۹ مئی ۱۹۰۸ء (بمقام لاہور۔ قبل نماز ظہر)
ملفوظات
Urdu text of the edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
و رمئی ۱۹۰۸ء ( بمقام لاہور قبل نماز ظہر )
طاعون اور ہیضہ وغیرہ وباؤں کا احمدی ڈاکٹروں اور اطباء کے لیے خاص نصیحت پر تھا ۔ فرمایا ہے
ذکر
بد قسمت ہے وہ انسان کہ ان بلاؤں سے بچنے کے واسطے سائنس، طبعی یا ڈاکٹران وغیرہ کی
طرف توجہ کر کے سامان تلاش کرتا ہے اور خوش قسمت ہے وہ جو خدا کی پناہ لیتا ہے اور کون ہے جو بجز
خدا کے ان آفات سے پناہ دے سکتا ہو؟ اصل میں یہ لوگ جو فلسفی طبع یا سائنس کے دلدادہ ہیں
ایسی مشکلات کے وقت ایک قسم کی تسلی اور اطمینان پانے کے واسطے بعض دلائل تلاش کر لیتے ہیں
اور اس طرح سے ان وباؤں کے اصل بواعث اور اغراض سے محروم رہ جاتے ہیں اور خدا سے پھر بھی
غافل ہی رہتے ہیں ۔ ہماری جماعت کے ڈاکٹروں سے میں چاہتا ہوں کہ ایسے معاملات میں اپنے
ہی علوم کو کافی نہ سمجھیں بلکہ خدا کا خانہ بھی خالی رکھیں اور قطعی فیصلے اور یقینی رائے کا اظہار نہ کر دیا
کریں کیونکہ اکثر ایسا تجربہ میں آیا ہے کہ بعض ایسے مریض جن کے حق میں ڈاکٹروں نے متفقہ
طور سے قطعی اور یقینی حکم موت کا لگا دیا ہوتا ہے ان کے واسطے خدا کچھ ایسے اسباب پیدا کر دیتا ہے کہ
وہ بچ جاتے ہیں اور بعض ایسے لوگوں کی نسبت جو کہ اچھے بھلے اور بظاہر ڈاکٹروں کے نزدیک ان کی
موت کے کوئی آثار نہیں نظر آتے خدا قبل از وقت ان کی موت کی نسبت کسی مومن کو اطلاع دیتا ہے۔
اب اگر چہ ڈاکٹروں کے نزدیک اس کا خاتمہ نہیں ۔ مگر خدا کے نزدیک اس کا خاتمہ ہوتا ہے اور چنانچہ
ایسا ہی ظہور میں آجاتا ہے۔
علم طب یونانیوں سے مسلمانوں کے ہاتھ آیا مگر مسلمان چونکہ موحد اور خدا پرست قوم تھی۔
انہوں نے اسی واسطے اپنے نسخوں پر ھو الشافی لکھنا شروع کر دیا۔ ہم نے اطباء کے حالات پڑھے
ہیں۔ علاج الامراض میں مشکل امر تشخیص کو لکھا ہے۔ پس جو شخص تشخیص مرض میں ہی غلطی کرے گا وہ
علاج میں بھی غلطی کرے گا کیونکہ بعض امراض ایسے ادق اور باریک ہوتے ہیں کہ انسان ان کو سمجھ
ہی نہیں سکتا ۔ پس مسلمان اطباء نے ایسی دقتوں کے واسطے لکھا ہے کہ دعاؤں سے کام لے۔ مریض
سے سچی ہمدردی اور اخلاص کی وجہ سے اگر انسان پوری توجہ اور درد دل سے دعا کرے گا تو اللہ تعالیٰ
اس پر مرض کی اصلیت کھول دے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ سے کوئی غیب مخفی نہیں ۔
پس یا درکھو کہ خدا سے الگ ہو کر صرف اپنے علم اور تجربہ کی بنا پر جتنا بڑا دعویٰ کرے گا اتنی ہی
بڑی شکست کھائے گا ۔ مسلمانوں کو توحید کا فخر ہے۔ توحید سے مراد صرف زبانی توحید کا اقرار نہیں
بلکہ اصل یہ ہے کہ عملی رنگ میں حقیقتاً اپنے کاروبار میں اس امر کا ثبوت دے دو کہ واقعی تم موحد ہو اور
توحید ہی تمہارا شیوہ ہے۔ مسلمانوں کا ایمان ہے کہ ہر ایک امر خدا کی طرف سے ہوتا ہے۔ اس واسطے
مسلمان خوشی کے وقت الحمد للہ اور غنمی اور ماتم کے وقت اِنَّا لِلَّهِ وَ إِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (البقرة : ۱۵۷)
کہہ کر ثابت کرتا ہے کہ واقع میں اس کا ہر کام میں مرجع صرف خدا ہی ہے جو لوگ خدا سے الگ ہو کر
زندگی کا کوئی حظ اٹھانا چاہتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ ان کی زندگی بہت ہی تلخ ہے کیونکہ حقیقی تسلی اور
اطمینان بجز خدا میں محو ہونے اور خدا کو ہی ہر کام کا مرجع ہونے کے حاصل ہو سکتا ہی نہیں ۔ ایسے
لوگوں کی زندگی تو بہائم کی زندگی ہوتی ہے اور وہ تسلی یافتہ نہیں ہو سکتے۔ حقیقی راحت اور تسلی انہیں
لوگوں کو دی جاتی ہے جو خدا سے الگ نہیں ہوتے اور خدا سے ہر وقت دل ہی دل میں دعا ئیں
کرتے رہتے ہیں ۔
مذہب کی صداقت اس میں ہے کہ انسان خدا سے سچے مذہب میں پابندیاں ہوتی ہیں کسی حالت میں بھی الگ نہ ہو۔ وہ مذہب ہی
کیا ہے اور زندگی ہی کیسی ہے کہ تمام عمر گذر جائے مگر خدا کا نام درمیان کبھی بھی نہ آوے؟ اصل بات
یہ ہے کہ یہ سارے نقائص صرف بے قیدی اور آزادی کی وجہ سے ہیں اور یہ بے قیدی ہی ہے کہ جس
کی وجہ سے مخلوق کا بہت بڑا حصہ اس طرز زندگی کو پسند کرتا ہے۔
آج ہی ایک کتاب ہم نے دیکھی ہے جس میں بدھ کی زندگی کے حالات لکھے ہیں۔ اس سے
معلوم ہوتا ہے کہ وہ خدا کا قائل ہی نہیں تھا۔ اور کہ جو کچھ ہے یہی دنیا ہی ہے آئندہ کچھ نہیں ۔
ایسے بے قید اور آزاد عقا ئد ہی ہیں جن کی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ دنیا کا کیا حصہ بدھ عقائد کا پابند
ہے یا ان عقائد کو پسند کرتا ہے۔ مذہب کا دائرہ جتنا تنگ ہوگا اتنا ہی اس میں داخل ہونے والے لوگ بھی دا
کم ہوں گے اور اتنی ہی نسبتا پاکیزگی اور طہارت اس میں موجود ہو گی ۔
اسلام نے شرائط پابندی ہر دو عورتوں اور مردوں کے واسطے لازم کیسے
اسلامی پابندیاں ہیں۔ پردہ کرنے کا حکم جیسا کہ عورتوں کو ہے مردوں کو بھی ویسا ہی تاکیدی
حکم ہے غض بصر کا ، نماز ، روزہ ، زکوۃ، حج ، حلال و حرام کا امتیاز ، خدا کے احکام کے مقابلہ میں اپنی
عادات رسم و رواج کو ترک کرنا وغیرہ وغیرہ ایسی پابندیاں ہیں جن سے اسلام کا دروازہ نہایت ہی
تنگ ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر ایک شخص اس دروازے میں داخل نہیں ہوسکتا۔ عیسائی باش و ہر چہ
خواہی کن ۔ اور (ان کا ) مذہب بھی ایک بے قید مذہب ہے اور مسلمانوں میں بھی آجکل ان لوگوں کو
دیکھا دیکھی ایک ایسا فرقہ پیدا ہوا ہے کہ وہ اسلام میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں ۔ اصل میں یہ سب امور
اسی بے قیدی اور آزادی کے خواہشمندوں کو سو جھتے ہیں ۔ مگر یاد رکھیں کہ بے قیدی اور پاکیزگی تو
نور وظلمت کی طرح آپس میں دشمن ہیں ۔ لاہور میں بھی طبائع میں قبول حق کی استعداد تو معلوم ہوتی
ہے مگر بے قیدی اور آزادی ان کے رستے میں ایک سخت روک ہے۔
لکھا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک قوم مسلمان ہوئی اور انہوں نے آپ کی
خدمت میں عرض کیا کہ یا رسول اللہ ! ہمیں نماز معاف کر دی جاوے۔ مگر آپؐ نے ان کو یہی فرمایا
کہ دیکھو جس مذہب میں خدا کی عبادت نہیں وہ مذہب ہی کچھ نہیں ۔
جب دنیا کی حالت کے اس آزاد اور بے قید حصہ پر نظر ڈالی جاتی ہے تو دل پر ایک قسم کا زلزلہ
اور لرزہ وارد ہوتا ہے اور خیال آتا ہے کہ حقیقت میں اصلاح کی راہ میں سے اسی پتھر کا اٹھنا مشکل
ہے بجز اس کے کہ دنیا پر ایک عظیم الشان انقلاب آ جاوے جو دلوں میں خدا کی ہیت اور سطوت اور
جبروت وجلال کا یقین پیدا کر دے۔
آجکل اگر کوئی شراب کو چھوڑ بھی دیتا ہے اور کہتا ہے کہ شراب کا استعمال نا جائز ہے۔ اصل میں
اس کا بھی یہ مطلب ہوتا ہے کہ اس کثرت سے استعمال نہ کی جاوے یا یہ کہ باہر لوگوں کے سامنے
گلی بازاروں میں نہ پی جاوے۔ گھر کی چار دیواری میں جو چاہیں کریں ۔ مگر اسلام نے ان سب
امور کے ساتھ سچے تقویٰ اور حقیقی پاکیزگی کی سخت تاکیدی شرط اور خدا کی حدود میں رہنے کی تاکید
فرمائی ہے۔
اتنی تقریر کر چکنے پر چند دوستوں نے بیعت کی اور ان کے ساتھ ہی ساری بندگیوں کا خلاصہ
ایک بڑے ضعیف العمر بھی تھے۔ انہوں نے عرض کی کہ
حضور میرے واسطے دعا کی جاوے کہ اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے ۔ (ایڈیٹر )
فرمایا۔ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ انسان ہر وقت اس بات کا خیال رکھے کہ عمر کا اعتبار
نہیں ۔ نہ معلوم کہ موت کس وقت انسان کو آن پکڑے گی اور پھر اس کے ساتھ توبہ استغفار کرتا
رہے۔ خدا سے اپنے گناہوں کی بخشش چاہنا اور اس کی رضا کے حصول کی تڑپ دل میں پیدا کرنا اسی
میں سب دین اور دنیا آجاتا ہے۔ ساری بندگیوں کا خلاصہ یہی ہے کہ انسان کے گناہ معاف ہوں
اور اس سے خدا خوش ہو جاوے۔
حضرت اقدس علیہ الصلوۃ والسلام نے دریافت فرمایا کہ
آپ کا نام کیا ہے؟
اس نے عرض کی کہ مستقیم ۔
فرمایا ۔ اچھا! خدا آپ کو مستقیم کرے۔
بابا مستقیم صاحب نے عرض کی کہ حضور میرا دل ہے کہ میں آپ کی کوئی خدمت کرنے کے
قابل ہوسکوں ۔
فرمایا۔ سب کچھ نیت میں آجاتا ہے۔ آپ کو آپ کی نیت کا ثواب مل گیا۔ آپ نے یہاں تک
آنے کی جو تکلیف اٹھائی ہے اس کا بھی اجر دیا جاوے گا۔ اچھا! خدا پر راضی رہو۔
اس کے بعد حضرت اقدس نے پھر اس سلسلہ کلام کو شروع
موجودہ زمانہ میں اصلاح کا کام کر کے فرمایا کہ
زمانہ موجودہ کے حالات کے لحاظ سے مسئلہ اصلاح کچھ بہت ہی مشکل اور پیچیدہ سا نظر آتا
ہے۔ آجکل کچھ ہوا ہی اس کے خلاف چل رہی ہے۔ ہم جو امر پیش کر رہے ہیں وہ تو ایک داروئے تلخ
ہے۔ یہ لوگ اپنی میٹھی میٹھی عادات چھوڑ کر کڑوی دوا جب ہی استعمال کر سکتے ہیں کہ اس کی حقیقت
سے ان کو پوری واقفیت اور آگاہی ہو کہ واقع میں وہ مٹھائی ان کے حق میں مصر اور یہ دارو۔ روئے تلخ
آب حیات کا اثر رکھتی ہے اور جب ہی کچھ فائدہ ہو سکتا ہے۔ خدا نے جو قید لگائی ہے اس میں سراسر
رحمت اور کرم ہے۔ بھلا ان بے قیدیوں کا انجام ہی کیا ہے؟ یہی ہوتا ہے کہ شرابخوری اور فسق و فجور
میں یہ لوگ غرق نظر آتے ہیں اور پھر ان سے جو بد نتائج نکلتے ہیں وہ کیسے خطرناک ہیں؟ دنیا ان کا
روز نظارہ کر رہی ہے۔ لقوہ، فالج ، آتشک ، سوزاک اور بعض اوقات جذام تک نوبت پہنچتی ہے
اور اس طرح زندگی خطرناک مصائب میں مبتلا ہو کر خوار ہو جاتی ہے چاہیے کہ اس بے قیدی اور اس
قید کے نتائج کا مقابلہ کر کے تو دیکھیں مگر یہ نوجوان جن کو نئی تعلیم کے مصالح لگے ہوئے ہیں سمجھتے
نہیں۔ اس مصالح سے ہی ڈر آتا ہے مگر پھر بھی نا امید نہیں ہونا چاہیے۔
میں اس تجویز کا بھی مخالف نہیں جو اس گروہ کی سچی ہمدردی اور اصلاح کے واسطے کرنے کا
ارادہ کیا گیا ہے بلکہ زور سے اس کے موافق ہوں ۔ سو میں سے ایک ہی سہی ورنہ ان کے ٹھٹھا ہنسی
کرنے سے ہی ہمیں اپنی محنت کا ثواب مل رہے گا۔
قاعدہ کی بات ہے کہ جب کسی ایسے مجمع میں جہاں سو پچاس آدمی جمع ہوں کوئی بات کہی جاتی
ہے تو ان میں اختلاف ضرور ہو جاتا ہے۔ اگر بعض ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں تو بعض کو اس صداقت کی سمجھ
بھی آہی جاتی ہے اگر چہ یہ سچ ہے کہ صداقت کے حصہ میں تھوڑے ہی آتے ہیں مگر وہ تھوڑے ہی
جوانمرد ہوتے ہیں کیونکہ صداقت کا قبول کرنا بھی ایک جوانمردی ہے اور پھر حق اور صداقت میں ایک
رعب اور طاقت ہوتی ہے۔ اس طرح سے ان کی قوت کے ساتھ ایک اور قوت شامل ہو کر بہت بڑی
طاقت ہو جاتی ہے۔
له ولد
جلد دہم
اور پھر ایک اور خدا کا فضل ہمارے حصہ میں یہ آیا ہے کہ ہماری خبیث سے طبیب کی تمیز طرف آنے والے علیم سلیم اور نیک آدمی ہی ہوتے ہیں ان
لوگوں کے گندے اشتہاروں اور ان کی خلاف تہذیب اور خارج از انسانیت تحریروں، تقریروں
اور گالی گلوچ دیکھ کر تو ہمیں خوش ہی ہونا پڑتا ہے۔ ہمیں فائدہ ہی کیا ہوتا اگر یہ گندے لوگ ہم میں
آشامل ہوتے۔ خدا نے ہمیں جو بتایا ہے اور وہ خدا کے کلام میں داخل ہے کہ میں خبیث سے طیب کو
الگ کرنا چاہتا ہوں ۔ اس تمیز اور تمحیص کے ذرائع بھی خود خدا نے ہی بنا دیئے ہیں ورنہ ممکن تھا کہ
لوگ موت کے کے بھی قائل ہو جاتے اور اس طرح سے ان میں اور ہم میں کوئی اختلاف نہ رہ جاتا۔
مگر خدا جو خبیث اور طیب میں فرق کرنا چاہتا ہے اس نے اپنی حکمت سے ان میں اور ہم میں کچھ
ایسے اختلاف ڈال دیئے کہ ان کو ہم سے بالکل الگ ہی کر دیا۔
یہ عجیب بات ہے کہ ان کے پاس کوئی قوی دلیل نہیں ہے۔ مگر پھر بھی یہ غیظ و غضب میں بھر ا
رہے ہیں۔ اگر کہیں قرآن شریف میں حضرت مسیح کی زندگی کا لفظ صریح طور سے لکھا ہوتا یا احادیث صحیحہ
سے حضرت مسیح کی زندگی ثابت ہوتی جب تو ان کا حق بھی تھا کہ غیظ و غضب کرتے اور ہمیں جو دل
چاہتا کہتے ۔ مگر جب خود قرآن اور حدیث ہی ان لوگوں کو دھکے دے رہے ہیں تو پھر ان کا حق نہیں
ہے کہ اس قدر جھوٹا جوش دکھاویں۔
اصل بات یہ ہے کہ اس پرفتن زمانہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ ارادہ کیا ہے کہ میل کچیل سے نکال
کر ایک علیحدہ فرقہ بنادے اور دنیا کو دکھا دے کہ اسلام اس کو کہتے ہیں ۔
حالات دو ہی قسم کے ماتحت ہوتے ہیں۔ عملی اور اعتقادی ۔ مگر اس زمانہ کے مسلمانوں نے
ہر دورنگ میں اسلام کو بدنام کیا ہے۔ اسلام ہر گند سے پاک اور ہر میدان میں غالب ہے مگر ہم نہیں
سمجھتے کہ ان لوگوں نے جو ہتھیا راختیار کیے ہیں ان سے کبھی اسلام غالب ہو سکے۔
ے مراد عیسی علیہ السلام کی موت ہے۔ (مرتب)
اسلام ایک ایسا پاک اور کامل مذہب ہے کہ اس کے کسی اعتقاد پر اعتراض جہنم دائی نہیں ہو ہی نہیں سکتا ۔ معاد کے متعلق بعض لوگوں نے اعتراض کیا تھا کہ اگر دوزخ
کا خلود اور حالت کفر میں مر جانے کی سزا بھی ابدالآباد اور لا انقطاع زمانہ کے واسطے مانی جاوے
تو اس طرح سے ایک ظلم لازم آتا ہے اور یہ امر خدا کے بے انتہا رحم کے برخلاف ہے ۔ مگر
اصل بات یہ ہے کہ دوزخ کی ابدیت ، جنت کی ابدیت اور خلود کی طرح لا انقطاع نہیں ہے۔ کیونکہ
جن قومی سے انسان ارتکاب گناہ کرتا ہے آخر ان کا خالق بھی تو خود خدا ہی ہے۔ انسان وہ قومی اور وہ
فطرت آخر گھر سے تو لا یا نہیں ۔ مانا کہ انسان فعل اور ترک فعل میں بعض اوقات دخل و تصرف رکھتا
ہے اور خود بدی کرتا ہے مگر چونکہ خالق فطرت خدا تھا اور اس نے خود فرمایا ہے خُلِقَ الْإِنْسَانُ
ضَعِيفًا (النساء : ٢٩) لہذا اس کو اس کا فائدہ بھی دیا جانا چاہیے تھا۔ پس گناہ کی سزا ہوگی اور عذاب
ہوگا مگر یہ ابدیت وہ نہیں جس طرح خدائی ابدیت ہے ایک خاص وقت تک جہنم میں رکھ کر اصلاح
ہو جانے پر رہائی ہو جاوے گی ۔ کوئی مانے یا نہ مانے مگر خدا کے کلام سے یہی ثابت ہوتا ہے۔
چنانچہ جہاں بہشت کا ذکر ہے وہاں عَطَاء غَيْرَ مَجْنُودٍ (هود : ۱۰۹) کا لفظ ہے اور جہاں جہنم کا ذکر
ہے وہاں یہ فرمایا کہ إِلَّا مَا شَاءَ رَبُّكَ إِنَّ رَبَّكَ فَعَالُ لِمَا يُرِيدُ (هود : ۱۰۸) ان آیات میں
غور کرنے سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ بہشتیوں کو خوف نہیں دلایا گیا مگر دوزخیوں کو مخلصی کی امید
ضرور دلائی ہے۔
ایک حدیث میں آیا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اگر بہشت کے متعلق
عَطَاء غَيْرَ مَجْنُوذٍ کا لفظ نہ ہوتا تو بہشت والوں کو بھی کھٹکا ہی رہتا ۔ مگر خدا نے عَطَاءٌ غَيْرَ مَجْنُونِ
ردود
کا لفظ بڑھا کر وہ کھٹکا ہی مٹا دیا کہ یہ خدا کی عطا ہے وہ واپس نہیں لی جاتی اور اس کی نسبت ہم نے
ایک اور حدیث بھی دیکھی ہے جس میں لکھا ہے کہ یأْتِي عَلَى جَهَنَّمَ زَمَانٌ لَّيْسَ فِيهَا أَحَدٌ
وَنَسِيمُ الصَّبَا تُحَرِّكُ أَبْوَابَهَا -
اب دیکھو! یہ کیسا پاک اصول اور عقیدہ ہے جو اسلام نے دوزخ اور بہشت کے متعلق