا اثر بھی پڑتا ہے۔
غرض خدا سے ڈرنا اور متقی بننا بڑی چیز ہے خدا اس کے ذریعہ سے ہزار آفات سے بچا لیتا ہے
بجز اس کے کہ خدا تعالیٰ کی حفاظت اس کے شامل ہو۔ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ مجھے بلا نہیں پکڑے گی اور کسی کو
بھی مطمئن نہیں ہونا چاہیے۔ آفات تو نا گہانی طور سے آجاتے ہیں ۔ کسی کو کیا معلوم کہ رات کو کیا ہوگا ؟
لکھا ہے کہ ایک بار آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے۔ پہلے بہت استغفار کی تلقین روئے اور پھر لوگوں کومخاطب کرکے فرمایا۔ عبداللہ خداسے ڈرو آفات
اور بلیات چیونٹیوں کی طرح انسان کے ساتھ لگے ہوئے ہیں ان سے بچنے کی کوئی راہ نہیں بجز اس
کے کہ سچے دل سے تو بہ استغفار میں مصروف ہو جاؤ۔
استغفار اور تو بہ کا یہ مطلب نہیں جو آجکل لوگ سمجھے بیٹھے ہیں ۔ اسْتَغْفِرُ اللهَ اسْتَغْفِرُ اللهَ کہنے
سے کوئی فائدہ نہیں ہو سکتا جبکہ اس کے معنے بھی کسی کو معلوم نہیں ۔ اسْتَغْفِرُ الله ایک عربی زبان کا لفظ
ہے۔ ان لوگوں کی تو چونکہ یہ مادری زبان تھی اور وہ اس کے مفہوم کو اچھی طرح سے سمجھے ہوئے تھے۔
استغفار کے معنی یہ ہیں کہ خدا سے اپنے گذشتہ جرائم اور معاصی کی سزا سے حفاظت چاہنا اور آئندہ
گناہوں کے سرزد ہونے سے حفاظت مانگنا ۔ استغفار انبیاء بھی کیا کرتے تھے اور عوام بھی ۔
بعض نادان پادریوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے استغفار پر اعتراض کیا ہے اور لکھا ہے
کہ ان کے استغفار کرنے سے نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا گناہ کا ہونا ثابت ہوتا ہے۔ یہ
نادان اتنا نہیں سمجھتے کہ استغفار تو ایک اعلیٰ صفت ہے۔ انسان فطرتاً ایسا بنا ہے کہ کمزوری اور ضعف اس
لے یعنی گنہگار (مرتب)
لو
کا فطری تقاضا ہے۔ انبیاء اس فطرتی کمزوری اور ضعف بشریت سے خوب واقف ہوتے ہیں ۔
لہذا وہ دعا کرتے ہیں کہ یا الہی ! تو ہماری ایسی حفاظت کر کہ وہ بشری کمزوریاں ظہور پذیر ہی نہ ہوں۔
غفر کہتے ہیں ڈھکنے کو ۔ اصل بات یہی ہے کہ جو طاقت خدا کو ہے وہ نہ کسی نبی کو ہے نہ ولی کو اور
نہ رسول کو ۔ کوئی دعوی نہیں کر سکتا کہ میں اپنی طاقت سے گناہ سے بچ سکتا ہوں پس انبیاء بھی حفاظت
کے واسطے خدا کے محتاج ہیں۔ پس اظہار عبودیت کے واسطے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی اور انبیاء کی
طرح اپنی حفاظت خدا سے مانگا کرتے تھے ۔
ہوتا ۔
یہ ان لوگوں کا خیال غلط ہے کہ حضرت عیسی استغفار نہ کرتے تھے۔ یہ ان کی بیوقوفی اور بے سمجھی
ہے اور یہ حضرت عیسی پر تہمت لگاتے ہیں۔ انجیل میں غور کرنے سے صریح اور صاف طور سے معلوم
ا ہے کہ انہوں نے جا بجا اپنی کمزوریوں کا اعتراف کیا اور استغفار بھی کیا ۔ اچھا! بھلا ایلی ایلی لِمَا
سبقتانی سے کیا مطلب؟ آبی آبی کر کے کیوں نہ پکارا ؟ عبرانی میں آئیل خدا کو کہتے ہیں ۔ اس کے
یہی معنے ہیں کہ رحم کر اور فضل کر اور مجھے ایسی بے سروسامانی میں نہ چھوڑ ( یعنی میری حفاظت کر ) ۔
در حقیقت مشکل تو یہ ہے کہ ہندوستان میں بوجہ اختلاف زبان استغفار کا اصل مقصد ہی مفقود
ہو گیا ہے اور ان دعاؤں کو ایک جنتر منتر کی طرح سمجھ لیا ہے۔ کیا نماز اور کیا استغفار اور کیا تو بہ؟ اگر
کسی کو نصیحت کرو کہ استغفار پڑھا کرو تو وہ یہی جواب ملتا ہے کہ میں تو استغفار کی سو بار یا دو سو بار تسبیح
پڑھتا ہوں مگر مطلب پوچھو تو کچھ جانتے ہی نہیں ۔ استغفار ایک عربی لفظ ہے اس کے معنے ہیں طلب
مغفرت کرنا کہ یا الہی ! ہم سے پہلے جو گناہ سرزد ہو چکے ہیں ان کے بدنتائج سے ہمیں بچا کیونکہ گناہ
ایک زہر ہے اور اس کا اثر بھی لازمی ہے اور آئندہ ایسی حفاظت کر کہ گناہ ہم سے سرزد ہی نہ ہوں ۔
صرف زبانی تکرار سے مطلب حاصل نہیں ہوتا ۔
تو بہ کے معنے ہیں ندامت اور پشیمانی سے ایک بدکام سے رجوع کرنا ۔ تو بہ کوئی برا کام نہیں
تو جہ ہے۔ بلکہ لکھاہے کہ تو بہ کرنے والا بندہ خدا کو بہت پیارا ہوتا ہے۔ خدا کا نام بھی تواب
ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب انسان اپنے گناہوں اور افعالِ بد سے نادم ہو کر پشیمان ہوتا ہے
اور آئندہ اس بد کام سے باز رہنے کا عہد کر لیتا ہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس پر رجوع کرتا ہے رحمت سے۔
خدا انسان کی توبہ سے بڑھ کر تو بہ کرتا ہے۔ چنانچہ حدیث شریف میں آتا ہے کہ اگر انسان خدا کی
طرف ایک بالشت بھر جاتا ہے تو خدا اس کی طرف ہاتھ بھر آتا ہے۔ اگر انسان چل کر آتا ہے تو خدا
دوڑ کر آتا ہے۔ یعنی اگر انسان خدا کی طرف توجہ کرے تو اللہ تعالیٰ بھی رحمت ، فضل اور مغفرت میں
انتہا درجہ کا اس پر فضل کرتا ہے۔ لیکن اگر خدا سے منہ پھیر کر بیٹھ جاوے تو خدا کو کیا پروا۔
دیکھو! یہ خدا کے فیضان کے لینے کی راہیں ہیں۔ اب دروازے کھلے ہیں تو سورج کی روشنی
برابر اندر آ رہی ہے اور ہمیں فائدہ پہنچا رہی ہے لیکن اگر ابھی اس مکان کے تمام دروازے بند کر
دیئے جاویں تو ظاہر ہے کہ روشنی آنی موقوف ہو جاوے گی اور بجائے روشنی کے ظلمت آجاوے گی ۔
پس اسی طرح سے دل کے دروازے بند کرنے سے تاریکی ذنوب اور جرائم آموجود ہوتی ہے اور
اس طرح انسان خدا کی رحمت اور فضل کے فیوض سے بہت دور جا پڑتا ہے۔ پس چاہیے کہ تو بہ استغفار
منتر جنتر کی طرح نہ پڑھو بلکہ ان کے مفہوم اور معانی کو مد نظر رکھ کر تڑپ اور سچی پیاس سے خدا کے
حضور دعائیں کرو۔ تو بہ میں ایک مخفی عہد بھی ہوتا ہے کہ فلاں گناہ میں کرتا تھا۔ اب آئندہ وہ گناہ نہیں
کروں گا۔ اصل میں انسان کی خدا تعالی پردہ پوشی کرتا ہے کیونکہ وہ ستا ر ہے بہت سے لوگوں کو خدا
کی ستاری نے ہی نیک بنا رکھا ہے۔ ورنہ اگر خدا ستاری نہ فرماوے تو پتہ لگ جاوے کہ انسان میں
کیا کیا گند پوشیدہ ہیں ۔
انسان کے ایمان کا بھی کمال یہی ہے کہ مختلق با خلاق اللہ کرے۔
انسان کے ایمان کا کمال یعنی جو جو اخلاق فاضلہ خدا میں ہیں اور صفات ہیں ان کی
حتی المقدور اتباع کرے اور اپنے آپ کو خدا کے رنگ میں رنگین کرنے کی کوشش کرے مثلاً
خدا میں عفو ہے۔ انسان بھی عفو کرے ۔ رحم ہے حلم ہے کرم ہے انسان بھی رحم کرے۔ حلم کرے۔
لوگوں سے کرم کرے۔ خدا ستار ہے۔ انسان کو بھی ستاری کی شان سے حصہ لینا چاہیے اور اپنے
بھائیوں کے عیوب اور معاصی کی پردہ پوشی کرنی چاہیے۔ بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ جب کسی
کی کوئی بدی یا نقص دیکھتے ہیں جب تک اس کی اچھی طرح سے تشہیر نہ کر لیں ان کو کھانا ہضم نہیں
ہوتا۔ حدیث میں آیا جو اپنے بھائی کے عیب چھپاتا ہے خدا اس کی پردہ پوشی کرتا ہے۔ انسان کو
چاہیے شوخ نہ ہو۔ بے حیائی نہ کرے۔ مخلوق سے بدسلوکی نہ کرے۔ محبت اور نیکی سے پیش آوے۔
اپنی نفسانی اغراض کی وجہ اپنی نفسانی اغراض کی وجہ سے کسی سے بغض نہ رکھو سے کسی سے بغض نہ رکھے یہ
اوقات
سختی اور نرمی مناسب موقع اور مناسب حال کرے اور اگر کسی جگہ درشتی کرنی بھی پڑ جائے تو اس طرح
کرے جس طرح کوئی کسی کا مامور یا نائب حکم کی پابندی کی وجہ سے کرتا ہے۔ انبیاء نے بھی بعض
مات سختی کی ہے مگر نہ جوش نے ہے مگر نہ جوش نفس سے بلکہ محض خدا کے حکم اور اصلاح کی غرض سے۔
ہم نے کسی کتاب میں ایک حکایت پڑھی ہے۔ لکھا ہے کہ حضرت علی کی ایک کافر سے جنگ
ہوئی ۔ جنگ میں مغلوب ہو کر وہ کافر بھاگا۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے اس کا تعاقب کیا اور آخرا سے
پکڑا۔ اس سے کشتی کر کے اس کو زیر کر لیا۔ جب آپ رضی اللہ عنہ اس کی چھاتی پر خنجر نکال کر اس کے قتل
کرنے کے واسطے بیٹھ گئے تو اس کا فر نے آپ کے منہ پر تھوک دیا۔ اس سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ
اس کی چھاتی سے اٹھ کھڑے ہوئے اور اس سے الگ ہو گئے ۔ وہ کافر اس معاملہ سے حیران ہوا اور
تعجب سے اس کا باعث دریافت کیا ۔ حضرت علی کرم اللہ وجہہ نے کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ ہم لوگ
تم سے جنگ کرتے ہیں تو محض خدا کے حکم سے کرتے ہیں۔ کسی نفسانی غرض سے نہیں کرتے بلکہ ہم تو
تم لوگوں سے محبت کرتے ہیں ۔ میں نے تم کو پکڑا خدا کے لئے تھا۔ مگر جب تم نے میرے منہ پر
تھوک دیا تو اس سے مجھے بشریت کی وجہ سے غصہ آگیا تب میں ڈرا کہ اگر اس وقت جبکہ اس معاملہ
میں میرا نفسانی جوش بھی شامل ہو گیا ہے تم کو قتل کروں تو میرا سارا ساختہ پرداختہ ہی برباد نہ
ہو جاوے اور جوش نفس کی ملونی کی وجہ سے میرے نیک اور خالصاً للہ اعمال بھی حبط نہ ہو جاویں ۔ یہ
ماجرا د یکھ کر کہ ان لوگوں کا اتنا بار یک تقویٰ ہے۔ اس نے کہا کہ میں نہیں یقین کر سکتا کہ ایسے لوگوں کا
دین باطل ہو۔ لہذا وہ وہیں مسلمان ہو گیا۔
غرض اسی طرح ہماری جماعت کے بھی جنگ ہوتے ہیں ان میں جوش نفس کو شامل نہ کرنا
چاہیے ۔ دیکھو! اگر ہم خدا کے نزدیک کافر اور دجال نہیں ہیں تو پھر کسی کے کافر اور دجال وغیرہ کہنے
سے ہمارا کچھ بگڑتا نہیں اور اگر واقع میں ہی ہم خدا کے حضور میں مقبول نہیں بلکہ مردود ہیں تو پھر کسی
کے اچھا کہنے اور نیک بنانے سے ہم خدا کی گرفت سے بچ نہیں سکتے ۔
دره
ولوں کو فتح کرو پس تم یاد رکھ کے زریعہ صفت ہے۔ نبی کے بغیر کام چل نہی سکتا فتح جنگ
سے نہیں ۔ جنگ سے اگر کسی کو نقصان پہنچا دیا تو کیا کیا؟ چاہیے کہ دلوں کو فتح
کرو اور دل جنگ سے فتح نہیں ہوتے بلکہ اخلاق فاضلہ سے فتح ہوتے ہیں۔ اگر انسان خدا کے
واسطے دشمنوں کی اذیتوں پر صبر کرنے والا ہو جاوے تو آخر ایک دن ایسا بھی آجاتا ہے کہ خود دشمن کے
دل میں ایک خیال پیدا ہو جاتا ہے اور اثر ہوتا ہے اور جب وہ برکات فیوض اور نصرت الہی کو
دیکھتا ہے اور اخلاق فاضلہ کا برتاؤ دیکھتا ہے تو خود بخود اس کے دل میں ایسا خیال پیدا ہو جاتا ہے کہ
اگر شخص جھوٹا ہی ہوتا اور خدا پر افترا کرنے والا ہی ہوتا تو اس کی یہ نصرت اور تائید تو ہرگز نہ ہوتی ۔
ان لوگوں نے کوئی ہمیں ہی یہ گالیاں نہیں دیں بلکہ یہ معاملہ تمام انبیاء کے ساتھ اسی طرح چلا
آیا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی کذاب ، ساحر ، مجنون ، مفتری وغیرہ الفاظ سے یاد کیا گیا تھا
اور انجیل کھول کر دیکھو تو معلوم ہوگا کہ حضرت عیسی سے بھی ایسا ہی برتاؤ کیا گیا۔ حضرت موسیٰ کو بھی
گالیاں دی گئی تھیں ۔ تھیں ۔ اصل میں تَشَابَهَتُ قُلُوبُهُم والی بات ہے اللہ تعالیٰ خود فرماتا ہے کہ یحسرةً
عَلَى الْعِبَادِ مَا يَأْتِيهِمْ مِّنْ رَّسُولٍ إِلَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِءُونَ (لیس: ۳۱) کوئی بھی ایسا سچا نبی نہیں آیا
کہ آتے ہی اس کی عزت کی گئی ہو۔ ہم کیوں کر سنت اللہ سے باہر ہو سکتے ہیں۔ بات تو آسان ہی تھی
اور معاملہ بڑا صاف تھا۔ مگر ان منصوبہ بازوں نے معاملہ کچھ کا کچھ کر دیا ہے۔ کیا یہ سچ ہے کہ ہم نبیوں
کو گالیاں دیتے ہیں؟ ہم تو اعلائے کلمتہ اللہ کے لئے آئے ہیں اور کر رہے ہیں۔ ہماری کتابیں دیکھ
لو۔ اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ کس طرح ہمارا ہر ذرہ ذرہ خدا کی راہ میں فدا اور قربان ہے۔
باقی رہی یہ بات کہ ہم نے نبوت کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ نزاع لفظی
دعوی نبوت کی حقیقت ہے۔ مکالمہ خطبہ کےتو یہ لوگ خودبھی قائل ہیں۔ اس مکالمہ خطبہ کا
نام اللہ تعالیٰ ( نے ) دوسرے الفاظ میں نبوت رکھا ہے ورنہ اس تشریعی نبوت کا تو ہم نے بار ہا بیان
کیا ہے کہ ہم نے ہرگز ہرگز دعوی نہیں کیا۔ قرآن سے برگشتہ اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے
برگشتہ ہو کر نبوت کا دعویٰ کرنے والے کو تو ہم واجب القتل اور لعنتی کہتے ہیں۔ اس طرح کی نبوت کا
کہ گویا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کو منسوخ کر دے دعوی کرنے والے کو ہم ملعون اور واجب القتل
جانتے ہیں۔ ہم پر جو اللہ تعالیٰ کے فضل ہیں یہ سب رسول اکرم کے فیض سے ہی ہیں۔
آنحضرت سے الگ ہو کر ہم سچ کہتے ہیں کہ کچھ بھی نہیں اور خاک بھی نہیں ۔ آنحضرت کی عزت
اور مرتبہ دل میں اور ہر رگ وریشہ میں ایسا سمایا ہے کہ ان کو اس درجہ سے خبر تک بھی نہیں ۔ کوئی
ہزار تپسیا کرے، جپ کرے، ریاضت شاقہ اور محنتوں سے مشت استخوان ہی کیوں نہ رہ جاوے مگر
ہرگز کوئی سچا روحانی فیض بجز آنحضرت کی پیروی اور اتباع کے کبھی میسر آ سکتا ہی نہیں اور ممکن ہی
نہیں۔ اب جبکہ ہمارا یہ حال ہے اور ایسا ایمان ہے تو پھر ان کا ہمیں کا فرو دجال کہنا کیا معنے رکھتا ہے؟
ابھی چند روز ہوئے ہمارے پاس ایک اور نیا فتویٰ چھپ کر آیا ہے جس میں ہمیں طرح طرح
کے ناموں سے یاد کیا گیا ہے۔ مگر ہم جانتے ہیں کہ ان باتوں سے ہمارا کچھ بگڑتا نہیں۔ اگر ہم خدا کی
نظر میں مقبول ہیں تو پھر ان کے فتوے ہمیں کوئی ضرر دے سکتے ہی نہیں ۔ ہمیں کافر کہنے والے خود بھی
تو کفر سے نہیں بچے بلکہ ان کا کفر تو بہت پکا کفر ہے۔ ان کے واسطے تو لکھا جا چکا ہے کہ اگر ان میں
سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو وہ صرف دھونے سے پاک نہیں ہوسکتی بلکہ اینٹیں اکھاڑ کر نیا فرش لگایا
جانے سے مسجد پاک ہوتی تھی ۔ ہمارے واسطے ایسی بات تو نہیں ۔
عجیب بات یہ ہے کہ جتنے اہل اللہ گذرے ان میں کوئی بھی تکفیر سے نہیں بچا۔ کیسے کیسے مقدس
اور صاحب برکات تھے۔ حضرت سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ ان پر بھی قریباً دوسو علماء وقت
نے کفر کا فتویٰ لکھا تھا۔ ابن جوزی جو محدث وقت تھا اس نے ان کی تکفیر کی نسبت ایک خطرناک
کتاب تالیف کی اور اس کا نام تلبیس ابلیس رکھا۔ سنا گیا ہے کہ شاہ ولی اللہ صاحب پر بھی کفر کا فتویٰ
لگایا گیا تھا۔ یہ تو کفر بھی مبارک ہے جو ہمیشہ اولیاء اور خدا کے مقدس لوگوں کے حصہ میں ہی آتا رہا ہے ۔
خاکسار اور متواضع بنو ہمارا اس وقت اصل مدعا یہ ہے کہ ہمیشہ ڈرتے رہنا چاہیے۔ ایسا نہ
ہو کہ یہ کفر سچا ہی ثابت ہو جاوے۔ انسان اگر خدا کے نزدیک
بھی مورد قہر و عذاب الہی ہو تو پھر دشمن کی بات پکی ہی ہو جایا کرتی ہے۔ خالی شیخیوں سے اور
بے جا تکبر اور بڑائی سے پر ہیز کرنا چاہیے اور انکساری اور تواضع اختیار کرنی چاہیے۔ دیکھو!
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم جو کہ حقیقتاً سب سے بڑے اور مستحق بزرگی تھے ان کے انکسار اور تواضع کا
ایک نمونہ قرآن شریف میں موجود ہے۔ لکھا ہے کہ ایک اندھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت
میں آکر قرآن شریف پڑھا کرتا تھا۔ ایک دن آپؐ کے پاس عمائد مکہ اور رؤسائے شہر جمع تھے اور
آپ ان سے گفتگو میں مشغول تھے۔ باتوں میں مصروفیت کی وجہ سے کچھ دیر ہو جانے سے وہ نابینا
اُٹھ کر چلا گیا۔ یہ ایک معمولی بات تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے اس کے متعلق سورۃ نازل فرمادی۔ اس پر
آنحضرت اس کے گھر میں گئے اور اسے ساتھ لا کر اپنی چادر مبارک بچھا کر بٹھایا۔
اصل بات یہ ہے کہ جن لوگوں کے دلوں میں عظمت الہی ہوتی ہے ان کو لازماً خاکسار اور
متواضع بننا ہی پڑتا ہے کیونکہ وہ خدا کی بے نیازی سے ہمیشہ تر ساں ولرز اں رہتے ہیں ۔
آنانکه عارف تر اند ترساں تر
ع
کیونکہ جس طرح اللہ تعالیٰ نکتہ نواز ہے اسی طرح نکتہ گیر بھی ہے۔ اگر کسی حرکت سے ناراض
ہو جاوے تو دم بھر میں سب کارخانہ ختم ہے۔ پس چاہیے کہ ان باتوں پر غور کرو اور ان کو یا درکھو اور عمل
کرو۔
الحکم جلد ۱۲ نمبر ۳۴ مورخه ۱۸ رمئی ۱۹۰۸ ء صفحه ۱ تا ۴